TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حج اور عمرے کابیان - حج اور عمرے کابیان - Book 10 of Silsila Sahih with Urdu and English Translation

Book 10 of Silsila Sahih, with 1 chapters and 54 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

54 Hadith · 1 Chapters
حج اور عمرے کابیان
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ عن رَسُول اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: أتانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! مُرْ أَصْحَابَكَ فَلْيَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالتَّلْبِيَةِ فَإِنَّهَا مِنْ شَعَائرِ الْحَجِّ.
) زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور كہا: اے محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے صحابہ كو حكم دو كہ تلبیہ میں آواز بلند كریں كیوں كہ یہ حج كے شعائر میں سے ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (830)، سنن ابن ماجه كِتَاب الْمَنَاسِكِ بَاب رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ رقم ( 2914)
1527
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن ابن عباس مرفوعا: أَدِيْمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ والذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ حج اور عمرے پردوام اختیار كرو، كیوں كہ یہ دونوں محتاجی اور گناہوں كو اس طرح ختم كر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے كا زنگ ختم كر دیتی ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (1185)، المعجم الأوسط رقم (3814 )
1528
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ وَهُوَ بِمَكَّةَ وَأَرَادَ الْخُرُوجَ وَلَمْ تَكُنْ أُمُّ سَلَمَةَ طَافَتْ بِالْبَيْتِ وَأَرَادَتِ الْخُرُوجَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ فَفَعَلَتْ ذَلِكَ فَلَمْ تُصَلِّ حَتَّى خَرَجَتْ.
) ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہےكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آپ مكہ میں تھے اور واپس جانے كا ارادہ كر رہے تھے۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ابھی بیت اللہ كا طواف نہیں كیا تھا۔ انہوں نے بھی واپس جانے كا ارادہ كر لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے كہا: جب صبح كی نماز كی اقامت ہو جائےاور لوگ نماز پڑھ رہے ہوں تو اپنے اونٹ پر سوار ہو كر طواف كر لینا ۔ انہوں نے ایسا ہی كیا انہوں نے مکہ سے نکل کر نماز پڑھی۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2992)، صحيح البخاري كتاب الحج باب من صلى ركعتي الطواف خارجا من المسجد رقم (1546)
1529
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا طُفْتُ طَوَافَ الْخُرُوجِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ.
) ام سلمہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌میں نے طواف خروج (طواف وداع) تو كیا ہی نہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز كی اقامت كہہ دی جائے تو لوگوں كے پیچھے اپنے اونٹ پر سوار ہو كر طواف كر لو
Takhreej
الصحيحة رقم (1259)، سنن النسائي كِتَاب مَنَاسِكِ الْحَجِّ باب طَوَافُ الرِّجَالِ مَعَ النِّسَاءِ رقم ( 2877)
1530
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن ابن عَبَاس قال: قال رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم إذا رَمَيْتَ الْجِمَارَ كَان لَك نوراً يَوْم الْقِيَامَة.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم رمی جمار کروگے تو قیامت كے دن تمہارے لئے نور كا باعث ہوگا۔( )
Takhreej
الصحيحة رقم (2515)، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد رقم ( 5588)
1531
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَكُمْ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جمرہ كو كنكریاں مار لو تو تمہارے لے بیویوں كے علاوہ ہر چیز حلال ہوگئی ۔
Takhreej
الصحيحة رقم (239)، مسند أحمد رقم (2090)
1532
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن عَائَشَة مرفوعاً: إِذا قَضَى أَحَدُكُمْ حَجَّهُ فَلْيُعَجِّل الرِّحْلَة إلى أَهِلِهِ فَإِنَّهُ أُعَظَمُ لِأَجْرِهِ.
