Surat Younus

Surah: 10

Verse: 32

سورة يونس

فَذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمُ الۡحَقُّ ۚ فَمَا ذَا بَعۡدَ الۡحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ ۚ ۖ فَاَنّٰی تُصۡرَفُوۡنَ ﴿۳۲﴾

For that is Allah , your Lord, the Truth. And what can be beyond truth except error? So how are you averted?

سو یہ ہے اللہ تعالٰی جو تمہارا رب حقیقی ہے ۔ پھر حق کے بعد اور کیا رہ گیا بجز گمراہی کے ، پھر کہاں پھرے جاتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَذٰلِکُمُ
پس یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّکُمُ
رب تمہارا
الۡحَقُّ
سچا
فَمَاذَا
تو کیا کچھ ہے
بَعۡدَ
بعد
الۡحَقِّ
حق کے
اِلَّا
سوائے
الضَّلٰلُ
گمراہی کے
فَاَنّٰی
تو کہاں / کدھر
تُصۡرَفُوۡنَ
تم پھیرے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَذٰلِکُمُ
سو وہ
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّکُمُ
رب ہے تمہارا
الۡحَقُّ
حقیقی
فَمَاذَا
پھر کیا ہے
بَعۡدَ
بعد
الۡحَقِّ
حق کے
اِلَّا
سوائے
الضَّلٰلُ
گمراہی کے
فَاَنّٰی
پھر کدھر
تُصۡرَفُوۡنَ
تم پھیرے جا رہے ہو
Translated by

Juna Garhi

For that is Allah , your Lord, the Truth. And what can be beyond truth except error? So how are you averted?

سو یہ ہے اللہ تعالٰی جو تمہارا رب حقیقی ہے ۔ پھر حق کے بعد اور کیا رہ گیا بجز گمراہی کے ، پھر کہاں پھرے جاتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ہے اللہ تمہارا حقیقی پروردگار۔ پھر حق کے بعد سوائے گمراہی کے کیا باقی رہ جاتا ہے۔ پھر تم کدھر سے پھرائے جارہے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سووہ اﷲ تعالیٰ تمہاراحقیقی رب ہے پھرحق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے؟پھرتم کدھرپھیرے جارہے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, that is Allah, your Lord in truth. And what is there, after truth, but error? Where, then, are you being di¬verted?

سو یہ اللہ ہے رب تمہارا سچا پھر کیا رہ گیا سچ کے پیچھے مگر بھٹکنا سو کہاں سے لوٹے جاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو وہی ہے اللہ تمہارا رب برحق۔ تو حق کے بعد کیا رہ جاتا ہے سوائے گمراہی کے ؟ تو کہاں سے تم پھیرے جا رہے ہو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such, then, is Allah, your true Lord. And what is there after truth but error? How, then, are you being turned away?

تب تو یہی اللہ تمہارا حقیقی ربّ ہے ۔ 38 پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا باقی رہ گیا ؟ آخر یہ تم کدھر پھرائے جار ہے ہو؟ 39

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر تو لوگو ! وہی اللہ ہے جو تمہارا مالک برحق ہے ، پھر حق واضح ہوجانے کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا باقی رہ گیا؟ اس کے باوجود تمہیں کوئی کہاں الٹا لئے جارہا ہے ( ١٩ ) ؟ ’’

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر یہی تو اللہ ہی تمہارا سچا مالک جو یہ سب کام کرتا ہے اور سچ بات معلوم ہوجانے پر اس کو نہ ماننا گمراہی نہیں تو پھر کیا ہے تم کدھر پھرے جا رہے ہو 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس یہی اللہ تو تمہارا برحق پروردگار ہے تو حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے تو کہاں پھرے جاتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ہے اللہ جو تمہارا سچا رب ہے پھر اس حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کونسا راستہ رہ گیا ہے۔ تم کدھر پلٹے جا رہے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی خدا تو تمہارا پروردگار برحق ہے۔ اور حق بات کے ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوا ہے ہی کیا؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Such is Allah, your rightful Lord. What then is there after the truth but error? Whither away then are ye drifting!

