Surat Younus

Surah: 10

Verse: 2

سورة يونس

اَکَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنۡ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی رَجُلٍ مِّنۡہُمۡ اَنۡ اَنۡذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنَّ لَہُمۡ قَدَمَ صِدۡقٍ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ ؔ قَالَ الۡکٰفِرُوۡنَ اِنَّ ہٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۲﴾

Have the people been amazed that We revealed [revelation] to a man from among them, [saying], "Warn mankind and give good tidings to those who believe that they will have a [firm] precedence of honor with their Lord"? [But] the disbelievers say, "Indeed, this is an obvious magician."

کیا ان لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ سب آدمیوں کو ڈرائیے اور جو ایمان لے آئے ان کو یہ خوشخبری سنائیے کہ ان کے رب کے پاس ان کو پورا اجر و مرتبہ ملے گا ۔ کافروں نے کہا کہ یہ شخص تو بلاشبہ صریح جادوگر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَکَانَ
کیا ہے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَجَبًا
عجیب بات
اَنۡ
کہ
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلٰی رَجُلٍ
طرف ایک شخص کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اَنۡ
کہ
اَنۡذِرِ
ڈرائیے
النَّاسَ
لوگوں کو
وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجیے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنَّ
کہ بیشک
لَہُمۡ
ان کے لیے
قَدَمَ
مرتبہ ہے
صِدۡقٍ
سچا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
قَالَ
کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
اِنَّ
بیشک
ہٰذَا
یہ
لَسٰحِرٌ
البتہ جادوگر ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَکَانَ
کیا ہے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَجَبًا
ایک عجیب بات
اَنۡ
کہ
اَوۡحَیۡنَاۤ
ہم نے وحی کی
اِلٰی
طرف
رَجُلٍ
ایک آدمی کے
مِّنۡہُمۡ
اُن ہی میں سے
اَنۡ
یہ کہ
اَنۡذِرِ
آپ خبردار کردیں
النَّاسَ
لوگوں کو
وَبَشِّرِ
اور آپ بشارت دے دو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنَّ
یقیناً
لَہُمۡ
ان کے لیے
قَدَمَ
مرتبہ ہے
صِدۡقٍ
سچا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کےر ب کے
قَالَ
کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
اِنَّ
بیشک
ہٰذَا
یہ
لَسٰحِرٌ
ضرور جادوگر ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

Have the people been amazed that We revealed [revelation] to a man from among them, [saying], "Warn mankind and give good tidings to those who believe that they will have a [firm] precedence of honor with their Lord"? [But] the disbelievers say, "Indeed, this is an obvious magician."

کیا ان لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ سب آدمیوں کو ڈرائیے اور جو ایمان لے آئے ان کو یہ خوشخبری سنائیے کہ ان کے رب کے پاس ان کو پورا اجر و مرتبہ ملے گا ۔ کافروں نے کہا کہ یہ شخص تو بلاشبہ صریح جادوگر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ انہی میں سے ایک آدمی پر ہم نے وحی کی کہ وہ لوگوں کو ڈرائے اور ایمان لانے والوں کو یہ خوشخبری دے کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کے لئے حقیقی عزت اور مرتبہ ہے۔ (اس دعوت پر) کافروں نے کہہ دیا کہ : یہ تو صاف جادوگر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیالوگوں کے لیے ایک عجیب بات ہو گئی ہے کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک آدمی کووحی کی کہ آپ لوگوں کو ڈرادواوربشارت دے دواُن لوگوں کوجوایمان لائے کہ یقینااُن کے لیے ان کے رب کے پاس سچامرتبہ ہے۔ کافروں نے کہابے شک یہ ضرورکھلاجادوگرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it surprising for people that We have revealed to a man from among them (saying): |"Warn the people and give happy news to those who believe that they will have a perfect place with their Lord.|"? The disbelievers said, |"Surely, he is an open sorcerer.|"

کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ وحی بھیجی ہم نے ایک مرد پر ان میں سے یہ کہ ڈر سنا دے لوگوں کو اور خوشخبری سنا دے ایمان لانے والوں کو کہ ان کے لئے پایہ سچا ہے اپنے رب کے یہاں، کہنے لگے منکر بیشک یہ تو جادوگر ہے صریح،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا لوگوں کو بہت تعجب ہوا ہے کہ ہم نے وحی بھیج دی ایک شخص پر انہی میں سے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو خبردار کردیجیے اور اہل ایمان کو بشارت دے دیجیے کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بہت اونچا مرتبہ ہے۔ (اس پر) کافروں نے کہا کہ یہ تو ایک کھلا جادوگر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Does it seem strange to people that We should have revealed to a man from among themselves, directing him to warn the people (who lie engrossed in heedlessness); and to give good news to the believers that they shall enjoy true honour and an exalted status with their Lord? (Is this so strange that) the deniers of the truth should say: 'This man is indeed an evident sorcerer'?

