Surat Younus

Surah: 10

Verse: 35

سورة يونس

قُلۡ ہَلۡ مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ مَّنۡ یَّہۡدِیۡۤ اِلَی الۡحَقِّ ؕ قُلِ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ لِلۡحَقِّ ؕ اَفَمَنۡ یَّہۡدِیۡۤ اِلَی الۡحَقِّ اَحَقُّ اَنۡ یُّتَّبَعَ اَمَّنۡ لَّا یَہِدِّیۡۤ اِلَّاۤ اَنۡ یُّہۡدٰی ۚ فَمَا لَکُمۡ ۟ کَیۡفَ تَحۡکُمُوۡنَ ﴿۳۵﴾

Say, "Are there of your 'partners' any who guides to the truth?" Say, " Allah guides to the truth. So is He who guides to the truth more worthy to be followed or he who guides not unless he is guided? Then what is [wrong] with you - how do you judge?"

آپ کہئے کہ تمہارے شرکاء میں کوئی ایسا ہے کہ حق کا راستہ بتا تا ہو؟ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی حق کا راستہ بتاتا ہے تو پھر آیا جو شخص حق کا راستہ بتاتا ہو وہ زیادہ اتباع کے لائق ہے یا وہ شخص جس کو بغیر بتائے خود ہی راستہ نہ سوجھے پس تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم کیسے فیصلے کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
ہَلۡ
کیا ہے
مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ
تمہارے شریکوں میں سے کوئی
مَّنۡ
جو
یَّہۡدِیۡۤ
راہنمائی کرتا ہو
اِلَی الۡحَقِّ
طرف حق کی
قُلِ
کہہ دیجیے
اللّٰہُ
اللہ
یَہۡدِیۡ
وہ راہنمائی کرتا ہے
لِلۡحَقِّ
طرف حق کی
اَفَمَنۡ
کیا بھلا جو
یَّہۡدِیۡۤ
راہنمائی کرتا ہے
اِلَی الۡحَقِّ
طرف حق کے
اَحَقُّ
زیادہ حقدار ہے
اَنۡ
کہ
یُّتَّبَعَ
وہ پیروی کیا جائے
اَمَّنۡ
یا جو
لَّایَہِدِّیۡۤ
نہیں وہ راہ پاتا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یُّہۡدٰی
وہ راہنمائی کیا جائے
فَمَا
تو کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
کَیۡفَ
کیسے
تَحۡکُمُوۡنَ
تم فیصلے کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلۡ
کیا
مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ
تمہارے شریکوں میں سے(کوئی ہے)
مَّنۡ
جو
یَّہۡدِیۡۤ
راہنمائی کرتا ہو
اِلَی الۡحَقِّ
حق کی طرف
قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہی
یَہۡدِیۡ
راہنمائی کرتا ہے
لِلۡحَقِّ
حق کے لیے
اَفَمَنۡ
تو کیا جو
یَّہۡدِیۡۤ
راہنمائی کرتا ہے
اِلَی الۡحَقِّ
حق کی طرف
اَحَقُّ
زیادہ حقدار ہے
اَنۡ
یہ کہ
یُّتَّبَعَ
پیروی کی جائے اس کی
اَمَّنۡ
یا وہ جو
لَّایَہِدِّیۡۤ
خود ہی راستہ نہ پاتا ہو
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
اس کے کہ
یُّہۡدٰی
اسے راستہ بتایا جائے
فَمَالَکُمۡ
تو کیا ہے تمہیں
کَیۡفَ
کیسے
تَحۡکُمُوۡنَ
تم فیصلے کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Are there of your 'partners' any who guides to the truth?" Say, " Allah guides to the truth. So is He who guides to the truth more worthy to be followed or he who guides not unless he is guided? Then what is [wrong] with you - how do you judge?"

آپ کہئے کہ تمہارے شرکاء میں کوئی ایسا ہے کہ حق کا راستہ بتا تا ہو؟ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی حق کا راستہ بتاتا ہے تو پھر آیا جو شخص حق کا راستہ بتاتا ہو وہ زیادہ اتباع کے لائق ہے یا وہ شخص جس کو بغیر بتائے خود ہی راستہ نہ سوجھے پس تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم کیسے فیصلے کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرسکے ؟ آپ کہئے اللہ ہی حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ بھلا وہ جو حق کی طرف رہنمائی کرے وہ اتباع کا زیادہ حقدار ہے یا وہ جو خود بھی راہ نہیں پاسکتا الا یہ کہ اسے راہ بتائی جائے ؟ پھر تمہیں کیا ہوگیا ہے۔ یہ تم کیسے فیصلے کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیاتمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جوحق کی طرف راہ نمائی کرتاہو؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی حق کے لیے راہ نمائی کرتاہے تو کیا جو حق کی طرف راہ نمائی کرتاہے وہ اس بات کازیادہ حق دارہے کہ اس کی پیروی کی جائے یاوہ جوخود ہی راستہ نہ پاتاہوسوائے اس کے کہ اُسے راستہ بتایا جائے ؟توکیاہے تمہیں ،تم کیسے فیصلہ کرتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Is there any one from your associate-gods who guides to the truth?|" Say, |"Allah guides to the truth. Is, then, He who guides to the truth more worthy of being obeyed, or he who has no guidance unless he is guided? So, what is the matter with you? How do you judge things?

سو کہاں سے پلٹے جاتے ہو، پوچھ کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو راہ بتلائے صحیح تو کہہ اللہ راہ بتلاتا ہے صحیح، تو اب جو کوئی راہ بتائے صحیح اس کی بات ماننی چاہئے یا اس کی جو آپ نہ پائے راہ مگر جب کوئی اور اس کو راہ بتلائے، سو کیا ہوگیا تم کو، کیسا انصاف کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے پوچھئے کہ ہے کوئی تمہارے شریکوں میں سے جو حق کی طرف راہنمائی کرسکے ؟ آپ کہیے کہ اللہ ہی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ تو کیا جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے وہ زیادہ مستحق ہے اس کا کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود ہدایت نہیں پاسکتا اِلّا یہ کہ اس کی راہنمائی کی جائے ؟ تو تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Ask them: 'Are there among ones whom you associate with Allah in His divinity those who can guide to the truth? Say: 'It is Allah alone Who guides to the truth.' Then, who is more worthy to be followed - He Who guides to the truth, or he who cannot find the right way unless others guide him to it? What is wrong with you? How ill do you judge!

اِن سے پوچھو تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو ؟ 43 ۔ ۔ ۔ ۔ کہو وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ پھر بھلا بتاؤ جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو رہنمائی نہیں کر سکتا اِلّا یہ کہ اس کی رہنمائی کی جائے؟ آخر تمہیں ہو کیا گیا ہے ، کیسے الٹے الٹے فیصلے کرتے ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ‘‘ جن کو تم اللہ کے ساتھ شریک مانتے ہو ، کیا ان میں کوئی ایسا ہے جو تمہیں حق کا راستہ دکھائے؟’’ کہو کہ : ‘‘ اللہ حق کا راستہ دکھاتا ہے ، اب بتاؤ کہ جو حق کا راستہ دکھاتا ہو کیا وہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کی بات مانی جائے ، یا وہ ( زیادہ حق دار ہے ) جس کو خود اس وقت تک راستہ نہ سوجھے جب تک کوئی دوسرا اس کی رہنمائی نہ کرے؟ بھلا تمہیں ہو کیا گیا ہے ؟ تم کس طرح کی باتیں طے کرلیتے ہو؟’’

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیغمبر) ان سے پوچھ تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو سچی راہ پر لگا سکے وہ اس کا کیا جواب دیں گے تو ہی کہ دے اللہ سچی رہ پر لگاتا ہے کیا جو سچی راہ پر لگاتا ہے اس کی تابعداری بہتر ہے یا اس کی جس کو خود راہ معلوم نہیں 13 مگر ہاں جب وہ راہ پر لگا یا جائے تو تم لوگوں کو کیا ہوا ہے کیسا انصاف کرتے ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرے۔ فرمادیجئے اللہ حق کی طرف راہنمائی فرماتے ہیں تو بھلا جو حق کا راستہ دکھاتا ہے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جس کو بغیر بتائے راستے کا پتہ ہی نہ چلے پس تم کو کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ تمہارے شرکاء میں سے کوئی ہے جو سچائی کا راستہ دکھاتا ہو۔ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ کیا وہ شخص جو سچائی کا راستہ دکھاتا ہے وہ اتباع کے زیادہ لائق ہے یا وہ شخص جس کو بغیر بتائے ہوئے کوئی راستہ نہ سوجھتا ہو۔ تمہیں کیا ہوگیا تم کیسے (الٹے) فیصلے کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پوچھو کہ بھلا تمہارے شریکوں میں کون ایسا ہے کہ حق کا رستہ دکھائے۔ کہہ دو کہ خدا ہی حق کا رستہ دکھاتا ہے۔ بھلا جو حق کا رستہ دکھائے وہ اس قابل ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے یا وہ کہ جب تک کوئی اسے رستہ نہ بتائے رستہ نہ پائے۔ تو تم کو کیا ہوا ہے کیسا انصاف کرتے ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: is there any of your associate-gods who guideth you to the truth! Say thou: Allah guideth unto the truth. Is He, then, who guideth to the truth more worthy to be followed, or one who findeth not the guidance unless he is guided. What aileth ye then? How ill ye judge!

آپ کہہ دیجیے کہ کیا تمہارے (تجویز کئے ہوئے) شرکاء میں کوئی ایسا ہے جو حق کے راستہ پر چلاتا ہو ؟ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی حق کا راستہ بتلاتا ہے تو پھر جو کوئی حق کا راستہ دکھاتا ہے وہ زیادہ مستحق ہے اس کا کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جس کو (خود ہی) راستہ نہ ملتا ہو بلکہ اسے راستہ بتایا جائے سو تم کو کیا ہوگیا ہے کیسا فیصلہ کرتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پوچھو: کیا تمہارے شرکاء میں کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو؟ کہہ دو: اللہ ہی ہے جو حق کی توفیق بخشتا ہے ۔ تو کیا جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ پیروی کیے جانے کا مستحق ہے یا وہ جو بغیر رہنمائی کے خود راہ نہیں پاتے؟ تو تمہیں کیا ہوگیا ہے ، تم کیسا فیصلہ کرتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ تمہارے شریکوں ( معبودوں ) میں کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف رہنمائی کر سکتا ہو؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی حق کا راستہ بتلاتے ہیں پس کیا جو حق کا راستہ بتلاتے ہوں وہ پیروی کے زیادہ حقدار ہیں یا وہ جو حق کا راستہ بتلائے بغیر خود بھی ہدایت نہیں پاتا سو تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم کیسے ( غلط ) فیصلے کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پوچھو کہ بھلا تمہارے شریکوں میں کون ایسا ہے کہ حق کا راستہ دکھائے ؟ کہہ دو کہ اللہ ہی حق کا راستہ دکھاتا ہے۔ وہی اس قابل ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ یا وہ کہ جب تک اسے کوئی رستہ نہ دکھائے، رستہ نہ پائے۔ تو تم کو کیا ہوا ہے ؟ کیسا انصاف کرتے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو، کیا ہے کوئی ایسا تمہارے ان (خود ساختہ) شریکوں میں سے، جو راہنمائی کرسکے حق (وصواب) کی طرف ؟ کہو کہ اللہ ہی ہے جو راہنمائی فرماتا ہے حق (وصواب) کی طرف، تو کیا جو راہنمائی کرتے ہیں (وصواب) کی طرف، وہ زیادہ حقدار ہے اس بات کا کہ اس (کے حکم و ارشاد) کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود ہی راہ نہ پا سکے الا یہ کہ اسے راہ بتائی جائے آخر تمہیں کیا ہوگیا (اے منکرو ! ) تم کیسے فیصلے کرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

پوچھئے ’’تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرسکے؟‘‘کہہ دیجئے’’ اللہ ہی حق کی راہنمائی کرتا ہے بھلایہ شخصجو حق کی طرف راہنمائی کرے وہ پیروی کازیادہ حق دارہے یاوہ جو خود بھی راہ نہیں پاسکتابلکہ محتاج ہے کہ اس کی راہنمائی کی جائے‘‘پھرتمہیں کیا ہوگیا ہے ، یہ تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے کہ حق کی راہ دکھائے ( ف۸۸ ) تم فرماؤ کہ اللہ حق کی راہ دکھاتا ہے ، تو کیا جو حق کی راہ دکھائے اس کے حکم پر چلنا چاہیے یا اس کے جو خود ہی راہ نہ پائے جب تک راہ نہ دکھایا جائے ( ف۸۹ ) تو تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے دریافت ) فرمائیے: کیا تمہارے ( بنائے ہوئے ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرسکے ، آپ فرما دیجئے کہ اللہ ہی ( دینِ ) حق کی ہدایت فرماتا ہے ، تو کیا جو کوئی حق کی طرف ہدایت کرے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی فرمانبرداری کی جائے یا وہ جو خود ہی راستہ نہیں پاتا مگر یہ کہ اسے راستہ دکھایا جائے ( یعنی اسے اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جائے جیسے کفار اپنے بتوں کو حسبِ ضرورت اٹھا کر لے جاتے ) ، سو تمہیں کیا ہو گیا ہے ، تم کیسے فیصلے کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) ان سے کہیے ( پوچھئے ) کہ تمہارے بنائے ہوئے ( خدا کے ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہو؟ کہئے! وہ اللہ ہی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے پھر ( بتاؤ ) جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے وہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود اس وقت تک راہ نہیں پا سکتا جب تک اسے راہ نہ دکھائی جائے؟ تمہیں کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Of your 'partners' is there any that can give any guidance towards truth?" Say: "It is Allah Who gives guidance towards truth, is then He Who gives guidance to truth more worthy to be followed, or he who finds not guidance (himself) unless he is guided? what then is the matter with you? How judge ye?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Can any of your idols guide you to the Truth?" Say, "Only God guides to the Truth." Is the one who guides to the Truth a proper guide or one who himself cannot find guidance unless he is guided (by others)? What is wrong with you that you judge (so unjustly)?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Is there of your partners one that guides to the truth" Say: "It is Allah Who guides to the truth. Is then He Who guides to the truth more worthy to be followed, or he who finds not guidance (himself) unless he is guided Then, what is the matter with you How judge you"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Is there any of your associates who guides to the truth? Say: Allah guides to the truth. Is He then Who guides to the truth more worthy to be followed, or he who himself does not go aright unless he is guided? What then is the matter with you; how do you judge?

Translated by

William Pickthall

Say: Is there of your partners (whom ye ascribe unto Allah) one that leadeth to the Truth? Say: Allah leadeth to the Truth. Is He Who leadeth to the Truth more deserving that He should be followed, or he who findeth not the way unless he (himself) be guided. What aileth you? How judge ye?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दें कि क्या तुम्हारे शुरका में कोई है जो हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता हो, कह दें कि अल्लाह ही हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता है, फिर जो हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता है वह पैरवी किए जाने का ज़्यादा मुस्तहिक़ है या वह जिसको ख़ुद ही रास्ता न मिलता हो बल्कि उसे रास्ता बताया जाए, तुमको क्या हो गया है कि तुम कैसा फ़ैसला करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ (ان سے یوں بھی) کہیئے کہ تمہارے شرکاء میں کوئی ایسا ہے کہ امر حق کا رستہ بتلاتا آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ ہی امر حق کا رستہ (بھی) بتلاتا ہے (7) تو پھر آیا جو شخص امر حق کا رستہ بتلاتا ہو وہ زیادہ اتباع کے لائق ہے یا وہ شخص جس کو بےبتلائے خود ہی رستہ نہ سوجھے تو (اے مشرکین تم کو کیا ہوگیا تم کیسی تجویزیں کرتے ہو۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرے ؟ فرما دیں اللہ حق کے لیے رہنمائی کرتا ہے تو کیا جو حق کی طرف رہنمائی کرے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود اس کے سوا راستہ کی راہنمائی نہیں پاتا کہ اسے راستہ بتایا جاتا ؟ تو تمہیں کیا ہے، کیسے فیصلہ کرتے ہو ؟ “ (٣٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہو۔ کہو وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ پھر بھلا بتاؤ جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے وہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود راہ نہیں پاتا الا یہ کہ اس کی رہنمائی کی جائے۔ آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے ، کیسے الٹے الٹے فیصلے کرتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف راہ بتائے ؟ آپ فرما دیجئے کہ اللہ حق کی راہ بتاتا ہے سو جو حق کی راہ بتاتا ہو وہ زیادہ اتباع کے لائق ہے یا وہ شخص جو ہدایت نہیں پاتا مگر جبکہ اسے راہ بتائی جائے سو تمہیں کیا ہوا تم کیسی تجویزیں کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پوچھ کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو راہ بتلائے صحیح تو کہہ اللہ راہ بتلاتا ہے صحیح تو اب جو کوئی راہ بتائے صحیح اس کی بات ماننی چاہیے یا اس کی جو آپ نہ پائے راہ مگر جب کوئی اور اس کو راہ بتلائے سو کیا ہوگیا تم کو کیسا انصاف کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے کیا تمہارے بنائے ہوئے شرکاء میں سے کوئی ایسا ہے جو دین حق کا راستہ دکھا سکے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی امر حق کی جانب رہنمائی کرتا ہے تو کیا بھلا وہ شخص جو امر حق کی جانب رہنمائی کرتا ہے وہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ حقدار ہے جو بغیر کسی دوسرے کے راستہ بتائے خود بھی راستہ نہ پاسکے تو تم لوگوں کو کیا ہوگیا تم کیسا فیصلہ کرتے ہو