Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 93

سورة التوبة

اِنَّمَا السَّبِیۡلُ عَلَی الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ وَ ہُمۡ اَغۡنِیَآءُ ۚ رَضُوۡا بِاَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ ۙ وَ طَبَعَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۳﴾

The cause [for blame] is only upon those who ask permission of you while they are rich. They are satisfied to be with those who stay behind, and Allah has sealed over their hearts, so they do not know.

بیشک انہیں لوگوں پر راہ الزام ہے جو باوجود دولتمند ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں یہ خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر خوش ہیں اور ان کے دلوں پر مہر خداوندی لگ چکی ہے جس سے وہ محض بے علم ہوگئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
السَّبِیۡلُ
مؤاخذہ تو
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر ہے جو
یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ
اجازت طلب کرتے ہیں آپ سے
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
اَغۡنِیَآءُ
غنی ہیں
رَضُوۡا
وہ راضی ہوگئے
بِاَنۡ
کہ
یَّکُوۡنُوۡا
ہوں وہ
مَعَ الۡخَوَالِفِ
ساتھ پیچھے رہنے والیوں کے
وَطَبَعَ
اور مہر لگا دی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
فَہُمۡ
پس وہ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
السَّبِیۡلُ
۔ (اعتراض کا ) راستہ
عَلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں پر ہے جو
یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ
اجازت مانگتے ہیں آپ سے
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
اَغۡنِیَآءُ
مالدار ہیں
رَضُوۡا
راضی ہوگئے
بِاَنۡ
اس پر کہ
یَّکُوۡنُوۡا
وہ ہوجائیں
مَعَ
ساتھ
الۡخَوَالِفِ
پیچھے رہنے والی عورتوں کے
وَطَبَعَ
اور مہر لگا دی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلٰی
اُوپر
قُلُوۡبِہِمۡ
اُ ن کے دلوں کے
فَہُمۡ
سو وہ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

The cause [for blame] is only upon those who ask permission of you while they are rich. They are satisfied to be with those who stay behind, and Allah has sealed over their hearts, so they do not know.

بیشک انہیں لوگوں پر راہ الزام ہے جو باوجود دولتمند ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں یہ خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر خوش ہیں اور ان کے دلوں پر مہر خداوندی لگ چکی ہے جس سے وہ محض بے علم ہوگئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو غنی ہونے کے باوجود آپ سے رخصت مانگتے ہیں انہوں نے پیچھے رہ جانے والیوں کے ساتھ شامل ہونا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی۔ لہذا اب یہ کچھ نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااعتراض کاراستہ ان لوگوں پرہے جو آپ سے اجازت مانگتے ہیں حالانکہ وہ مالدارہیں،وہ اس پرراضی ہوگئے کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں پرمہرلگادی سو وہ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Blame lies, in fact, on those who ask you permission de-spite being rich. They are happy being with women who sit back. And Allah has sealed their hearts; so they do not know.

راہ الزام کی تو ان پر ہے جو رخصت مانگتے ہیں تجھ سے اور وہ مالدار ہیں خوش ہوئے اس بات سے کہ وہ رہ جائیں ساتھ پیچھے رہنے والیوں کے اور مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر سو وہ نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رخصت مانگتے ہیں جب کہ وہ غنی (مالدار) ہیں وہ راضی ہوگئے اس پر کہ ہوجائیں پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ صحیح علم سے بےبہرہ ہوچکے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But there are grounds for reproach against those who seek leave to stay behind even though they are affluent. They are the ones who were content to be with the womenfolk who stay behind. Allah has set a seal on their hearts, leaving them bereft of understanding.

البتہ اعتراض ان لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں اور پھر بھی تم سے درخواستیں کرتے ہیں کہ انہیں شرکتِ جہاد سے معاف رکھا جائے ۔ انہوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیا ، اس لیے اب یہ کچھ نہیں جانتے ﴿کہ اللہ کے ہاں ان کی روش کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں ۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے ۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، اس لیے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

الزام تو انہی لوگوں پر ہے جو مالدار ہو کر پھر تجھ (جہاد میں نہ جانے کی) اجازت چاہتے ہیں 11 ان لوگوں نے (گھر بیٹھنے والیوں (عورتوں) کے ساتھ رہنا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی وہ (کچھ) نہیں جانتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ان لوگوں مواخذہ ہے جو سامان (فراخی) ہونے کے باوجود آپ سے اجازت مانگتے ہیں وہ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہنے پہ خوش ہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی سو وہ جانتے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

الزام تو صرف ان لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود آپ سے اجازت مانگتے ہیں اور اس پر راضی ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ بیٹھے رہیں۔ (درحقیقت) اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور وہ (اس کے انجام سے) واقف نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

الزام تو ان لوگوں پر ہے۔ جو دولت مند ہیں اور (پھر) تم سے اجازت طلب کرتے ہیں (یعنی) اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں (گھروں میں بیٹھ) رہیں۔ خدا نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ سمجھتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The way is only against those who ask leave of thee while they are rich. They are pleased that they should be with the women sitters-at-home. Allah hath sealed up their hearts, so they know not.

