مسنداحمد

Musnad Ahmad

زکوۃ کی ادائیگی کے متعلق ابواب

قرض داروں کو زکوۃ دینا


۔ (۳۴۷۴)عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ الْمَسْاَلَۃَ لاَ تَحِلُّ إِلَّا لِاَحَدِ ثَلَاثٍ: ذِی دَمٍ مُوْجِعٍ، اَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ، اَوْ فَقْرٍ مُدْقِعٍ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۵۸)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک سوال کرنا حلال نہیں ہے، مگر تین افراد کے لیے : کسی مقتول کی تکلیف دہ دیت ادا کرنے والا، بہت زیادہ مقروض اور بہت زیادہ فقیر۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۳۴۷۴) تخر یـج: صحیح بالشواھد، وھذا الحکم لھذہ القطعۃ، وھو حدیث طویل ۔ اخرجہ ابوداود: ۱۶۴۱، وابن ماجہ: ۲۱۹۸، والترمذی: ۱۲۱۸ (انظر: ۱۲۱۳۴)