Surat Younus

Surah: 10

Verse: 108

سورة يونس

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَکُمُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکُمۡ ۚ فَمَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیۡہَا ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیۡکُمۡ بِوَکِیۡلٍ ﴿۱۰۸﴾ؕ

Say, "O mankind, the truth has come to you from your Lord, so whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul, and whoever goes astray only goes astray [in violation] against it. And I am not over you a manager."

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے پہنچ چکا ہے اس لئے جو شخص راہ راست پر آجائے سو وہ اپنے واسطے راہ راست پر آئے گا اور جو شخص بے راہ رہے گا تو اس کا بے راہ ہونا اسی پر پڑے گا اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَیُّہَاالنَّاسُ
اے لوگو
قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمُ
آچکا تمہارے پاس
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَمَنِ
تو جس نے
اہۡتَدٰی
ہدایت پائی
فَاِنَّمَا
تو بیشک
یَہۡتَدِیۡ
وہ ہدایت پائے گا
لِنَفۡسِہٖ
اپنے نفس کے لیے
وَمَنۡ
اور جو
ضَلَّ
گمراہ ہوا
فَاِنَّمَا
تو بیشک
یَضِلُّ
وہ گمراہ وگا
عَلَیۡہَا
اپنے (نفس )پر
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی ذمہ دار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
قَدۡ
بلاشبہ
جَآءَکُمُ
آ گیا تمہارے پاس
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جناب سے
فَمَنِ
تو جس نے
اہۡتَدٰی
ہدایت کو اپنایا
فَاِنَّمَا
تو بلاشبہ
یَہۡتَدِیۡ
وہ ہدایت کو اپناتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے ہی لیے
وَمَنۡ
اور جو
ضَلَّ
گمراہ ہوا
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَضِلُّ
وہ گمراہ ہوتا ہے
عَلَیۡہَا
اپنے ہی نفس کے خلاف
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی نگران
Translated by

Juna Garhi

Say, "O mankind, the truth has come to you from your Lord, so whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul, and whoever goes astray only goes astray [in violation] against it. And I am not over you a manager."

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے پہنچ چکا ہے اس لئے جو شخص راہ راست پر آجائے سو وہ اپنے واسطے راہ راست پر آئے گا اور جو شخص بے راہ رہے گا تو اس کا بے راہ ہونا اسی پر پڑے گا اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے : لوگو ! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا، اب جو راہ راست اختیار کرتا ہے تو یہ راست روی اس کے اپنے ہی لئے مفید ہے۔ اور اگر کوئی گمراہ ہوتا ہے تو اس کی گمراہی کا وبال بھی اسی پر ہے اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اے لوگو!بلاشبہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیاہے توجس نے ہدایت کواپنایا وہ بلاشبہ اپنے ہی لیے ہدایت کواپناتاہے اورجوگمراہ ہواتویقیناوہ اپنے ہی نفس کے خلاف گمراہ ہوتاہے اورمیں تمہارے اوپرکوئی نگران نہیں ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people, the truth has come to you from your Lord. So, whoever accepts guidance accepts it to his own benefit, and whoever goes astray does so to his own detriment. And I am not responsible for you.|"

کہہ دے اے لوگو ! پہنچ چکا حق تم کو تمہارے رب سے، اب جو کوئی راہ پر آئے سو وہ راہ پاتا ہے اپنے بھلے کو، اور جو کوئی بہکا پھرے سو بہکا پھرے گا اپنے برے کو، اور میں تم پر نہیں ہوں مختار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! تمہارے پاس حق آچکا ہے تمہارے رب کی طرف سے۔ تو اب جو کوئی بھی ہدایت پائے گا وہ اپنے بھلے کو ہی ہدایت پائے گا اور جو کوئی بھٹک جائے گا تو وہ بھی اپنی جان پر ہی وبال لے گا۔ اور میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them (O Muhammad): 'Men! Truth has come to you from your Lord. Whosoever, then, follows the true guidance does so for his own good; and whosoever strays, his straying will be to his own hurt. I am no custodian over you.

