TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About A Waqf باب: وقف کا بیان

Chapter 36 of The chapters on judgements from the messenger of allah in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 36 of 42 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ،‏‏‏‏ عَنْ نَافِعٍ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَصَابَ عُمَرُ أَرْضًا بِخَيْبَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ أَصَبْتُ مَالًا بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالًا قَطُّ،‏‏‏‏ أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهُ،‏‏‏‏ فَمَا تَأْمُرُنِي،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ إِنْ شِئْتَ حَبَسْتَ أَصْلَهَا،‏‏‏‏ وَتَصَدَّقْتَ بِهَا ،‏‏‏‏ فَتَصَدَّقَ بِهَا عُمَرُ،‏‏‏‏ أَنَّهَا لَا يُبَاعُ أَصْلُهَا،‏‏‏‏ وَلَا يُوهَبُ،‏‏‏‏ وَلَا يُورَثُ،‏‏‏‏ تَصَدَّقَ بِهَا فِي الْفُقَرَاءِ،‏‏‏‏ وَالْقُرْبَى،‏‏‏‏ وَالرِّقَابِ،‏‏‏‏ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ،‏‏‏‏ وَابْنِ السَّبِيلِ،‏‏‏‏ وَالضَّيْفِ،‏‏‏‏ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ،‏‏‏‏ أَوْ يُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَذَكَرْتُهُ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،‏‏‏‏ فَقَالَ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا،‏‏‏‏ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ:‏‏‏‏ فَحَدَّثَنِي بِهِ رَجُلٌ آخَرُ،‏‏‏‏ أَنَّهُ قَرَأَهَا فِي قِطْعَةِ أَدِيمٍ أَحْمَرَ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا،‏‏‏‏ قَالَ إِسْمَاعِيلُ،‏‏‏‏ وَأَنَا قَرَأْتُهَا عِنْدَ ابْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ فَكَانَ فِيهِ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،‏‏‏‏ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ،‏‏‏‏ لَا نَعْلَمُ بَيْنَ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ اخْتِلَافًا فِي إِجَازَةِ وَقْفِ الْأَرَضِينَ وَغَيْرِ ذَلِكَ.
Narrated Isma'il bin Ibrahim from Ibn 'Awn, from Nafi' that Ibn 'Umar said: Umar got some land from Khaibar and said: 'O Messenger of Allah! I got some wealth from Khaibar and I never ever had any wealth as plentiful as it, so what do you order me (to do with it)?' He said: 'If you wish, make it a grant and give charity from it.' So 'Umar gave it in charity: That is not to be sold entirely, nor given away, nor inherited, to be used to produce charity for the needy, those who are near it, for freeing slaves, for the cause of Allah, the wayfarer, the guest, and that there is no harm on its custodian consuming what is customary from it, or eating from its charity, without trying to amass wealth from it.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمر رضی الله عنہ کو خیبر میں ( مال غنیمت سے ) کچھ زمین ملی، تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! خیبر میں مجھے مال ملا ہے اس سے زیادہ عمدہ مال مجھے کبھی نہیں ملا۔ ( اس کے بارے میں ) آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو اس کی اصل روک لو اور اسے ( پیداوار کو ) صدقہ کر دو، تو عمر رضی الله عنہ نے اسے اس طرح سے صدقہ کیا کہ اصل زمین نہ بیچی جائے، نہ ہبہ کی جائے، اور نہ کسی کو وراثت میں دی جائے ۱؎، اور اسے فقیروں میں، رشتہ داروں میں، غلام آزاد کرنے میں، اللہ کے راستے ( جہاد ) میں، مسافروں میں اور مہمانوں میں خرچ کیا جائے۔ اور جو اس کا والی ( نگراں ) ہو اس کے لیے اس میں سے معروف طریقے سے کھانے اور دوست کو کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ وہ اس میں سے ذخیرہ اندوزی کرنے والا نہ ہو۔ ابن عون کہتے ہیں: میں نے اسے محمد بن سیرین سے بیان کیا تو انہوں نے «غير متمول فيه» کے بجائے «غير متأثل مالا» کہا۔ ابن عون کہتے ہیں: مجھ سے اسے ایک اور آدمی نے بیان کیا ہے کہ اس نے اس وقف نامے کو پڑھا تھا جو ایک لال چمڑے پر تحریر تھا اور اس میں بھی «غير متأثل مالا» کے الفاظ تھے۔ اسماعیل کہتے ہیں: میں نے اس وقف نامے کو عبیداللہ بن عمر کے بیٹے کے پاس پڑھا، اس میں بھی «غير متأثل مالا» کے الفاظ تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ متقدمین میں سے ہم کسی کو نہیں جانتے ہیں جس نے زمین وغیرہ کو وقف کرنے میں اختلاف کیا ہو۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشروط ۱۹ (۲۷۳۷)، والوصایا ۲۲ (۲۷۶۴)، و ۲۸ (۲۷۷۲)، و۲۹ (۲۷۷۳)، و۳۲ (۲۷۷۷)، صحیح مسلم/الوصایا ۴ (۱۶۳۲)، سنن ابی داود/ الوصایا ۱۳ (۲۸۷۸)، سنن النسائی/الإحباس ۲ (۳۶۲۷)، سنن ابن ماجہ/الصدقات ۴ (۲۳۹۶)، (تحفة الأشراف : ۷۷۴۲)، و مسند احمد (۲/۵۵، ۱۲۵)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : اس سے معلوم ہوا کہ جو چیز وقف کر دی گئی ہو وہ نہ بیچی جا سکتی ہے اور نہ اسے ہبہ اور وراثت میں دیا جا سکتا ہے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ وقف کے فروخت کو جائز سمجھتے ہیں، ان کے شاگرد امام یوسف فرماتے ہیں کہ امام صاحب کو اگر یہ حدیث مل گئی ہوتی تو وہ اپنی رائے سے رجوع فرما لیتے (دیکھئیے : فتح الباری کتاب الوصایا، باب ۲۹ (۲۷۷۳)۔
1375
Sahih
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ،‏‏‏‏ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِيهِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،‏‏‏‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ،‏‏‏‏ صَدَقَةٌ جَارِيَةٌ،‏‏‏‏ وَعِلْمٌ يُنْتَفَعُ بِهِ،‏‏‏‏ وَوَلَدٌ صَالِحٌ يَدْعُو لَهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
