TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جس پر حد واجب نہیں ہے اس کا بیان - جس پر حد واجب نہیں ہے اس کا بیان - The chapters on legal punishments - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 4 of The chapters on legal punishments in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 4 of 38 · 3 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيَّ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ عُرِضْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ فَكَانَ مَنْ أَنْبَتَ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ يُنْبِتْ خُلِّيَ سَبِيلُهُ فَكُنْتُ فِيمَنْ لَمْ يُنْبِتْ فَخُلِّيَ سَبِيلِي .
It was narrated that 'Abdul-Malik bin `Umair said: “I heard 'Atiyyah Al-Quradhi say: 'We were presented to the Messenger of Allah (ﷺ) on the Day of Quraidhah. Those whose pubic hair had grown were killed, and those whose pubic hair had not yet grown were let go. I was one of those whose pubic hair had not yet grown, so I was let go.”
عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ غزوہ قریظہ کے دن ( جب بنی قریظہ کے تمام یہودی قتل کر دیئے گئے ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کئے گئے تو جس کے زیر ناف بال اگ آئے تھے اسے قتل کر دیا گیا، اور جس کے نہیں اگے تھے اسے ( نابالغ سمجھ کر ) چھوڑ دیا گیا، میں ان لوگوں میں تھا جن کے بال نہیں اگے تھے تو مجھے چھوڑ دیا گیا ۱؎۔
Takhreej
سنن ابی داود/الحدود ۱۷ (۴۴۰۴)، سنن الترمذی/السیر ۲۹ (۱۵۸۴)، سنن النسائی/الطلاق ۲۰ (۳۴۶۰)، القطع ۱۴ (۴۹۸۴)،(تحفة الأشراف:۹۹۰۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۳۱۰،۳۸۳،۵/۳۱۲،۳۸۳)
Explanation
عطیہ رضی اللہ عنہ کا تعلق یہود بنی قریظہ سے تھا، غزوہ احزاب کے فوراً بعد اس قبیلے کی غداری اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے بعد اس پر چڑھائی کا واقعہ پیش آیا، اس غزوہ میں عطیہ رضی اللہ عنہ دیگر نابالغ بچوں کے ساتھ قتل ہونے سے بچ گئے، اور بعد میں اسلام قبول کیا، ان کا اسلام اور ان کی اسلامی خدمات بہت اعلیٰ درجے کی ہیں۔
2541
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيَّ يَقُولُ:‏‏‏‏ فَهَا أَنَا ذَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ.
It was narrated that 'Abdul-Malik bin 'Umair said: “I heard 'Atiyyah Al-Qurazi say: Here I am still among you,'
عبدالملک بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کو یہ بھی کہتے سنا: تو اب میں تمہارے درمیان ہوں۔
Takhreej
«انظر ما قبلہ
2542
Sahih
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَأَبُو أُسَامَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالُوا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ يُجِزْنِي، ‏‏‏‏‏‏وَعُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَنِي ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ نَافِعٌ:‏‏‏‏ فَحَدَّثْتُ بِهِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي خِلَافَتِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ هَذَا فَصْلُ مَا بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ
It was narrated that Ibn`Umar said: “I was presented to the Messenger of Allah (ﷺ) on the day of Uhud, when I was fourteen years old, but he did not permit me (to fight). I was presented to him on the Day of Khandaq when I was fifteen years old, and he permitted me (to fight).' ”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غزوہ احد کے دن پیش کیا گیا، اس وقت میری عمر چودہ سال کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ( غزوہ میں شریک ہونے کی ) اجازت نہیں دی، لیکن جب مجھے آپ کے سامنے غزوہ خندق کے دن پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔ نافع کہتے ہیں کہ یہ حدیث میں نے عمر بن عبدالعزیز سے ان کے عہد خلافت میں بیان کی تو انہوں نے کہا: یہی نابالغ اور بالغ کی حد ہے۔
Takhreej
حدیث أبي أسامة أخرجہ: صحیح البخاری/الشہادات ۱۸ (۲۶۶۴)، المغازي ۲۹ (۴۰۹۷)،(تحفة الأشراف:۷۸۳۳)، وقد أخرجہ: وحدیث عبد اللہ بن نمیر صحیح مسلم/الإمارہ ۲۳ (۱۸۶۴)،(تحفة الأشراف:۷۹۵۵)، مسند احمد (۲/۱۷)، وحدیث أبي معاویہ تفردبہ ابن ماجہ، تحفة الأشراف:۸۱۱۵)، سنن ابی داود/الخراج ۱۶ (۲۹۵۷)، الحدود ۱۷ (۴۴۰۶)، سنن الترمذی/الأحکام ۲۴ (۱۳۱۶)، الجہاد ۳۱ (۱۷۱۱)، سنن النسائی/الطلا ق۲۰ (۳۴۳۱)، مسند احمد (۲/۱۷)
Explanation
بلوغ کی کئی نشانیاں ہیں: زیر ناف بال اگنا، ڈاڑھی مونچھ کے بال اگنا، احتلام ہونا، پندرہ برس کی عمر کا ہونا۔
2543
Sahih

