TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: جنت کے گھوڑوں کا بیان - باب: جنت کے گھوڑوں کا بیان - Chapters on the description of paradise - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 11 of Chapters on the description of paradise in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 11 of 24 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ هَلْ فِي الْجَنَّةِ مِنْ خَيْلٍ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ إِنِ اللَّهُ أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ فَلَا تَشَاءُ أَنْ تُحْمَلَ فِيهَا عَلَى فَرَسٍ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ يَطِيرُ بِكَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْتَ إِلا فَعَلْتَ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ هَلْ فِي الْجَنَّةِ مِنْ إِبِلٍ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ فَلَمْ يَقُلْ لَهُ مِثْلَ مَا قَالَ لِصَاحِبِهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنْ يُدْخِلْكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ يَكُنْ لَكَ فِيهَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ وَلَذَّتْ عَيْنُكَ .
Sulaiman bin Buraidah narrated from his father that a man asked the Prophet (ﷺ): O Messenger of Allah, are there horses in Paradise? He said, If Allah admits you into Paradise, you will not wish to be carried, on a horse of rubies that will fly with you wherever you want in Paradise except that you will do so. He said: And a man asked him: 'O Messenger of Allah, are there camels in Paradise?' He said: So he (ﷺ) did not say what he said to his companion, rather, he (ﷺ) said: 'If Allah admits you into Paradise, you will have in it whatever is desired by your soul and pleasing to your eye.'
بریدہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں گھوڑے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اگر اللہ نے تم کو جنت میں داخل کیا تو تمہاری خواہش کے مطابق تمہیں سرخ یاقوت کے گھوڑے پر سوار کیا جائے گا، تم جہاں چاہو گے وہ تمہیں جنت میں لے کر اڑے گا“، آپ سے ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہیں؟ بریدہ کہتے ہیں: آپ نے اس کو پہلے آدمی کی طرح جواب نہیں دیا۔ آپ نے فرمایا: ”اگر اللہ نے تمہیں جنت میں داخل کیا تو اس میں تمہارے لیے ہر وہ چیز موجود ہو گی جس کی تم چاہت کرو گے اور جس سے تمہاری آنکھیں لطف اٹھائیں گی“۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۱۹۳۹)
2543
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ سَمُرَةَ الْأَحْمَسِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ وَاصِلٍ هُوَ ابْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي سَوْرَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ:‏‏‏‏ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُحِبُّ الْخَيْلَ أَفِي الْجَنَّةِ خَيْلٌ ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنْ أُدْخِلْتَ الْجَنَّةَ أُتِيتَ بِفَرَسٍ مِنْ يَاقُوتَةٍ لَهُ جَنَاحَانِ فَحُمِلْتَ عَلَيْهِ ثُمَّ طَارَ بِكَ حَيْثُ شِئْتَ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو سَوْرَةَ هُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي أَيُّوبَ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ جِدًّا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَسَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل يَقُولُ:‏‏‏‏ أَبُو سَوْرَةَ هَذَا مُنْكَرُ الْحَدِيثِ يَرْوِي مَنَاكِيرَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا.
Abu Ayyub narrated that a Bedouin came to the Prophet (s.a.w) and said: O Messenger of Allah, indeed, I love horses. Are there horses in Paradise? The Messenger of Allah (s.a.w) said: If you are admitted into Paradise, you shall be brought a horse of rubies with two wings, then you shall be carried on it, then it will fly with you wherever you want.
ابوایوب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی نے آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے گھوڑا پسند ہے، کیا جنت میں گھوڑے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم جنت میں داخل کئے گئے تو تمہیں یاقوت کا گھوڑا دیا جائے گا، اس کے دو پر ہوں گے تم اس پر سوار کئے جاؤ گے پھر جہاں چاہو گے وہ تمہیں لے کر اڑے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس حدیث کی سند زیادہ قوی نہیں ہے۔ ہم اسے ابوایوب کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- ابوسورۃ، ابوایوب کے بھتیجے ہیں۔ یہ حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں۔ انہیں یحییٰ بن معین نے بہت زیادہ ضعیف قرار دیا ہے، ۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا: ابوسورۃ منکر حدیث ہیں، یہ ابوایوب رضی الله عنہ سے ایسی کئی منکر احادیث روایت کرتے ہیں، جن کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۳۴۹۶)
2544
Sahih

Chapters

24
01
باب: جنت کے درختوں کا بیان
3 Hadith
02
باب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا بیان
1 Hadith
03
باب: جنت کے کمروں کا بیان
2 Hadith
04
باب: جنت کے درجات و مراتب کا بیان
4 Hadith
05
باب: جنتیوں کی عورتوں کا بیان
3 Hadith
06
باب: جنتیوں کے جماع کا بیان
1 Hadith
07
باب: جنتیوں کے اوصاف کا بیان
2 Hadith
08
باب: جنتیوں کے لباس کا بیان
2 Hadith
09
باب: جنت کے پھلوں کا بیان
1 Hadith
10
باب: جنت کی چڑیوں کا بیان
1 Hadith
11
باب: جنت کے گھوڑوں کا بیان
2 Hadith
12
باب: جنتیوں کی عمر کا بیان
1 Hadith
13
باب: جنتیوں کی صف کا بیان
2 Hadith
14
باب: جنت کے دروازوں کا بیان
1 Hadith
15
باب: جنت کے بازار کا بیان
2 Hadith
16
باب: جنت میں رب تبارک و تعالیٰ کے دیدار کا بیان
2 Hadith
17
باب: رویت باری تعالیٰ سے متعلق ایک اور باب
8 Hadith
18
باب: کمروں اور محلات میں جنتیوں کا ایک دوسرے کو نظر آنے کا بیان
1 Hadith
19
باب: جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے
2 Hadith
20
باب: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے
2 Hadith
21
باب: جنت اور جہنم کے درمیان مناظرے کا بیان
1 Hadith
22
باب: ادنیٰ درجہ کے جنتی کے اعزاز و اکرام کا بیان
2 Hadith
23
باب: حورعین کے ترانہ کا بیان
2 Hadith
24
باب: جنت کی نہروں کا بیان
2 Hadith
No chapter matched that.