Surat Younus

Surah: 10

Verse: 15

سورة يونس

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیَاتُنَا بَیِّنٰتٍ ۙ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا ائۡتِ بِقُرۡاٰنٍ غَیۡرِ ہٰذَاۤ اَوۡ بَدِّلۡہُ ؕ قُلۡ مَا یَکُوۡنُ لِیۡۤ اَنۡ اُبَدِّلَہٗ مِنۡ تِلۡقَآیِٔ نَفۡسِیۡ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ ۚ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَیۡتُ رَبِّیۡ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۵﴾

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who do not expect the meeting with Us say, "Bring us a Qur'an other than this or change it." Say, [O Muhammad], "It is not for me to change it on my own accord. I only follow what is revealed to me. Indeed I fear, if I should disobey my Lord, the punishment of a tremendous Day."

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کی امید نہیں ہے یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا قرآن لائیے یا اس میں کچھ ترمیم کر دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کر دوں بس میں تو اسی کا اتباع کرونگا جو میرے پاس وحی کے ذریعے سے پہنچا ہے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیَاتُنَا
آیات ہماری
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں وہ امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
ائۡتِ
لے آؤ
بِقُرۡاٰنٍ
قرآن
غَیۡرِ ہٰذَاۤ
علاوہ اس کے
اَوۡ
یا
بَدِّلۡہُ
بدل دو اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
مَا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہے
لِیۡۤ
میرے لیے
اَنۡ
کہ
اُبَدِّلَہٗ
میں بدل دوں اسے
مِنۡ تِلۡقَآیِٔ نَفۡسِیۡ
اپنی طرف سے
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا
اِلَّا
مگر
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اِنۡ
اگر
عَصَیۡتُ
نافرمانی کی میں نے
رَبِّیۡ
اپنے رب کی
عَذَابَ
عذاب سے
یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ
بڑے دن کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیَاتُنَا
ہماری آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
ائۡتِ
تم لاؤ
بِقُرۡاٰنٍ
۔( اور )قرآن
غَیۡرِ ہٰذَاۤ
اس کے علاوہ
اَوۡ بَدِّلۡہُ
یا بدل دو اس کو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَایَکُوۡنُ
نہیں ہے ممکن
لِیۡۤ
میرے لیے
اَنۡ
یہ کہ
اُبَدِّلَہٗ
میں بدل دوں اسے
مِنۡ تِلۡقَآیِٔ نَفۡسِیۡ
اپنی جانب سے
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں اتباع کرتا
اِلَّا
مگر
مَا
جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
مجھ پر
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اِنۡ
اگر
عَصَیۡتُ
میں نا فرمانی کروں
رَبِّیۡ
اپنے رب کی
عَذَابَ
عذاب سے
یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ
بڑے دن کے
Translated by

Juna Garhi

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who do not expect the meeting with Us say, "Bring us a Qur'an other than this or change it." Say, [O Muhammad], "It is not for me to change it on my own accord. I only follow what is revealed to me. Indeed I fear, if I should disobey my Lord, the punishment of a tremendous Day."

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کی امید نہیں ہے یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا قرآن لائیے یا اس میں کچھ ترمیم کر دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کر دوں بس میں تو اسی کا اتباع کرونگا جو میرے پاس وحی کے ذریعے سے پہنچا ہے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان (کافروں) پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے تو کہتے ہیں : اس قرآن کے سوا کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں تبدیلی کردو آپ ان سے کہئے : مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں تبدیلی کر دوں۔ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن پرہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں توجولوگ ہماری ملاقات کی اُمیدنہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی اورقرآن لاؤیااس کوبدل دو، آپ کہہ دیں میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں اپنی جانب سے اُسے بدل دوں،میں اس کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پروحی کی جاتی ہے،بلاشبہ اگرمیں اپنے رب کی نافرمانی کروں تومیں ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتاہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our verses are recited to them in all their clarity, say those who do not believe in meeting Us, |"Bring a Qur&an other than this, or make changes in it.|" Say, |"It is not for me to make changes in it on my own. I follow nothing but what is revealed to me. I fear, if I disobey my Lord, the punishment of a terrible day.|"

