مسنداحمد

Musnad Ahmad

قتل اور دوسرے جرائم کے مسائل اور خونوں کے احکام

مؤمن کے قتل پر سخت وعید اور سختی کا بیان


۔ (۶۴۴۵) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سِبَابُ الْمُسْلِمِ أَخَاہُ فُسُوْقٌ وَقِتَالُہُ کُفْرٌ وَحُرْمَۃُ مَالِہِ کَحُرْمَۃِ دَمِہِ۔)) (مسند احمد: ۴۲۶۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسلمان کا اپنے بھائی کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے اور مسلمان کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی مانند ہے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۶۴۴۵) تخریج:أخرجہ دون الفقرۃ الاخیرۃ البخاری: ۴۸، ومسلم: ۶۴، وھذہ الفقرۃ صحیحۃ بالشواھد (انظر: ۴۲۶۲)