Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 50

سورة التوبة

اِنۡ تُصِبۡکَ حَسَنَۃٌ تَسُؤۡہُمۡ ۚ وَ اِنۡ تُصِبۡکَ مُصِیۡبَۃٌ یَّقُوۡلُوۡا قَدۡ اَخَذۡنَاۤ اَمۡرَنَا مِنۡ قَبۡلُ وَ یَتَوَلَّوۡا وَّ ہُمۡ فَرِحُوۡنَ ﴿۵۰﴾

If good befalls you, it distresses them; but if disaster strikes you, they say, "We took our matter [in hand] before," and turn away while they are rejoicing.

آپ کو اگر کوئی بھلائی مل جائے تو انہیں برا لگتا ہے اور کوئی برائی پہنچ جائے تو یہ کہتے ہیں ہم نے تو اپنا معاملہ پہلے سے ہی درست کر لیا تھا پھر تو بڑے ہی اتراتے ہوئے لوٹتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُصِبۡکَ
پہنچتی ہے آپ کو
حَسَنَۃٌ
کوئی بھلائی
تَسُؤۡہُمۡ
بری لگتی ہے انہیں
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡکَ
پہنچتی ہے آپ کو
مُصِیۡبَۃٌ
کوئی مصیبت
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہتے ہیں
قَدۡ
تحقیق
اَخَذۡنَاۤ
سنبھال لیا ہم نے
اَمۡرَنَا
معاملہ اپنا
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے سے
وَیَتَوَلَّوۡا
اور وہ منہ موڑ جاتے ہیں
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
فَرِحُوۡنَ
خوش ہونے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُصِبۡکَ
پہنچے تمہیں
حَسَنَۃٌ
کوئی بھلائی
تَسُؤۡہُمۡ
بُری لگتی ہے اُن کو
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡکَ
پہنچے آپ کو
مُصِیۡبَۃٌ
کوئی مصیبت
یَّقُوۡلُوۡا
تو وہ کہتے ہیں
قَدۡ
تحقیق
اَخَذۡنَاۤ
۔ (احتیاط) اختیا ر کر لی تھی ہم نے
اَمۡرَنَا
اپنے معاملے میں
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے ہی
وَیَتَوَلَّوۡا
اور وہ پلٹتے ہیں
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ سب
فَرِحُوۡنَ
خوش ہوتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

If good befalls you, it distresses them; but if disaster strikes you, they say, "We took our matter [in hand] before," and turn away while they are rejoicing.

آپ کو اگر کوئی بھلائی مل جائے تو انہیں برا لگتا ہے اور کوئی برائی پہنچ جائے تو یہ کہتے ہیں ہم نے تو اپنا معاملہ پہلے سے ہی درست کر لیا تھا پھر تو بڑے ہی اتراتے ہوئے لوٹتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر آپ کو کوئی بھلائی ملے تو انہیں بری لگتی ہے۔ اور اگر کوئی مصیبت آپڑے تو کہتے ہیں۔ ہم نے تو اپنا معاملہ پہلے ہی درست رکھا تھا پھر وہ خوش خوش واپس چلے جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر آپ کوکوئی بھلائی پہنچے تو ان کوبُری لگتی ہے اوراگرآپ کو کوئی مصیبت پہنچے تو کہتے ہیں کہ بلاشبہ ہم نے اپنے معاملے میں پہلے ہی احتیاط اختیار کرلی تھی اور اس حال میں پلٹتے ہیں کہ وہ خوش ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If some good comes to you, it annoys them, and if some suffering visits you, they say, |"We had already taken care of our problem|" and they go their way delighted.

اگر تجھ کو پہنچے کوئی خوبی تو وہ بڑی لگتی ہے انکو اور اگر پہنچے کوئی سختی تو کہتے ہیں ہم نے تو سنبھال لیا تھا اپنا کام پہلے ہی اور پھر کر جائیں خوشیاں کرتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اگر آپ کو کوئی اچھی بات پہنچتی ہے تو انہیں وہ بری لگتی ہے اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی تکلیف آجاتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنا معاملہ پہلے ہی درست کرلیا تھا اور وہ لوٹ جاتے ہیں خوشیاں مناتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تمہارا بھلا ہوتا ہے تو انہیں رنج ہوتا ہے اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ منہ پھیر کر خوش خوش پلٹتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں کہ اچھا ہوا ہم نے پہلے ہی اپنا معاملہ ٹھیک کر لیا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو انہیں دکھ ہوتا ہے ، اور اگر تم پر کوئی مصیبت آپڑے تو کہتے ہیں کہ : ہم نے تو پہلے ہی اپنا بچاؤ کرلیا تھا ، اور ( یہ کہہ کر ) بڑے خوش خوش واپس ‎‏ّچلے جاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اگر (اتفاق سے) تجھ کو کوئی بھلائی پہنچے (مثلاً فتح ہو لوٹ کا مال ملے) تو ان (منافقوں) کو برا لگتا ہے اور کوئی مصیبت پیش آئے (جیسے جنگ احد میں پیش آئی تھی) تو کہنے لگتے ہیں ہم نے تو ُ ہلے ہی سے یہ سمجھ کر) اپنا سبیتا کرلیا تھا 12 (اور جہاں یہ باتیں ہوتی ہیں کسی مجلس میں یا پیغمبر کے پاس وہاں سے خوشیاں مناتے اور اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو ان کو دکھ ہوتا ہے اور اگر آپ پر مصیبت آتی ہے تو (خوش ہوکر) کہتے ہیں ہم نے تو پہلے ہی احتیاط کا پہلو اختیار کرلیا تھا اور وہ خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو انہیں وہ بری لگتی ہے اور اگر تمہیں مصیبت پہنچ جائے تو خوشیوں کے ساتھ یہ کہہ کر پلٹتے ہیں کہ ہم نے تو اپنا معاملہ پہلے ہی ٹھیک کرلیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) اگر تم کو آسائش حاصل ہوتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے۔ اور کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہیں (درست) کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If good befalleth thee, it annoyeth them, and if an affliction befalleth thee, they say; surely we took good hold of our affair before. And they turn away while they are exulting.

اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو یہ انہیں غمگین کردیتی ہے اور اگ آپ پر کوئی حادثہ آپڑتا ہے تو یہ کہنے لگتے ہیں کہ ہم نے تو (اسی لئے) پہلے سے اپنا امر (احتیاط) اختیار کرلیا تھا اور خوش خوش منہ موڑے ہوئے چلے جاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تمہیں کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو انہیں دکھ ہوتا ہے اور اگر تمہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں: خوب ہوا! ہم نے پہلے ہی اپنا بچاؤ کرلیا تھا اور مگن ہوکر لوٹتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر آپ کو کوئی بھلائی حاصل ہوتی ہے تو وہ انہیں بری لگتی ہے اوراگر آپ کو کوئی مصیبت پہنچے تو کہتے ہیں ہم نے پہلے ہی اپنی احتیاط کا پہلو اختیار کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے ہوئے منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! ) اگر تمہیں آسائش ملتی ہے تو ان کو برا لگتا ہے اور اگر کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنا کام پہلے ہی درست کرلیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آئے تو ان کو یہ امر برا لگتا ہے اور اگر کوئی مصیبت پڑجائے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنا کام پہلے ہی ٹھیک کرلیا تھا، اور یہ لوٹتے ہیں خوشیاں کرتے ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

اگرآپکوکوئی بھلائی ملے توانہیں بری لگتی ہے اور اگر کوئی مصیبت آپڑے توکہتے ہیں ہم نے تواپنا معاملہ ہی درست رکھاتھا پھروہ خوش خوش واپس چلے جاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تمہیں بھلائی پہنچے ( ف۱۱۹ ) تو انہیں برا لگے اور اگر تمہیں کوئی مصیبت پہنچے ( ف۱۲۰ ) تو کہیں ( ف۱۲۱ ) ہم نے اپنا کام پہلے ہی ٹھیک کرلیا تھا اور خوشیاں مناتے پھر جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر آپ کو کوئی بھلائی ( یا آسائش ) پہنچتی ہے ( تو ) وہ انہیں بری لگتی ہے اور اگر آپ کو مصیبت ( یا تکلیف ) پہنچتی ہے ( تو ) کہتے ہیں کہ ہم نے تو پہلے سے ہی اپنے کام ( میں احتیاط ) کو اختیار کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے ہوئے پلٹتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر آپ کو کوئی بھلائی پہنچے تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر آپ پر کوئی مصیبت آجائے تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو پہلے ہی اپنا معاملہ ٹھیک کر لیا تھا ۔ اور وہ ( یہ کہہ کر ) خوش خوش واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If good befalls thee, it grieves them; but if a misfortune befalls thee, they say, "We took indeed our precautions beforehand," and they turn away rejoicing.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you gain success, it grieves them but if you suffer hardship, they turn away from you saying, "It's good that we took our affairs into our own hands".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If good befalls you, it grieves them, but if a calamity overtakes you, they say: "We took our precaution beforehand," and they turn away rejoicing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If good befalls you, it grieves them, and if hardship afflicts you, they say: Indeed we had taken care of our affair before; and they turn back and are glad.

Translated by

William Pickthall

If good befalleth thee (O Muhammad) it afflicteth them, and if calamity befalleth thee, they say: We took precaution, and they turn away well pleased.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर आपको कोई अच्छाई पेश आती है तो उनको दुख होता है, और अगर आपको कोई मुसीबत पहुँचती है तो कहते हैं कि हमने पहले ही अपना बचाव कर लिया था और वे ख़ुश होकर लौटते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر آپ کو کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو وہ ان کے لیے موجب غم ہوتی ہے اور اگر آپ پر کوئی حادثہ آپڑتا ہے تو (خوش ہوکر) کہتے ہیں کہ ہم نے تو (اسی لیے) پہلے سے اپنا احتیاط کا پہلو اختیار کرلیا تھا اور (یہ کہ) وہ خوش ہوتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر آپ کو کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بری لگتی ہے اور اگر آپ کو کوئی مصیبت پہنچے تو کہتے ہیں ہم نے تو پہلے ہی اپنا بچاؤ کرلیا تھا اور اس حال میں وہ بہت خوش پھرتے ہیں۔ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا بھلا ہوتا ہے تو انہیں رنج ہوتا ہے اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ منہ پھیر کر خوش خوش پلٹتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں کہ اچھا ہوا ہم نے پہلے ہی اپنا معاملہ ٹھیک کرلیا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر آپ کو اچھی حالت پیش آجائے تو انہیں بری لگتی ہے، اور اگر آپ کو کوئی مصیبت پہنچ جائے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم نے تو پہلے ہی اپنا کام سنبھال لیا تھا اور پشت پھیر کر خوش ہوتے ہوئے چل دیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تجھ کو پہنچے کوئی خوبی تو وہ بری لگتی ہے ان کو اور اگر پہنچے کوئی سختی تو کہتے ہیں ہم نے تو سنبھال لیا تھا اپنا کام پہلے ہی اور پھر کر جائیں خوشیاں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر آپ کو کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو وہ ان کے لئے رنجدہ ہوتی ہے اور اگر آپ کو کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم نے تو پہلے ہی سے اپنے بارے میں دور اندیشی کا پہلو اختیار کرلیا تھا اور خوش ہوتے ہوئے تمہارے پاس سے واپس جاتے ہیں۔ ا