اور جب پڑھی جاتی ہیں ان کے سامنے آیتیں ہماری واضح، کہتے ہیں وہ لوگ جن کو امید نہیں ہم سے ملاقات کی لے آ کوئی قرآن اس کے سوا یا اس کو بدل ڈال، تو کہہ دے میرا کام نہیں کہ اس کو بدل ڈالوں اپنی طرف سے، میں تابع داری کرتا ہوں اسی کی جو حکم آئے میری طرف، میں ڈرتا ہوں اگر نافرمانی کروں اپنے رب کی، بڑے دن کے عذاب سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں ہیں ہماری روشن آیات تو کہتے ہیں وہ لوگ جو ہم سے ملاقات کے امیدوار نہیں ہیں کہ (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس کے علاوہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی اور قرآن پیش کریں یا اس میں کوئی ترمیم کریں۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجیے کہ میرے لیے ہرگز یہ ممکن نہیں کہ میں اس میں اپنی طرف سے کوئی تبدیلی کرلوں میں تو پیروی کرتا ہوں اسی کی جو میری طرف وحی کیا جا رہا ہے۔ میں ڈرتا ہوں بڑے دن کے عذاب سے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And whenever Our clear revelations are recited to them, those who do not expect to meet Us say: 'Bring us a Qur'an other than this one, or at least make changes in it. Tell them (O Muhammad): 'It is not for me to change it of my accord. I only follow what is revealed to me. Were I to disobey my Lord, I fear the chastisement of an Awesome Day.

جب انہیں ہماری صاف صاف باتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے ، کہتے ہیں کہ اس کے بجائے کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں کچھ ترمیم کرو ۔ 19 اے محمد ، ان سے کہو میرا یہ کام نہیں ہے کہ اپنی طرف سے اس میں کوئی تغیّر و تبدّل کرلوں ، میں تو بس اس وحی کا پیرو ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے ۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا ڈر ہے ۔ 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ لوگ جو ( آخرت میں ) ہم سے آملنے کی توقع نہیں رکھتے جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں ، جبکہ وہ بالکل واضح ہوتی ہیں ، تو وہ یہ کہتے ہیں کہ : ‘‘ یہ نہیں ، کوئی اور قرآن لے کر آؤ ، یا اس میں تبدیلی کرو ’’ ۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہہ دو کہ : ‘‘ مجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ میں اس میں اپنی طرف سے کوئی تبدیلی کروں ۔ میں تو کسی اور چیز کی نہیں ، صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ اگر کبھی میں اپنے رب کی نافرمانی کر بیٹھوں تو مجھے ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان لوگوں کو ہماری صاف صاف آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن کو ہم سے ملنے کا خیال نہیں قیامت کے منکر ہیں) وہ (اے پیغمبر) تجھ سے کہتے ہیں اس قرآن کے سوا اور کوئی قرآن لے کر آیا اسی کو بدل ڈال 3 کہہ دے میرا کیا مقدور جو میں اپنی طرف سے اس کو بدل ڈالوں میں تو حکم کا تابعدار ہوں جو مجھ پر آتا ہے میں اگر اپنے مالک کی نافرمانی کروں تو بڑے دن قیامت کے عذاب سے ڈرتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا قرآن لائیے یا (کم از کم) اس میں کچھ تبدیلی کردیجئے۔ فرما دیجئے کہ میرے بس میں نہیں کہ اسے اپنی طرف سے بدل دوں میں صرف اسی کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعے پہنچا ہے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو یقینا مجھے بڑے (سخت) دن کے عذاب کا اندیشہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ جنہیں ہم سے ملنے کی توقع نہیں ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کے سوا کوئی دوسرا قرآن لے آئو یا اس کو بدل دو ۔ آپ کہہ دیجیے کہ مجھ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں اپنی طرف سے (اپنی خواہش سے) اس میں کچھ بھی تبدیل کرسکوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف بھیجی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں گا تو مجھے ایک بہت بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ (یا تو) اس کے سوا کوئی اور قرآن (بنا) لاؤ یا اس کو بدل دو۔ کہہ دو کہ مجھ کو اختیار نہیں ہے کہ اسے اپنی طرف سے بدل دو۔ میں تو اسی حکم کا تابع ہوں جو میری طرف آتا ہے۔ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے (سخت) دن کے عذاب سے خوف آتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever Our manifest revelations are rehearsed unto them, those who hope not for the meeting with Us, say: bring us a Qur'an other than this, or change it. Say thou: it lieth not with me to change it of my own accord; I only follow that which is Revealed unto me; verily I fear, if I disobey my Lord, the torment of the Mighty Day.