اے محمد ، کہہ دو کہ لوگو ، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آچکا ہے ۔ اب جو سیدھی راہ اختیار کرے اس کی راست روی اسی کے لیے مفید ہے ، اور جو گمراہ رہے اس کی گمراہی اسی کے لیے تباہ کن ہے ۔ اور میں تمہارے اوپر کوئی حوالہ دار نہیں ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ : لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیا ہے ، اب جو شخص ہدایت کا راستہ اپنائے گا وہ خود اپنے فائدے کے لیے اپنائے گا ، اور جو گمراہی اختیار کرے گا ، اس کی گمراہی کا نقصان خود اسی کو پہنچے گا ، اور میں تمہارے کاموں کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔ ( ٤٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے لوگو تمہارے پاس سچ آچکا (یعنی قرآن یا دین اسلام یا پیغمبر تمہارے مالک کی طرف سے پھر جو کوئی راہ پر لگ جائے (سیدھی راہ اختیار کرے) تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے راہ پر لگتا ہے اور جو کوئی بھٹک جائے وہ بھٹک کر اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور میں تمہارا کروڑی نہیں ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے اے لوگو ! بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا سو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے پس بیشک وہ تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے اور جو کوئی گمراہ رہتا تو یقینا وہ گمراہی سے اپناہی نقصان کرتا ہے اور میں تم پر داروغہ نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آگیا۔ جو شخص راہ ہدایت پر آئے گا تو سیدھے راستے پر ایمان لانا اس کو نفع دے گا اور جو گمراہی کو اختیار کرے گا تو اس کا وبال بھی اسی پر پڑے گا اور میں تمہارے اوپر مسلط نہیں کیا گیا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ لوگو تمہارے پروردگار کے ہاں سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے۔ اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O mankind! the truth hath surely come unto you from your Lord: whosoever then is guided, is guided only for himself, and whosoever strayeth, strayeth only against himself; and am not over you a trustee.

آپ کہہ دیجیے اے لوگو تمہارے پاس حق تمہارے پروردگار کی طرف سے پہنچ چکا ۔ سو (اب) جو کوئی راہ ہدایت پر آجائے گا سو وہ بس اپنے ہی لیے ہدایت پائے گا اور جو کوئی بھٹکا رہے گا اس کے بھٹکنے کا (وبال) بھی اسی پر رہے گا اور میں تمہارے اوپر ظمہ دار (بنا کر) نہیں (بھیجا گیا) ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے لوگو! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیا ہے تو جو ہدایت قبول کرے گا ، وہ اپنے ہی لئے کرے گا اور جو بھٹکے گا تو اس کا وبال اسی پر آئے گا اور میں تمہارے ایمان کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے! اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق پہنچ چکا ہے بس جو شخص ہدایت حاصل کرے گا اپنے ہی لیے حاصل کرے گا اور جو گمراہ رہے گا اس کی گمراہی اسی پر ہوگی اور میں تمہارے اوپر بااختیار نہیں ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ لوگو ! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے، اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے، تو گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اعلان عام کے طور پر) کہہ دو کہ اے لوگو، بیشک آچکا تمہارے پاس حق تمہارے رب کی جانب سے، پس اب جو کوئی سیدھی راہ اختیار کرے گا تو وہ اپنے ہی لئے کرے گا، اور جو کوئی گمراہی کو اپنائے گا تو اس کی گمراہی کا وبال بھی خود اسی پر ہوگا، اور میں تم پر کوئی مختار کار نہیں ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

