Surat Younus

Surah: 10

Verse: 23

سورة يونس

فَلَمَّاۤ اَنۡجٰہُمۡ اِذَا ہُمۡ یَبۡغُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغۡیُکُمۡ عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ ۙ مَّتَاعَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۫ ثُمَّ اِلَیۡنَا مَرۡجِعُکُمۡ فَنُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۳﴾

But when He saves them, at once they commit injustice upon the earth without right. O mankind, your injustice is only against yourselves, [being merely] the enjoyment of worldly life. Then to Us is your return, and We will inform you of what you used to do.

پھر جب اللہ تعالٰی ان کو بچا لیتا ہے تو فوراً ہی وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں اے لوگو! یہ تمہاری سرکشی تمہارے لئے وبال ہونے والی ہے دنیاوی زندگی کے ( چند ) فائدے ہیں پھر ہمارے پاس تم کو آنا ہے پھر ہم سب تمہارا کیا ہوا تم کو بتلا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَنۡجٰہُمۡ
وہ نجات دے دیتا ہے انہیں
اِذَا
تب
ہُمۡ
وہ
یَبۡغُوۡنَ
وہ بغاوت کرنے لگتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اِنَّمَا
بیشک
بَغۡیُکُمۡ
بغاوت تمہاری
عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے اپنے خلاف ہے
مَّتَاعَ
فائدہ اٹھانا ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
ثُمَّ
پھر
اِلَیۡنَا
ہماری ہی طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
فَنُنَبِّئُکُمۡ
پھر ہم بتائیں گے تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے رہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَنۡجٰہُمۡ
اس نے نجات دےدی انہیں
اِذَا
فوراً
ہُمۡ
وہ
یَبۡغُوۡنَ
سرکشی کرتے ہیں وہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
ناحق
یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اِنَّمَا
یقیناً
بَغۡیُکُمۡ
سرکشی تمہاری
عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ
تمہاری اپنی جانوں پر ہے
مَّتَاعَ
فائدہ (اٹھا لو)
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کا
ثُمَّ
پھر
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
تمہیں لوٹ کر آنا ہے
فَنُنَبِّئُکُمۡ
تو ہم بتا دیں گے تمہیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But when He saves them, at once they commit injustice upon the earth without right. O mankind, your injustice is only against yourselves, [being merely] the enjoyment of worldly life. Then to Us is your return, and We will inform you of what you used to do.

پھر جب اللہ تعالٰی ان کو بچا لیتا ہے تو فوراً ہی وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں اے لوگو! یہ تمہاری سرکشی تمہارے لئے وبال ہونے والی ہے دنیاوی زندگی کے ( چند ) فائدے ہیں پھر ہمارے پاس تم کو آنا ہے پھر ہم سب تمہارا کیا ہوا تم کو بتلا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب اللہ نے انہیں بچا لیا تو فوراً حق سے منحرف ہو کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو ! (دھیان سے سن لو) تمہاری سرکشی (کا وبال) تمہی پر پڑے گا۔ دنیا کی زندگی کے (چند روزہ) مزے لوٹ لو۔ پھر تمہیں ہمارے پاس ہی آنا ہے اور ہم تمہیں بتادیں گے کہ تم کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس نے جب انہیں نجات دے دی تب فوراًوہ زمین میں ناحق سرکشی کرتے ہیں۔ اے لوگو! یقیناتمہاری سرکشی تمہارے اپنے ہی خلاف ہے دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھا لو پھرہماری طرف ہی تمہیں لوٹ کرآناہے توہم تمہیں بتادیں گے جوتم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But when He delivers them, they at once start rebelling on the earth wrongfully. 0 people, your rebellion is, in fact, against your own selves. (It is nothing but) an enjoyment of the worldly life. Therefore, to Us you are to return, then We shall tell you what you have been doing.

پھر جب بچا دیا ان کو اللہ نے لگے شرارت کرنے اسی وقت زمین میں ناحق کی، سنو لوگو تمہاری شرارت ہے تمہی پر، نفع اٹھالو دنیا کی زندگانی کا پھر ہمارے پاس ہے تم کو لوٹ کر آنا پھر ہم بتلا دیں گے جو کچھ کہ تم کرتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو فوراً ہی بغاوت کرنے لگتے ہیں زمین میں ناحق جونہی خطرے کی گھڑی ٹل جاتی ہے تو پھر انہیں دیویاں دیوتا یاد آجاتے ہیں اور پھر سے اللہ سے سرکشی شروع ہوجاتی ہے۔ اے لوگو ! تمہاری اس بغاوت کا وبال تمہاری اپنی ہی جانوں پر آئے گا یہ دنیا کی زندگی کا سازوسامان ہے (اسے برت لو) پھر ہماری ہی طرف تم سب کو لوٹنا ہے پھر ہم تم کو بتلا دیں گے جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But no sooner than He delivers them than they go about committing excesses on the earth, acting unjustly. Men! The excesses you commit will be of harm only to yourselves, (Enjoy, if you will) the fleeting pleasure of this world; in me end you shall all return to Us, and then We shall tell you what you did.

