Surat Younus

Surah: 10

Verse: 104

سورة يونس

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ شَکٍّ مِّنۡ دِیۡنِیۡ فَلَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِیۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ لٰکِنۡ اَعۡبُدُ اللّٰہَ الَّذِیۡ یَتَوَفّٰىکُمۡ ۚ ۖ وَ اُمِرۡتُ اَنۡ اَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۰۴﴾ۙ

Say, [O Muhammad], "O people, if you are in doubt as to my religion - then I do not worship those which you worship besides Allah ; but I worship Allah , who causes your death. And I have been commanded to be of the believers

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! اگر تم میرے دین کی طرف سے شک میں ہو تو میں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو لیکن ہاں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فِیۡ شَکٍّ
کسی شک میں
مِّنۡ دِیۡنِیۡ
میرے دین سے
فَلَاۤ
پس نہیں
اَعۡبُدُ
میں عبادت کرتا
الَّذِیۡنَ
جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
اَعۡبُدُ
میں عبادت کرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ کی
الَّذِیۡ
وہ جو
یَتَوَفّٰىکُمۡ
فوت کرتا ہے تمہیں
وَاُمِرۡتُ
اور حکم دیا گیا ہوں میں
اَنۡ
کہ
اَکُوۡنَ
میں ہوجاؤں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فِیۡ شَکٍّ
کسی شک میں
مِّنۡ دِیۡنِیۡ
میرے دین کے بارے میں
فَلَاۤ
تو نہیں
اَعۡبُدُ
میں عبادت کرتا
الَّذِیۡنَ
جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتےہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ما سوا
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
اَعۡبُدُ
میں عبادت کرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
الَّذِیۡ
جو
یَتَوَفّٰىکُمۡ
موت دیتا ہے تمہیں
وَاُمِرۡتُ
اور مجھے حکم دیا گیا ہے
اَنۡ
یہ کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "O people, if you are in doubt as to my religion - then I do not worship those which you worship besides Allah ; but I worship Allah , who causes your death. And I have been commanded to be of the believers

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! اگر تم میرے دین کی طرف سے شک میں ہو تو میں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو لیکن ہاں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : لوگو ! اگر میرے دین کے بارے میں تمہیں شک ہے تو میں ان کی عبادت نہ کروں گا۔ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر کر رہے ہو۔ میں تو اسی اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہیں وفات دیتا ہے اور مجھے یہی حکم ہوا کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوجاؤں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ اے لوگو!اگرتم میرے دین کے بارے میں کسی شک میں ہو تومیں ان کی عبادت نہیں کرتااﷲ تعالیٰ کے سواجن کی تم عبادت کرتے ہو لیکن میں اس اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہوں جوتمہیں موت دیتاہے اور مجھے حکم دیاگیاہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہو جاؤں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people, if you are in doubt about my Faith, then, I do not worship those you worship beside Allah. Rather, I worship Allah who brings death to you. And I have been ordained to be among the believers,

کہہ دے اے لوگو ! اگر تم شک میں ہو میرے دین سے تو میں عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اور لیکن میں عبادت کرتا ہوں اللہ کی جو کھینچ لیتا ہے تم کو اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں ایمان والوں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! اگر تمہیں میرے دین کے بارے میں کوئی شک ہے تو (جان لو کہ) میں ہرگز نہیں پوجنے والا ان کو جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا بلکہ میں تو پوجوں گا اسی اللہ کو جو تمہیں قبض کرے گا اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں سے ہوجاؤں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet!) Tell them: 'Men! If you are still in doubt concerning my religion, know that I do not serve those whom you serve beside Allah. I only serve Allah Who will cause (all of) you to die. I have been commanded to be one of those who believe,

