Surat Younus

Surah: 10

Verse: 16

سورة يونس

قُلۡ لَّوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا تَلَوۡتُہٗ عَلَیۡکُمۡ وَ لَاۤ اَدۡرٰىکُمۡ بِہٖ ۫ ۖفَقَدۡ لَبِثۡتُ فِیۡکُمۡ عُمُرًا مِّنۡ قَبۡلِہٖ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶﴾

Say, "If Allah had willed, I would not have recited it to you, nor would He have made it known to you, for I had remained among you a lifetime before it. Then will you not reason?"

آپ یوں کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کو منظور ہوتا تو نہ تو میں تم کو وہ پڑھ کر سناتا اور نہ اللہ تعالٰی تم کو اس کی اطلاع دیتا کیونکہ میں اس سے پہلے تو ایک بڑے حصہ عمر تک تم میں رہ چکا ہوں ۔ پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَا
نہ
تَلَوۡتُہٗ
پڑھتا میں اس میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَاۤ
اور نہ
اَدۡرٰىکُمۡ
اللہ) خبر دیتا تمہیں
بِہٖ
اس کی
فَقَدۡ
پس تحقیق
لَبِثۡتُ
ٹھہرا رہا میں
فِیۡکُمۡ
تم میں
عُمُرًا
ایک عمر
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
اَفَلَا
کیا پس نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
نہ
تَلَوۡتُہٗ
میں پڑھتا اس کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَاۤ اَدۡرٰىکُمۡ
اور نہ وہ خبر دیتا تمہیں
بِہٖ
اس کی
فَقَدۡ
پس بلاشبہ
لَبِثۡتُ
میں بسر کر چکا ہوں
فِیۡکُمۡ
تمہارے درمیان میں
عُمُرًا
ایک عمر
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "If Allah had willed, I would not have recited it to you, nor would He have made it known to you, for I had remained among you a lifetime before it. Then will you not reason?"

آپ یوں کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کو منظور ہوتا تو نہ تو میں تم کو وہ پڑھ کر سناتا اور نہ اللہ تعالٰی تم کو اس کی اطلاع دیتا کیونکہ میں اس سے پہلے تو ایک بڑے حصہ عمر تک تم میں رہ چکا ہوں ۔ پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ کہئے : اگر اللہ چاہتا تو میں تمہارے سامنے یہ قرآن نہ پڑھتا اور نہ ہی اللہ تمہیں اس سے آگاہ کرتا۔ میں نے اس سے پہلے تمہارے درمیان اپنی عمر کا بڑا حصہ گزارا ہے۔ پھر بھی تم سوچتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اگر اﷲ تعالیٰ چاہتاتونہ میں تمہارے سامنے اس کوپڑھتا اور نہ اﷲ تعالیٰ تمہیں اس کی خبر دیتا،پس بلا شبہ اس سے پہلے میں تمہارے درمیان ایک عمربسرکر چکا ہوں توکیاتم نہیں سمجھتے ؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Had Allah so willed, I would have not recited it to you, nor would He have let you know it. Then, I have lived among you for years before it. Have you, then, no sense?|"

کہہ دے اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا اس کو تمہارے سامنے اور نہ وہ تم کو خبر کرتا اس کی کیونکہ میں رہ چکا ہوں تم میں ایک عمر اس سے پہلے، کیا پھر تم نہیں سوچتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے) کہیے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ میں یہ قرآن تمہیں پڑھ کر سناتا اور نہ وہ تمہیں اس سے واقف کرتا میں تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں اس سے پہلے۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: 'Had Allah so willed, I would not have recited the Qur'an to you, nor would Allah have informed you of it. I have spent a lifetime among you before this. Do you, then, not use your reason?

اور کہو اگر اللہ کی مشیّت یہی ہوتی تو میں یہ قرآن تمہیں کبھی نہ سناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر تک نہ دیتا ۔ آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے 21 ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : ‘‘ اگر اللہ چاہتا تو میں اس قرآن کو تمہارے سامنے نہ پڑھتا ، اور نہ اللہ تمہیں اس سے واقف کراتا ( ٦ ) ۔ آخر اس سے پہلے بھی تو میں ایک عمر تمہارے درمیان بسر کرچکا ہوں ۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟ ( ٧ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے اگر خدا چاہتا کہ میں قرآن نہ سنائو تو میں اس کو پڑھ کر تم کو نہ سناتا اور نہ اس کی خبر کرتا ہے تو اس نبوت سے پہلے مدتوں تم میں رہ چکا ہوں کیا تم کو عقل نہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے اگر اللہ کو منظور ہوتا تو میں نہ تو تمہیں یہ (قرآن) پڑھ کر سناتا اور نہ ہی تمہیں اس کے بارے میں خبر دیتا۔ پس بیشک اس سے پہلے میں تم میں عمر کا ایک بڑا حصہ بسر کرچکا ہوں پھر کیا تم اتنی عقل نہیں رکھتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ اگر اللہ کو منظور نہ ہوتا تو یہ قرآن میں تمہیں کبھی نہ سناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر نہ کرتا۔ کیونکہ میں نے تمہارے اندر (رہ کر) اس سے پہلے ایک عمر گذاری ہے۔ کیا تم پھر بھی عقل نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ بھی) کہہ دو کہ اگر خدا چاہتا تو (نہ تو) میں ہی یہ (کتاب) تم کو پڑھ کر سناتا اور نہ وہی تمہیں اس سے واقف کرتا۔ میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر رہا ہوں (اور کبھی ایک کلمہ بھی اس طرح کا نہیں کہا) بھلا تم سمجھتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: had Allah so willed. Would not have rehearsed it unto you, nor would He have acquainted you therewith. Of a surety I have tarried among you a lifetime before it. Would ye not then reflect?