مگر جب وہ ان کو بچا لیتا ہے تو پھر وہی لوگ حق سے منحرف ہو کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں ۔ لوگو ، تمہاری یہ بغاوت الٹی تمہارے ہی خلاف پڑ رہی ہے ۔ دنیا کے چند روزہ مزے ہیں ﴿لوٹ لو﴾ ، پھر ہماری طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے ، اس وقت ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن جب اللہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو زیادہ دیر نہیں گذرتی کہ وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ ارے لوگو ! تمہاری یہ سرکشی درحقیقت خود تمہارے اپنے خلاف پڑتی ہے ۔ اب تو دنیوی زندگی کے مزے اڑا لو ، آخر کو ہمارے پاس ہی تمہیں لوٹ کر آنا ہے ۔ اس وقت ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب خد ان کو اس مصیبت سے چھڑا دیتا ہے تو ملک میں ناحق کی شرارت کرنے لگتے ہیں لوگو تمہاری شرارت کا وبال خود تمہاری جان پر پڑے گا یہ دنیا کی زندگی کا چند روزہ مزہ ہے پھر آخر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ہم تم کو جو تم کرتے تھے اس کی سزا دے کر جتلا دیں گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب وہ ان کو بچا لیتے ہیں تو فورا ًہی وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو ! بیشک تمہاری سرکشی تمہارے لئے ہی وبال جان ہے۔ تم دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھا لو پھر تمہیں پلٹ کر ہمارے ہی پاس آنا ہے اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب ہم ان کو بچا لیتے ہیں وہ لوگ ناحق زمین پر سرکشی اور نافرمانی شروع کردیتے ہیں۔ اے لوگو ! تمہاری نافرمانی و سرکشی تمہارے لئے وبال جان ہے۔ دنیا کی زندگی کے یہ مزے ہیں پھر تمہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آتا ہے۔ پھر ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اُٹھا لو۔ پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when He delivereth them. they forthwith rebel in the earth without justice. O ye! your rebellion is only against yourselves: a brief enjoyment of the life of the world; thereafter unto Us is Your return; then We will declare unto you that which ye have been working.

پھر جب وہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو وہ فورا ہی زمین میں ناحق کی سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ اے لوگو یہ تمہاری سرکشی تمہارے ہی اوپر (الٹ پڑنے والی) ہے (یہی) دنیوی زندگی کا چند روزہ نفع ہے پھر ہماری ہی طرف تمہاری واپسی ہے پھر ہم تمہیں جتلا دیں گے جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے ، وہ نجات پاتے ہی زمین میں ، بلا کسی حق کے ، سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ لوگو! تمہاری سرکشی کا وبال تمہارے ہی اوپر آنے والا ہے ۔ چند دن دنیا کی زندگی کا نفع اٹھالو ، پھر تمہاری واپسی ہماری ہی طرف ہے ، پھر ہم تمہیں تمہاری کرتوتوں سے آگاہ کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں ( اس مصیبت سے ) نجات عطا فرمادیتے ہیں تو وہ اسی وقت زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ اے لوگو! تمہاری سرکشی ( کا وبال ) تمہاری ہی جانوں پر ہے ۔ دنیوی زندگی کا فائدہ ( چند روزہ ہے ) پھر تمہارا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے سو ہم تمہیں بتا دیں گے جو تم کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو زمین میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو ! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا۔ تم دنیا کی زندگی کے فائدے اٹھا لو، پھر تم کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب اس نے نجات دے دی ان کو، تو یہ چھوٹتے ہی سرکشی کرنے لگتے ہیں زمین میں ناحق طور پر، اے لوگو ! سوائے اس کے نہیں کہ تمہاری اس سرکشی کا وبال خود تم ہی پر ہے، دنیا کی زندگی کا یہ چند روزہ نفع تو تم اٹھالو، مگر آخرکار پھر تم سب کو لوٹ کر بہرحال ہمارے ہی پاس آنا ہے، تب ہم تم کو بتادیں گے وہ سب کچھ جو تم کرتے رہے تھے (اپنی زندگیوں میں)

