Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 74

سورة التوبة

یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَ لَقَدۡ قَالُوۡا کَلِمَۃَ الۡکُفۡرِ وَ کَفَرُوۡا بَعۡدَ اِسۡلَامِہِمۡ وَ ہَمُّوۡا بِمَا لَمۡ یَنَالُوۡا ۚ وَ مَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ اَغۡنٰہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ فَاِنۡ یَّتُوۡبُوۡا یَکُ خَیۡرًا لَّہُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّتَوَلَّوۡا یُعَذِّبۡہُمُ اللّٰہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ مَا لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۷۴﴾

They swear by Allah that they did not say [anything against the Prophet] while they had said the word of disbelief and disbelieved after their [pretense of] Islam and planned that which they were not to attain. And they were not resentful except [for the fact] that Allah and His Messenger had enriched them of His bounty. So if they repent, it is better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a painful punishment in this world and the Hereafter. And there will not be for them on earth any protector or helper.

یہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا ، حالانکہ یقیناً کفر کا کلمہ ان کی زبان سے نکل چکا ہے اور یہ اپنے اسلام کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کام کا قصد بھی کیا جو پورا نہ کر سکے یہ صرف اسی بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں اللہ نے اپنے فضل سے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دولتمند کر دیا اگر یہ بھی توبہ کرلیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر منہ موڑے رہیں تو اللہ تعالٰی انہیں دنیا و آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور زمین بھر میں ان کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ کھڑا ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَحۡلِفُوۡنَ
وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
مَا
نہیں
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
وَلَقَدۡ
حالانکہ البتہ تحقیق
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
کَلِمَۃَ
کلمہ
الۡکُفۡرِ
کفر کا
وَکَفَرُوۡا
اور انہوں نے کفر کیا
بَعۡدَ
بعد
اِسۡلَامِہِمۡ
اپنے اسلام کے
وَہَمُّوۡا
اور انہوں نے ارادہ کیا
بِمَا
اس کا جو
لَمۡ
نہیں
یَنَالُوۡا
وہ پا سکے
وَمَا
اور نہیں
نَقَمُوۡۤا
انہوں نے انتقام لیا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
اَغۡنٰہُمُ
غنی کردیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
فَاِنۡ
پھر اگر
یَّتُوۡبُوۡا
وہ توبہ کرلیں
یَکُ
ہوگا
خَیۡرًا
اچھا انہی کے لیے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّتَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑیں
یُعَذِّبۡہُمُ
عذاب دے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَمَا
اور نہ ہوگا
لَہُمۡ
ان کے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَحۡلِفُوۡنَ
وہ قسم کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
مَا
نہیں
قَالُوۡا
انہوں نے بات کی
وَلَقَدۡ
حالانکہ بلاشبہ
قَالُوۡا
انہوں نے بات کی ہے
کَلِمَۃَ
بات
الۡکُفۡرِ
کافرانہ
وَکَفَرُوۡا
اور انہوں نے کفر کیا
بَعۡدَ
بعد
اِسۡلَامِہِمۡ
اپنے اسلام کے
وَہَمُّوۡا
اور انہوں نے ارادہ کیا
بِمَا
اُس چیز کا جو
لَمۡ یَنَالُوۡا
اُنہوں نے نہیں پائی
وَمَا
اور نہیں
نَقَمُوۡۤا
انہوں نے انتقام لیا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
اَغۡنٰہُمُ
غنی کردیا اُن کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اُ س کے رسول نے
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
یَّتُوۡبُوۡا
وہ توبہ کریں
یَکُ
ہوگا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
اُن کے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّتَوَلَّوۡا
وہ منہ پھیر لیں
یُعَذِّبۡہُمُ
عذاب دے گا اُن کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
فِی الدُّنۡیَا
دُنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَمَا
اور نہیں ہوگا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا نَصِیۡرٍ
اور نہ کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

They swear by Allah that they did not say [anything against the Prophet] while they had said the word of disbelief and disbelieved after their [pretense of] Islam and planned that which they were not to attain. And they were not resentful except [for the fact] that Allah and His Messenger had enriched them of His bounty. So if they repent, it is better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a painful punishment in this world and the Hereafter. And there will not be for them on earth any protector or helper.

یہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا ، حالانکہ یقیناً کفر کا کلمہ ان کی زبان سے نکل چکا ہے اور یہ اپنے اسلام کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کام کا قصد بھی کیا جو پورا نہ کر سکے یہ صرف اسی بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں اللہ نے اپنے فضل سے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دولتمند کر دیا اگر یہ بھی توبہ کرلیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر منہ موڑے رہیں تو اللہ تعالٰی انہیں دنیا و آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور زمین بھر میں ان کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ کھڑا ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ بکا تھا اور اسلام لانے کے بعد کافر ہوئے ہیں۔ نیز انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کر رکھا تھا جسے وہ کر نہ سکے۔ اور انہیں کیا چیز بری لگی تھی الا یہ کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنی مہربانی سے انہیں غنی کردیا ہے۔ اگر یہ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر یہ اعراض کریں تو اللہ انہیں دنیا میں بھی دردناک عذاب دے گا اور آخرت میں بھی۔ اور ان کے لئے روئے زمین پر کوئی حامی اور مددگار نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے بات نہیں کی حالانکہ بلاشبہ انہوں نے کافرانہ بات کی ہے اوراپنے اسلام کے بعدانہوں نے کفرکیا اور اس چیزکاارادہ کیاجو انہوں نے نہیں پائی اورانہوں نے انتقام نہیں لیامگریہ کہ اُن کو اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول نے اپنے فضل سے غنی کردیا۔چنانچہ اگروہ توبہ کر لیں تو ان کے لیے بہترہوگااور اگروہ منہ پھیرلیں تواﷲ تعالیٰ ان کودنیااورآخرت میں دردناک عذاب دے گااور زمین میں اُن کے لیے نہ کوئی دوست ہوگااورنہ کوئی مددگار۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They swear by Allah that they said nothing while, in-deed, they had said the word of infidelity and had dis¬believed after having accepted Islam, and had intended what they could not achieve. And they showed resentment against nothing but that Allah and His Messenger have made them rich with His grace. So, if they repent, it will be good for them, and if they turn away, Allah shall punish them with a painful punishment in this world and the Hereafter, and for them there is neither a friend on the Earth, nor a helper.

قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ ہم نے نہیں کہا اور بیشک کہا ہے انہوں نے لفظ کفر کا اور منکر ہوگئے مسلمان ہو کر اور قصد کیا تھا اس چیز کا جو ان کو نہ ملی اور یہ سب کچھ اسی کا بدلہ تھا کہ دولتمند کردیا ان کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے سو اگر توبہ کرلیں تو بھلا ہے ان کے حق میں اور اگر نہ مانیں گے تو عذاب دے گا ان کو اللہ عذاب دردناک، دنیا اور آخرت میں اور نہیں ان کا روئے زمین پر کوئی حمایتی اور نہ مددگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات نہیں کی حالانکہ انہوں نے کہا ہے کفر کا کلمہ اور وہ کفر کرچکے اپنے اسلام کے بعد اور انہوں نے ارادہ کیا تھا اس شے کا جو وہ حاصل نہ کرسکے اور یہ لوگ اپنے عناد کا مظاہرہ نہیں کر رہے مگر اسی لیے کہ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں غنی کردیا ہے اپنے فضل سے اب بھی اگر یہ توبہ کرلیں تو ان کے لیے بہتر ہے اور اگر وہ پیٹھ موڑیں گے تو اللہ انہیں بہت درد ناک عذاب دے گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور پوری زمین میں ان کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They swear by Allah that they said nothing blasphemous whereas they indeed blasphemed, and fell into unbelief after believing, and also had evil designs which they could not carry into effect. They are spiteful against Muslims for no other reason than that Allah and His Messenger have enriched them through His bounty! So, if they repent, it will be to their own good. But if they turn away, Allah will sternly punish them in this world and in the Hereafter. None in the world will be able to protect or help them.

