Surat ul Bayyina

Surah: 98

Verse: 6

سورة البينة

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾

Indeed, they who disbelieved among the People of the Scripture and the polytheists will be in the fire of Hell, abiding eternally therein. Those are the worst of creatures.

بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں ( جائیں گے ) جہاں وہ ہمیشہ ( ہمیشہ ) رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
وَالۡمُشۡرِکِیۡنَ
اور مشرکین
فِیۡ نَارِ
آگ میں ہوں گے
جَہَنَّمَ
جہنم کی
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
فِیۡہَا
اس میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمۡ
وہ
شَرُّ
بدترین
الۡبَرِیَّۃِ
مخلوق
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے  کفر کیا 
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے 
وَالۡمُشۡرِکِیۡنَ
اور مشرکین سے  
فِیۡ نَارِ
آگ میں ہو ں گے 
جَہَنَّمَ
جہنم کی 
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے 
فِیۡہَا
اس میں 
اُولٰٓئِکَ
یہی  لوگ 
ہُمۡ
وہی
شَرُّ
بد ترین ہیں 
الۡبَرِیَّۃِ
مخلوقات میں 
Translated by

Juna Garhi

Indeed, they who disbelieved among the People of the Scripture and the polytheists will be in the fire of Hell, abiding eternally therein. Those are the worst of creatures.

بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں ( جائیں گے ) جہاں وہ ہمیشہ ( ہمیشہ ) رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقینا دوزخ کی آگ میں ہوں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہی لوگ بدترین خلائق ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجنہوں نے اہل کتاب اورمشرکین میں سے کفرکیاوہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں،وہی تمام مخلوقات میں سے بدترین لو گ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who disbelieved from among the People of the Book and the polytheists will be in the fire of Jahannam, in which they will be living forever. Those are the worst of all human beings.

اور جو منکر ہوئے اہل کتاب اور مشرک ہونگے دوزخ کی آگ میں سدا رہیں اس میں وہ لوگ ہیں سب خلق سے بدتر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی خواہ وہ اہل کتاب میں سے تھے خواہ مشرکین میں سے وہ ہوں گے جہنم کی آگ میں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہی لوگ بدترین خلائق ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who disbelieved – be they from among the People of the Book or among those who associated others with Allah in His Divinity– shall be in the Fire, and will abide in it. They are the worst of creatures.

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے 8 وہ یقینا جہنم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ جہنم کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ لوگ ساری مخلوق میں سب سے برے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک کتاب والوں اور مشرکوں میں سے جو کافر رہے انہوں نے اس پیغمبر کو نہ مانا وہ قیامت کے دن دوزخ کی آگ میں ہونگے ہمیشہ اسی میں رہیں گے وہ ساری خلقت میں بدتر ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک ، وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ ساری مخلوق سے بدتر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کفر پر قائم رہے وہ ہمیشہ کی جہنم میں جلتے رہیں گے اور یہ بدترین مخلوق ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve from among the people of the Book and the associaters shall be cast into the Hell-fire, as abiders therein. These! they are the worst of the creation.

جو لوگ اہل کتاب اور مشرکین میں سے کافر ہوئے وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے جس میں ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جنہوں نے کفر کیا ، وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے ، اسی میں ہمیشہ رہنے کیلئے ۔ یہی لوگ بدترین خلائق ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اہلِ کتاب اور مشرکین مین سے جنہوں نے کفر ( اختیار ) کیا ہمیشہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں ہوں گے ، یہی ہیں مخلوق میں سب سے برے لوگ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ کافر ہیں یعنی اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ لوگ تمام مخلوق سے بد تر ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اہل کتاب میں سے اور (دوسرے کھلے) مشرک وہ سب جہنم کی آگ میں ہوں گے جس میں انہیں ہمیشہ رہنا ہوگا یہی لوگ ہیں بدترین مخلوق

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقیناجہنم کی آگ میں ہوں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، اور یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ٦ ) بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے ، وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے کافر ہوگئے اور مشرکین ( سب ) دوزخ کی آگ میں ( پڑے ) ہوں گے وہ ہمیشہ اسی میں رہنے والے ہیں ، یہی لوگ بد ترین مخلوق ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو اہلِ کتاب اور مشرکین کفر میں مبتلا ہیں وہ جہنم کی آگ میں پڑیں گے ( اور ) ہمیشہ اس میں رہیں گے یہی لوگ بدترینِ خلائق ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject (Truth), among the People of the Book and among the Polytheists, will be in Hell-Fire, to dwell therein (for aye). They are the worst of creatures.

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers among the People of the Book and the pagans will dwell forever in hell; they are the worst of all creatures.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve from among the People of the Scripture and idolators, will abide in the fire of Hell. They are the worst of creatures.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve from among the followers of the Book and the polytheists shall be in the fire of hell, abiding therein; they are the worst of men.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve, among the People of the Scripture and the idolaters, will abide in fire of hell. They are the worst of created beings.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह किताब वालों और मुशरिकों (बहुदेववादियों) में से जिन लोगों ने इनकार किया है, वे जहन्नम की आग में पड़ेंगे; उस में सदैव रहने के लिए। वही पैदा किए गए प्राणियों में सबसे बुरे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ اہل کتاب اور مشرکین میں سے کافر ہوئے وہ آتش دوزخ میں جاویں گے جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (اور) یہ لوگ بدترین خلائق ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے یقیناً وہ 3 کی آگ میں داخل کیے جائیں گے، اور اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ لوگ بدترین مخلوق ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقینا جہنم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترین خلائق ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ اہل کتاب اور مشرکوں سے کافر ہوئے وہ آتش دوزخ میں جائیں گے جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو منکر ہوئے اہل کتاب اور مشرک ہوں گے دوزخ کی آگ میں سدا رہیں اس میں وہ لوگ ہیں سب خلق سے بدتر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کفر پر قائم رہے وہ آتش جہنم میں داخل ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ تمام مخلوق سے بدتر ہیں۔