اور جب انہیں ہماری کھلی ہوئی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں کو ہمارے پاس آنے کا کوئی کھٹکا نہیں ہے کہنے لگتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی اور قرآن لاؤ یا اسی میں ترمیم کردو۔ ۔ آپ کہہ دیجیے میں یہ نہیں کرسکتا کہ اس میں اپنے جی سے ترمیم کردوں میں تو بس اسی کی پیروی کروں گا جو میرے پاس وحی سے پہنچتا ہے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں یوں عظیم کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہماری کھلی ہوئی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ ، جو ہماری ملاقات کے متوقع نہیں ہیں ، کہتے ہیں: اس قرآن کے سوا کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں ترمیم کرو ۔ کہہ دو: مجھے کیا حق ہے کہ میں اس میں اپنے جی سے ترمیم کروں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر آتی ہے ۔ اگر میں نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان پر ہماری واجض آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں آپ اس قرآن کے علاوہ کوئی دوسرا قرآن لے آئیے اس میں تبدیلی کر لیجئے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ مجھ سے یہ نہیں ہو سکتا کہ میں اس میں اپنی طرف سے کوئی تبدیلی کر لوں ۔ میری طرف جو وحی کی جاتی ہے تو بس اسی کی پیروی کرتا ہوں ۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ یا تو اس کے سوا کوئی اور قرآن بنا کر لائو یا اس کو بدل دو ۔ کہہ دو کہ مجھے اختیار نہیں ہے کہ اسے اپنی طرف سے بدل دوں۔ میں تو اسی حکم کا تابع ہوں جو میری طرف آتا ہے۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب سے خوف آتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری (کھلی اور) صاف صاف آیتیں، تو وہ لوگ جو امید نہیں رکھتے ہمارے حضور پیشی (اور ملاقات) کی، (بگڑ اور بپھر کر) کہتے ہیں کہ لے آؤ کوئی اور قرآن ان کے سوا، یا کچھ ردوبدل کردو اس میں، کہو مجھے کیا حق پہنچتا ہے کہ میں اس کو بدل دوں اپنی طرف سے، میرا کام تو بس پیروی کرنا ہے اس وحی کی جو میری طرف بھیجی جاتی ہے، میں تو سخت ڈرتا ہوں اگر میں نافرمانی کروں اپنے رب کی، ایک بڑے ہی ہولناک دن کے عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان ( کافروں ) پرہماری واضح آیات پڑھی جاتیں ہیں جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے تو کہتے ہیں کہ:’’اس قرآن کے سواکوئی اور قرآن لائویااس میں تبدیلی کردو‘‘ آپ ان سے کہیے :مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے ان میں تبدیلی کردوں میں تو اس کی پیروی کرتاہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اگرمیں اپنے رب کی نافرمانی کروں تومیں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں ( ف۳۱ ) پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں جنہیں ہم سے ملنے کی امید نہیں ( ف۳۲ ) کہ اس کے سوا اور قرآن لے آیئے ( ف۳۳ ) یا اسی کو بدل دیجیے ( ف۳٤ ) تم فرماؤ مجھے نہیں پہنچتا کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں میں تو اسی کا تابع ہوں جو میری طرف وحی ہوتی ہے ( ف۳۵ ) میں اگر اپنے رب کی نافرمانی کروں ( ف۳٦ ) تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہم سے ملاقات کی توقع نہیں رکھتے ، کہتے ہیں کہ اس ( قرآن ) کے سوا کوئی اور قرآن لے آئیے یا اسے بدل دیجئے ، ( اے نبیِ مکرّم! ) فرما دیں: مجھے حق نہیں کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں ، میں تو فقط جو میری طرف وحی کی جاتی ہے ( اس کی ) پیروی کرتا ہوں ، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بیشک میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہیں ہماری آیاتِ بینات ( واضح آیتیں ) پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جو لوگ مرنے کے بعد ہماری بارگاہ میں حاضری کی توقع نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں رد و بدل کر دو ۔ آپ کہہ دیجیے! کہ مجھے یہ حق نہیں ہے کہ میں اپنی طرف سے اس میں کچھ رد و بدل کر دوں! میں تو بس اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when Our Clear Signs are rehearsed unto them, those who rest not their hope on their meeting with Us, Say: "Bring us a reading other than this, or change this," Say: "It is not for me, of my own accord, to change it: I follow naught but what is revealed unto me: if I were to disobey my Lord, I should myself fear the penalty of a Great Day (to come)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Whenever Our authoritative revelations are recited to those who do not wish to meet Us in the life hereafter, say, "Bring us another book besides this one or change it." (Muhammad), tell them, "I can not change it myself. I only follow what is revealed to me. I fear that for disobeying my Lord I shall be punished on the great (Day of Judgment).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our clear Ayat are recited unto them, those who hope not for their meeting with Us, say: "Bring us a Qur'an other than this, or change it." Say: "It is not for me to change it on my own accord; I only follow that which is revealed unto me. Verily, I fear the torment of the Great Day (the Day of Resurrection) if I were to disobey my Lord."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our clear communications are recited to them, those who hope not for Our meeting say: Bring a Quran other than this or change it. Say: It does not beseem me that I should change it of myself; I follow naught but what is revealed to me; surely I fear, if I disobey my Lord, the punishment of a mighty day.

