مسنداحمد

Musnad Ahmad

قبروں کی زیارت کے بارے میں ابواب

اس امر کا بیان کہ قبروں کی زیارت کے موقع کیا کہا جائے او رکیا میت، زندہ کی بات سنتا ہے؟


۔ (۳۳۵۲) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ أَتَی الْمَقْبَرَۃَ فَسَلَّمَ عَلٰی أَہْلِ الْمَقْبَرَۃِ فَقَالَ: ((سَلَامٌ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ! وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ…)) اَلْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۷۹۸۰)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک قبرستان میں تشریف لے گئے اور ان کو سلام کہتے ہوئے یہ دعا پڑھی: سَلَامٌ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ! وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ۔(اس گھر کے صاحب ِ ایمان لوگو! تم پر سلامتی ہو، ان شاء اللہ ہم بھی تمہیں ملنے والے ہیں۔)

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۳۳۵۲) تخر یـج:…أخرجہ مسلم: ۲۴۹ (انظر: ۷۹۹۳)