Surat Younus

Surah: 10

Verse: 31

سورة يونس

قُلۡ مَنۡ یَّرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ اَمَّنۡ یَّمۡلِکُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ مَنۡ یُّخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ یُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ وَ مَنۡ یُّدَبِّرُ الۡاَمۡرَ ؕ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ اللّٰہُ ۚ فَقُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۳۱﴾

Say, "Who provides for you from the heaven and the earth? Or who controls hearing and sight and who brings the living out of the dead and brings the dead out of the living and who arranges [every] matter?" They will say, " Allah ," so say, "Then will you not fear Him?"

آپ کہئے کہ وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وہ یہی کہیں گے کہ ’’ اللہ ‘‘ تو ان سے کہیئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
مَنۡ
کون
یَّرۡزُقُکُمۡ
رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
اَمَّنۡ
یا کون
یَّمۡلِکُ
مالک ہوسکتا ہے
السَّمۡعَ
کانوں
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھوں کا
وَمَنۡ
اور کون
یُّخۡرِجُ
نکالتا ہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَیُخۡرِجُ
اور نکالتا ہے
الۡمَیِّتَ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
وَمَنۡ
اور کون
یُّدَبِّرُ
تدبیر کرتا ہے
الۡاَمۡرَ
کام کی
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
تو وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَتَّقُوۡنَ
تم ڈرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَنۡ
کون
یَّرۡزُقُکُمۡ
رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
اَمَّنۡ
یا کون
یَّمۡلِکُ
مالک ہے
السَّمۡعَ
کانوں
وَالۡاَبۡصَارَ
اورآنکھوں کا
وَمَنۡ
اور کون
یُّخۡرِجُ
نکالتا ہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَیُخۡرِجُ
اور نکالتا ہے
الۡمَیِّتَ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
وَمَنۡ
اور کون
یُّدَبِّرُ
تدبیر کرتا ہے
الۡاَمۡرَ
کام کی
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
توجلد ہی وہ کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَقُلۡ
تو کہو
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَتَّقُوۡنَ
تم ڈرتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Who provides for you from the heaven and the earth? Or who controls hearing and sight and who brings the living out of the dead and brings the dead out of the living and who arranges [every] matter?" They will say, " Allah ," so say, "Then will you not fear Him?"

آپ کہئے کہ وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وہ یہی کہیں گے کہ ’’ اللہ ‘‘ تو ان سے کہیئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ : آسمان اور زمین سے تمہیں رزق کون دیتا ہے ؟ یا وہ کون ہے جو سماعت اور بینائی کی قوتوں کا مالک ہے ؟ اور کون ہے جو مردہ سے زندہ کو اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے ؟ اور کون ہے جو کائنات کا نظام چلا رہا ہے ؟ وہ فوراً بول اٹھیں گے کہ اللہ پھر ان سے کہئے کہ پھر تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ کون تمہیں آسمان اورزمین سے رزق دیتا ہے؟یاکون ہے جو کانوں اور آنکھوں کامالک ہے ؟اورکون زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتاہے؟ اور کون ہرکام کی تدبیرکرتا ہے؟تو جلد ہی وہ کہیں گے ’’اﷲ تعالیٰ‘‘کہو: ’’تو کیاتم ڈرتے نہیں؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Who gives you sustenance from the heavens and the earth? Or, who controls the (powers of) hearing and seeing? And who brings forth the living from the dead, and brings forth the dead from the living? And who manages everything?|" They will say, |"Allah.|" Then, (you) say, |"Would you not, then, fear Allah?|"