یہی ہے اللہ تمہارے پروردگار حقیقی اور (امر) حق کے بعد رہ کیا گیا بجز گمراہی کے تو کدھر پھرے چلے جاتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس وہی اللہ تمہارا ربِ حقیقی ہے ۔ تو حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا ہے ، تو کہاں تمہاری عقل الٹ جاتی ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

پس یہ ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) جو تمہارے حقیقی پروردگار ہیں ۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے علاوہ کیا رہ جاتا ہے؟ پھر کہاں پھرے جا رہے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی اللہ تو تمہارا رب برحق ہے اور حق بات ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوا ہے ہی کیا ؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو یہی اللہ ہے رب (اور مالک) حقیقی تم سب کا (اے لوگو) تو پھر کیا باقی رہ جاتا ہے اس حق کے بعد سوائے گمراہی کے ؟ پھر کہاں پھیرا (اور بھٹکایا) جاتا ہے تم لوگوں کو ؟ (راہ حق و صواب سے ؟ )

Translated by

Noor ul Amin

یہ ہے اللہ تمہارا حقیقی رب پھرحق کے بعد سوائے گمراہی کے کیا باقی رہ جاتا ہے ؟پھرتم کہاں سے پھرائے جارہے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو یہ اللہ ہے تمہارا سچا رب ( ف۸۲ ) پھر حق کے بعد کیا ہے مگر گمراہی ( ف۸۳ ) پھر کہاں پھرے جاتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس یہی ( عظمت و قدرت والا ) اللہ ہی تو تمہارا سچا رب ہے ، پس ( اس ) حق کے بعد سوائے گمراہی کے اور کیا ہوسکتا ہے ، سو تم کہاں پھرے جارہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یہی اللہ ہے جو تمہارا حقیقی پروردگار ہے پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے؟ تمہیں ( حق سے ) کدھر ( غلط سمت ) موڑا جا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such is Allah, your real Cherisher and Sustainer: apart from truth, what (remains) but error? How then are ye turned away?

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus is God your true Lord. In the absence of truth there is nothing but falsehood. Then where are you turning?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Such is Allah, your Lord in truth. So after the truth, what else can there be, save error How then are you turned away

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This then is Allah, your true Lord; and what is there after the truth but error; how are you then turned back?

Translated by

William Pickthall

Such then is Allah, your rightful Lord. After the Truth what is there saving error? How then are ye turned away!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस वही अल्लाह तुम्हारा हक़ीक़ी परवरदिगार है, हक़ के बाद भटकने के सिवा और क्या है? तुम किधर फिरे जाते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ان سے کہیئے کہ پھر (شرک سے) کیوں نہیں پرہیز کرتے سو یہ ہے اللہ جو تمہارا رب حقیقی ہے پھر (امر) حق کے بعد اور کیا رہ گیا بجز گمراہی کے (5) پھر حق کو چھوڑ کر) کہاں (باطل کی طرف) پھرے جاتے ہو۔ (6) (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سو اللہ ہی تمہارا سچا رب ہے۔ پھر سچ کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے ؟ بس تم کہاں پھیرے جاتے ہو۔ “ (٣٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب تو یہی اللہ تمہارا حقیقی رب ہے۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا باقی رہ گیا ؟ آخر یہ تم کدھر پھرائے جارہے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہ اللہ تمہارا حقیقی رب ہے سو پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے ؟ پھر کہاں پھرے جا رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو یہ اللہ ہے رب تمہارا سچا پھر کیا رہ گیا سچ کے پیچھے مگر بھٹکنا سو کہاں سے لوٹے جاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس یہی اللہ تو تمہارا حقیقی رب ہے سو امر حق کے بعد سوائے گمراہی کے اور کیا رہ جاتا ہے پھر تم صحیح راہ سے کہاں پھرے جارہے ہو ۔