Sa'id b. Jubair reported: I bear testimony to the fact that Ibn 'Umar and Ibn 'Abbas testified to the fact that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in gourd in vessel besmeared with pitch and hollow stump.
منصور بن حیان نے سعید بن جبیر سے روایت کی ، کہا : میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق شہادت دیتا ہوں کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق شہادت دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدوکے ( بنے ہوئے ) برتنوں ، سبز گھڑوں ، روغن زفت ملے برتنوں اور کھوکھلی لکڑی ( کے برتنوں ) سے منع فرمایا ۔
Sa'id b. Jubair reported: I asked Ibn 'Umar about (the preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the (preparation of) Nabidh in green pitcher (besmeared with pitch). I then came to Ibn Abbas and said: Do you hear what Ibn 'Umar has said? Thereupon he said: What does he say? I said: He stated that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) has forbidden the (preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said: Ibn 'Umar has told the truth. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) declared unlawful the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). I said: What is this thing, the Nabidh of a pitcher (Nabidh prepared in a pitcher)? Thereupon, he said: Everything that is prepared in earthen pitcher.
یعلیٰ بن حکیم نے سعید بن جبیر سے روایت کی ، کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے گھڑوں کی نبیذ کے متعلق سوال کیا ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں میں بنائی ہوئی نبیذ کوحرام قرار دیا ہے ۔ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا اور کہا : کہا آپ نے نہیں سنا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا فرماتے ہیں؟انھوں نےکہا : وہ کیا کہتے ہیں؟میں نے کہا : وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں میں نبیذ بنانے کو حرام کر دیا ہے ۔ تو انھوں ( ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا : حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں میں بنائی ہوئی نبیذ کو حرام کردیا ہے ۔ میں نے پوچھا : گھڑوں کی نبیذسے کیا مراد ہے؟انھوں نے کہا : ہر وہ برتن جو مٹی سے بنایا جائے ۔ ( اس میں بنائی گئی نبیذ )
Ibn 'Umar reported: Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) addressed people in one of his expeditions. Ibn 'Umar said: I went forward to him but he went away before I reached him. I asked (the people present there): What did he say? They said that he (the Holy Prophet) had forbidden the preparation of Nabidh in gourd and varnished jar.
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غزوے کے دوران میں لوگوں کو خطبہ دیا ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : میں ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ا رشادسننے کے لئے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا ، لیکن آپ میرے پہنچنے سے پہلے ( وہاں سے ) تشریف لے گئے ۔ میں نے پوچھا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟لوگوں نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن اور روغن زفت لگے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سےمنع فرمایا ۔
This hadith has been reported on the authority of Ibn 'Umar with different chains of transmitters but they have not mentioned: In one of his expeditions except Malik and Usama.
لیث بن سعد ، ایوب ، عبیداللہ ، یحییٰ بن سعید ، ضحاک بن عثمان اور اسامہ ان سب نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مالک کی حدیث کے مانند روایت کی ، مالک اور اسامہ کے سوا ان میں سے کسی نے " ایک غزوے کے دوران میں " کے الفاظ نہیں کہے ۔
Thabit reported: I said to Ibn 'Umar that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had forbidden the preparation of Nabidh in the green pitcher (besmeared with pitch). He said: This is what they stated. I said: Did Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbid this? He said: They said so.
ثابت سے روایت ہے ، کہا : میں نےحضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑوں کی نبیذ سے منع فرمایا تھا؟حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : لوگوں نے یہی کہا ہے ، میں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( قسم کے گھڑوں کی نبیذ ) سے منع فرمایاتھا؟حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : لوگوں نے یہی کہا ہے ۔
A person asked Ibn 'Umar if the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). He said: Yes. Then Tawus said: By Allah, I heard it from him.
سلیمان تیمی نے طاوس سے روایت کی ، کہا : ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں کی نبیذ سے منع فرمایاتھا؟انھوں نے کہا : ہاں ۔ پھر طاوس نےکہا : اللہ کی قسم! میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس طرح سناہے ۔
Ibn 'Umar reported that a person came to him and said: Did Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch and) in varnished jar? He said: Yes.
ابن جریج نے کہا : مجھے ابن طاوس نے اپنے والد سے خبر دی ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑوں اور کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایاتھا؟انھوں نے کہاہاں ۔
Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch) and in varnished jar.
وہیب نے عبداللہ بن طاوس سے ، انھوں نے اپنے والد سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑوں اور کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایاتھا ۔
Ibrahim b. Maisarah reported that he heard Tawus as saying: I was sitting with Ibn 'Umar when a man came to him, and said: Did Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar and in gourd? Thereupon he said: Yes.
ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے کہ انھوں نے طاوس کو یہ کہتے ہوئے سنا : میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص نے آکر ان سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں ، کدو کے برتن اور زفت ملے ہوئے برتن میں بنی ہوئی نبیذ سے منع فرمایاتھا؟انھوں نے فرمایا : ہاں ۔
Muharib b. Dithar reported: I heard Ibn 'Umar say: Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation of Nabidh) in a pitcher besmeared with pitch, in gourd, in varnished jar. He said, I heard it from him more than once.