یہ لوگ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے وہ بات نہیں کی ، حالانکہ انہوں نے ضرور وہ کافرانہ بات کہی ہے ۔ 83 وہ اسلام لانے کے بعد کفر کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے وہ کچھ کرنے کا ارادہ کیا جسے کر نہ سکے ۔ 84 یہ ان کا سارا غصّہ اسی بات پر ہے تاکہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کر دیا 85 ہے ! اب اگر یہ اپنی اس روش سے باز آجائیں تو انہی کے لیےبہتر ہے اور اگر یہ باز نہ آئے تو اللہ ان کو نہایت دردناک سزا دے گا ، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، اور زمین میں کوئی نہیں جو ان کا حمایتی اور مددگار ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ اللہ کی قسمیں کھا جاتے ہیں کہ انہوں نے فلاں بات نہیں کہی ، حالانکہ انہوں نے کفر کی بات کہی ہے ، ( ٦٢ ) اور اپنے اسلام لانے کے بعد انہوں نے کفر اختیار کیا ہے ۔ ( ٦٣ ) انہوں نے وہ کام کرنے کا ارادہ کرلیا تھا جس میں یہ کامیابی حاصل نہ کرسکے ۔ ( ٦٤ ) اور انہوں نے صرف اس بات کا بدلہ دیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں اپنے فضل سے مال دار بنادیا ہے ۔ ( ٦٥ ) اب اگر یہ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا ، اور اگر یہ منہ موڑیں گے تو اللہ ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا ، اور روئے زمین پر ان کا نہ کوئی یار ہوگا نہ مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ منافق) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے یہ بات نہیں کہی حالانکہ بلا شک وہ کفر کی بات کہہ چکے 5 (اور اسلام لانے کے بعد (یعنی اسلام کا دعوی کرنے کے بعد) پھر وہ کافر بن گئے اور ایسی بات چاہی جس کو نہ کرسکے 6 اور یہ لوگ بگڑے کیوں اس پر نا اور تو کوئی بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے اپنی مہربانی سے ان کو مال دار بنادیا 7 تو اب بھی اگر یہ لوگ ان حرکتوں سے توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا 8 اور اگر نہ مانیں (اور نفاق پر جمے رہیں) تو اللہ تعالیٰ ان کو دنیا اور آخرت (دونوں) میں تکلیف کا عذاب دے گا اور (ساری) زمین پر ان کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا اور یقینا انہوں نے کفر کی بات کہی تھی اور (ظاہری) اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے تھے اور انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کیا تھا جو ان کے ہاتھ نہ لگی (جس پر قدرت نہ پاسکے) اور یہ انہوں نے اس بات کا بدلہ دیا کہ ان کو اللہ اور اس کے پیغمبر نے رزق الٰہی سے مالدار کردیا سو اگر (اس کے بعد بھی) یہ توبہ کریں تو ان کے لئے بہتر ہوگا اور اگر روگردانی کریں تو اللہ ان کو دنیا اور آخرت میں درد ناک سزا دیں گے اور ان کا دنیا میں کوئی دوست ہوگا اور نہ مددگار

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ حالانکہ انہوں نے ضرور کلمہ کفر کہا ہے اور اسلام لانے کے بعد کفر کیا اور انہوں نے ایسا فیصلہ کیا تھا جو ان کو نہ مل سکا۔ اور انہوں نے یہ صرف اس بات کا بدلہ دیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں اپنے فضل و کریم سے بہت کچھ دیا ہے ۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر وہ پھرجائیں تو اللہ ان کو دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب دے گا اور دنیا میں ان کے لئے کوئی یار و مددگار نہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They swear by Allah that they said it not, but assuredly they said the word of infidelity and disbelieved after their Profession of Islam and they resolved that to which they could not attain. And they avenged not except for this that Allah and His apostle had enriched them out of His grace. If then they repent, it will be better for them, and if they turn away, Allah will torment them with an afflictive torment in the world and the Hereafter, and theirs shall be on the earth no friend nor helper.

