۔ (۷۶۵)۔عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَؓ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ فِی صَلَاتِہِ حَرْکَۃً فِیْ دُبُرِہِ فَأَشْکَلَ عَلَیْہِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ یُحْدِثْ فَلَا یَنْصَرِفْ حَتّٰی یَسْمَعَ صَوتًا أَوْ یَجِدَ رِیْحًا۔)) (مسند أحمد: ۹۳۴۴)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنی دُبُر میں کوئی حرکت پائے، جس کی وجہ سے وہ اِس اشکال میں پڑ جائے کہ وہ بے وضو ہو گیا ہے یا نہیں، تو ایسی صورت میں وہ (وضو کے لیے) اس وقت تک نہ جائے، جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پالے۔
Takhreej
(۷۶۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۳۶۲ (انظر: ۹۳۵۵)
Explanation
فوائد:… دُبُر : اس لفظ کے یہ مختلف معانی ہیں: پیٹھ، سرین، ہر چیز کا پچھلا حصہ، آخری حصہ۔ لیکن یہاں اس سے مراد پائخانہ والی جگہ کے پاس والا اندرونی حصہ ہے۔
765
Sahih