Abu Hurairah, may Allah be pleased with him, narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: When a person dies, his deeds are cut off except for three: Continuing charity, knowledge that others benefited from, and a righteous son who supplicates for him.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: ایک صدقہ جاریہ ۱؎ ہے، دوسرا ایسا علم ہے ۲؎ جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے ۳؎ جو اس کے لیے دعا کرے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الوصایا ۳ (۱۶۳۱)، سنن ابی داود/ الوصایا ۱۴ (۲۸۸۰)، سنن النسائی/الوصایا ۸ (۳۶۸۱)، (تحفة الأشراف : ۱۳۹۷۵)، و مسند احمد (۲/۳۱۶، ۳۵۰، ۳۷۲)، وسنن الدارمی/المقدمة ۴۶ (۵۷۸)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : صدقہ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس کو عوام کی بھلائی کے لیے وقف کر دیا جائے، مثلاً سرائے کی تعمیر، کنواں کھدوانا، نل لگوانا، مساجد و مدارس اور یتیم خانوں کی تعمیر کروانا، اسپتال کی تعمیر، پل اور سڑک وغیرہ بنوانا، ان میں سے جو کام بھی وہ اپنی زندگی میں کر جائے یا اس کے کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ سب صدقہ جاریہ میں شمار ہوں گے۔ ۲؎ : علم میں لوگوں کو تعلیم دینا، طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا، تصنیف و تالیف اور درس و تدریس دعوت و تبلیغ کا سلسلہ قائم کرنا، مدارس کی تعمیر کرنا، دینی کتب کی طباعت اور ان کی نشر و اشاعت کا بندوبست کرنا وغیرہ امور سبھی داخل ہیں۔ ۳؎ : نیک اولاد میں بیٹا، بیٹی پوتا، پوتی، نواسا نواسی وغیرہ کے علاوہ روحانی اولاد بھی شامل ہے جنہیں علم دین سکھایا ہو۔
1376
Sahih

Chapters

42
01
Chapter: What Has Been Related From The Messenger of Allah About The Judge
باب: قاضی اور قضاء کے سلسلے میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ارشادات
4 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About The Judge That Is Correct And The Judge That Is Mistaken
باب: قاضی صحیح فیصلے کرتا ہے، اور اس سے غلطی بھی ہوتی ہے
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About How The Judge Is To Make A Judgement
باب: قاضی فیصلہ کیسے کرے؟
2 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About The Just Imam
باب: امام عادل کا بیان
2 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About The Judge Not Judging Between Two Disputants Until He Has Heard Both Of Them
باب: قاضی جب تک دونوں فریق کی بات نہ سن لے فیصلہ نہ کرے
1 Hadith
06
Chapter: What Has Been Related About The Imam Who Looks After People
باب: رعایا کے حاکم کا بیان
2 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About 'The Judge Is Not To Pass A Judgement While He Is Angry'
باب: قاضی غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرے
1 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Gifts Taken By Governors
باب: حاکم کو تحفہ ہدیہ دینے کے حکم کا بیان
1 Hadith
09
Chapter: What Has Been Related About The One Who Gives A Bribe And The One Who Takes A Bribe For Judgement
باب: فیصلے میں رشوت دینے اور لینے والوں پر وارد وعید کا بیان
2 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Accepting The Gift and Accepting The Invitation
باب: ہدیہ تحفہ اور دعوت قبول کرنے کا بیان
1 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About The Severe Threat For One Who Is Awarded A Judgement For Something That Is Not His To Take
باب: قاضی کے فیصلے کی بنا پر دوسرے کا مال لینے پر وارد وعید کا بیان
1 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About 'The Proof Is Required From The Claimant And The Oath Is Required From The One The Claim Is Against'
باب: گواہی مدعی پر اور قسم مدعیٰ علیہ پر ہے
3 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About The Oath Along With A Witness
باب: ایک گواہ کے ساتھ مدعی قسم کھانا دعویٰ کو ثابت کرنا ہے
3 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About A Slave Owned By Two Men And One Of Them Frees His Portion Of Him
باب: دو آدمیوں کے درمیان مشترک غلام کا بیان جس میں سے ایک اپنے حصہ کو آزاد کر دے
3 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About A LifeLong Gift (Al-'Umra)
باب: عمریٰ کا بیان
2 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About Ar-Ruqba
باب: رقبیٰ کا بیان
1 Hadith
17
Chapter: What Has Been Related From The Messenger Of Allah (saws) About Reconciliation
باب: لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے سلسلے میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ارشادات
1 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About A Man Placing A Beam On His Neighbor’s Enclosure Wall
باب: پڑوسی کی دیوار پر لکڑی رکھنے کا بیان
1 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About: The Oath is Based Upon What Will Make His Companion Believe Him
باب: قسم اسی چیز پر واقع ہو گی جس پر مدعی قسم لے رہا ہے
1 Hadith
20
Chapter: What Has Been Related About The Road: When There Is A Disagreement About It, How Should It Be Made?
