Surat Younus

Surah: 10

Verse: 19

سورة يونس

وَ مَا کَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً فَاخۡتَلَفُوۡا ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ فِیۡمَا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And mankind was not but one community [united in religion], but [then] they differed. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them [immediately] concerning that over which they differ.

اور تمام لوگ ایک ہی امت کے تھے پھر انہوں نے اختلاف پیدا کر لیا اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو جس چیز میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں ان کا قطعی فیصلہ ہو چکا ہوتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھے
النَّاسُ
لوگ
اِلَّاۤ
مگر
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
فَاخۡتَلَفُوۡا
پھر انہوں نے اختلاف کیا
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
جو طے ہو چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَقُضِیَ
البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
فِیۡمَا
اس معاملے میں
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کر رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھے
النَّاسُ
لوگ
اِلَّاۤ
مگر
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
فَاخۡتَلَفُوۡا
پھر وہ الگ الگ ہو گئے
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
طے ہو چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کے پاس
لَقُضِیَ
ضرور فیصلہ کر دیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
فِیۡمَا
اس کے بارے میں جو
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کر رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And mankind was not but one community [united in religion], but [then] they differed. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them [immediately] concerning that over which they differ.

اور تمام لوگ ایک ہی امت کے تھے پھر انہوں نے اختلاف پیدا کر لیا اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو جس چیز میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں ان کا قطعی فیصلہ ہو چکا ہوتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ابتداًء لوگ ایک ہی امت تھے پھر انہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور اگر تیرے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی تو جس بات میں وہ اختلاف کر رہے تھے ان کے درمیان اس کا فیصلہ ہوچکا ہوتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمام لوگ ایک ہی اُمت تھے ،پھروہ الگ الگ ہوگئے اوراگرآپ کے رب کے پاس ایک بات پہلے ہی سے طے نہ ہوتی تواس بارے میں ان کے درمیان ضرورفیصلہ کر دیا جاتا جس میں وہ اختلاف کررہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And people were but one community; later, they dif¬fered. But for a word from your Lord that had already come, there would have come a decision between them on what they used to differ.

اور لوگ جو ہیں سو ایک ہی امت ہیں پیچھے جدا جدا ہوگئے، اور اگر نہ ایک بات پہلے ہوچکتی تیرے رب کی تو فیصلہ ہوجاتا ان میں جس بات میں کہ اختلاف کر رہے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں تھے لوگ مگر ایک ہی امت پھر (بعد میں) انہوں نے اختلاف کیا۔ اور اگر ایک بات تیرے رب کی طرف سے پہلے سے طے نہ پا چکی ہوتی تو فیصلہ کردیا جاتا ان کے مابین ان تمام چیزوں میں جن میں یہ اختلاف کر رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Once all men were but a single community; then they disagreed (and formulated different beliefs and rites). Had it not been that your Lord had already so ordained, a decisive judgement would have been made regarding their disagreements.

ابتداءً سارے انسان ایک ہی امّت تھے ، بعد میں انہوں نے مختلف عقیدے اور مسلک بنا لیے 25 ، اور اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر لی گئی ہوتی تو جس چیز میں وہ باہم اختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا جاتا ۔ 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( شروع میں ) تمام انسان کسی اور دین کے نہیں ، صرف ایک ہی دین کے قائل تھے ، پھر بعد میں وہ آپس میں اختلاف کرکے الگ الگ ہوئے ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو جس معاملے میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں ، اس کا فیصلہ ( دنیا ہی میں ) کردیا جاتا ( ٨ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور شروع میں لوگ ایک ہی راہ پر تھے پھر جدا جدا مذہب ہوگئے اور 9 اور اگر اللہ تعالیٰ کی ایک بات آگے نہ ہوچکی ہوتی تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں ان کا فیصلہ کب کا ہوگیا ہوتا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سب لوگ ایک ہی طریقے کے تھے پھر انہوں نے اختلاف کیا اور اگر ایک بات جو آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے نہ ہوتی تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں ان کا فیصلہ (دنیا میں ہی) کردیا جاتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام انسان ایک ہی امت تھے پھر انہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور اگر ایک بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے طے نہ کردی گئی ہوتی تو جس چیز میں و اختلاف کر رہے ہیں ان کے درمیان اس کا فیصلہ کردیا جاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (سب) لوگ (پہلے) ایک ہی اُمت (یعنی ایک ہی ملت پر) تھے۔ پھر جدا جدا ہوگئے۔ اور اگر ایک بات جو تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے ہوچکی ہے نہ ہوتی تو جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں ان میں فیصلہ کر دیا جاتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And mankind were not but a single ccmmunity then they differed. And had not a word from thy Lord gone forth, it would have been decreed between them in respect of that wherein they differ.