آ پ کہہ دیجئے:لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آچکااب جو راہ راست اختیارکرتا ہے تویہ اس کے اپنے ہی لئے مفیدہے اورجو گمراہ ہوتا ہے توگمراہی کاوبال بھی اسی پر ہے او ر میں تمہار ا وکیل نہیں ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آیا ( ف۲۱۹ ) تو جو راہ پر آیا وہ اپنے بھلے کو راہ پر آیا ( ف۲۲۰ ) اور جو بہکا وہ اپنے برے کو بہکا ( ف۲۲۱ ) اور کچھ میں کڑوڑا ( حاکمِ اعلیٰ ) نہیں ( ف۲۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق آگیا ہے ، سو جس نے راہِ ہدایت اختیار کی بس وہ اپنے ہی فائدے کے لئے ہدایت اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ ہوگیا بس وہ اپنی ہی ہلاکت کے لئے گمراہ ہوتا ہے اور میں تمہارے اوپر داروغہ نہیں ہوں ( کہ تمہیں سختی سے راہِ ہدایت پر لے آؤں )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہہ دیجئے! اے لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا ہے پس جو ہدایت حاصل کرے گا تو وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو گمراہ ہوگا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا میں تم پر نگہبان و نگران نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O ye men! Now Truth hath reached you from your Lord! those who receive guidance, do so for the good of their own souls; those who stray, do so to their own loss: and I am not (set) over you to arrange your affairs."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "People, truth has certainly come to you from your Lord. One who seeks guidance does so for his own good and One who goes astray will find himself lost. I am not your keeper".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O people! Now the truth has come to you from your Lord. So whoever receives guidance, he does so for the good of himself. And whoever goes astray, he does so at his own loss. And I am not set over you as a guardian.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O people! indeed there has come to you the truth from your Lord, therefore whoever goes aright, he goes aright only for the good of his own soul, and whoever goes astray, he goes astray only to the detriment of it, and I am not a custodian over you.

Translated by

William Pickthall

Say: O mankind! Now hath the Truth from your Lord come unto you. So whosoever is guided, is guided only for (the good of) his soul, and whosoever erreth erreth only against it. And I am not a warder over you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि ऐ लोगो! तुम्हारे रब की तरफ़ से तुम्हारे पास हक़ आ गया है, पस जो हिदायत क़बूल कर लेगा तो वह अपने ही लिए करेगा और जो भटकेगा तो उसका वबाल उसी पर आएगा, और मैं तुम्हारे ऊपर ज़िम्मेदार नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(2) آپ (یہ بھی) کہہ دیجیئے کہ اے لوگو تمہارے پاس (دین) حق تمہارے رب کی طرف سے (بدلیل) پہنچ چکا ہے (سو اس کے پہنچ جانے کے بعد) جو شخص راہ راست پر آجائے گا سو وہ اپنے (نفع کے) واسطے راہ راست پر آوے گا اور جو شخص (اب بھی) بےراہ رہے گا تو اس کا بےراہ رہونا (یعنی اس کا وبال بھی) اسی پر پڑے گا اور میں تم پر (کچھ بطور ذمہ داری کے) مسلط نہیں کیا گیا۔ (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اے لوگو ! یقیناً تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آگیا ہے، جس نے ہدایت کو اپنایا تو وہ اپنے ہی لیے ہدایت کے راستے پر آتا ہے اور جو گمراہ ہوا اس کی گمراہی کی ذمہ داری اسی پر ہے اور مجھے تم پر نگران نہیں بنایا۔ “ (١٠٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے محمد کہہ دو کہ لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آچکا ہے۔ اب جو سیدھی راہ اختیار کرے اس کی راست روی اسی کے لیے مفید ہے اور جو گمراہ رہے اس کی گمراہی اسی کے لیے تباہ کن ہے اور میں تمہارے اوپر کوئی حوالہ دار نہیں ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اپنے فضل سے نواز دے۔ وہ غفور ہے رحیم ہے۔ آپ فرما دیجئے کہ اے لوگو ! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیا ہے سو جو شخص ہدایت پائے وہ اپنی ہی جان کے لئے ہدایت پاتا ہے اور جو شخص گمراہی میں رہے تو اس کی گمراہی اسی کے نفس پر پڑنے والی ہے۔ اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے اے لوگوں پہنچ چکا حق تم کو تمہارے رب سے اب جو کوئی راہ پر آئے سو وہ راہ پاتا ہے اپنے بھلے کو اور جو کوئی بہکا پھرے سو بہکا پھرے گا اپنے برے کو اور میں تم پر نہیں ہوں مختار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو بلاشبہ تمہارے رب کی جانب سے تم کو حق بات پہونچ چکی سو اب جو شخص صحیح راہ اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کو اختیار کرتا ہے اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو وہ گمراہ ہوتا ہے اپنے ہی بُرے کو اور میں تم پر مختار کار مقرر ن ہیں ہوا ہوں