Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 54

سورة التوبة

وَ مَا مَنَعَہُمۡ اَنۡ تُقۡبَلَ مِنۡہُمۡ نَفَقٰتُہُمۡ اِلَّاۤ اَنَّہُمۡ کَفَرُوۡا بِاللّٰہِ وَ بِرَسُوۡلِہٖ وَ لَا یَاۡتُوۡنَ الصَّلٰوۃَ اِلَّا وَ ہُمۡ کُسَالٰی وَ لَا یُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا وَ ہُمۡ کٰرِہُوۡنَ ﴿۵۴﴾

And what prevents their expenditures from being accepted from them but that they have disbelieved in Allah and in His Messenger and that they come not to prayer except while they are lazy and that they do not spend except while they are unwilling.

کوئی سبب ان کے خرچ کی قبولیت کے نہ ہونے کا اس کے سوا نہیں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کے منکر ہیں اور بڑی کاہلی سے ہی نماز کو آتے ہیں اور برے دل سے ہی خرچ کرتے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مَنَعَہُمۡ
مانع ہوا ان کو
اَنۡ
کہ
تُقۡبَلَ
قبول کیے جائیں
مِنۡہُمۡ
ان سے
نَفَقٰتُہُمۡ
صدقات ان کے
اِلَّاۤ
مگر
اَنَّہُمۡ
یہ کہ وہ
کَفَرُوۡا
انہوں نےکفر کیا
بِاللّٰہِ
اللہ کے ساتھ
وَبِرَسُوۡلِہٖ
اور ساتھ اس کے رسول کے
وَلَا
اور نہیں
یَاۡتُوۡنَ
وہ آتے
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
اِلَّا
مگر
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُسَالٰی
سست ہوتے ہیں
وَلَا
اور نہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے
اِلَّا
مگر
وَہُمۡ
وہ
کٰرِہُوۡنَ
ناپسند کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مَنَعَہُمۡ
ما نع ہوا ان کے
اَنۡ
یہ کہ
تُقۡبَلَ
قبول کیے جائیں
مِنۡہُمۡ
اس سے
نَفَقٰتُہُمۡ
خرچ کیے ہوئے مال ان کے
اِلَّاۤ
مگر
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَفَرُوۡا
کفر کیا انہوں نے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
وَبِرَسُوۡلِہٖ
اور اُ س کے رسول کے ساتھ
وَلَا یَاۡتُوۡنَ
اور نہیں وہ آتے
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
اِلَّا
مگر
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُسَالٰی
سست ہوتے ہیں
وَلَا یُنۡفِقُوۡنَ
اور نہیں وہ خرچ کرتے
اِلَّا
مگر
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ سب
کٰرِہُوۡنَ
ناپسند کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And what prevents their expenditures from being accepted from them but that they have disbelieved in Allah and in His Messenger and that they come not to prayer except while they are lazy and that they do not spend except while they are unwilling.

کوئی سبب ان کے خرچ کی قبولیت کے نہ ہونے کا اس کے سوا نہیں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کے منکر ہیں اور بڑی کاہلی سے ہی نماز کو آتے ہیں اور برے دل سے ہی خرچ کرتے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے ان کے نفقات قبول نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اور اگر نماز کو آتے ہیں تو ڈھیلے ڈھالے اور اگر کچھ خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ ہی خرچ کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکوئی ان کے مانع نہیں ہوااس سے کہ ان کے خرچ کیے ہوئے مال قبول کیے جائیں مگریہ کہ یقیناًانہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کے ساتھ کفرکیا،اوروہ نمازکونہیں آتے مگراس طرح کہ سست ہوتے ہیں اوروہ خرچ نہیں کرتے مگر اس حال میں کہ وہ ناپسندکرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And nothing has prevented their spending (s) from being accepted from them but that they have disbelieved in Allah and in His Messenger, and they do not come to the Salah but lazily, and do not spend but unwillingly.

اور موقوف نہیں ہوا قبول ہوا ان کے خرچ کا مگر اسی بات پر کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور نہیں آتے نماز کو مگر ہارے جی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر برے دل سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں مانع ہوئی کوئی چیز کہ ان سے ان کے نفقات (اموال کا خرچ کرنا) کو قبول کیا جاتا مگر یہ کہ انہوں نے کفر کیا ہے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اور وہ نماز کے لیے نہیں آتے مگر بہت ہی کسل مندی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر کراہت کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nothing prevents that their expendings be accepted except that they disbelieve in Allah and His Messenger, and whenever they come to the Prayer they do so lazily, and whenever they spend they do so grudgingly.

ان کے دیے ہوئے مال قبول نہ ہونے کی کوئی وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ، نماز کے لیے آتے ہیں تو کَسمَساتے ہوئے آتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے چندے قبول کیے جانے میں رکاوٹ کی کوئی اور وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا ہے ، اور یہ نماز میں آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور ( کسی نیکی میں ) خرچ کرتے ہیں تو برا مانتے ہوئے خرچ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کی خیرات ان کی طرف سے قبول نہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول (کے حکم) کو نہ مانا اور نماز کے لیے نہیں آتے مگر الکساتے ہوئے 3 اور (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ نہیں کرتے مگر برے دل سے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے مال (خیرات وغیرہ) قبول ہونے میں اور کوئی چیزرکاوٹ نہیں سوائے اس کے کہ ان لوگوں نے اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست ہو کر اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری کے ساتھ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے دیئے مال کو قبول کرنے میں اس کے سوا اور کوئی رکاوٹ نہیں ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور نماز میں سستی اور کاہلی سے آتے ہیں اور جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں وہ خوش دلی سے نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught preventeth their expendings being accepted except that they have disbelieved in Allah and His apostle, and they perform not prayer except as sluggards and expend not except as those averse.