باب: راستے کے سلسلہ میں جب اختلاف ہو تو اسے کتنا چھوڑا جائے؟
2 Hadith
21
Chapter: What Has Been Related About The Boy Choosing Between His Parents When They Separate
باب: ماں باپ کی جدائی کی صورت میں بچے کو اختیار دئیے جانے کا بیان
1 Hadith
22
Chapter: What Has Been Related About The Father Can Take From The Wealth Of His Son
باب: باپ بیٹے کے مال میں سے لے سکتا ہے
1 Hadith
23
Chapter: What Has Been Related About When One's Property Has Been Broken, What Is The Judgement For Him For The Property Of The One Who Broke It?
باب: جس کی کوئی چیز توڑ دی جائے تو توڑنے والے کے مال سے اس کا تاوان لیا جائے گا
2 Hadith
24
Chapter: What Has Been Related About The Limits Of Responsibility For A Man And Woman
باب: مرد اور عورت کی بلوغت کی حد کا بیان
1 Hadith
25
Chapter: What Has Been Related About A Man Who Married A Woman His Father Was Married To (Previously)
باب: باپ کی بیوی سے شادی کرنے والے پر وارد سختی کا بیان
1 Hadith
26
Chapter: What Has Been Related About The Case Of Two Men And One Of Them Lives Downstream From The Other
باب: ان دو آدمیوں کا بیان جن میں سے ایک کا کھیت دوسرے سے پانی کے نشیب میں ہو
1 Hadith
27
Chapter: What Has Been Related About One Who Frees His Slaves When He Dies, While He Has No Wealth Aside From Them
باب: آدمی مرتے وقت اپنے غلاموں کو آزاد کر دے
1 Hadith
28
Chapter: What Has Been Related About One Who Owned A Mahram (A Close Relative)
باب: جو کسی محرم رشتے دار کا مالک ہو جائے تو کیا کرے؟
1 Hadith
29
Chapter: What Has Been Related About One Who Farms A Prople's Land Without Their Permission
باب: دوسرے کی زمین میں بغیر اجازت فصل بونے کا بیان
1 Hadith
30
Chapter: What Has Been Related About Gifts And Equality Between Children
باب: عطیہ دینے اور اولاد کے درمیان برابری کرنے کا بیان
1 Hadith
31
Chapter: What Has Been Related About Preemption
باب: شفعہ کا بیان
1 Hadith
32
Chapter: What Has Been Related About Preemption For The Absent
باب: غائب (جو شخص موجود نہ ہو) کے شفعہ کا بیان
1 Hadith
33
Chapter: (What Has Been Related About) When The Boundaries Are Defined And The Areas Are Fixed Then There Is No Preemption.
باب: جب حد بندی ہو جائے اور حصے تقسیم ہو جائیں تو شفعہ نہیں
1 Hadith
34
Chapter: (What Has Been Related About The Partner Is The Preemptor)
باب: ساجھی دار کو حق شفعہ حاصل ہے
1 Hadith
35
Chapter: What Has Been Related About Lost Items, The Stray Camel And Sheep
باب: گری پڑی چیز اور گمشدہ اونٹ اور بکری کا بیان
3 Hadith
36
Chapter: What Has Been Related About A Waqf
باب: وقف کا بیان
2 Hadith
37
Chapter: What Has Been Related About Injuries Caused By Domestic Animals
باب: چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو اس کے زخم کے لغو ہونے کا بیان
1 Hadith
38
Chapter: What Has Been Mentioned About Reviving Barren Land
باب: غیر آباد زمین آباد کرنے کا بیان
2 Hadith
39
Chapter: What Has Been Related About Land Reserves
باب: جاگیر دینے کا بیان
2 Hadith
40
Chapter: What Has Been Related About The Virtue Of Planting
باب: درخت لگانے کی فضیلت
1 Hadith
41
Chapter: What Has Been Related About Agriculture
باب: مزارعت کا بیان
1 Hadith
42
Chapter: About Share-Cropping
باب: مزارعت ہی سے متعلق ایک اور باب
2 Hadith
No chapter matched that.