) عائشہ رضی اللہ عنہا سےمرفوعا مروی ہےكہ: جب تم میں سےكوئی شخص اپنا حج مكمل كر لے تو وہ اپنے گھر والوں كی طرف واپسی میں جلدی كرے، كیوں كہ یہ اس كے لئے بڑے اجر كا باعث ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (239)، مسند أحمد رقم (2090)
1533
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ لَه: أَرْدِفْ أُخْتَكَ عَائِشَةَ فَأَعْمِرْهَا مِنَ التَّنْعِيمِ فَإِذَا هَبَطْتَ الأَكَمَةَ فَمُرْھَا فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ
حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بكر رضی اللہ عنہا اپنے والد سے بیان كرتی ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنی بہن عائشہ رضی اللہ عنہا كو اپنے پیچھے بٹھالواور اسے تنعیم سے عمرہ كرواؤ ، جب تم ٹیلےسے اترو، تو اسے احرام باندھنے كا كہو، یہ مقبول عمرہ ہوگا
Takhreej
الصحيحة رقم (2626)، سنن ابي داؤد المناسك باب الْمُهِلَّةِ بِالْعُمْرَةِ تَحِيضُ رقم (1997)
1534
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: ارْفَعُوا عَنْ بَطْنِ مُحَسِّرٍ وَعَلَيْكُمْ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہےكہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:وادی محسر كےاوپر سے جاؤ اور(چنےکی مانند)چھوٹی کنکریاں استعمال کرو۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1534)، مسند أحمد رقم (1896 ).
1535
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ قُرَيْشًا قَالَتْ: إِنَّ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ قَدْ وَهَنَتْهُمْ حُمَّى يَثْرِبَ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌العَام الَّذِي اعْتَمَرَ فِيهِ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:اُرْمُلُوا بِالْبَيْتِ لِيَرى الْمُشْرِكينَ قُوَّتَكُمْ فَلَمَّارَمَلُوا قَالَتْ قُرَيْشٌ مَا وَهَنَتْهُمْ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ قریش نے كہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اس كے ساتھیوں كو یثرب كے بخارنے كمزور كر دیا ہے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ كرنے کےلئے مكہ آئے تو آپ نے اپنے ساتھیوں سے كہا:بیت اللہ کے گرد تین مرتبہ دوڑکرچکرلگاؤتاكہ مشركین تمہاری قوت دیكھ لیں، جب انہوں نےدوڑکرچکرلگائےتوقریش کہنے لگے: بخار نے تو انہیں کمزور ہی نہیں کیا
Takhreej
الصحيحة رقم (2573)، مسند أحمد رقم (2793).
1536
Sahih
حج اور عمرے کابیان
قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : اُرْمُوا الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ.
) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چنے کے برابر چھوٹی کنکریوں سے رمی کرو۔( ) یہ حدیث صحابہ کی جماعت سے جن میں ؟؟؟ بن سنہ، عبدالرحمن بن معاذ تیمی، ام سلیمان، ابن عمرو بن الاحوص، عثمان بن عبید التیمی اور جابر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1437)، مسند أحمد رقم (16588).
1537
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن ابن عمر مرفوعاً: اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذَا الْبَيْتِ فَإِنَّه قَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْن وَيُرْفَع في الثَّالِثَة.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سےمرفوعا مروی ہے كہ اس گھر سے فائدہ اٹھاؤكیوں كہ یہ دومرتبہ گرایا جا چكا ہےاورتیسری مرتبہ اس کو اٹھا لیا جائے گا۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1451)، ابن حبان , كتاب التاريخ باب إخباره ﷺ عما يكون في أمته من الفتن والحوادث رقم (6753).
1538
Sahih
حج اور عمرے کابیان
قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : اللهم هَذِهِ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ یہ ایسا حج ہے جس میں نہ كوئی ریا ہے اور نہ كوئی دکھاوا۔ ( ) یہ حدیث انس، ابن عباس اور بشر بن قدامہ ؟؟؟ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2617)، ابن ماجه ,كِتَاب الْمَنَاسِكِ بَاب الْحَجِّ عَلَى الرَّحْلِ رقم (2881).