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب اللہ نے انہیں بچالیاتوفوراََحق سے منہ پھیر کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں لوگو!تمہاری بغاوت ( کاوبال ) تمہی پر پڑے گا دنیا کی زندگی کے مزے لوٹ لو پھر تمہیں ہمارے پاس ہی آنا ہے اور ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اللہ جب انہیں بچا لیتا ہے جبھی وہ زمین میں ناحق زیادتی کرنے لگتے ہیں ( ف۵٦ ) اے لوگو! تمہاری زیادتی تمہارے ہی جانوں کا وبال ہے دنیا کے جیتے جی برت لو ( فائد اٹھالو ) ، پھر تمہیں ہماری طرف پھرنا ہے اس وقت ہم تمہیں جتادیں گے جو تمہارے کوتک تھے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب اللہ نے انہیں نجات دے دی تو وہ فوراً ہی ملک میں ( حسبِ سابق ) ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ اے ( اللہ سے بغاوت کرنے والے ) لوگو! بس تمہاری سرکشی و بغاوت ( کا نقصان ) تمہاری ہی جانوں پر ہے ۔ دنیا کی زندگی کا کچھ فائدہ ( اٹھالو ) ، بالآخر تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے ، اُس وقت ہم تمہیں ان اَعمال سے خوب آگاہ کر دیں گے جو تم کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب اللہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو ( اپنا سب عہد و پیمان بھول کر ) زمین میں ناحق بغاوت اور سرکشی کرنے لگتے ہیں اے لوگو! تمہاری اس بغاوت کا وِزر و وبال تو خود تمہاری ہی جانوں پر پڑ رہا ہے یہ ( چند روزہ ) زندگی کے مزے ہیں ( سو لوٹ لو ) پھر تمہاری بازگشت ہماری ہی طرف ہے اس وقت ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when he delivereth them, behold! they transgress insolently through the earth in defiance of right! O mankind! your insolence is against your own souls,- an enjoyment of the life of the present: in the end, to Us is your return, and We shall show you the truth of all that ye did.

Translated by

Muhammad Sarwar

When We saved you, you started to rebel unjustly in the land. People, your rebellion will only harm yourselves. You may enjoy the worldly life but to Us you will all return and We will let you know all that you had done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when He delivers them, behold! They rebel (disobey Allah) in the earth wrongfully. O mankind! Your rebellion is only against yourselves, -- a brief enjoyment of this worldly life, then (in the end) unto Us is your return, and We shall inform you of that which you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when He delivers them, lo! they are unjustly rebellious in the earth. O men! your rebellion is against your own souls-- provision (only) of this world's life-- then to Us shall be your return, so We will inform you of what you did.

Translated by

William Pickthall

Yet when He hath delivered them, behold! they rebel in the earth wrongfully. O mankind! Your rebellion is only against yourselves. (Ye have) enjoyment of the life of the world; then unto Us is your return and We shall proclaim unto you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वह उनको नजात दे देता है तो वे फ़ौरन ही ज़मीन में नाहक़ सरकशी करने लगते हैं, ऐ लोगो! तुम्हारी सरकशी तुम्हारे अपने ही ख़िलाफ़ है, दुनिया की ज़िंदगी का नफ़ा उठा लो फिर तुमको हमारी तरफ़ लौट कर आना है फिर हम तुमको बता देंगे जो कुछ तुम कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب وہ (الله تعالیٰ ) ان کو (اس مہلکہ سے) بچا لیتا ہے تو فورا ہی وہ (اطراف واقطار) زمین میں ناحق کی سرکشی کرنے لگتے ہیں (1) اے لوگو (سن لو) یہ تمہاری سرکشی تمہارے لیے وبال (جان) ہونے والی ہے (بس) دنیوی زندگی میں (چندے اس سے) حظ اٹھا رہے ہو پھر ہمارے پاس تم کو آنا ہے پھر ہم سب تمہارا کیا ہوا تم کو جتلا دینگے ( اور اس کی سزا دیں گے) ۔ (2) (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب وہ انھیں نجات دے دیتا ہے تو اچانک وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو ! تمہاری سرکشی تمہارے ہی برخلاف ہے۔ دنیا کی زندگی کا فائدہ ہے پھر ہماری ہی طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے تو ہم تمہیں خبر دیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب وہ ان کو بچالیتا ہے تو پھر وہی لوگ حق سے منحرف ہوکر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو ، تمہاری یہ بغاوت تمہارے ہی خلاف پڑ رہی ہے۔ دنیا کی زندگی کے چند روزہ مزے ہیں (لوٹ لو) ، پھر ہماری طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے ، اس وقت ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب اللہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو اچانک وہ زمین میں ناحق بغاوت کرنے لگتے ہیں اے لوگو تمہاری سرکشی تمہاری ہی جانوں پر ہے دنیاوی زندگی میں فائدہ اٹھا رہے ہو پھر ہماری طرف تم کو لوٹ کر آنا ہے سو ہم تمہیں بتادیں گے جو تم کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب بچا دیا ان کو اللہ نے لگے شرارت کرنے اسی وقت زمین میں ناحق کی سنو لوگو تمہاری شرارت ہے تمہی پر نفع اٹھالو دنیا کی زندگانی کا پھر ہمارے پاس ہے تم کو لوٹ کر آنا پھر ہم بتلا دیں گے جو کچھ کہ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ! تمہاری سرکشی کا وبال صرف تم ہی پر پڑنے والا ہے تم دنیاوی زندگی کے سازو سامان سے فائدہ اٹھالو پھر تم کو ہماری ہی طرف واپس آنا ہے پھر ہم تم کو ان سب کاموں کی حقیقت سے آگاہ کردیں گے جو تم کیا کرتے تھے