کیا لوگوں کے لیے یہ ایک عجیب بات ہوگئی کہ ہم نے خود انہی میں سے ایک آدمی کو اشارہ کیا کہ ﴿غفلت میں پڑے ہوئے﴾ لوگوں کو چونکا دے اور جو مان لیں ان کو خوشخبری دیدے کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچی عزت و سرفرازی ہے؟ 2 ﴿کیا یہی وہ بات ہے جس پر ﴾ منکرین نے کہا کہ یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے؟ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا لوگوں کے لیے یہ تعجب کی بات ہے کہ ہم نے خود انہی میں کے ایک شخص پر وحی نازل کی ہے کہ : ‘‘ لوگوں کو ( اللہ کی خلاف ورزی سے ) ڈراؤ ، اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، ان کی خوشخبری دو کہ ان کے رب کے نزدیک ان کا صحیح معنی میں بڑا پایہ ہے ( ٢ ) ’’ ( مگر جب اس نے لوگوں کو یہ پیغام دیا تو ) کافروں نے کہا کہ یہ تو کھلا جادو گر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا لوگوں (کافروں) کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے انہی میں سے (یعنے آدمیوں میں سے ایک مرد کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو (خدا کے عذاب سے) ڈرا 13 اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا کہ ان کو ان کے مالک کے پاس سچائی کا مرتبہ ملے گا 14 کافروں نے کہا (اے پیغمبر) کھلا جادو گر ہے (یا یہ قرآن کھلا جادو ہے) 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص پر وحی بھیج دی کہ لوگوں کو (ان کے اعمال بد کے انجام پر) ڈرائے اور جو ایمان لے آئیں ان کو خوشخبری دے کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے ؟ کافر کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بلا شبہ واضح طور پر جادوگر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا لوگوں کو اس بات پر حیرت و تعجب ہے کہ ہم نے ان ہی میں سے کسی انسان پر وحی نازل کی ہے تاکہ وہ لوگوں کو (برے انجام سے) ڈرائے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں خوش خبری سنا دیجیے کہ ان کے رب کے پاس ان کا بڑا مقام اور رتبہ ہے اور وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ بیشک یہ تو ایک کھلا ہوا جادوگر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک مرد کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو۔ اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے۔ (ایسے شخص کی نسبت) کافر کہتے ہیں کہ یہ صریح جادوگر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is a matter of wonderment to the mankind that we should reveal unto a man among them saying: warn thou the man kind, and bear those who have believed the glad tidings that theirs shall be a sure footing. with their Lord! The infidels say: verily this in a sorcerer manifest.

کیا لوگوں کو اس پر حیرت ہے کہ ہم نے انہیں میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ لوگوں کو ڈرائیے اور جو ایمان لے آئیں ان کو خوشخبری سنائیے کہ انکے لئے ان کے پروردگار کے پاس اونچا مرتبہ ہے ۔ کافر کہتے ہیں کہ یہ (شخص) تو کھلا ہوا جادوگر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا لوگوں کو اس بات پر حیرانی ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک شخص پر وحی کی کہ لوگوں کو ہوشیار کردو اور اہلِ ایمان کو بشارت پہنچادو کہ ان کیلئے ان کے رب کے پاس بڑا مرتبہ ہے؟ کافروں نے کہا: بیشک یہ ایک کھلا ہوا جادوگر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈارائیے اور جو لوگ ایمان لائے انہیں یہ خوشخبری سنائیے کہ ان کیلئے بلاشبہ ان کے رب کے پاس بڑا مرتبہ ہے ۔ کافروں نے کہا کہ یہ شخص بلاشبہ کھلا جادو گر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے انہی میں سے ایک آدی کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے رب کے پاس ان کا سچا درجہ ہے۔ ایسے شخص کے لیے کافر کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک شخص پر یہ وحی کردی کہ تم خبردار کرو لوگوں کو (ان کے انجام بد سے) اور خوشخبری سنا دو ان (خوش نصیبوں) کو جو مشرف ہوجائیں (دولتِ ) ایمان سے، کہ ان کے لئے بڑا اونچا مرتبہ ہے، ان کے رب کے یہاں (تو کیا اسی بات پر) ان کافروں نے کہا کہ یہ شخص تو قطعی طور پر ایک کھلا جادوگر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ انہی میں سے ایک آدمی پر ہم نے وحی کی کہ لوگوں کو ڈرائے اور ایمان لانے والوں کو یہ خوشخبری دے کہ ان کے رب کے ہاں ان کے لئے حقیقی عزت اور مرتبہ ہے توکافروں نے کہہ دیاکہ یہ توکھلاجادوہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا لوگوں کو اس کا اچنبا ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک مرد کو وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈر سناؤ ( ف۲ ) اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچ کا مقام ہے ، کافر بولے بیشک یہ تو کھلا جادوگر ہے ( ف۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہ بات لوگوں کے لئے تعجب خیز ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک مردِ ( کامل ) کی طرف وحی بھیجی کہ آپ ( بھولے بھٹکے ہوئے ) لوگوں کو ( عذابِ الٰہی کا ) ڈر سنائیں اور ایمان والوں کو خوشخبری سنائیں کہ ان کے لئے ان کے رب کی بارگاہ میں بلند پایہ ( یعنی اونچا مرتبہ ) ہے ، کافر کہنے لگے: بیشک یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ بات لوگوں کے لئے تعجب کا باعث ہے کہ ہم نے خود انہی میں سے ایک آدمی پر وحی بھیجی کہ ( بے ایمان اور بدکردار لوگوں کو ) ڈراؤ ۔ اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔ کہ ان کے لیے ان کے پروردگار کے ہاں اچھا مقام و مرتبہ ہے ( لیکن ) کافروں نے کہا کہ یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it a matter of wonderment to men that We have sent Our inspiration to a man from among themselves?- that he should warn mankind (of their danger), and give the good news to the Believers that they have before their Lord the lofty rank of truth. (But) say the Unbelievers: "This is indeed an evident sorcerer!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Why should it seem strange to mankind that We sent revelations to a mortal among them, who would warn others and give to the believers the glad news of their high rank in the sight of God. The unbelievers have said, "He (Muhammad) is certainly a magician."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it a wonder for mankind that We have sent Our revelation to a man from among themselves (saying): "Warn mankind, and give good news to those who believe that they shall have with their Lord the rewards of their good deeds" (But) the disbelievers say: "This is indeed an evident sorcerer!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! is it a wonder to the people that We revealed to a man from among themselves, saying: Warn the people and give good news to those who believe that theirs is a footing of firmness with their Lord. The unbelievers say: This is most surely a manifest enchanter.