آپ کہہ دیجیے کہ اگر اللہ کی مشیت (یہی) ہوتی تو میں نہ تم کو یہ (کلام) پڑھ کر سنا سکتا اور نہ (اللہ) تم کو اس کی اطلاع کرتا اور پھر میں تو تمہارے در میان اس کے قبل بھی اتنے حصہ عمر تک رہ چکا ہوں کیا تم عقل سے کام (ہی) نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر اللہ کی مشیت ہوتی تو نہ میں اس کو تمہیں سناتا اور نہ وہ اس سے تمہیں باخبر کرتا ۔ میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر بسر کرچکا ہوں ۔ تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو میں اس کی تلاوت تم لوگوں پر نہ کرتا اور نہ تمہیں اﷲ ( تعالیٰ ) اس کی اطلاع دیتے پس میں تو تمہارے درمیان اس سے پہلے عمر کے ایک بڑے حصے تک رہا ہوںکیا تم سمجھ ہی رکھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ تو میں ہی یہ کتاب تم کو پڑھ کر سناتا اور نہ وہی تمہیں اس سے واقف کرتا۔ میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر رہا ہوں (اور کبھی ایک کلمہ بھی اس طرح کا نہیں کہا) بھلا تم سمجھتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ میں یہ قرآن تمہیں پڑھ کر سناتا اور نہ ہی اللہ تمہیں اس کی خبر تک کرتا آخر میں تو اس سے پہلے بھی ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں، تو کیا تم لوگ اتنا بھی نہیں سوچتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہیے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں تمہارے سامنے یہ قرآن نہ پڑھتا اور نہ اللہ تمہیں اس سے آگاہ کر تا میں نے اس سے پہلے تمہارے درمیان پوری عمرگزاری ہے پھربھی تم سوچتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر اللہ چاہتا تو میں اسے تم پر نہ پڑھتا نہ وہ تم کو اس سے خبردار کرتا ( ف۳۸ ) تو میں اس سے پہلے تم میں اپنی ایک عمر گزار چکا ہوں ( ف۳۹ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر اللہ چاہتا تو نہ ہی میں اس ( قرآن ) کو تمہارے اوپر تلاوت کرتا اور نہ وہ ( خود ) تمہیں اس سے باخبر فرماتا ، بیشک میں اس ( قرآن کے اترنے ) سے قبل ( بھی ) تمہارے اندر عمر ( کا ایک حصہ ) بسر کرچکا ہوں ، سو کیا تم عقل نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیے! اگر خدا چاہتا تو میں تمہیں قرآن پڑھ کر نہ سناتا اور نہ ہی وہ تمہیں اس پر مطلع فرماتا ۔ آخر میں تو اس سے پہلے تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If Allah had so willed, I should not have rehearsed it to you, nor would He have made it known to you. A whole life-time before this have I tarried amongst you: will ye not then understand?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Had God wanted I would not have recited it (the Book) to you nor would I have told you anything about it. I lived among you for a whole life-time before it was revealed. Will you then not understand?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If Allah had so willed, I should not have recited it to you nor would He have made it known to you. Verily, I have stayed among you a lifetime before this. Have you then no sense"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If Allah had desired (otherwise) I would not have recited it to you, nor would He have taught it to you; indeed I have lived a lifetime among you before it; do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

Say: If Allah had so willed I should not have recited it to you nor would He have made it known to you. I dwelt among you a whole lifetime before it (came to me). Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि अगर अल्लाह चाहता तो मैं इसको तुम्हें न सुनाता और न अल्लाह इससे तुम्हें बाख़बर करता, मैं इससे पहले तुम्हारे दरमियान एक उमर बसर कर चुका हूँ फिर क्या तुम अक़्ल से काम नहीं लेते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ یوں کہہ دیجیئے اگر خدا تعالیٰ کو منظور ہوتا تو نہ تو میں تم کو یہ (کلام) پڑھ کر سناتا اور نہ اللہ تعالیٰ تم کو اس کی اطلاع دیتا (1) کیونکہ اس سے پہلے بھی تو ایک بڑے حصے عمر تک تم میں رہ چکا ہوں پھر تم کیا اتنی عقل نہیں رکھتے۔ (2) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اگر اللہ چاہتا تو نہ میں اسے تمہارے سامنے پڑھتا اور نہ وہ تمہیں اس کی خبر دیتا، پس میں تو اس سے پہلے تم میں ایک عمر گزار چکا ہوں، تو کیا تم نہیں سمجھتے ؟ “ (١٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہو اگر اللہ کی مشیت یہی ہوتی تو میں یہ قرآن تمہیں کبھی نہ سناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر تک نہ دیتا۔ آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزارچکا ہوں ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں تم لوگوں پر اس کی تلاوت نہ کرتا اور نہ تمہیں اللہ اس کی اطلاع دیتا سو میں تمہارے درمیان اس سے پہلے عمر کے ایک بڑے حصہ تک رہ چکا ہوں کیا تم سمجھ نہیں رکھتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا اس کو تمہارے سامنے اور نہ وہ تم کو خبر کرتا اس کی کیونکہ میں رہ چکا ہوں تم میں ایک عمر اس سے پہلے کیا پھر تم نہیں سوچتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرما دیجئے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں تم کو نہ تو یہ قرآن پڑھ کر سناتا اور نہ خدا تم کو اس قرآن کی خبر دیتا آخر اس قرآن سے پہلے بھی تو میں تم میں اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزار چکا ہوں تو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے۔