یہ لوگ اللہ کی قسم کھا جاتے ہیں کہ انہوں نے فلاں بات نہیں کہی حالانکہ یقیناً انہوں نے کفر کی بات کہی تھی اور اپنے (ظاہری) اسلام کے بعد کافر ہوگئے اور ایسی بات کا بھی ارادہ کیا جو انہیں حاصل نہ ہوسکی ۔ اور انہوں نے بدلہ صرف اس بات کا دیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں اپنے فضل سے مال دار کردیا تھا ۔ سو اگر یہ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہو اور اگر روگردانی کریں تو اللہ انہیں ایک دردناک سزا دنیا اور آخرت میں دے گا اور ان کا (روئے) زمین پر نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا اور اپنے اسلام کے اظہار کے بعد کفر کا ارتکاب کیا اور انہوں نے وہ چاہا جو وہ نہ پاسکے ۔ ان کا یہ عناد صلہ ہے صرف اس بات کا کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے غنی کیا ۔ اگر یہ توبہ کرلیں تو ان کیلئے بہتر ہے اور اگر یہ اعراض کریں گے تو اللہ ان کو دردناک عذاب دے گا ، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور زمین میں نہ کوئی ان کا یار ہوگا نہ مددگار ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے ( یہ بات ) نہیں کہی حالانکہ یقینا انہوں نے کفر کا کلیہ کہا ہے اور مسلمان ہونے کے بعد کافر ہوگئے اور انہوں نے ایسی چیز کا ارادہ کیا جو انہیں نہیں ملی اور انہوں نے اس بات کا بدلہ دیا ہے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دیں گے اور زمین ان کیلئے نہ کوئی دوست ہو گا نہ کوئی مددگار ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ اللہ کی قسمیں اٹھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے یہ بات نہیں کہی، حالانکہ انہوں نے ضرور وہ کافرانہ بات کی ہے۔ وہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے اور انہوں نے وہ کچھ کرنے کا ارادہ کیا جو وہ کر نہ سکے اور یہ سب اس چیز کا بدلہ تھا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کردیا۔ اب اگر یہ اپنی اس روش سے باز آجائیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہے اور اگر یہ باز نہ آئے تو اللہ ان کو بڑا دردناک عذاب دے گا۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور زمین میں کوئی نہیں جو ان کا حمایتی یا مددگار ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (ایسے) نہیں کہا، حالانکہ انہوں نے یقینا کفر کی بات کہی، اور انہوں نے کفر کیا اپنے اسلام کے بعد، اور انہوں نے ٹھان لی تھی ایک ایسی بات کی جس کو یہ نہ پاسکے اور انہوں نے بدلہ نہیں لیا مگر اس بات کا کہ ان کو غنی کردیا اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے، پھر بھی اگر یہ لوگ توبہ کرلیں (سچے دل سے) تو یہ ان کے لئے بہتر ہے، اور اگر یہ منہ موڑے ہی رہیں گے، تو اللہ انہیں دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور ان کے لئے (پوری روئے) زمین میں نہ کوئی یار ہوگا، نہ مددگار،

Translated by

Noor ul Amin

وہ قسم کھاکرکہتے ہیں کہ ، انہوں نے یہ بات نہیں کہی حالانکہ انہوں نے کفرکاکلمہ کہاتھااوراسلام لانے کے بعدکافرہوئے ہیں نیز انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کررکھاتھا جسے وہ کرنہ سکے اور انہیں ( مسلما نوں کی ) یہ چیز بری لگتی تھی کہ اللہ اور اس کے رسول کی مہربانی سے انہیں غنی کردیا ہے اب اگریہ توبہ کرلیں تویہ ان کے حق میں بہترہے اور اگریہ انکارکریں تواللہ انہیں دنیا میں بھی درد ناک عذاب دے گا اور آخرت میں بھی اور ان کے لئے روئے زمین پر کوئی حامی وناصر نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہ کہا ( ف۱۷٤ ) اور بیشک ضرور انہوں نے کفر کی بات کہی اور اسلام میں آکر کافر ہوگئے اور وہ چاہا تھا جو انہیں نہ ملا ( ف۱۷۵ ) اور انہیں کیا برا لگا یہی نہ کہ اللہ و رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کردیا ( ف۱۷٦ ) تو اگر وہ توبہ کریں تو ان کا بھلا ہے ، اور اگر منہ پھیریں ( ف۱۷۷ ) تو اللہ انہیں سخت عذاب کرے گا دنیا اور آخرت میں ، اور زمین میں کوئی نہ ان کا حمایتی ہوگا اور نہ مددگار ( ف۱۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ منافقین ) اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے ( کچھ ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے یقیناً کلمہ کفر کہا اور وہ اپنے اسلام ( کو ظاہر کرنے ) کے بعد کافر ہو گئے اور انہوں نے ( کئی اذیت رساں باتوں کا ) ارادہ ( بھی ) کیا تھا جنہیں وہ نہ پا سکے اور وہ ( اسلام اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل میں سے ) اور کسی چیز کو ناپسند نہ کر سکے سوائے اس کے کہ انہیں اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے اپنے فضل سے غنی کر دیا تھا ، سو اگر یہ ( اب بھی ) توبہ کر لیں تو ان کے لئے بہتر ہے اور اگر ( اسی طرح ) روگرداں رہیں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت ( دونوں زندگیوں ) میں دردناک عذاب میں مبتلا فرمائے گا اور ان کے لئے زمین میں نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Hussain Najfi

