TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

فصل اول: سفر میں ان کی ادائیگی کے بارے میں روایات - فصل اول: سفر میں ان کی ادائیگی کے بارے میں روایات - سفر میں سنن مؤکدہ کا حکم - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 1 of سفر میں سنن مؤکدہ کا حکم in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 2 · 3 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
۔ (۲۴۰۹) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَصَلَّی الظُّہْرَ فِی الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَصَلَّی الْعَصْرِ أَرْبَعًا وَلَیْسَ بَعْدَھَا شَیْئُ، وَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَـلَاثًا وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَصَلَّی الْعِشَائَ أَرْبَعًا، وَصَلَّی فِی الْسَّفَرِ الْظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ وَلَیْسَ بَعْدَھَا شَیْئُ، وَالْمَغْرِبَ ثَـلَاثًا وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَالْعِشَائَ رَکْعَتَیْنِ وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۵۶۳۴)
سیّدناعبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سفر وحضر میں نماز پڑھی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حضر میں ظہر کی نماز چار رکعات پڑھی اور اس کے بعد بھی دو رکعتیں ادا کیں، نماز عصر چار رکعات ادا کی او راس کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھی، نمازمغرب کی تین رکعات اور اس کے بعد دو رکعات ادا کیں اور عشاء کی چار رکعات پڑھیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سفر میں ظہردو اور اس کے بعد بھی دو رکعات پڑھیں، عصر کی نماز دو رکعات ادا کیں اور اس کے بعد مزید کوئی نماز نہیں پڑھی، نماز مغرب کی تین رکعات اور اس کے بعد دو رکعتیں ادا کیں اور عشاء کی دو اور اس کے بعد مزید دو رکعات پڑھیں۔
Takhreej
(۲۴۰۹) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لضعف عطیۃ بن سعد العوفی ومتابعۃ نافع لا تشدّہ فان الراوی عن نافع، وھو ابن ابی لیلی، ضعیف لسوء حفظہ أخرجہ الترمذی: ۵۵۱، ۵۵۲ (انظر: ۵۶۳۴)
2409
Zaeef
۔ (۲۴۱۰) عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ قَالَ سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنِ السُّبْحَۃِ فِی السَّفَرِ؟ قَالَ: وَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقٍ جَالِسًا، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ وَطَاوُسٌ یَسْمَعُ: حَدَّثَنَا طَاوُسٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃَ الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَکَمَا تُصَلِّی فِی الْحَضَرِ قَبْلَہَا وَبَعْدَھَا فَصَلِّ فِی السَّفَرِ قَبْلَہَا وَبَعْدَھَا، قَالَ وَکِیْعٌ مَرَّۃً: وَصَلِّھَا فِی الْسَّفَرِ۔ (مسند احمد: ۲۰۶۴)
اسامہ بن زید کہتے ہیں: میں نے طاؤس سے سفر میں نفلی نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا، جبکہ حسن بن مسلم بھی وہاں بیٹھے ہوئے تھے، توحسن بن مسلم نے کہا اور طاؤس سن رہے تھے، کہ ہمیں طاؤس نے سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حضر و سفر کی نماز فرض کی ہے، اس لیے جس طرح توحضر میں فرضی نمازسے پہلے اور بعد میں (نفلی) نماز پڑھتا ہے، اسی طرح سفر میں بھی پہلے اور بعد والی (سنتیں) پڑھا کرو۔
Takhreej
(۲۴۱۰) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۰۷۲(انظر: ۲۰۶۴)
2410
Sahih
۔ (۲۴۱۱) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ سَفَرًا فَلَمْ أَرَہُ تَرَکَ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْظُّھْرِ۔ (مسند احمد: ۱۸۷۸۴)
سیّدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ اٹھارہ سفر کئے،میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر سے پہلی دو رکعتیںترک کی ہوں۔
Takhreej
(۲۴۱۱) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لجھالۃ أبی بسرۃ الغفاری، فقد تفرد بالروایۃ عنہ صفوان بن سلیم، قال الذھبی: لایعرف، ولم یؤثر توثیقہ عن غیر العجلی وابن حبان أخرجہ ابوداود: ۱۲۲۲، والترمذی: ۵۵۰(انظر: ۱۸۵۸۳)
2411
Zaeef