الزام تو بس ان لوگوں پر ہے جو آپ سے اجازت مانگتے ہیں درآنحالیکہ وہ اہل مقدرت ہیں یہ راضی ہوگئے اس پر کہ رہ جائیں خانہ نشین عورتوں کے ساتھ اور مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر سو یہ جانتے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

الزام تو بس ان پر ہے جو تم سے رخصت مانگے ہیں ، حالانکہ وہ مالدار ہیں ۔ وہ لوگ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہنے پر راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ۔ پس وہ علم سے محروم ہوگئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جب آپ ان کی طرف واپس پہنچیں گے آپ کے پاس آآکر ( نہ نکل سکنے کے ) بہانے بنائیں گے آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بہانے نہ بنائو ہمیں تمہاری باتوں کااعتبار نہیں بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہاری خبریں ہمیں بتا دی ہیں ۔ اور آئندہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) تمہارے عمل دیکھیں گے پھر تم چھپی اور ظاہری باتوں کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے پس وہ تمہیں ان کاموں کے متعلق آگاہ فرما دیں گے جنہیں تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو دولت مند ہیں اور پھر آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں (اس بات سے) خوش ہیں (کہ پیچھے رہ جانیوالی عورتوں) کے ساتھ گھروں میں بیٹھ رہیں اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے، پس وہ سمجھتے ہی نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو اجازت مانگتے ہیں آپ سے، درآں حالیکہ وہ مالدار ہیں، وہ راضی ہوگئے اس بات پر کہ وہ رہیں پیچھے رہنے والیوں کے ساتھ، اور اللہ نے مہر لگا دی ان کے دلوں پر، (ان کے خبث باطن کی بناء پر) سو یہ جانتے نہیں (اپنے حقیقی نفع و نقصان کو) ۔

Translated by

Noor ul Amin

الزام توان لوگوں پر ہےجو غنی ہونے کے باوجودآپ سے رخصت مانگتے ہیں انہوں نے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ شامل ہوناپسند کیا اوراللہ نے ان کے دلوں پر مہرلگادی لہٰذااب یہ کچھ نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مؤاخذہ تو ان سے ہے جو تم سے رخصت مانگتے ہیں اور وہ دولت مند ہیں ( ف۲۰۸ ) انہیں پسند آیا کہ عورتوں کے ساتھ پیچھے بیٹھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی تو وہ کچھ نہیں جانتے ( ف۲۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( الزام کی ) راہ تو فقط ان لوگوں پر ہے جو آپ سے رخصت طلب کرتے ہیں حالانکہ وہ مال دار ہیں ، وہ اس بات سے خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں اور معذوروں کے ساتھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، سو وہ جانتے ہی نہیں ( کہ حقیقی سود و زیاں کیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

ہاں البتہ الزام ( اور اعتراض ) ان لوگوں پر ہے کہ باوجود دولت مند ہونے کے آپ سے ( بیٹھے رہنے کی ) اجازت مانگتے ہیں انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اس لئے وہ کچھ جانتے بوجھتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The ground (of complaint) is against such as claim exemption while they are rich. They prefer to stay with the (women) who remain behind: Allah hath sealed their hearts; so they know not (What they miss).

Translated by

Muhammad Sarwar

The blameworthy ones are those who ask for exemption despite their ability and who preferred to stay at home with those who are truly exempt. God has placed a seal on their hearts but they do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The means (of complaint) is only against those who are rich, and yet ask exemption. They are content to be with (the women) who sit behind (at home) and Allah has sealed up their hearts so that they know not (what they are losing).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The way (to blame) is only against those who ask permission of you though they are rich; they have chosen to be with those who remained behind, and Allah has set a seal upon their hearts so they do not know.

Translated by

William Pickthall

The road (of blame) is only against those who ask for leave of thee (to stay at home) when they are rich. They are content to be with the useless. Allah hath sealed their hearts so that they know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इल्ज़ाम तो बस उन लोगों पर है जो आपसे इजाज़त माँगते हैं; हालाँकि वे मालदार हैं, वे इस पर राज़ी हो गए कि पीछे रहने वाली औरतों के साथ रह जाएं, और अल्लाह ने उनके दिलों पर मुहर कर दी पस वे नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس الزام ( اور مؤ اخذہ) تو صرف ان لوگوں پر ہے جو باوجود اہل سامان (وقوت) ہونے کے گھر رہنے کی اجازت چاہتے ہیں وہ لوگ (غایتہ بےحمیتی سے) خانہ نشین عورتوں کے ساتھ رہنے پر راضی ہوگئے اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی جس سے وہ (گناہ وثواب کو) جانتے بھی نہیں۔ (4) (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” گناہ تو ان لوگوں پر ہے جو آپ سے اجازت مانگتے ہیں، حالانکہ وہ دولت مند ہیں وہ اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی سو وہ نہیں جانتے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ اعتراض ان لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں اور پھر بھی تم سے درخواستیں کرتے ہیں کہ انہیں شرکت جہاد سے معاف رکھا جائے۔ انہوں نے گھر بیٹھنے والوں میں رہنا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا ، اس لیے اب یہ کچھ نہیں جانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

الزام تو انہی لوگوں پر ہے جو مالدار ہوتے ہوئے آپ سے اجازت چاہتے ہیں، وہ اس بات پر راضی ہوگئے کہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہ جائیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی سو وہ نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

راہ الزام کی تو ان پر ہے جو رخصت مانگتے ہیں تجھ سے، اور وہ مال دار ہیں خوش ہوئے اس بات سے کہ رہ جائیں ساتھ پیچھے رہنے والیوں کے اور مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر سو وہ نہیں جانتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو وہ یہ سن کر واپس گئے اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کی آنکھوں سے اس غم میں آنسو جاری تھے کہ ان کو خرچ کرنے کے لئے کچھ میسر نہیں۔ بس الزام تو صرف ان لوگوں پر ہے جو باوجود مالدار ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں انہوں نے گھروں میں بیٹھ رہنے والی عورتوں کے ساتھ رہ جا ناپسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اس لئے اب یہ کچھ نہیں جانتے۔