Chapters

38
01
تین صورتوں کے علاوہ مسلمان کا قتل حرام اور ناجائز ہے
2 Hadith
02
دین اسلام سے مرتد ہو جانے والے کا حکم
2 Hadith
03
حدود کے نفاذ کا بیان
4 Hadith
04
جس پر حد واجب نہیں ہے اس کا بیان
3 Hadith
05
مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالنے کا ثواب اور شکوک و شبہات کی وجہ سے حد ساقط ہو جانے کا بیان
3 Hadith
06
حدود میں سفارش کے حکم کا بیان
2 Hadith
07
زنا کی حد کا بیان
2 Hadith
08
بیوی کی لونڈی سے صحبت کے حکم کا بیان
2 Hadith
09
زانی کو رجم کرنے کا بیان
3 Hadith
10
یہودی مرد اور عورت کے رجم کا بیان
3 Hadith
11
کوئی عورت فاحشہ معلوم ہو لیکن زنا ثابت نہ ہو تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
12
قوم لوط کے عمل (اغلام بازی) کی سزا کا بیان
3 Hadith
13
محرم یا جانور سے جماع کرنے والے کی حد کا بیان
1 Hadith
14
لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
2 Hadith
15
حد قذف کا بیان
2 Hadith
16
شرابی کی حد کا بیان
3 Hadith
17
باربار شراب پینے والے کی حد کا بیان
2 Hadith
18
بوڑھے اور بیمار کی حد کا بیان
1 Hadith
19
مسلمان پر ہتھیار اٹھانے کی برائی کا بیان
3 Hadith
20
ڈاکہ ڈالنے، رہزنی کرنے اور ملک میں فساد پھیلانے والوں کی حدود کا بیان
2 Hadith
21
اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا جانے والا شہید ہے
3 Hadith
22
چور کی حد کا بیان
4 Hadith
23
چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کی گردن میں لٹکا دینے کا بیان
1 Hadith
24
چور کا اعتراف جرم
1 Hadith
25
غلام چوری کرے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
26
خائن، لٹیرے اور چھین کر بھاگنے والوں کا حکم
2 Hadith
27
پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹا جائے گا
2 Hadith
28
حرز (محفوظ جگہ) میں سے چرانے کا بیان
2 Hadith
29
چور کو تلقین کرنا کہ تم نے چوری نہ کی ہو گی!۔
1 Hadith
30
مجبور پر حد کے نفاذ کا حکم
1 Hadith
31
مساجد میں حد کا نفاذ منع ہے
2 Hadith
32
تعزیرات (تادیبی سزاؤں) کا بیان
2 Hadith
33
حد کا نفاذ گناہ کا کفارہ ہے
2 Hadith
34
شوہر بیوی کے ساتھ اجنبی مرد کو پائے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
35
جو کوئی باپ کے مرنے کے بعد اس کی بیوی سے شادی کرے اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
36
کسی اور کو باپ بتانے اور کسی اور کو مولیٰ بنانے کی برائی کا بیان
3 Hadith
37
غیر خاندان کے آدمی کو خاندان سے نکالنے کا بیان
1 Hadith
38
مخنثوں اور ہیجڑوں کا بیان۔
2 Hadith
No chapter matched that.

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.