Jabir reported that Nabidh was prepared for Allan's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in a waterskin, but if they did not find waterskin it was prepared in a big bowl of stone. One of the persons and I had heard from Abu Zubair that it was Biram (a vessel made of stone).
ہمیں ابو خیثمہ ( زہیر ) نے ابو زبیر سے خبر دی انھوں نے حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشکیز ے میں نبیذ بنا ئی جا تی تھی ۔ اور جب مشکیزہ نہ ملتا تو پتھروں سے بنے ہو ئے ایک بڑے برتن میں نبیذ بنا ئی جاتی تھی ۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے ابو زبیر سے کہا : ۔ ۔ ۔ اور میں سن رہا تھا ۔ ۔ ۔ مضبوط پتھر سے بنا ہوا ؟ کہا : ( ہاں ) مضبوط پتھر سے بنا ہوا ۔
Abdullah b. Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I had forbidden you from the preparation of Nabidh except in a waterskin. But now you may drink in all vessels, but do not drink what is intoxicant.
ضرار بن مرہ ابو سنان نے محارب بن دثار سے ، انھوں نے عبد اللہ بن بریدہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں نے تم لو گوں کو مشک کے سوا دوسرے برتنوں میں نبیذ بنا نے سے منع کیا تھا ( اب تم لوگ ) سب برتنوں میں پیو لیکن کو ئی نشہ آور چیز نہ پیو ۔ "
Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I had forbidden you (from the preparation of Nabidh) and drinking it in certain vessels, (but now you may do so if you like) for it is not vessels or a vessel that makes a thing lawful or unlawful. It is every intoxicant that is unlawful.
علقمہ بن مرثد نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں نے تم کو کچھ برتنوں سے منع کیا تھا برتن کسی چیز کو حلال کرتے ہیں نہ حرام البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may Peace be upon him) as saying: I had forbidden you from the drinking (and preparation of) Nabidh in the vessels made out of leather, but (now) you may drink in all vessels, but you do not drink an intoxicant
معرف بن واصل نے محارب بن دثار سے انھوں نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں ے تم کو چمڑے کے برتنوں میں مشروبات ( پینے ) سے منع کیا تھا ۔ ( اب ) ہر برتن میں پیو مگر کو ئی نشہ آور چیزنہ پیو ۔ "
Abdullah b. 'Amr reported that when Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in vessels, they said all the people cannot (afford to have) them. He (the Holy Prophet) then granted them permission (to prepare) Nabidh in a green pitcher, but not in those besmeared with pitch.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بعض خاص ) برتنوں میں نبیذ ( بنانے ) سے منع فرما یا ( اور مشکیزوں میں مشروب بنا نے اور پینے کا حکم دیا ) تو لو گو ں نے کہا : ہر شخص کو ( مشکیزے یا دوسرے برتن ) میسر نہیں ہو تے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے ایسے گھڑوں کی اجازت دی جس میں روغن زفت ملا ہوا نہ ہو ۔