Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 77

سورة التوبة

فَاَعۡقَبَہُمۡ نِفَاقًا فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ یَلۡقَوۡنَہٗ بِمَاۤ اَخۡلَفُوا اللّٰہَ مَا وَعَدُوۡہُ وَ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ ﴿۷۷﴾

So He penalized them with hypocrisy in their hearts until the Day they will meet Him - because they failed Allah in what they promised Him and because they [habitually] used to lie.

پس اس کی سزا میں اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اللہ سے ملنے کے دنوں تک ، کیونکہ انہوں نے اللہ سے کئے ہوئے وعدے کا خلاف کیا اور کیوں کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَعۡقَبَہُمۡ
تو اس نے سزا دی انہیں
نِفَاقًا
نفاق (ڈال کر)
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
اِلٰی یَوۡمِ
اس دن تک
یَلۡقَوۡنَہٗ
وہ ملاقات کریں گے اس سے
بِمَاۤ
بوجہ اس کے جو
اَخۡلَفُوا
انہوں نے خلاف کیا
اللّٰہَ
اللہ سے
مَا
جس کا
وَعَدُوۡہُ
انہوں نے وعدہ کیا تھا اس سے
وَبِمَا
اور بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡذِبُوۡنَ
وہ جھوٹ بولتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَعۡقَبَہُمۡ
چنانچہ اس نے سزا دی اُن کو
نِفَاقًا
نفاق
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
اِلٰی یَوۡمِ
اُس دن تک
یَلۡقَوۡنَہٗ
وہ ملیں گے اُ س سے
بِمَاۤ
اس وجہ سے جو
اَخۡلَفُوا
اُنہوں نے خلاف ورزی کی
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
مَا
جو
وَعَدُوۡہُ
انہوں نے وعدہ کیا تھا اُ س سے
وَبِمَا
اور بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡذِبُوۡنَ
جھوٹ بولتے
Translated by

Juna Garhi

So He penalized them with hypocrisy in their hearts until the Day they will meet Him - because they failed Allah in what they promised Him and because they [habitually] used to lie.

پس اس کی سزا میں اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اللہ سے ملنے کے دنوں تک ، کیونکہ انہوں نے اللہ سے کئے ہوئے وعدے کا خلاف کیا اور کیوں کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس کے نتیجہ میں اللہ نے ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے نفاق ڈال دیا جس دن وہ اس سے ملیں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور اس لیے بھی کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں نفاق کی سزادی اس دن تک کے لیے جب وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے جو اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ سے اس کی خلاف ورزی کی جوانہوں نے اس سے وعدہ کیا تھا اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So Allah, in turn, put hypocrisy in their hearts till the day they shall meet Him, because they broke their promise with Allah and because they have been telling lies.

پھر اس کا اثر رکھ دیا نفاق ان کے دلوں میں جس دن تک کہ وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے خلاف کیا اللہ سے جو وعدہ اس سے کیا تھا اور اس وجہ سے کہ بولتے تھے جھوٹ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اللہ نے سزا کے طور پر ڈال دیا ان کے دلوں میں نفاق (اور یہ نفاق اب رہے گا) اس دن تک جس دن یہ لوگ ملاقات کریں گے اس سے بسبب اس وعدہ خلافی کے جو انہوں نے اللہ سے کی اور بسبب اس جھوٹ کے جو وہ بولتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So He caused hypocrisy to take root in their hearts and to remain therein until the Day they meet Him because they broke their promise with Allah and because they lied.

نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی اس بدعہدی کی وجہ سے جو انہوں نے اللہ کے ساتھ کی ، اور اس جھوٹ کی وجہ سے جو وہ بولتے رہے ، اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق بٹھا دیا جو اس کے حضور ان کی پیشی کے دن تک ان کا پیچھا نہ چھوڑے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ کہ اللہ نے سزا کے طور پر نفاق ان کے دلوں میں اس دن تک کے لیے جما دیا ہے جس دن وہ اللہ سے جاکر ملیں گے ، کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا ، اس کی خلاف ورزی کی ، اور کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور انہوں نے (اپنے عہد) خیال تک نہ کیا آخر انجام اس کا یہ ہوا کہ اس دن تک جب وہ خدا سے ملیں گے اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں نفاق جما دیا اس لیے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس لیے بھی کہ وہ جھوٹ بولتے تھے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو اس (اللہ) نے اس روز تک کے لئے جس روز وہ اس (اللہ) کے روبروہہوں گے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ خلافی کی اور اس لئے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس دن تک جس دن وہ اس سے ملیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس لئے کہ وہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا نے اس کا انجام یہ کیا کہ اس روز تک کے لیے جس میں وہ خدا کے روبرو حاضر ہوں گے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لیے کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So He chastised them with setting hypocrisy in their hearts until the Day they shall meet Him, because they kept back from Allah that which they had promised Him, and because they were wont to lie.