تو پوچھ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا اور نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور کون تدبیر کرتا ہے کاموں کی سو بول اٹھیں گے کہ اللہ تو کہہ پھر ڈرتے نہیں ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ان سے) پوچھئے کہ کون ہے جو تمہیں رزق پہنچاتا ہے آسمان اور زمین سے یا کون ہے جس کے قبضۂ قدرت میں ہیں تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں ؟ اور کون ہے جو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے اور کون ہے تدبیرِ اَمر کرنے والا ؟ تو وہ کہیں گے اللہ ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمائیے کہ کیا پھر تم (اس اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اِن سے پوچھو ، کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ یہ سماعت اور بینائی کی قوتیں کس کے اختیار میں ہیں؟ کون بے جان میں سے جاندار کو اور جاندار میں سے بےجان کو نکالتا ہے؟ کون اس نظمِ عالم کی تدبیر کر رہا ہے؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ ۔ کہو ، پھر تم ﴿حقیقت کے خلاف چلنے سے﴾ پرہیز نہیں کرتے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان مشرکوں سے ) کہو کہ : ‘‘ کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے؟ یا بھلا کون ہے جو سننے اور دیکھنے کی قوتوں کا مالک ہے؟ اور کون ہے جو جاندار کو بے جان سے اور بے جان کو جاندار سے باہر نکال لاتا ہے؟ اور کون ہے جو ہر کام کا انتظام کرتا ہے؟’’ تو یہ لوگ کہیں گے کہ : ‘‘ اللہ ! ( ١٨ ) تو تم ان سے کہو کہو : ‘‘ کیا پھر بھی تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ان لوگوں سے) پوچھ تو سہی تم کو آسمان اور زمین سے کون روزی دیتا ہے 4 اور تمہارے کانوں اور آنکھوں کا کون مالک ہے 5 اور مردے سے زداہ اور زادے سے مردہ کون نکالتا ہے 6 اور دنیا کے کاموں کو کون چلاتا ہے کون انتظام کرتا ہے تو اس کے جواب میں یہ مشرک ضرور کہیں گے کہ اللہ 7 پھر تو یہ کہہ اچھاتو پھر تم شرک سے کیوں نہیں بچتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے تم کو آسمان اور زمین سے کون رزق دیتا ہے یا کون مالک ہے (تمہارے) سننے اور دیکھنے کا اور کون ہے جو جاندار چیز کو بےجان سے نکالتا ہے اور بےجان کو جان دار شے سے نکالتا ہے اور کون ہے جو (سب) کاموں کی تدبیر (انتظام) کرتا ہے ؟ پس وہ کہیں گے کہ اللہ۔ سو فرمائیے کیا تم (اس سے) ڈرتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ بتائو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق کون دیتا ہے ؟ یا وہ کون ہے جو تمہاری سماعت و بصارت (سننے اور دیکھنے کی طاقت) کا مالک ہے ؟ اور وہ کون ہے جو جان دار کو بےجان سے اور بےجان کو جان دار سے نکالات ہے ؟ اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کو چلا رہا ہے ؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ۔ آپ کہئے کہ تم پھر بھی نہیں ڈرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے یا (تمہارے) کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے اور بےجان سے جاندار کون پیدا کرتا ہے اور دنیا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے۔ جھٹ کہہ دیں گے کہ خدا۔ تو کہو کہ پھر تم (خدا سے) ڈرتے کیوں نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: who provideth for you from the heaven and the earth, or who owneth the hearing and the sight, and who bringeth forth the living from the lifeless and bringeth forth the lifeless from the living, and who disposeth the affair! They will then surely say: Allah. Say thou: will ye not then fear Him?

آپ کہیے کون تمہیں آسمان و زمین سے رزق پہنچاتا ہے ؟ یا کون کان اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے ؟ اور کون جاندار کو نکالتا ہے بےجان سے اور بےجان کو نکالتا ہے جاندار سے ؟ اور کون ہر کام کا انتظام کرتا ہے ۔ (جواب میں) وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ تو کہیے کہ پھر کیوں نہیں بچتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) پوچھو: کون تم کو آسمان اور زمین میں روزی دیتا ہے ، یا کون ہے جو سمع اور بصر پر اختیار رکھتا ہے اور کون ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون ہے جو ساری کائنات کا انتظام فرماتا ہے؟ تو جواب دیں گے: اللہ! تو ( ان سے ) کہو کہ کیا تم ( اس اللہ سے ) ڈرتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے تمہیں آسمان وزمین سے کون رزق دیتا ہے؟ یا کان اور آنکھوں کا مالک کون ہے؟ اور کون مردہ میں سے زندہ کو نکالتا ہے؟ اور کون زندہ میں سے مردہ کو نکالتا ہے؟ اور کون تمام کاموں کی تدبیر فرماتا ہے؟ سووہ ضرور کہیں گے اﷲ ( تعالیٰ ) ! پس آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے پھر کون نہیں ڈرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے ؟ یا کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے ؟ بےجان سے جاندار کون پیدا کرتا ہے اور جاندار سے بےجان کون پیدا کرتا ہے ؟ اور دنیا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے ؟ جھٹ کہہ دیں گے کہ ” اللہ “ تو کہو پھر تم اللہ سے ڈرتے کیوں نہیں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کون ہے وہ جو تمہیں روزی دیتا ہے آسمان سے اور زمین سے ؟ یا کون ہے وہ جو مالک ہے تمہارے کانوں اور تمہاری آنکھوں کا ؟ اور کون ہے وہ جو زندہ کو نکالتا ہے مردہ سے اور مردہ کو نکالتا ہے زندہ سے ؟ اور کون ہے وہ جو تدبیر فرماتا ہے ہر معاملہ کی ؟ تو اس سب کے جواب میں یہ لوگ کہیں گے کہ اللہ ہی (کرتا ہی یہ سب کام) تو کہو کہ کیا پھر بھی تم لوگ بچتے (اور ڈرتے) نہیں ہو ؟ (اس کی نافرمانی سے)

