TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اذان سننے کے بعد کی دعا کا بیان۔

Chapter 38 of The book of the adhan (the call to prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 38 of 42 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ اللَّيْثِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْحُكَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ:‏‏‏‏ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ‏‏‏‏‏‏رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، ‏‏‏‏‏‏غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ .
It was narrated from Sa'd bin Abi Waqqas that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever says, when he hears the Mu'adhdhin: 'Ashhadu an la ilaha illallah wahdahu la sharika lahu wa anna Muhammadan 'abduhu wa Rasuluhu, raditu Billahi Rabban, wa bil-Islami dinan was bi Muhammadin Rasula (I bear witness that there is none worthy of worship except Allah alone, with no partner or associate, and that Muhammad is the His slave and Messenger; I am content with Allah as my Lord, Islam as my religion and Muhammad as my Messenger),' his sins will be forgiven.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس نے مؤذن  ( کی اذان )  سن کر یہ کہا: «وأنا أشهد أن لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله رضيت باللہ ربا وبمحمد رسولا وبالإسلام دينا»  اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، میں اللہ کے رب ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے، اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں  تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۷ (۳۸۶)، سنن ابی داود/الصلاة ۳۶ (۵۲۵)، سنن الترمذی/الصلاة ۴۲ (۲۱۰)، سنن ابن ماجہ/الأذان ۴ (۷۲۱)، (تحفة الأشراف: ۳۸۷۷)، مسند احمد ۱/۱۸۱، فی الیوم واللیلة (۷۳) (صحیح)
680
Sahih
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، ‏‏‏‏‏‏آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
It was narrated that Jabir said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever says, when he hears the call to prayer: Allahumma rabba hadhihid-da'wat it-tammah was-salat il-qaimah, ati Muahmmadan al-wasilah wal-fadilah, wab'athu maqaman mahmudan alladhi wa'adtahu (O Allah, Lord of this perfect call and the prayer to be offered, grant Muhammad the privilege (of interceding) and also the eminence, and resurrect him to the praised position that you have promised),' will be granted my intercession on the Day of Resurrection.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی: «اللہم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه المقام المحمود الذي وعدته إلا حلت له شفاعتي يوم القيامة»  اے اللہ! اس کامل پکار اور قائم رہنے والی صلاۃ کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ ۱؎ اور فضیلت ۲؎ عطا فرما، اور مقام محمود ۳؎ میں پہنچا جس کا تو نے وعدہ کیا ہے ۴؎ تو قیامت کے دن اس پر میری شفاعت نازل ہو گی ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ۸ (۶۱۴)، تفسیر الإسراء ۱۱ (۴۷۱۹)، سنن ابی داود/الصلاة ۳۸ (۵۲۹)، سنن الترمذی/الصلاة ۴۳ (۲۱۱)، سنن ابن ماجہ/الأذان ۴ (۷۲۳)، (تحفة الأشراف: ۳۰۴۶)، وفی الیوم واللیلة (۴۶) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: وسیلہ جنت کے درجات میں سے ایک اعلی درجہ کا نام ہے۔ ۲؎: فضیلت وہ اعلی مرتبہ ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصیت کے ساتھ تمام مخلوق پر حاصل ہو گا، اور یہ بھی احتمال ہے کہ وسیلہ ہی کی تفسیر ہو۔ ۳؎: مقام محمود یہ وہ مقام ہے جو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کرے گا، اور اسی جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ شفاعت عظمی فرمائیں گے جس کے بعد لوگوں کا حساب و کتاب ہو گا۔ ۴؎: بیہقی کی روایت میں اس دعا کے بعد «إنك لا تخلف الميعاد» کا اضافہ ہے، لیکن یہ صحیح نہیں، اسی طرح اس دعا کے پڑھتے وقت کچھ لوگ «یا ا ٔرحم الراحمین» کا اضافہ کرتے ہیں، اس اضافہ کا بھی کتب حدیث میں کہیں وجود نہیں۔
681
Sahih

