مسنداحمد

Musnad Ahmad

قتل اور دوسرے جرائم کے مسائل اور خونوں کے احکام

ہر روح والی چیز کو آگ سے جلانے کی ممانعت کا بیان


۔ (۶۵۴۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَمَرَرْنَا بِقَرْیَۃِ نَمْلٍ فَأُحْرِقَتْ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَنْبَغِیْ لِبَشَرٍ أَنْ یُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۴۰۱۸)

۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، ہم چیونٹیوں کی بلوں کے پاس سے گزرے اور دیکھا کہ انہیں جلا دیا گیا تھا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی بشر کے لیے لائق نہیں ہے کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کی مانند عذاب دے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۶۵۴۴) تخریج: صحیح۔ أخرجہ مطولا ابوداود: ۲۶۷۵، ۵۲۶۸ (انظر: ۴۰۱۸)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… آگ کا عذاب بہت سخت، خوفناک اور اذیت ناک ہے، یہ کسی انسان کے لائق نہیں ہے کہ وہ اس کے ذریعے کسی کو اذیت دے، مزید دیکھیں: احادیث نمبر (۵۰۰۸، ۵۰۰۹)۔