1539
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَل عَلىَّ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِأَرْبَع ليالٍ خَلَوْنَ أَوْ خَمْسٍ مِنْ ذِى الْحجَّةِ فِي حَجَّتِهِ وَهُوَ غَضْبَانُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَغْضَبَكَ أَدْخَلَهُ الله النَّارَ؟! فَقَالَ: أَمَا شَعَرْتِ أَنِّى أَمَرْتهم بِأَمْرٍ فَهُمْ يَتَرَدَّدُونَ وَلَوْ كُنت اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِى مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْىَ وَلَا اشْتَريْتُهُ حَتى أَحِلَّ كَمَا حَلُّوا.
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ حج كے موقع پر ذی الحج کی چار یا پانچ راتیں گزر چكی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس غصے كی حالت میں آئے۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول! آپ كو كس شخص نے غصہ دلایا؟ اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل كرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كیا تمہیں معلوم نہیں كہ میں نے انہیں ایك حكم دیا تھا لیكن یہ لوگ ابھی تك تردد میں ہیں۔اگر مجھے اس بات کی پہلے خبر ہوتی جو بعد میں ہوئی ہے تو میں قربانی کے جانور کے ساتھ نہ لاتا اور نہ ہی (حج سے پہلے) خریدتا یہاں تک کہ میں بھی ان کی طرح حلال ہوجاتا
Takhreej
الصحيحة رقم (2593)، مسند إسحاق بن راهويه رقم (1099)
1540
Sahih
حج اور عمرے کابیان
قال صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ الله يَقُولُ: إِنَّ عَبْدًا أَصَححتُ لَه جِسْمَه وَوَسَّعْتُ عَلَيْهِ في الْمَعِيشَة تَمْضِي عَلَيْهِ خَمْسَةُ أَعْوَامٍ لَا يَفِدُ إِلَيَّ لَمَحْرُومٌ.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا وہ بندہ جس كا جسم میں نے تندرست بنایا، اس كی معیشت كشادہ كی، اس كے پانچ سال گزر جائیں اور وہ حج كا سفر نہ كرے تو وہ(بھلائی سے)محروم ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (1662)، صحيح ابن حبان كتاب الحج , باب فضل الحج والعمرة رقم (3703).
1541
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ إِذَا رَمَى الْجِمَارَ مَشَى إِلَيْهَا ذَاهِبًا وَرَاجِعًا
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمرات کو کنکریاں مارنے کے لئے پیدل چلتے ہوئے آتے اور واپس لوٹتے۔( )
Takhreej
الصحيحة رقم (2072)، سنن الترمذى كِتَاب الْحَجِّ بَاب مَا جَاءَ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا وَمَاشِيًارقم (824).
1542
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ طُعْمٍ وَذِكْرِ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایامِ تشریق ،كھانے اور ذكر كے دن ہیں
Takhreej
الصحيحة رقم (1282)، مسند أحمد,رقم (7134)
1543
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ جَابِرِ مرفوعا: بِرُّ الْحَجِّ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَطِيبُ الْكَلاَمِ.
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: حج كی نیكی كھانا كھلانا اور عمدہ گفتگو ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (1264)، السنن الكبرى للبيهقي كتاب الحج باب فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ,رقم (10693)
1544
Sahih
حج اور عمرے کابیان
قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حج اورعمرہ بار باركرو كیوں كہ یہ محتاجی اورگناہ اس طرح ختم كر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہےكا زنگ ختم كر دیتی ہے۔ یہ حدیث عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عمر، عمر بن خطاب اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1200)، المعجم الكبير للطبراني,رقم (11033)
1545
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ إِذَا أَتَتَا عَلَى الْوَقْتِ تَغْتَسِلاَنِ وَتُحْرِمَانِ وَتَقْضِيَانِ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حائضہ اور نفاس والی جب اس جال میں میقات پر پہنچ جائیں تو غسل كریں، احرام باندھیں اور بیت اللہ كا طواف كے علاوہ تمام مناسك ادا كریں۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1818) سنن أبى داودالمناسك باب الْحَائِضِ تُهِلُّ بِالْحَجِّ,رقم (1746)
1546
Sahih

Chapters

1