سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سن رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کے بارے میں سوال کیا گیا جو جنگل میں ہو اور جس پر چوپائے اور درندے بھی آتے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب پانی دو قُلّوں کے بقدر ہو تو وہ نجاست کو نہیں اٹھاتا (یعنی نجاست کو قبول نہیں کرتا)۔
۔ (دوسری سند) سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب دو یا تین قُلّوں کے بقدر پانی ہو تو کوئی چیز اس کو پلید نہیں کر سکتی۔ وکیع کہتے ہیں: قُلّہ سے مراد مٹی کا گھڑا ہے۔