Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 25

سورة التوبة

لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ فِیۡ مَوَاطِنَ کَثِیۡرَۃٍ ۙ وَّ یَوۡمَ حُنَیۡنٍ ۙ اِذۡ اَعۡجَبَتۡکُمۡ کَثۡرَتُکُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡکُمۡ شَیۡئًا وَّ ضَاقَتۡ عَلَیۡکُمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّیۡتُمۡ مُّدۡبِرِیۡنَ ﴿ۚ۲۵﴾

Allah has already given you victory in many regions and [even] on the day of Hunayn, when your great number pleased you, but it did not avail you at all, and the earth was confining for you with its vastness; then you turned back, fleeing.

یقیناً اللہ تعالٰی نے بہت سے میدانوں میں تمہیں فتح دی ہے اور حنین کی لڑائی والے دن بھی جب کہ تمہیں اپنی کژت پر ناز ہو گیا تھا لیکن اس نے تمہیں کوئی فائدہ نہ دیا بلکہ زمین باوجود اپنی کشادگی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
نَصَرَکُمُ
مدد کی تمہاری
اللّٰہُ
اللہ نے
فِیۡ مَوَاطِنَ
جگہوں میں
کَثِیۡرَۃٍ
بہت سی
وَّیَوۡمَ حُنَیۡنٍ
اور حنین کے دن
اِذۡ
جب
اَعۡجَبَتۡکُمۡ
بھلی لگی تمہیں
کَثۡرَتُکُمۡ
کثرت تمہاری
فَلَمۡ
پس نہ
تُغۡنِ
اس نے فائدہ دیا
عَنۡکُمۡ
تمہیں
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّضَاقَتۡ
اور تنگ ہوگئی
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡاَرۡضُ
زمین
بِمَا
باوجود اس کے جو
رَحُبَتۡ
وہ کشادہ تھی
ثُمَّ
پھر
وَلَّیۡتُمۡ
پھر گئے تم
مُّدۡبِرِیۡنَ
پیٹھ پھیر کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
نَصَرَکُمُ
مدد کی تمہاری
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فِیۡ مَوَاطِنَ
جگہوں میں
کَثِیۡرَۃٍ
بہت سی
وَّیَوۡمَ
اور دن
حُنَیۡنٍ
حنین کے
اِذۡ
جب
اَعۡجَبَتۡکُمۡ
خود پسند بنا دیا تمہیں
کَثۡرَتُکُمۡ
تمہاری کثرت نے
فَلَمۡ تُغۡنِ
پھر نہ وہ کام آئی
عَنۡکُمۡ
تم سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّضَاقَتۡ
اور تنگ ہو گئی
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡاَرۡضُ
زمین
بِمَا
باوجود اس کے کہ
رَحُبَتۡ
وسیع تھی
ثُمَّ
پھر
وَلَّیۡتُمۡ
لوٹ گئے تم
مُّدۡبِرِیۡنَ
پیٹھ پھیرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Allah has already given you victory in many regions and [even] on the day of Hunayn, when your great number pleased you, but it did not avail you at all, and the earth was confining for you with its vastness; then you turned back, fleeing.

یقیناً اللہ تعالٰی نے بہت سے میدانوں میں تمہیں فتح دی ہے اور حنین کی لڑائی والے دن بھی جب کہ تمہیں اپنی کژت پر ناز ہو گیا تھا لیکن اس نے تمہیں کوئی فائدہ نہ دیا بلکہ زمین باوجود اپنی کشادگی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ (اس سے پہلے) بہت سے موقعوں پر تمہاری مدد کرچکا ہے اور حنین کے دن (بھی تمہاری مدد کی تھی) جبکہ تمہیں اپنی کثرت پر ناز تھا مگر وہ کثرت تمہارے کسی کام نہ آئی اور زمین اپنی فراخی کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ دیکھا کر بھاگ کھڑے ہوئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقینااللہ تعالیٰ نے بہت سی جگہوں میں تمہاری مددکی ہے اورحُنین کے دن بھی جب تمہاری کثرت نے تمہیں خود پسند بنادیا پھروہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی اورزمین وسیع ہونے کے باوجود تم پرتنگ ہوگئی پھرتم پیٹھ پھیرتے ہوئے لوٹ گئے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has surely blessed you with His help on many battlefields, and on the day of Hunain* : (remember) when you were proud of your great number then it did not help you at all, and the earth was straitened for you despite all its vastness, then you turned away on your backs.