شعبہ نے محارب بن دثار سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز گھڑوں اور کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن اور روغن زفت ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایاتھا ۔ اور ( محارب بن دثار نے ) کہا : میں نے یہ ( حدیث ) ان سے ایک سے زیادہ بار سنی ۔
Muharib b. Dithar reported a hadith like this on the authority of Ibn 'Umar through a different chain of transmitters. He (the narrator) said: I think he also made a mention of hollow stump.
شیبانی نے محارب بن دثار سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔ ( شیبانی نے ) کہا : اور میرا گمان ہے ( محارب نے ) کھوکھلی لکڑی کا بھی ذکر کیا ۔
Uqba b. Huraith said: I heard Ibn 'Umar saying: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation of Nabidh) in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar, and in gourd, and he said: Prepare Nabidh in small waterskins.
عقبہ بن حریث نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑے ، کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن اور روغن زفت ملے ہوئے برتنوں سے منع کیا اور فرمایا : " مشکیزوں میں نبیذ بناؤ ۔ "
Jabalah reported: I heard Ibn 'Umar narrating that Allah's messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had forbidden (the preparation of Nabidh) in the pitcher besmeared with pitch. I said to him: What is Huntama? He said: It is a pitcher (besmeared with pitch).
جبلہ نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتمہ سے منع فر ما یا ( جبلہ نے ) کہا : میں نے پو چھا : حنتمہ کیا ہے ؟ ( ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ) کہا : گھڑا ۔
Zadhan reported: I said to Ibn 'Umar: Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) has forbidden (us) to drink. He said: Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins.
عبید اللہ کے والد معاذ نے کہا : ہمیں شعبہ نے عمرو بن مرہ سے حدیث کی ، کہا : مجھے زاذان نے حدیث بیان کی کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی کہ پینے کی چیزوں کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چیزوں سے منع کیا ہے ان کے متعلق مجھے ( پہلے ) اپنی زبان میں حدیث سنائیں پھر ہماری زبان میں اس کی وضا حت کریں کیونکہ آپ کی زبان ہماری زبان سے مختلف ہے ۔ انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم سے اور وہ گھڑا ہے اور دباء سے اور کدو ہے اور مزفت سے اور وہ روغن قار ملا ہوا برتن ہے اور نقیر سے اور وہ کھجور کا تنا ہے اسے چھیلا جا تا ہے اور اس کو کریدا جا تا ہے منع فرما یا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنا ئی جا ئے ۔
This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters.
ابو داؤد نے کہا : ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔
Sa'id b. Musayyib reported: I heard 'Abdullah b 'Umar saying this near the pulpit while pointing towards the pulpit of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ): A group of the tribe of 'Abd al-Qais came to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and asked him about (vessels) which might (be used for preparing Nabidh and) drinking in them. He (the Holy Prophet) forbade them (to use) gourd, hollow stump, vessel besmeared with pitch. I said to him: Abu Muhammad, (what about) varnished jar? and we think he had forgotten to mention the word 'varnished jar . Thereupon he said: I did not hear it from him on that day, i. e. from 'Abdullah b. 'Umar, and he hated that (i. e. preparation of Nabidh in gourd).
عبد الخالق بن سلمہ نے کہا : میں نے سعید بن مسیب کو کہتے ہو ئے سنا کہ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس منبر کے پاس کہتے ہو ئے سنا اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کی طرف اشارہ کیا : قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے پینے کی چیزوں کے حوالے سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کدو سے بنے ہو ئے برتن اندر سے کرید ی ہو ئی لکڑی کے برتن اور سبز گھڑے سے منع فرما یا ۔ ( عبد الخالق بن سلمہ نے کہا ) میں نے عرض کی : ابو محمد ! اور روغن زفت ملا ہوا برتن ؟ہم نے سمجھا تھا کہ وہ اس کا ذکر کرنا بھول گئے ہیں ۔ تو انھوں ( سعید بن مسیب ) نے کہا : میں نے اس دن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ ( مزفت کا ذکر ) نہیں سنا تھا ۔ وہ اس کو ( بھی ) ناپسند کرتے تھے ۔
It is reported on the authority of Jabir and Ibn Umar that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in hollow stump and varnished jar and gourd.
ابو خیثمہ ( زہیر ) نے ابو زبیر سے انھوں نے حضرت جا بر اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے برتن روغن زفت ملے ہو ئے برتن اور کدو کے برتن سے منع فرما یا ۔
It is reported on the authority of Ibn Umar that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation of Nabidh in) a green pitcher (besmeared with pitch) and gourd and varnished jar.
ابن جریج نے کہا : مجھے ابو زبیر نے بتا یا کہ انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : آپ گھڑوں کدو اور روغن زفت ملے ہو ئے برتنوں سے منع فر ما رہے تھے ۔
Jabir b. 'Abdullah reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in green pitcher, in varnished jar, in hollow stump, and when Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) did not find anything to prepare Nabidh in that (i. e. waterskin), it was prepared for him in a big bowl made of stone.
ابو زبیر نے کہا : میں نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں روغن زفت ملے ہو ئے برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرما یا ۔ ( اور ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں نبیذ بنا نے کے لیے کو ئی اور برتن نہ ملتا تو پتھروں سے بنے ہو ئے بڑے برتن میں آپ کے لیے نبیذ بنائی جا تی ۔
This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.
ابو عوانہ نے ابو زبیر سے ، انھوں نے حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھروں سے بنے ہو ئے ایک بڑے برتن میں نبیذ بنا ئی جا تی تھی ۔