مسنداحمد

Musnad Ahmad

نمازوں کے اوقات کے ابواب

فوت ہونے والی نفلی نماز اور وظیفوں کی قضائی کی مشروعیت کا بیان


۔ (۱۲۳۸)۔ عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((مَنْ نَامَ عَنِ الْوِتْرِ أَوْ نَسِیَہُ فَلْیُوْتِرْ اِذَا ذَکَرَہُ أَوِاسْتَیْقَظَ۔)) (مسند أحمد: ۱۱۲۸۴)

سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو آدمی نمازِ وتر سے سو جائے یا اس کو بھول جائے تو جب اسے یاد آئے یا جب وہ بیدار ہو، وتر ادا کر لے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۱۲۳۸) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۱۴۳۱، والترمذی: ۴۶۵، وابن ماجہ: ۱۱۸۸(انظر: ۱۱۲۶۴)