وہ تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے ( وہ بات ) نہیں کہی ۔ حالانکہ انہوں نے یقینا کفر کا کلمہ کہا ہے ۔ اور اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کیا ہے اور انہوں نے وہ کام کرنے کا قصد کیا ہے جسے وہ کر نہ سکے ان کی یہ سب خشمناکی اور عیب جوئی صرف اس وجہ سے ہے کہ خدا و رسول نے ( مالِ غنیمت دے کر ) ان کو تونگر کر دیا ہے ۔ سو اگر وہ اب بھی توبہ کر لیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہے اور اگر وہ روگردانی کریں تو اللہ انہیں دنیا و آخرت میں دردناک عذاب دے گا ۔ اور تمام روئے زمین پر ان کا کوئی حامی اور یار و مددگار نہ ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swear by Allah that they said nothing (evil), but indeed they uttered blasphemy, and they did it after accepting Islam; and they meditated a plot which they were unable to carry out: this revenge of theirs was (their) only return for the bounty with which Allah and His Messenger had enriched them! If they repent, it will be best for them; but if they turn back (to their evil ways), Allah will punish them with a grievous penalty in this life and in the Hereafter: They shall have none on earth to protect or help them.

Translated by

Muhammad Sarwar

They (the hypocrites) swear by the Name of God (to make others believe in what they are saying). They have spoken the testimony of disbelief and have then turned back to disbelief. They have made unsuccessful attempts to cause trouble. There is no other reason for their ungratefulness except that God and His Messenger enriched them through their favors. If they repent, it will be better for them, but if they turn away (from the faith), God will make them suffer a painful punishment both in this life and in the life hereafter. They will find no guardian nor any helper in the land.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They swear by Allah that they said nothing (bad), but really they said the word of disbelief, and they disbelieved after accepting Islam, and they resolved that (plot) which they were unable to carry out, and they could not find any cause to do so except that Allah and His Messenger had enriched them of His bounty. If then they repent, it will be better for them, but if they turn away; Allah will punish them with a painful torment in this worldly life and in the Hereafter. And there is none for them on earth as a protector or a helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They swear by Allah that they did not speak, and certainly they did speak, the word of unbelief, and disbelieved after their Islam, and they had determined upon what they have not been able to effect, and they did not find fault except because Allah and His Apostle enriched them out of His grace; therefore if they repent, it will be good for them; and if they turn back, Allah will chastise them with a painful chastisement in this world and the hereafter, and they shall not have in the land any guardian or a helper.