مدد کرچکا ہے اللہ تمہاری بہت میدانوں میں اور حنین کے دن، جب خوش ہوئے تم اپنی کثرت پر پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے اور تنگ ہوگئی تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے پھر ہٹ گئے تم پیٹھ دے کر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) اللہ نے تمہاری مدد کی ہے بہت سے مواقع پر اور (خاص طور پر) حنین کے دن جب تمہیں اپنی کثرت پر ناز ہوگیا تھا تو وہ (کثرت) تمہارے کچھ کام نہ آسکی اور زمین پوری فراخی کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ موڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah has succoured you before on many a battlefield, and (you have yourselves witnessed His succour to you) on the day of Hunayn when your numbers made you proud, but they did you no good, and the earth, for all its vastness, constrained you, and you turned your backs in retreat.

اللہ اس سے پہلے بہت سے مواقع پر تمہاری مدد کر چکا ہے ۔ ابھی غَزوہ حنَین کے روز ﴿اس کی دستگیری کی شان تم دیکھ چکے ہو 23﴾ ۔ اس روز تمہیں اپنی کثرت تعداد کا غَرّہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری بہت سے مقامات پر مدد کی ہے ، اور ( خاص طور پر ) حنین کے دن جب تمہاری تعداد کی کثرت نے تمہیں مگن کردیا تھا ، ( ١٩ ) مگر وہ کثرت تعداد تمہارے کچھ کام نہ آئی ، اور زمین اپنی ساری وسعتوں کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی ، پھر تم نے پیٹھ دکھا کر میدان سے رخ موڑ لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ تو بہت سے معرکوں میں تمہاری مدد کرچکا ہے اور حنین کے دن (بھی) 3 جب تم اپنے بہت ہونے پر اترا گئے تھے 4 پھر تمہارا بہت ہونا تمہارے کچھ کام نہ آیا اور زمین اتنی بڑی (لنبی چوڑی) ہوتے سا تھے تم پر تنگ ہوگئی (کوئی امن کا مقام تم کو نہ ملا) پھر تم پیٹھ موڑ کر بھاگے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ نے بہت مواقع (جگہوں) پر تمہاری مدد فرمائی اور حنین کے دن جب تم کو اپنی کثرت پہ ناز ہوگیا تھا پھر وہ (کثرت) تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین تم پر اپنی فراخی کے باوجود تنگ ہونے لگی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھرگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ بہت سے میدانوں میں تمہاری مدد کرچکا ہے اور حنین کے دن بھی (اسی نے مدد کی) جب تم نے اپنی کثرت پر گھمنڈ کیا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آیا اور زخمی فراخی کے باوجود تمہارے اوپر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیر کر میدان چھوڑنے لگے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور (جنگ) حنین کے دن۔ جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔ اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly Allah hath succoured you on many fields and on the day of Hunain, When your number elated you; then it availed you naught, and the earth, wide as it is, straitened unto you; then ye turned away in retreat.

بیشک اللہ نے بہت سے موقعوں پر تمہاری نصرت کی ہے ۔ اور حنین کے دن بھی جب کہ اپنی کثرت (تعداد) پر غرہ ہوگیا تھا پھر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے تنگی کرنے لگی پھر تم پیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ نے بہت سے موقعوں پر تمہاری مدد فرمائی ہے اور حنین کے دن بھی جبکہ تمہاری کثرت نے تمہیں غرہ میں مبتلا کردیا تو وہ کثرت تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین ، اپنی وسعتوں کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی ، پھر تم پیٹھ دکھا کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہاری بہت سے موقعوں پر مدد فرمائی اور حنین کے دن جب تمہیں اپنی کثرت پر فخر ہونے لگا تھا پس تمہاری کثرت نے تمہیں کوئی فائدہ نہ پہنچایا اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی ۔ پھر پیٹھ پھیرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور جنگ ِ حنین کے دن جب تم اپنی جماعت کی کثرت پر خوش ہوئے تو وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین باوجود اپنی فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی، پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ اللہ مدد فرماچکا ہے تمہاری (اے مومنو ! ) بہت سے موقعوں میں، اور حنین کے دن بھی، جب کہ تم غرے میں آگئے تھے اپنی کثرت کی بناء پر، پھر تمہاری وہ کثرت تمہارے کچھ بھی کام نہ آسکی، اور تنگ ہوگئی تم پر زمین اپنی فراخی کے باوجود، پھر تم لوگ بھاگ نکلے پیٹھ دے کر،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ( اس سے پہلے ) بہت سے موقعوں پر تمہاری مدد کرچکا ہے اور ( غزوہِ ) حنین کے دن ( بھی تمہاری مدد کی تھی ) جبکہ تمہیں اپنی کثرت پر بہت ناز تھامگروہ کثرت تمہارے کسی کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجودتم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیرکربھاگ کھڑے ہوئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ نے بہت جگہ تمہاری مدد کی ( ف٤۹ ) اور حنین کے دن جب تم اپنی کثرت پر اترا گئے تھے تو وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی ( ف۵۰ ) اور زمین اتنی وسیع ہو کر تم پر تنگ ہوگئی ( ف۵۱ ) پھر تم پیٹھ دے کر پھرگئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ نے بہت سے مقامات میں تمہاری مدد فرمائی اور ( خصوصاً ) حنین کے دن جب تمہاری ( افرادی قوت کی ) کثرت نے تمہیں نازاں بنا دیا تھا پھر وہ ( کثرت ) تمہیں کچھ بھی نفع نہ دے سکی اور زمین باوجود اس کے کہ وہ فراخی رکھتی تھی ، تم پر تنگ ہو گئی چنانچہ تم پیٹھ دکھاتے ہوئے پھر گئے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ نے بہت سے مقامات پر تمہاری مدد فرمائی ہے ۔ اور حنین کے موقع پر بھی جب تمہاری کثرت تعداد نے تمہیں مغرور کر دیا تھا مگر اس ( کثرت ) نے تمہیں کوئی فائدہ نہ پہنچایا اور زمین اپنی ساری وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ دکھا کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Assuredly Allah did help you in many battle-fields and on the day of Hunain: Behold! your great numbers elated you, but they availed you naught: the land, for all that it is wide, did constrain you, and ye turned back in retreat.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has helped you on many occasions including the day of Hunayn (name of a place near Mecca). When you were happy with the number of your men who proved to be of no help to you and the whole vast earth seemed to have no place to hide you (from your enemies) and you turned back in retreat.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, Allah has given you victory on many battlefields, and on the day of Hunayn (battle) when you rejoiced at your great number, but it availed you naught and the earth, vast as it is, was straitened for you, then you turned back in flight.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly Allah helped you in many battlefields and on the day of Hunain, when your great numbers made you vain, but they availed you nothing and the earth became strait to you notwithstanding its spaciousness, then you turned back retreating.

