مسنداحمد

Musnad Ahmad

فرائض کے ابواب

میراث کے موانع کا بیان


۔ (۶۳۳۹)۔ عَنْ اَبِی الْأَسْوَدِ الدِّیَلِیِّ قَالَ: کَانَ مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ فَارْتَفَعُوْا إِلَیْہِ فِیْیَہُوْدِیٍّ مَاتَ وَتَرَکَ أَخَاہُ مُسْلِمًا فَقَالَ مُعَاذٌ: إِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((إِنَّ الْإِسْلَامَ یَزِیْدُ وَلَا یَنْقُصُ۔)) فَوَرَّثَہُ۔ (مسند احمد: ۲۲۳۵۵)

۔ ابو اسود دیلی کہتے ہیں کہ سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یمن میں تھے، لوگ ان کے پاس ایکیہودی کا مقدمہ لے کر آئے، وہ مر گیا تھا اور ایک مسلمان بھائی کو بطورِ وارث چھوڑا، سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اسلام اضافہ کرتا ہے، کمی نہیںکرتا۔ پھر انھوں نے اس مسلمان کو یہودی کا وارث بنایا۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۶۳۳۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، ابو الاسود الدیلی لایعرف لہ سماع من معاذ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۹۱۲(انظر: ۲۲۰۰۵)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… راجح مسلک یہی ہے کہ مسلمان یہودی کا وارث نہیں بن سکتا، جیسا کہ اس باب کی پہلی دو احادیث سے پتہ چل رہا ہے۔