Translated by

William Pickthall

Is it a wonder for mankind that We have inspired a man among them, saying: Warn mankind and bring unto those who believe the good tidings that they have a sure footing with their Lord? The disbelievers say: Lo! this is a mere wizard.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या लोगों को इस पर हैरत है कि हमने उन्हीं में से एक शख़्स पर वह्य की कि लोगों को डराओ और जो ईमान लाएं उनको ख़ुश-ख़बरी सुना दो कि उनके लिए उनके रब के पास सच्चा मर्तबा है, मुनकिरों ने कहा कि यह शख़्स तो खुला जादूगर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان (مکہ کے) لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ سب آدمیوں کو (احکام خداوندی کے خلاف کرنے پر) ڈرائیے اور جو ایمان لے آئے ان کو یہ خوشخبری سنا دیجیئے کہ ان کے رب کے پاس (پہنچ کر) ان کو پورا رتبہ ملے گا کافر کہنے لگے کہ (نعوذ بالله) یہ شخص تو بلا شبہ صریح جادوگر ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا لوگوں کو تعجب ہوا ہے کہ ہم نے ان میں سے ایک آدمی کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈرائے اور جو لوگ ایمان لے آئیں انھیں خوشخبری دے یقیناً ان کے لیے ان کے رب کے ہاں بہترین مقام ہے۔ کافروں نے کہا یقیناً یہ تو کھلا جادوگر ہے۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا لوگوں کے یہ ایک عجیب بات ہوگئی کہ ہم نے خود انہی میں سے ایک آدمی پر وحی بھیجی کہ (غفلت میں پڑے ہوئے) لوگوں کو چونکا دے اور جو مان لیں ان کو خوشخبری دے دے کہ ان کے لئے ان کے رب کی موجودگی میں سچے قدم ہیں۔ منکرین نے کہا کہ یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے انہیں میں سے ایک شخص کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈرائیے اور ان لوگوں کو بشارت دیجئے جو ایمان لائے یہ کہ ان کے لئے ان کے رب کے پاس بڑا مرتبہ ہے۔ کافروں نے کہا کہ بیشک یہ کھلا جادوگر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ وحی بھیجی ہم نے ایک مرد پر ان میں سے یہ کہ ڈر سنادے لوگوں کو اور خوشخبری سنا دے ایمان والوں کو کہ ان کے لیے پایہ سچا ہے اپنے رب کے یہاں کہنے لگے منکر بیشک یہ تو جادوگر ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ہم نے انہی میں کے ایک مرد پر اس مضمون کا حکم بھیجا کہ آپ سب لوگوں کو خدا کے عذاب سے ڈرائیے اور جو لوگ ایمان لے آئیں ان کو یہ بشارت دے دیجئے کہ ان کے لئے ان کے رب کے ہاں بہت بلند مرتبہ ہے ایسے شخص کے متعلق کافروں نے یہ کہا کہ یہ تو کھلا جادوگر ہے۔