Translated by

William Pickthall

Allah hath given you victory on many fields and on the day of Huneyn, when ye exulted in your multitude but it availed you naught, and the earth, vast as it is, was straitened for you; then ye turned back in flight;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह ने बहुत-से मौक़ों पर तुम्हारी मदद की है और हुनैन के दिन भी जब तुम्हारी कसरत ने तुमको नाज़ में मुब्तला कर दिया था फिर वह तुम्हारे कुछ काम न आई और ज़मीन अपनी वुसअत के बावजूद तुम पर तंग हो गई, फिर तुम पीठ फेर कर भागे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم کو خدائے تعالیٰ نے (لڑائی کے) بہت موقعوں میں (کفار پر) غلبہ دیا اور حنین کے دن بھی (6) جبکہ تم کو اپنے مجمع کی کثرت سے غرہ ہوگیا تھا پھر وہ کثرت تمہارے کچھ کارآمد نہ ہوئی اور تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے تنگی کرنے لگی پھر (آخر) تم پیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ اللہ نے بہت سی جگہوں میں تمہاری مدد فرمائی اور حنین کے دن بھی جب تمہاری کثرت نے تمہیں خود پسند بنا دیا وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور تم پر زمین تنگ ہوگئی باوجود اس کے کہ وہ فراخ تھی پھر تم پیٹھ پھیر کر پلٹے۔ “ (٢٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ اس سے پہلے بہت سے مواقع پر تمہاری مدد کرچکا ہے۔ ابھی غزوہ حنین کے روز (اس کی دستگیری کی شان تم دیکھ چکے ہو) سا روز تمہیں اپنی کثرت تعداد کا غرہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ واقعی بات ہے کہ اللہ نے بہت سے مواقع میں تمہاری مدد فرمائی۔ اور حنین کے دن بھی، جب تمہیں اپنی کثرت پہ گھمنڈ ہوگیا۔ پھر اس کثرت نے تمہیں کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ اور زمین اپنی فراخی کے باو جود تم پر تنگ ہوگئی۔ پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مدد کرچکا ہے اللہ تمہاری بہت میدانوں میں اور حنین کے دن جب خوش ہوئے تم اپنی کثرت پر پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے اور تنگ ہوگئی تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے پھر ہٹ گئے تم پیٹھ دے کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ اللہ نے لڑائی کے اکثر مقامات پر تمہاری مدد کی ہے اور خاص کر حنین کے دن بھی جب کہ تم اپنی کثرت تعداد پر خوشی کے مارے پھول گئے تھے مگر وہ کثرت تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی اور تم پر زمین باوجود اپنی وسعت کے تنگ ہوگئی پھر تم کافروں کو پیٹھ دکھاکر پیچھے ہٹے۔