سو (اللہ نے) ان کی سزا میں ان کے قلوب میں نفاق قائم کردیا جو اس کے پاس جانے کے دن تک رہے گا اس سبب سے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے خلاف کیا جو کچھ اس سے وعدہ کرچکے تھے اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس کی پاداش میں خدا نے ان کے دلوں میں اس دن تک کیلئے نفاق جمادیا ، جس دن وہ اس سے ملیں گے ، بوجہ اس کے کہ انہوں نے اللہ سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اور بوجہ اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو اﷲ ( تعالیٰ ) سے ملاقات کے دن تک اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے دلوں میں نفاق کو جمادیا اس وجہ سے کہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ نے اس کی سزا یہ دی کہ ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس دن تک کے لیے کہ جب وہ اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے یہ اس لیے کہ جو وعدہ انہوں نے اللہ سے کیا تھا اس سے پھرگئے اور اس وجہ سے بھی کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس کے نتیجے میں اللہ نے نفاق بٹھا دیا ان کے دلوں میں، اس (ہولناک) دن تک جس دن کہ یہ پیش ہوں گے اس کے حضور اس بناء پر کہ انہوں نے خلاف ورزی کی اللہ سے کئے گئے اپنے وعدے کی، اور اس بناء پر کہ یہ لوگ جھوٹ بولتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ نے ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے نفاق ڈال دیاجس دن وہ اس سے ملیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور اسلئے کہ وہ جھوٹ بولاکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کے پیچھے اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق رکھ دیا اس دن تک کہ اس سے ملیں گے بدلہ اس کا کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ جھوٹا کیا اور بدلہ اس کا کہ جھوٹ بولتے تھے ( ف۱۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اس نے ان کے دلوں میں نفاق کو ( ان کے اپنے بخل کا ) انجام بنا دیا اس دن تک کہ جب وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ سے اپنے کئے ہوئے عہد کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ وہ کذب بیانی کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس ( اس روش کا نتیجہ یہ نکلا کہ ) خدا نے ان کی وعدہ خلافی کرنے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے یومِ لقا ( قیامت ) تک ان کے دلوں میں نفاق قائم کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So He hath put as a consequence hypocrisy into their hearts, (to last) till the Day, whereon they shall meet Him: because they broke their covenant with Allah, and because they lied (again and again).

Translated by

Muhammad Sarwar

God will, for their disregard of their promise and their telling lies, place hypocrisy in their hearts which will not leave them until they face the consequences of their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So He punished them by putting hypocrisy into their hearts till the Day whereon they shall meet Him, because they broke that (covenant) with Allah which they had promised to Him and because they used to tell lies.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So He made hypocrisy to follow as a consequence into their hearts till the day when they shall meet Him because they failed to perform towards Allah what they had promised with Him and because they told lies.

Translated by

William Pickthall

So He hath made the consequence (to be) hypocrisy in their hearts until the day when they shall meet Him, because they broke their word to Allah that they promised Him, and because they lied.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अल्लाह ने उनके दिलों में निफ़ाक़ बिठा दिया उस दिन तक के लिए जबकि वे उससे मिलेंगे इस वजह से कि उन्होंने अल्लाह से किए हुए वादे की ख़िलाफ़वर्ज़ी की और इस वजह से कि वे झूठ बोलते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ تو روگردانی کے (پہلے ہی سے) عادی ہیں سو اللہ تعالیٰ نے ان کی سزا میں ان کے دلوں میں نفاق (قائم) کردیا جو اس (خدا) کے پاس جانے کے دن تک رہے گا اس سبب سے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے اپنے وعدہ میں خلاف کیا اور اس سبب سے کہ وہ (اس وعدہ میں شروع ہی سے) جھوٹ بولتے تھے۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو اس کے نتیجے میں اس نے ان کے دلوں میں اس دن تک نفاق رکھ دیا جس میں وہ اس سے ملیں گے، اس لیے کہ انہوں نے اللہ سے کیے ہوئے وعدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی اس بد عہدی کی وجہ سے جو انہوں نے اللہ کے ساتھ کی ، اور اس جھوٹ کی وجہ سے جو وہ بولتے رہے ، اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق بٹھا دیا ، جو اس کے حضور ان کی پیشی کے دن تک ان کا پیچھا نہ چھوڑے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ نے اس دن تک جو اللہ کی ملاقات کا دن ہوگا ان کی سزا میں ان کے دلوں میں نفاق قائم کردیا اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا اس کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس کا اثر رکھ دیا نفاق ان کے دلوں میں جس دن تک کہ وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے خلاف کیا اللہ سے جو وعدہ اس سے کیا تھا، اور اس وجہ سے کہ بولتے تھے جھوٹ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان کی اس حرکت کا یہ انجام ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے نفاق قائم کردیا کہ جس دن وہ اس کی پیشی میں حاضر ہوں گے اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ کرکے خلاف کیا اور نیز اس سبب سے کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