Surat Younus

Surah: 10

Verse: 109

سورة يونس

وَ اتَّبِعۡ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ اصۡبِرۡ حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ ۚ ۖ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾٪  16

And follow what is revealed to you, [O Muhammad], and be patient until Allah will judge. And He is the best of judges.

اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّبِعۡ
اور پیروی کیجیے
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَاصۡبِرۡ
اور صبر کیجیے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَحۡکُمَ
فیصلہ کردے
اللّٰہُ
اللہ
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الۡحٰکِمِیۡنَ
سب فیصلہ کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّبِعۡ
اور آپ پیروی کریں
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَاصۡبِرۡ
اور آپ صبر کریں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَحۡکُمَ
فیصلہ فرما دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَہُوَ
اور وہی
خَیۡرُ
بہترین
الۡحٰکِمِیۡنَ
فیصلہ کرنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And follow what is revealed to you, [O Muhammad], and be patient until Allah will judge. And He is the best of judges.

اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے اس کی اتباع کیجئے اور صبر کیجئے تاآنکہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کردے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اسی کی پیروی کریں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور آپ صبر کریں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ فرما دے اوروہی سب فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And follow what is being revealed to you, and be pa¬tient until Allah gives His judgment, and He is the best of judges.

اور تو چل اسی پر جو کہ حکم پہنچے تیری طرف اور صبر کر جب تک فیصلہ کرے اللہ اور وہ ہے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) آپ پیروی کرتے جایئے اس کی جو آپ کی طرف وحی کیا جا رہا ہے اور صبر کیجیے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور یقیناً وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And follow, (O Prophet!), whatever is revealed to you, and remain patient until Allah brings forth His judgement. He is the best of those who judge.'

اور اے نبی ، تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے ، اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے ، اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔ ؏ ١١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو وحی تمہارے پاس بھیجی جارہی ہے ، تم اس کی اتباع کرو ، اور صبر سے کام لو ، یہاں تک کہ اللہ کوئی فیصلہ کردے ۔ ( ٤٤ ) اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تیری طرف جو وہی آتی ہے اس پر چلتا رہ اور (کافروں کی) ایذا ہی پر) صبر کر یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے لڑائی کا حکم اتارے اور اللہ سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کریں اور (تکلیفوں پر) صبر کریں یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرمادیں اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے اچھے فیصلہ کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس کی اتباع کیجیے جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے۔ صبر کیجیے یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے۔ وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر) تم کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو یہاں تک کہ خدا فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And follow thou whatsoever is revealed unto thee, and endure until Allah judgeth, and He is the Best of judges.

اور آپ اس کی پیروی کئے جائیے جو آپ پر وحی کیا جاتا ہے اور صبر کئے رہے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ صادر کردے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم پیروی کرو اس چیز کی جو تم پر وحی کی جاتی ہے اور ثابت قدم رہو ، یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے نبی ﷺ ) جو آپ ( ﷺ ) کی طرف وحی کی جاتی ہے آپ ( ﷺ ) اسی کی پیروی کرتے رہیے اور صبر کرتے رہیے یہاں تک کہ اﷲ ( تعالیٰ ) فیصلہ فرما دیں اور وہی بہترین فیصلہ فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اور اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کیے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو۔ یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پیروی کئے جاؤ تم اس (ہدایت وحی) کی جو بھیجی جاتی ہے آپ کی طرف، اور صبر ہی سے کام لیتے رہو، یہاں تک کہ فیصلہ فرما دے اللہ اور وہی ہے سب سے اچھا (اور صحیح) فیصلہ فرمانے والاف ۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے اسی کی پیروی کیجئے اور صبرکیجئے حتیٰ کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس پر چلو جو تم پر وحی ہوتی ہے اور صبر کرو ( ف۲۲۳ ) یہاں تک کہ اللہ حکم فرمائے ( ف۲۲٤ ) اور وہ سب سے بہتر حکم فرمانے والا ہے ( ف۲۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے رسول! ) آپ اسی کی اتباع کریں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور صبر کرتے رہیں یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرما دے ، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) آپ اس وحی کی پیروی کریں جو آپ کی طرف کی جاتی ہے اور ( مخالفین کی ایذا رسانیوں پر ) صبر کریں یہاں تک کہ اللہ ( آپ کے اور ان کے درمیان ) فیصلہ کر دے ۔ جو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Follow thou the inspiration sent unto thee, and be patient and constant, till Allah do decide: for He is the best to decide.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), follow what is revealed to you and have patience until God issues His Judgment; He is the best Judge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And follow what is revealed to you, and be patient until Allah gives judgment. And He is the best of the judges.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And follow what is revealed to you and be patient till Allah should give judgment, and He is the best of the judges.

Translated by

William Pickthall

And (O Muhammad) follow that which is inspired in thee, and forbear until Allah give judgment. And He is the Best of Judges.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप उसकी पैरवी करें जो आप पर वह्य की जाती है और सब्र कीजिए, यहाँ तक कि अल्लाह फ़ैसला कर दे और वह बेहतरीन फ़ैसला करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ اس کا اتباع کرتے رہیئے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور (ان کی کفر و ایذا پر) صبر کیجیئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (ان کا) فیصلہ کردیں گے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا (فیصلہ کرنے والا) ہے۔ (3) (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسکی پیروی کیجیے جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کرے اور وہ فیصلہ کرنے والوں سے سب سے بہتر ہے۔ “ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے ، اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے ، اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اس کا اتباع کیجئے جس کی آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرمائے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو چل اسی پر جو حکم پہنچے تیری طرف اور صبر کر جب تک فیصلہ کرے اللہ اور وہ ہے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ کی طرف جو حکم بھیجا جائے آپ اس کا اتباع کیجئے اور صبر کرتے رہیے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کردے اور وہی سب فیصلہ کرنے والوں میں بہترین فیصلہ کرنیوالا ہے