Translated by

William Pickthall

And when Our clear revelations are recited unto them, they who look not for the meeting with Us say: Bring a Lecture other than this, or change it. Say (O Muhammad): It is not for me to change it of my accord. I only follow that which is inspired in me. Lo! if I disobey my Lord I fear the retribution of an awful Day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनको हमारी खुली हुई आयतें पढ़कर सुनाई जाती हैं तो जिन लोगों को हमारे पास आने की उम्मीद नहीं है वे कहते हैं कि इसके सिवा कोई और क़ुरआन लाओ या इसको बदल दो, आप कह दीजिए कि मेरा यह काम नहीं कि मैं अपने जी से इसको बदल दूँ, मैं तो सिर्फ़ उस वह्य की पैरवी करता हूँ जो मेरे पास आती है, अगर मैं अपने रब की नाफ़रमानी करूँ तो मैं एक बड़े दिन के अज़ाब से डरता हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کا کھٹکا نہیں ہے ( آپ سے) یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی (پورا) دوسرا قرآن (ہی) لائیے یا (کم سے کم) اس میں کچھ ترمیم کر دیجیئے آپ یوں کہہ دیجیئے کہ یہ مجھ سے نہیں ہوسکتا کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کر دوں بس میں تو اس کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعے سے پہنچتا ہے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے بھاری دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے، کہتے ہیں کوئی قرآن اس کے سوا لے آ، یا اسے بدل دے۔ فرما دیں میرے لیے ممکن نہیں کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں، میں تو صرف اسی کی اتباع کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے، بیشک اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب انہیں ہماری صاف صاف باتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے ، کہتے ہیں کہ اس کے بجائے کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں کچھ ترمیم کرو ۔ اے نبی ، ان سے کہو میرا یہ کام نہیں ہے کہ اپنی طرف سے اس میں کوئی تغیر تبدل کرلوں۔ میں تو بس اس وحی کا پیرو ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا ڈر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر ہماری واضح آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے یوں کہتے ہیں کہ آپ اس قرآن کے علاوہ دوسرا قرآن لے آئیے یا اس کو بدل دیجئے آپ فرما دیجئے کہ مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ میں اسے اپنے پاس سے بدل دوں میں تو بس اسی کا اتباع کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے بیشک میں اگر اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پڑھی جاتی ہیں ان کے سامنے آیتیں ہماری واضح کہتے ہیں وہ لوگ جن کو امید نہیں ہم سے ملاقات کی لے آ کوئی قرآن اس کے سوا یا اس کو بدل ڈال تو کہہ دے میرا کام نہیں کہ اس کو بدل ڈالوں اپنی طرف سے میں تابعداری کرتا ہوں اسی کی جو حکم آئے میری طرف میں ڈرتا ہوں اگر نافرمانی کروں اپنے رب کی بڑے دن کے عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب لوگوں کو ہماری واضح آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ جن کو ہماری پیشی میں حاضر ہونے کا خوف نہیں ہے اے پیغمبر آپ سے یوں کہتے ہیں کہ یا تو اس قرآن کے سوا کوئی اور قرآن لے آیا اس میں ہی ترمیم کردے آپ کہہ دیجئے کہ مجھ کو یہ حق نہیں ہے کہ میں اپنی جانب سے اس قرآن میں کوئی ردوبدل کرسکوں میں تو صرف اسی حکم کا اتباع کرتا ہوں جو میری جانب وحی کیا جاتا ہے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے سخت دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