Chapters

42
01
اذان کی شروعات۔
1 Hadith
02
اذان دہری کہنے کا بیان۔
2 Hadith
03
اذان میں ترجیع، دھیمی آواز سے کرنے کا بیان۔
1 Hadith
04
اذان میں کتنے کلمے ہیں ؟
1 Hadith
05
اذان کیسے دیں ؟
2 Hadith
06
سفر میں اذان دینے کا بیان۔
1 Hadith
07
سفر میں دو شخص ہوں تو ان کے اذان کا بیان۔
1 Hadith
08
حضر میں دوسرے کی اذان پر آدمی کے اکتفاء کرنے کا بیان۔
2 Hadith
09
ایک مسجد میں دو مؤذن ہونے کا بیان۔
2 Hadith
10
کیا دونوں مؤذن ایک ساتھ اذان دیتے تھے یا یکے بعد دیگرے ؟
2 Hadith
11
نماز کا وقت ہوئے بغیر اذان دینے کا بیان۔
1 Hadith
12
صبح کی اذان کا وقت۔
1 Hadith
13
اذان دیتے وقت مؤذن کیا کرے ؟
1 Hadith
14
اذان میں آواز بلند کرنے کا بیان۔
3 Hadith
15
فجر کی اذان میں تثویب یعنی «الصلاۃخیرمنالنوم» کے کہنے کا بیان۔
2 Hadith
16
اذان کے آخری الفاظ۔
4 Hadith
17
بارش کی رات میں جماعت میں نہ آنے کے لیے اذان کے طریقہ کا بیان۔
2 Hadith
18
نماز میں جمع تقدیم کے لیے پہلی نماز کے وقت اذان کا بیان۔
1 Hadith
19
نماز میں جمع تاخیر کے لیے پہلی نماز کے ختم ہو جانے کے بعد کی اذان کا بیان۔
2 Hadith
20
جو شخص جمع بین الصلاتین کرے وہ اقامت ایک بار کہے یا دو بار کہے ؟
3 Hadith
21
فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان کہنے کا بیان۔
1 Hadith
22
ساری فوت شدہ نمازوں کے لیے ایک اذان کے کافی ہونے اور ہر ایک کے لیے الگ الگ اقامت کہنے کا بیان۔
1 Hadith
23
ہر نماز کے لیے صرف اقامت پر اکتفاء کرنے کا بیان۔
1 Hadith
24
ایک رکعت بھول جانے کے بعد اسے پڑھنے کے لیے اقامت کہنے کا بیان۔
1 Hadith
25
چرواہے کی اذان کا بیان
1 Hadith
26
اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے اذان کا بیان۔
1 Hadith
27
اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے اقامت کا بیان۔
1 Hadith
28
اقامت کیسے کہے ؟
1 Hadith
29
ہر ایک کا اپنے لیے الگ الگ اقامت کہنے کا بیان۔
1 Hadith
30
اذان دینے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
31
اذان دینے کے لیے قرعہ اندازی کا بیان۔
1 Hadith
32
اجرت نہ لینے والے آدمی کو مؤذن مقرر کرنے کا بیان۔
1 Hadith
33
جس طرح مؤذن کہے اسی طرح اذان سننے والا بھی کہے۔
1 Hadith
34
اذان کا جواب دینے کے ثواب کا بیان۔
1 Hadith
35
مؤذن کے تشہد کی طرح سننے والا بھی تشہد کہے۔
2 Hadith
36
جب مؤذن «حي علی الصلاۃ،حيعلیالفلاح» کہے تو سننے والا کیا کہے ؟
1 Hadith
37
اذان کے بعد نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر درود (صلاۃ) بھیجنے کا بیان۔
1 Hadith
38
اذان سننے کے بعد کی دعا کا بیان۔
2 Hadith
39
اذان اور اقامت کے درمیان سنت (نفل نماز) پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
40
اذان کے بعد مسجد سے باہر نکلنے کی برائی کا بیان۔
2 Hadith
41
مؤذن کا امام کو نماز کی خبر دینے کا بیان۔
2 Hadith
42
امام کے نکلنے کے وقت مؤذن کے اقامت کہنے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.