TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حج اور عمرے کابیان - حج اور عمرے کابیان - Book 10 of Silsila Sahih with Urdu and English Translation

Book 10 of Silsila Sahih, with 1 chapters and 54 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

54 Hadith · 1 Chapters
حج اور عمرے کابیان
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قال: سُئِل رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : مَا أَفْضَلُ الحَجُّ؟ قَالَ: الْعَجُّ وَالثَّجُّ.
ابو بكر صدیق‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےپوچھاگیا:كونسا حج افضل ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جس میں بلند آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور قربانی کے جانوروں کا خون بہایا جائے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1500) سنن ابن ماجه كِتَاب الْمَنَاسِكِ بَاب رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ,رقم (2915)
1547
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن جابر قال: قال رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : الْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُ اللهِ دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ.
جابر‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حجاج اور عمرہ كرنے والے اللہ كا وفد ہیں۔ اللہ نے انہیں بلایا انہوں نےاللہ كے بلاوے كو قبول كیا، انہوں نے اللہ سے مانگا ،اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا كیا
Takhreej
الصحيحة رقم (1820) شعب الايمان المناسك فضل الحج و العمرةِ,رقم (4107)
1548
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عُمَرَ مرفوعا: خَمْسٌ مِّنَ الدَّوَابِّ لَيْسَ عَلَى الْمُحْرِمِ فِى قَتْلِهِنَّ جُنَاحٌ: الْغُرَابُ، وَالْحِدْأَةُ، وَالْفَاْرَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں قتل كرنے سے مر م پر كوئی گناہ نہیں، كوا، چیل، چوہیا، بچھو اور پاگل كتا
Takhreej
الصحيحة رقم (193) صحيح مسلم الحج باب مَا يُنْدَبُ لِلْمُحْرِمِ وَغَيْرِهِ قَتْلُهُ مِنَ الدَّوَابِّ فِى الْحِلِّ وَالْحَرَمِ رقم (2929)
1549
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَرْفُوعاً: خَيْرُ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ مَاءُ زَمْزَمَ فِيهِ طَعَامٌ مِنَ الطُّعْمِ وَشِفَاءٌ مِنَ السُّقْمِ، وَشَرُّ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ مَاءٌ بِوَادِي بَرَهُوتٍ بَقِيَّةُ حَضْرَمَوْت كَرِجْلِ الْجَرَادِ مِنَ الْهَوَامِّ يُصْبِحُ يَتَدَفَّقُ وَيُمْسِي لا بَلالَ بِهَا.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: روئے زمین پر بہترین پانی آبِ زم زم ہے، اس میں كھانے كی قوت اور بیماری سے شفا ہے۔ اور روئے زمین پر بدترین پانی، برہوت وادی كا پانی ہے جو حضر موت كا باقی ماندہ علاقہ ہے۔جو زہریلے کیڑے مکوڑوں میں سے ٹڈی کے پاؤں کی طرح ہے،صبح ہوتی ہے تو زور سے بہتا ہے اور شام کو کوئی نمی باقی نہیں رہتی۔
Takhreej
الصحيحة رقم (1056) المعجم الكبير للطبراني رقم (11004)
1550
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : الرَّاعِي يَرْمِي بِاللَّيلِ، ويَرْعَى بِالنَّهَارِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سےمروی ہےكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:چرواہارات كےوقت رمی كرسكتاہےاوردن كےوقت بكریاں چرا سكتا ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3046) الطحاوي في شرح المعاني (1/415)
1551
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : الرَّاعِي يَرْمِي باللَّيلِ، ويَرْعَى بالنَّهَارِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سےمروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:چرواہا رات كے وقت رمی كر سكتا ہے اور دن كے وقت بكریاں چراسكتا ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2477)
1552
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ لَهَا: طَوَافُكِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَكْفِيكِ لِحَجّكِ وَعُمْرَتِكِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے كہا: تمہارا بیت اللہ كا طواف اور صفا ومروہ كے درمیان سعی كرنا، تمہارے حج اور عمرے كے لئے كافی ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (1984)، سنن أبى داود كتاب المناسك باب طَوَافِ الْقَارِنِ رقم ( 1899 )
1553
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ الفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِلنَّاسِ حِينَ دَفَعُوا عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَغَدَاةَ جَمْعٍ: عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَهُوَ كَافٌّ نَاقَتَهُ حَتَّى إِذَا دَخَلَ مِنًى فَهَبَطَ حِينَ هَبَطَ مُحَسِّرًا قَالَ: عَلَيْكُمْ بِحَصَى الْخَذْفِ الَّذِي تُرْمَى بِهِ الْجَمْرَةُ.
فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ:جب لوگ عرفہ كی رات اور(عرفات میں)جمع ہونے كی صبح ایك دوسرے كو دھكے دے رہے تھےتورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سےفرمایا:سكینت ووقار اختیار كرو۔ آپ اپنی اونٹنی كو قابو كئے ہوئے تھے۔ جب آپ منیٰ میں داخل ہوئے تو نیچے اتر آئے ، جب محسر میں نیچے اترےتو آپ نے فرمایا: تم (چنے کی مانند)چھوٹی كنكریاں لو جن سے جمرہ كو كنكریاں ماری جائیں گی
Takhreej
الصحيحة رقم (2144)، سنن النسائي كِتَاب مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَاب الرُّخْصَةِ لِلضَّعَفَةِ أَنْ يُصَلُّوا ... رقم ( 3002 )
1554
Sahih
حج اور عمرے کابیان
) عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ (معاوية بن حيدة) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : قَاطِعُ السِّدْرِ يُصَوِّبُ اللهُ رَأْسَهُ فِى النَّارِ.
بھز بن حكیم اپنے والد سے وہ ان كے دادا(معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ )سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بیری كو كاٹنے والا، اللہ تعالیٰ اس كے سر كو جہنم کی آگ میں غوطہ دے گا
Takhreej
الصحيحة رقم (2144)، سنن النسائي كِتَاب مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَاب الرُّخْصَةِ لِلضَّعَفَةِ أَنْ يُصَلُّوا ... رقم ( 3002 )
1555
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا رَمَى جَمَرَة الْعَقَبَةِ مَضَى وَلَمْ يَقِفْ.
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب جمرہ عقبہ كو كنكریاں ماریں تو چل پڑے اور ركے نہیں۔
Takhreej
الصحيحة رقم (615)، السنن الكبرى للبيهقي كتاب المزارعة باب مَا جَاءَ فِى قَطْعِ السِّدْرِ رقم ( 12110)
1556
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ ابْنِ عُمر: كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذَا طَاف بِالْبَيْتِ مَسَحَ أَو قَالَ: اسْتَلَمَ الْحَجَرَ و الرُّكْنَ في كُلِّ طَوَافٍ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بیت اللہ كا طواف كیا تو ہرطواف میں حجر اسود اور ركن كو چھوا یاكہاكہ استلام كیا۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2073)، سنن ابن ماجه كِتَاب الْمَنَاسِكِ بَاب إِذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ لَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا رقم ( 3024 )
1557
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: كَانَ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا كَانَ قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بيوم خَطَبَ النَّاسَ فَأَخْبَرَهُمْ بِمَنَاسِكِهِمْ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یوم ترویہ سے ایك دن پہلے لوگوں كو خطبہ دیا اور مناسك كےبارے میں بتلایا۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2078)، المستدرك رقم ( 1676)
1558
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ:كَانَ مِنْ تَلْبِيَتِه صلی اللہ علیہ وسلم : لَبَّيْكَ إِلَهَ الْحَقِّ.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا ایك (طریقۂ)تلبیہ یہ بھی تھا: لَبَّيْكَ إِلٰهَ الْحَقِّ، حاضر ہوں اے سچے معبود۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2082)، المستدرك رقم ( 1693 )
1559
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ عَائِشَة: أَنَّهَا كَانتَ تَحْمِلُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ وَتُخْبِرُ أَنَّ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : كَان يَحْمِلُ مَاءَ زَمْزَم (في الأداوى والْقِرَبِ و كَان يَصُبُّ عَلَى الْمَرْضَى و يُسْقِيهِم).
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ وہ آب زم زم ساتھ اٹھا کر لاتی تھیں۔ اور بتاتی تھیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آب زم زم برتنوں اورمشكیزوں میں اٹھاتے، مریضوں پر ڈالتے اور انہیں پلاتے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2146)، سنن النسائي كِتَاب مَنَاسِكِ الْحَجِّ باب كَيْفَ التَّلْبِيَةُ رقم (2702)
1560
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن عثمان بن عفان:كَان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُخَمِّرُ وَجْهَه و هَو مُحْرِمٌ.
عثمان بن عفان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام كی حالت میں اپنا چہرہ ڈھانپ لیا كرتے تھے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (883)، التاريخ الكبير ( 173)
1561
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَزُورُ الْبَيْتَ كُلَّ لَيْلَةٍ مِنْ لَيَالِي مِنًى.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ كی ہر رات بیت اللہ كی زیارت كرتے تھے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2899)، العلل للدارقطني ( 3 / 13 )
1562
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: كَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَزُورُ الْبَيْتَ كُلَّ لَيْلَةٍ مِنْ لَيَالِي مِنًى
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ كی ہر رات بیت اللہ كی زیارت كرتے تھے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (804)، المعجم الكبير للطبراني رقم (12731)
1563
Sahih
حج اور عمرے کابیان
كُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ.
تمام ایامِ تشریق ذبح كے دن ہیں۔( ) یہ حدیث جبیر بن مطعم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور صحابی، ابوسعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2476)، مسند أحمد رقم (16751)
1564
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عن جَابِرُ بْنِ عَبْدِ اللهِ قال: قال رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : كُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مكہ كی ہر گلی ایك راستہ اور منحر( نحر كرنے كی جگہ)ہے
Takhreej
الصحيحة رقم (2464)، سنن أبى داود كتاب المناسك باب الصَّلاَةِ بِجَمْعٍ رقم (1939)
1565
Sahih
حج اور عمرے کابیان
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نَتَزَوَّدُ لُحُومَ الْهَدْيِ عَلَى عَهْدِ رَسُول اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِلَى الْمَدِينَةِ.
جابر‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے زمانے میں قربانی كا گوشت مدینے لایا كرتے تھے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (805)، صحيح البخاري كتاب الأطعمة باب ما كان السلف يدخرون في بيوتهم رقم (5108 )
1566
Sahih

Chapters

1