اور انسان تو ایک ہی طریقہ پر تھے۔ پھر انہوں نے اختلاف کیا اور اگر تیرے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے نہ ٹھیرچ کی ہوتی تو ان کے درمیان اس باب میں جس میں یہ اختلاف کررہے ہیں فیصلہ کردیا گیا ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگ تو ایک ہی امت تھے ، پھر انہوں نے اختلاف کیا اور اگر تمہارے رب کی جانب سے ایک بات پہلے سے طے نہ پاچکی ہوتی تو ان کے درمیان اس امر میں فیصلہ کردیا جاتا ، جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگ تو ( پہلے ) ایک ہی امت تھے پھر انہوں نے ( آپس میں ) اختلاف کیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے بات طے نہ ہو چکی ہوتی تو ان کے درمیان اس چیز میں جس میں اختلاف کیا کرتے ہیں فیصلہ ہو چکا ہوتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سب لوگ پہلے ایک ہی امت تھے پھر جدا جدا ہوگئے اور اگر ایک بات جو تمہارے رب کی طرف سے طے ہوچکی ہے، نہ ہوتی، تو جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوگ سب کے سب (شروع میں) ایک ہی طریقے پر تھے (یعنی عقیدہ توحید پر) پھر وہ (مختلف اغراض و مقاصد کی بناء پر) اختلاف میں پڑگئے، اور اگر ایک بات طے نہ ہوچکی ہوتی تمہارے رب کی طرف سے تو یقیناً ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا ان تمام باتوں کا جن میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور تمام لوگ ایک ہی امت کے تھے پھرانہوں نے آپس میں اختلاف کیا اوراگرتیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی تو جس بات میں وہ اختلاف کررہے تھے ان کے درمیان اس کافیصلہ ہوچکا ہوتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوگ ایک ہی امت تھے ( ف٤۵ ) پھر مختلف ہوئے ، اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی ( ف٤٦ ) تو یہیں ان کے اختلافوں کا ان پر فیصلہ ہوگیا ہوتا ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سارے لوگ ( ابتداء ) میں ایک ہی جماعت تھے پھر ( باہم اختلاف کر کے ) جدا جدا ہو گئے ، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی ( کہ عذاب میں جلد بازی نہیں ہوگی ) تو ان کے درمیان ان باتوں کے بارے میں فیصلہ کیا جا چکا ہوتا جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ابتداء میں ) سب انسان ایک ہی امت تھے ( دینِ فطرت پر تھے ) پھر آپس میں اختلاف کیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک طئے شدہ بات نہ ہوتی ( کہ اعمال کی جزا و سزا آخرت میں ہوگی ) تو جن باتوں میں یہ لوگ باہم اختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا گیا ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Mankind was but one nation, but differed (later). Had it not been for a word that went forth before from thy Lord, their differences would have been settled between them.

Translated by

Muhammad Sarwar

All people (once) followed one belief. Then they began to follow different beliefs. Had not a word of your Lord (His decision to give every one time and free will) been decreed, God would already have settled their differences.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Mankind were but one community, then they differed (later); and had not it been for a Word that went forth before from your Lord, it would have been settled between them regarding what they differed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And people are naught but a single nation, so they disagree; and had not a word already gone forth from your Lord, the matter would have certainly been decided between them in respect of that concerning which they disagree.

Translated by

William Pickthall

Mankind were but one community; then they differed; and had it not been for a word that had already gone forth from thy Lord it had been judged between them in respect of that wherein they differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोग एक ही उम्मत थे फ़िर उन्होंने इख़्तिलाफ़ किया, और अगर आपके रब की तरफ़ से एक बात पहले से न ठहर चुकी होती तो उनके दरमियान उस बात का फ़ैसला कर दिया जाता जिसमें वे इख़्तिलाफ़ कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمام آدمی ایک ہی طریقے کے تھے (3) پھر اپنی کجرائی سے) انہوں نے اختلاف پیدا کرلیا اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو جس چیز میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں ان کا قطعی فیصلہ (دنیا ہی میں) ہوچکا ہوتا۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور نہیں تھے لوگ مگر ایک امت پھر انہوں نے اختلاف کیا اور اگر وہ بات نہ ہوتی جو تیرے رب کی طرف سے پہلے ہی طے ہوچکی ہے۔ تو ان کے درمیان اس بات کے بارے میں ضرور فیصلہ کردیا جاتا جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔ “ (١٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابتداء سارے انسان ایک ہی امت تھے ، بعد میں انہوں نے مختلف عقیدے اور مسلک بنا لیے اور اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کرلی گئی ہوتی تو جس چیز میں وہ باہم اختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کردیا جاتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگ پہلے ایک ہی امت تھے پھر انہوں نے آپس میں اختلاف کرلیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے بات طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان اس چیز میں فیصلہ ہوچکا ہوتا جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوگ جو ہیں سو ایک ہی امت ہیں پیچھے جدا جدا ہوگئے اور اگر نہ ایک بات پہلے ہو چکتی تیرے رب کی تو فیصلہ ہوجاتا ان میں جس بات میں کہ اختلاف کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمام انسان پہلے ایک ہی طریقہ پر تھے پھر وہ جدا جدا ہوگئے اور اگر آپ کے رب کی ایک طے شدہ بات پہلے سے نہ ہوتی تو یہ لوگ جس چیز میں اختلاف کررہے ہیں ان کے مابین کبھی کا فیصلہ ہوچکا ہوتا۔