اے نبی ! 106 کہہ دو کہ لوگو ، اگر تم ابھی تک میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو سن لو کہ تم اللہ کے سوا جن کی بندگی کرتے ہو میں ان کی بندگی نہیں کرتا بلکہ صرف اسی خدا کی بندگی کرتا ہوں جس کے قبضے میں تمہاری موت ہے ۔ 107 مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو کہ : اے لوگو اگر تم میرے دین کے بارے میں کسی شک میں مبتلا ہو تو ( سن لو کہ ) تم اللہ کے سوا جن جن کی عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا ، بلکہ میں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری روح قبض کرتا ہے ۔ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں مومنوں میں شامل رہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے لوگو اگر تم کو میرے دین میں کچھ شک ہے (کہ شاید اسلام سچا دین نہ ہو) تو میں تو کسی حال میں تم کو شک ہو یا یقین ہو اللہ کے سوا تم جن کو پوجتے ہو ان کو پوجنے والا نہیں البتہ میں اللہ کو پوجتا ہوں جو ایک دن تمہاری جان لے گا (تم کو مارے گا) اسی کے پاس جائو گے) اور مجھ کو اسی کی طرف سے یہ حکم ہوا ہے کہ ایمان داروں میں رہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے اے لوگو ! اگر تم کو میرے دین میں شک ہو تو جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا و لیکن میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! جس دین کو میں لے کر آیا ہوں۔ اگر تمہیں اس میں شک ہے تو میں تمہارے ان معبودوں کی عبادت و بندگی نہ کروں گا جنہیں تم نے اللہ کو چھوڑ کر اپنا معبود بنا رکھا ہے بلکہ میں تو اسی رب کی عبادت و بندگی کروں گا جو تمہیں موت دیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ایمان لانے والوں میں سے رہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو اگر تم کو میرے دین میں کسی طرح کا شک ہو تو (سن رکھو کہ) جن لوگوں کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا۔ بلکہ میں خدا کی عبادت کرتا ہوں جو تمھاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ ایمان لانے والوں میں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: ye men! if ye are in doubt concerning my religion-- then worship not those ye worship beside Allah, but I worship Allah who causeth you to die; and I am commanded that I should be of the believers.

آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو اگر تم میرے دین کی طرف سے اشتباہ میں ہو ۔ سو میں ان (معبودوں) کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے رہتے ہو اللہ کے سوا بلکہ میں (تو) اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے ۔ اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں بھی ایمان لانے والوں میں ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے لوگو! اگر تم میرے دین کے باب میں شک میں ہو تو سن لو کہ میں ان کو نہیں پوجتا جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ۔ بلکہ میں اس اللہ کو پوجتا ہوں جو تم کو وفات دیتا ہے اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں ایمان والوں میں سے بنوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے! اے لوگو! اگر تمہیں میرے دین کے بارے میں شک ہے تو میں تو ان چیزوں کی عبادت کرنے والا نہیںہوں جن کی عبادت تم لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر کرتے ہو ۔ بلکہ میں تو اس اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان لے لیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں رہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دو لوگو ! اگر تمہیں میرے دین میں کسی طرح کا شک ہو تو سن لو کہ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا۔ بلکہ میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے، اور مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ ایمان لانے والوں میں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اے لوگو، اگر تمہیں کوئی شک (و شبہ) ہے میرے دین کے بارے میں تو (تم اچھی طرح سن لو کہ) میں کبھی بندگی نہیں کرسکتا ان کی جن کی بندگی تم لوگ کرتے ہو اللہ کے سوا، بلکہ میں تو بہر حال بندگی اس اللہ (وحدہ، لاشریک) ہی کی کرتا رہوں گا جو تمہاری جان قبض کرتا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رہوں ایمان والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہیے :اے لوگواگرمیرے دین کے بارے میں تمہیں شک ہے تومیں ان کی کبھی عبادت نہ کروں گاجن کی تم اللہ کو چھوڑکرعبادت کررہے ہومیں تواُسی اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہیں وفات دیتا ہے اور مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہو جائوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ، اے لوگو! اگر تم میرے دین کی طرف سے کسی شبہ میں ہو تو میں تو اسے نہ پوجوں کا جسے تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۲۱۵ ) ہاں اس اللہ کو پوجتا ہوں جو تمہاری جان نکالے گا ( ۲۱٦ ) اور مجھے حکم ہے کہ ایمان والوں میں ہوں