اور اس سے کہ ان کے چندے قبول کئے جائیں کوئی امر مانع نہیں بجز اس کے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے ۔ اور یہ لوگ نماز نہیں پڑھتے مگر ہارے جی کے ساتھ اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری کے ساتھ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اپنے انفاق کی قبولیت سے صرف اس وجہ سے محروم ہوئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا کفر کیا اور نماز کیلئے جو آتے ہیں تو مارے باندھے آتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کی خیر خیرات قبول نہ کیے جانے کی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے ساتھ کفر اختیار کیا اور نماز ادا کرنے نہایت سستی کے ساتھ آتے ہیں اور انتہائی ناگواری کے ساتھ خرچ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان سے ان کے نفقات قبول نہ کرنے کی وجہ صرف یہ کہ وہ اللہ اور اسکے رسول کے نافرمان لوگ ہیں۔ اگر وہ نماز کے لیے آتے ہیں تو سست اور کاہل ہو کر آتے ہیں اگر خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے دیئے ہوئے مال قبول نہ ہونے کی وجہ سے اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ انہوں نے کفر کیا اللہ (جل شانہ) کے ساتھ، اور اس کے رسول (برحق) کے ساتھ، اور (اس باطنی کفر کی ظاہری علامات یہ ہیں کہ) یہ لوگ نماز پڑھتے ہیں تو کسمساتے ہوئے، اور یہ خرچ کرتے ہیں تو ناگواری کے بوجھ تلے دبے ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

ان سے ان کے صدقات قبول نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اوراگرنمازکوآتے ہیں توڈھیلے ڈھالے اور اگرکچھ خرچ کرتے ہیں تومجبوراً ہی خرچ کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو خرچ کرتے ہیں اس کا قبول ہونا بند نہ ہوا مگر اسی لیے کہ وہ اللہ اور رسول سے منکر ہوئے اور نماز کو نہیں آتے مگر جی ہارے اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری سے ( ف۱۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان سے ان کے نفقات ( یعنی صدقات ) کے قبول کئے جانے میں کوئی ( اور ) چیز انہیں مانع نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے منکر ہیں اور وہ نماز کی ادائیگی کے لئے نہیں آتے مگر کاہلی و بے رغبتی کے ساتھ اور وہ ( اللہ کی راہ میں ) خرچ ( بھی ) نہیں کرتے مگر اس حال میں کہ وہ ناخوش ہوتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کی خیرات کے قبول کئے جانے میں اس کے سوا اور کوئی امر مانع نہیں ہے کہ انہوں نے خدا و رسول کے ساتھ کفر کیا ہے ( ان کا انکار کیا ہے ) اور نماز کی طرف نہیں آتے مگر کاہلی اور سستی سے اور خیرات نہیں کرتے مگر بادلِ ناخواستہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The only reasons why their contributions are not accepted are: that they reject Allah and His Messenger; that they come to prayer without earnestness; and that they offer contributions unwillingly.

Translated by

Muhammad Sarwar

What prevents their offerings from being accepted is their disbelief in God and His Messenger, their lack of interest in prayer and spending for the cause of God reluctantly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And nothing prevents their contributions from being accepted from them except that they disbelieved in Allah and in His Messenger, and that they came not to the Salah except in a lazy state, and that they offer not contributions but unwillingly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And nothing hinders their spendings being accepted from them, except that they disbelieve in Allah and in His Apostle and they do not come to prayer but while they are sluggish, and they do not spend but while they are unwilling.

Translated by

William Pickthall

And naught preventeth that their contributions should be accepted from them save that they have disbelieved in Allah and in His messenger, and they come not to worship save as idlers, and pay not (their contribution) save reluctantly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अपने ख़र्च की क़बूलियत से सिर्फ़ इसलिए महरूम हुए कि उन्होंने अल्लाह और उसके रसूल का इनकार किया और ये लोग नमाज़ के लिए आते हैं तो सुस्ती के साथ आते हैं और ख़र्च करते हैं तो नागवारी के साथ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کی خیر خیرات قبول ہونے سے اور کوئی چیز بجز اس کے مانع نہیں کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کفر کیا اور وہ لوگ نماز نہیں پڑھتے مگر ہارے جی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری کے ساتھ۔ (54)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انہیں کوئی چیز مانع نہیں ہوئی ان کی خرچ کی ہوئی چیز قبول ہے سوائے یہ بات کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور وہ نماز کو نہیں آتے مگر سستی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری سے۔ “ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے دئیے ہوئے مال قبول نہ ہونے کی کوئی وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ، نماز کے لیے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہ خدا می خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے صدقات قبول کیے جانے سے کوئی چیز اس کے سوا مانع نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا، اور یہ لوگ نماز نہیں پڑھتے مگر سستی کے ساتھ اور خرچ نہیں کرتے مگر نا گواری کے ساتھ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور موقوف نہیں ہوا قبول ہونا ان کے خرچ کا مگر اسی بات پر کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے، اور نہیں آتے نماز کو مگر ہارے جی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر برے دل سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کی خیرات قبول کئے جانے سے بجز اس امر کے کوئی بات مانع نہیں کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور یہ نماز کو نہیں آتے مگر بڑی کاہلی سے