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے: کون آسمانوں اور زمین سے تمہیں رزق دیتا ہے؟یا وہ کون ہےجو سماعت اور بینائی کی قوتوں کامالک ہے؟ اور کون ہےجو مردہ سے زندہ کو اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے؟ اور کون ہےجو کائنات کا انتظام چلارہا ہے؟وہ بول اٹھیں گے کہ’’ اللہ‘‘ پھرپوچھئے کہ ’’تم اُس سے ڈرتے کیوں نہیں؟ ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تمہیں کون روزی دیتا ہے آسمان اور زمین سے ( ف۷۷ ) یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا ( ف۷۸ ) اور کون نکالتا ہے زندہ کو مردے سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے ( ف۷۹ ) اور کون تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے تو اب کہیں گے کہ اللہ ( ف۸۰ ) تو تم فرماؤ تو کیوں نہیں ڈرتے ( ف۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے ) فرما دیجئے: تمہیں آسمان اور زمین ( یعنی اوپر اور نیچے ) سے رزق کون دیتا ہے ، یا ( تمہارے ) کان اور آنکھوں ( یعنی سماعت و بصارت ) کا مالک کون ہے ، اور زندہ کو مُردہ ( یعنی جاندار کو بے جان ) سے کون نکالتا ہے اور مُردہ کو زندہ ( یعنی بے جان کو جاندار ) سے کون نکالتا ہے ، اور ( نظام ہائے کائنات کی ) تدبیر کون فرماتا ہے؟ سو وہ کہہ اٹھیں گے کہ اللہ ، تو آپ فرمائیے: پھرکیا تم ( اس سے ) ڈرتے نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے پیغمبر ) ان لوگوں سے کہو ( پوچھو ) وہ کون ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے روزی دیتا ہے؟ وہ کون ہے جو سمع و بصر ( سننے اور دیکھنے کی طاقت ) کا مالک ہے؟ وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے؟ اور وہ کون ہے جو کائنات کا انتظام کر رہا ہے؟ اس سوال پر وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ پس تم کہو ( کہ اگر حقیقت حال یہی ہے ) تو تم کیوں نہیں ڈرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Who is it that sustains you (in life) from the sky and from the earth? or who is it that has power over hearing and sight? And who is it that brings out the living from the dead and the dead from the living? and who is it that rules and regulates all affairs?" They will soon say, "Allah". Say, "will ye not then show piety (to Him)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Who gives you sustenance from the heavens and earth, who truly possesses (your) hearing and seeing abilities, who brings the living out of the dead and the dead out of the living and who regulates (the whole Universe)? They will reply, "God." Ask them, "Why, then, do you not have fear of Him?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Who provides for you from the sky and the earth Or who owns hearing and sight And who brings out the living from the dead and brings out the dead from the living And who disposes of the affairs" They will say: "Allah." Say: "Will you not then be afraid (of Allah's punishment)"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Who gives you sustenance from the heaven and the earth? Or Who controls the hearing and the sight? And Who brings forth the living from the dead, and brings forth the dead from the living? And Who regulates the affairs? Then they will say: Allah. Say then: Will you not then guard (against evil)?

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Who provideth for you from the sky and the earth, or Who owneth hearing and sight; and Who bringeth forth the living from the dead and bringeth forth the dead from the living; and Who directeth the course? They will say: Allah. Then say: Will ye not then keep your duty (unto Him)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि कौन तुमको आसमान और ज़मीन से रोज़ी देता है या कौन है जो कान पर और आँखों पर इख़्तियार रखता है और कौन बेजान में से जानदार को और जानदार में से बेजान को निकालता है और कौन मामलात का इंतिज़ाम कर रहा है, वे कहेंगे कि अल्लाह, कह दीजिए कि फिर क्या तुम डरते नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان مشرکین سے کہیئے کہ (بتلاؤ) وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے (4) یا (یہ بتلاؤ) وہ کون ہے جو (تمہارے) کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور کون ہے جو جاندار (چیز) کو بےجان (چیز) سے نکالتا ہے اور بےجان (چیز) کو جاندار سے نکالتا ہے اور کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے (ان سے یہ سوالات کیجیئے) سو ضرور وہ (جواب میں یہی کہیں گے کہ (ان سب افعال کا فاعل) اللہ ہے۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ یا کون ہے جو کانوں اور آنکھوں کا مالک ہے ؟ اور کون زندہ کو مردہ سے نکالتا اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے ؟ اور کون ہے جو ہر کام کی تدبیر کرتا ہے ؟ تو وہ فوراً کہیں گے ” اللہ “ تو فرما دیں پھر کیا تم ڈرتے نہیں ؟ “ (٣١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو ، کون تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ یہ سماعت اور بینائی کی قوتیں کس کے اختیار میں ہیں ؟ کون بےجان میں سے جاندار کو اور جاندار میں سے بےجان کو نکالتا ہے ؟ کون اس نظم عالم کی تدبیر کر رہا ہے ؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ۔ کہو ، پھر (تم حقیقت کے خلاف چلنے سے) پرہیز نہیں کرتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے وہ کون ہے جو تمہیں آسمان سے اور زمین سے رزق دیتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں کا مالک ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر فرماتا ہے سو وہ ضرور یوں کہیں گے کہ اللہ ہی ہے تو آپ فرما دیجئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو پوچھ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے   یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا اور کون نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور کون تدبیر کرتا ہے کاموں کی سو بول اٹھیں گے کہ اللہ تو تو کہہ پھر ڈرتے نہیں ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے دریافت کیجئے کہ تم کو آسمان اور زمین سے کون رزق دیتا ہے یا وہ کون ہے جو تمہارے کان اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو جاندار کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے سو وہ بلا تامل جواب دیں گے کہ وہ اللہ ہے تو آپ ان سے فرمائیے کہ تم پھر اس سے کیوں نہیں ڈرتے۔