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اے لوگو! اگر تم میرے دین ( کی حقانیت کے بارے ) میں ذرا بھی شک میں ہو تو ( سن لو ) کہ میں ان ( بتوں ) کی پرستش نہیں کرسکتا جن کی تم اللہ کے سوا پرستش کرتے ہو لیکن میں تو اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہیں موت سے ہمکنار کرتا ہے ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ( ہمیشہ ) اہلِ ایمان میں سے رہوں

Translated by

Hussain Najfi

کہیے! اے لوگو اگر تمہیں میرے دین ( اسلام ) کے بارے میں کچھ شک ہے تو ( سن لو ) میں ان ( بتوں ) کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو بلکہ میں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری روح قبض کرتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اہلِ ایمان کے زمرہ میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O ye men! If ye are in doubt as to my religion, (behold!) I worship not what ye worship, other than Allah! But I worship Allah - Who will take your souls (at death): I am commanded to be (in the ranks) of the Believers,

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "People, if you have doubt about my religion, know that I, certainly, do not worship the idols which you worship instead of God, but I worship God who causes you to die. I am commanded to believe (in His existence),

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say:"O people! If you are in doubt about my religion - I will never worship those whom you worship besides Allah, rather, I will worship Allah, the One Who cause you to die. And I was commanded to be one of the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O people! if you are in doubt as to my religion, then (know that) I do not serve those whom you serve besides Allah but I do serve Allah, Who will cause you to die, and I am commanded that I should be of the believers.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): O mankind! If ye are in doubt of my religion, then (know that) I worship not those whom ye worship instead of Allah, but I worship Allah Who causeth you to die, and I have been commanded to be of the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि ऐ लोगो! अगर तुम मेरे दीन के मुतअल्लिक़ शक में हो तो मैं उनकी इबादत नहीं करता जिनकी इबादत तुम करते हो अल्लाह के सिवा; बल्कि मैं उस अल्लाह की इबादत करता हूँ जो तुमको वफ़ात देता है और मुझको हुक्म मिला है कि मैं ईमान वालों में से रहूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (حسب وعدہ ہمارے ذمہ ہے (5) آپ کہہ دیجیئے کہ اے لوگو اگر تم میرے دین کی طرف سے شک ( اور تردد) میں ہو تو میں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو لیکن ہاں اس معبود کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے اور مجھ کو (منجانب الله) یہ حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔ (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اے لوگو ! اگر تم میرے دین کے بارے میں کسی شک میں ہو تو میں انکی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو اور لیکن میں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہیں وفات دیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں سے ہوجاؤں۔ “ (١٠٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کہہ دو کہ لوگو ، اگر تابھی تک میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو سن لو کہ تم اللہ کے سوا جن کی بندگی کرتے ہو ، میں ان کی بندگی نہیں کرتا ، بلکہ صرف اسی خدا کی بندگی کرتا ہوں جس کے قبضے میں تمہاری موت ہے۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ اے لوگو ! اگر تم میرے دین کی طرف سے شک میں ہو تو میں ان لوگوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو لیکن میں اس کی عبادت کرتا ہوں جو تمہیں موت دیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں سے ہوجاؤں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف : کہہ دے اے لوگوں اگر تم شک میں ہو میرے دین سے تو میں عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اور لیکن میں عبادت کرتا ہوں اللہ کی جو کھینچ لیتا ہے تم کو اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں ایمان والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے اے لوگو ! اگر تم میرے دین کی طرف سے کچھ شبہ میں ہو تو میرا دین یہ ہے کہ میں ان معبودوں میں سے کسی کی بھی عبادت نہیں کرتا جن کی تم خدا کے سوا عبادت کیا کرتے ہو بلکہ میں تو اس خدا کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جانوں کو قبض کرتا ہے اور مجھ کو تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