Translated by

William Pickthall

They swear by Allah that they said nothing (wrong), yet they did say the word of disbelief, and did disbelieve after their Surrender (to Allah). And they purposed that which they could not attain, and they sought revenge only that Allah by His messenger should enrich them of His bounty. If they repent it will be better for them; and if they turn away, Allah will afflict them with a painful doom in the world and the Hereafter, and they have no protecting friend nor helper in the earth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह की क़सम खाते हैं कि उन्होंने नहीं कहा; हालाँकि उन्होंने कुफ़्र की बात कही और वे इस्लाम लाने के बाद काफ़िर हो गए और उन्होंने वह चाहा जो उन्हें हासिल न हो सका, और यह सिर्फ़ उसका बदला था कि उनको अल्लाह और उसके रसूल ने अपने फ़ज़्ल से ग़नी कर दिया, अगर वे तौबा करें तो यह उनके हक़ में बेहतर है और अगर वे मुँह फेर लें तो अल्लाह उनको दर्दनाक अज़ाब देगा दुनिया में भी और आख़िरत में भी, और ज़मीन में उनका न कोई हिमायती होगा और न मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ قسمیں کھاجاتے ہیں کہ ہم نے (فلانی بات) نہیں کہی حالانکہ یقینا انہوں نے کفر کی بات کہی تھی اور (وہ بات کہہ کر) اپنے اسلام (ظاہری) کے بعد (ظاہر میں بھی) کافر ہوگئے اور انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کیا تھا جو ان کے ہاتھ نہ لگی اور یہ کہ انہوں نے صرف اس بات کا بدلہ دیا ہے کہ ان کو اللہ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رزق خداوندی سے مالدار کردیا۔ سو اگر (اس کے بعد بھی) توبہ کریں تو ان کے لیے (دونوں جہان میں) بہتر ہوگا۔ اور اگر روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک سزا دے گا۔ اور ان کا دنیا میں نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار۔ (2) (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے بات نہیں کہی، حالانکہ یقیناً انہوں نے کفر کی بات کہی اور اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے اور اس چیز کا ارادہ کیا جو انہیں نہیں ملی اور انہوں نے اس کے سوا کسی چیز کا انتقام نہیں لیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کردیا، پس اگر وہ توبہ کریں تو ان کے لیے بہتر ہوگا اور اگر منہ پھیرلیں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور زمین میں نہ ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے وہ بات نہیں کہی ، حالانکہ انہوں نے ضرور وہ کافرانہ بات کہی ہے۔ وہ اسلام لانے کے بعد کفر کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے وہ کچھ کرنے کا ارادہ کیا جسے کر نہ سکے۔ یہ ان کا سارا غصہ اسی بات پر ہے تاکہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کردیا ہے ! اب اگر یہ اپنی اس روش سے باز آئیں تو انہی کے لی بہتر ہے ، اور اگر یہ باز نہ آئے تو اللہ ان کو نہایت دردناک سزا دے گا۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، اور زمین میں کوئی نہیں جو ان کا حمایتی اور مددگار ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور مسلمان ہونے کے بعد کافر ہوگئے اور انہوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جو انہیں نہ ملی اور صرف انہوں نے اس بات کا بدلہ دیا ہے کہ اللہ نے اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے انہیں مالدار کردیا، سو اگر وہ توبہ کرلیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہوگا اور اگر رو گردانی کریں تو اللہ انہیں دنیا و آخرت میں درد ناک عذاب دے گا۔ اور ان کے لیے روئے زمین میں نہ کوئی یار ہوگا اور نہ کوئی مدد گار۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ ہم نے نہیں کہا اور بیشک کہا ہے انہوں نے لفظ کفر کا اور منکر ہوگئے مسلمان ہو کر اور قصد کیا تھا اس چیز کا جو ان کو نہ ملی اور یہ سب کچھ اسی کا بدلہ تھا کہ دولت مند کردیا ان کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے سو اگر توبہ کرلیں تو بھلا ہے ان کے حق میں اور اگر نہ مانیں گے تو عذاب دے گا ان کو اللہ عذاب دردناک دنیا اور آخرت میں اور نہیں ان کا روئے زمین پر کوئی حمایتی اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ منافق خدا کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے وہ بات نہیں کہی حالانکہ یقیناً انہوں نے کلمہ کفرکہا ہے اور اپنے اسلام کو ظاہر کرنے کے بعد وہ کفر کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے ایک ایسی بات کا بھی ارادہ کیا تھا جسے وہ اتفاقاً حاصل نہ کرسکے اور انہوں نے یہ منتقمانہ سلوک محض اس لئے اختیار کیا کہ اللہ نے اور اس کے رسول نے اپنے فضل و مہربانی سے ان کو دولت مند کردیا ہے پس اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر وہ توبہ سے روگردانی کریں تو اللہ ان کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دردناک سزا دے گا اور روئے زمین پر نہ ان کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ مددگار۔