Surat Younus

Surah: 10

Verse: 105

سورة يونس

وَ اَنۡ اَقِمۡ وَجۡہَکَ لِلدِّیۡنِ حَنِیۡفًا ۚ وَ لَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۰۵﴾

And [commanded], 'Direct your face toward the religion, inclining to truth, and never be of those who associate others with Allah ;

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر ( اس ) دین کی طرف کر لینا اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَقِمۡ
قائم رکھیے
وَجۡہَکَ
چہرہ اپنا
لِلدِّیۡنِ
دین کے لیے
حَنِیۡفًا
یکسو ہوکر
وَلَاتَکُوۡنَنَّ
اور ہرگز نہ آپ ہوں
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَقِمۡ
آپ سیدھا رکھو
وَجۡہَکَ
اپنے چہرے کو
لِلدِّیۡنِ
دین کے لیے
حَنِیۡفًا
یکسو ہو کر
وَلَاتَکُوۡنَنَّ
اور تم ہر گز نہ ہو جانا
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [commanded], 'Direct your face toward the religion, inclining to truth, and never be of those who associate others with Allah ;

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر ( اس ) دین کی طرف کر لینا اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز یہ کہ آپ یکسو ہو کر اسی دین (اسلام) کی طرف اپنا رخ قائم رکھئے اور مشرکوں سے نہ ہونا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ کہ اپنے چہرے کویکسوہوکراسی دین کے لیے سیدھارکھواورمشرکوں میں سے ہرگزنہ ہو جانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] and that I should make myself firm on Faith, being upright, and never be among the Mushriks. *-r-n*Mushriks: those who associate partners to the divinity of Allah.

اور یہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر حنیف ہو کر اور مت ہو شرک والوں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا رخ سیدھا رکھیے دین کی طرف یکسو ہو کر اور ہرگز نہ ہوں ان مشرکوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and to adhere exclusively and sincerely to the true faith, and not to be one of those who associate others with Allah in His divinity.

اور مجھ سے فرمایا گیا ہے کہ تو یکسو ہو کر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اس دین پر قائم کر دے 108 ، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو ۔ 109

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مجھ سے ) یہ ( کہا گیا ہے ) کہ : اپنا رخ یکسوئی کے ساتھ اس دین کی طرف قائم رکھنا ، اور ہرگز ان لوگوں میں شامل نہ ہونا جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مانتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کہ سب دنیوں سے الگ ہو کر اس دین اسلام پر اپنا منہ سیدھا رکھ اور ہرگز مشرکوں میں مت ہو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ آپ یکسو ہو کر دین حنیف کی پیروی کریں اور ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوئیے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس کا بھی حکم دیا یا ہے کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ یکسو ہو کر اپنے آپ کو اس دین پر قائم رکھیں اور آپ مشرکوں میں سے نہ ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that: keep thy countenance straight toward the religion, Upright; and by no means be of the associators.

اور یہ کہ اپنا رخ دین کی طرف خالصۃ کرلینا اور کہیں مشرکوں میں نہ ہوجانا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہوکر اطاعت کی طرف کرو اور ہرگز مشرکوں میں سے نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ) تمام طرف سے یکسو ہو کر اپنا رخ خالصتاً دین ( اسلام ) ہی کی طرف رکھو اور کہیں مشرکوں میں سے نہ ہو جانا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے یکسو ہو کر دین اسلام کی پیروی کیے جاؤ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (مجھے یہ بھی فرمایا گیا کہ) تم سیدھا رکھو اپنا رخ اس دین (حق) کے لئے یکسو ہو کر، اور کسی بھی طور مشرکوں میں سے نہ ہوجانا

Translated by

Noor ul Amin

نیز یہ کہ آپ یکسوہو کر اسی دین ( اسلام ) کی طرف اپنارخ قائم رکھئیے اور مشرکوں میں سے نہ ہونا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ اپنا منہ دین کے لیے سیدھا رکھ سب سے الگ ہو کر ( ف۲۱۷ ) اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ آپ ہر باطل سے بچ کر ( یک سُو ہو کر ) اپنا رخ دین پر قائم رکھیں اور ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں

Translated by

Hussain Najfi

نیز ( مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ) ہر طرف سے اپنا رخ موڑ کر سیدھا دین کی طرف رکھوں اور مشرکوں میں سے نہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And further (thus): 'set thy face towards religion with true piety, and never in any wise be of the Unbelievers;

Translated by

Muhammad Sarwar

to have firm belief in the up-right religion and not to be an idolater

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (I was commanded), "Direct your face toward the Hanif (monotheism) religion, and not be one of the idolators."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that you should keep your course towards the religion uprightly; and you should not be of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

And, (O Muhammad) set thy purpose resolutely for religion, as a man by nature upright, and be not of those who ascribe partners (to Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि अपना रुख़ यकसू होकर (उस) दीन की तरफ़ कर लेना, और कभी मुशरिकों में से न होना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کہ اپنے آپ کو اس دین (مذکور توحید خالص) کی طرف اس طرح متوجہ رکھنا کہ اور سب طریقوں سے علیٰحدہ ہوجاؤں اور (مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ) کبھی مشرک نہ بننا۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہ کہ آپ اپنا چہرہ یکسو ہو کر اسی دین کی طرف سیدھا رکھیں اور مشرکوں سے ہرگز نہ ہونا۔ “ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور مجھ سے فرمایا گیا ہے کہ یکسو ہو کر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اس دین پر قائم کردے اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اپنی ذات کو اس دین کی طرف اس طرح سے متوجہ رکھوں کہ دوسرے سب طریقوں سے علیحدہ رہوں اور یہ کہ ہرگز مشرکوں میں سے مت ہوجانا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر حنیف ہو کر اور مت ہو شرک والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ حکم ہوا ہے کہ سب طریقوں سے یکسو ہوکر اپنے آپ کو اس دین یعنی اسلام پر مضبوطی سے قائم رکھو اور تم مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہونا