Surat Younus

Surah: 10

Verse: 38

سورة يونس

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّثۡلِہٖ وَ ادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۳۸﴾

Or do they say [about the Prophet], "He invented it?" Say, "Then bring forth a surah like it and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah , if you should be truthful."

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیر اللہ کو بلا سکو ، بلا لو اگر تم سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَاۡتُوۡا
پس لے آؤ
بِسُوۡرَۃٍ
ایک سورت
مِّثۡلِہٖ
اس جیسی
وَادۡعُوۡا
اور بلا لو
مَنِ
سوائے
اسۡتَطَعۡتُمۡ
استطاعت رکھتے ہو تم
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ لوگ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَاۡتُوۡا
تو تم لے آؤ
بِسُوۡرَۃٍ
ایک سورت
مِّثۡلِہٖ
اس جیسی
وَادۡعُوۡا
اور بلا لاؤ
مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ
جن کی تم استطاعت رکھتے ہو
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Or do they say [about the Prophet], "He invented it?" Say, "Then bring forth a surah like it and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah , if you should be truthful."

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیر اللہ کو بلا سکو ، بلا لو اگر تم سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے خود ہی یہ قرآن بنا ڈالا ہے ؟ آپ ان سے کہئے اگر تم اس بات میں سچے ہو تو تم بھی ایسی ہی کوئی ایک سورت بنا لاؤ اور اللہ کے سوا جس جس کو تم (مدد کے لئے) بلا سکو بلا لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے اسے گھڑ لیاہے؟ آپ کہہ دیں تو اس جیسی ایک سورت تم لے آؤاوراﷲ تعالیٰ کے سواجن کی تم استطاعت رکھتے ہوان کو بلا لاؤاگرتم سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, do they say that he has made it up? Say, |"Then, bring a Surah like it, and call whomsoever you can be-sides Allah, if you are true.|"

کیا لوگ کہتے ہیں کہ یہ بنا لایا ہے، تو کہہ دے تم لے آؤ ایک ہی سورت ایسی اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس کو پیغمبر نے خود گھڑ لیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے) کہیے کہ لے آؤ تم بھی ایک سورت اس جیسی اور (اس کے لیے) بلا لو جس کو بلا سکتے ہو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they say that the Messenger has himself composed the Qur'an? Say: 'In that case bring forth just one surah like it and call on all whom you can, except Allah, to help you if you are truthful.

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود تصنیف کر لیا ہے؟ کہو ، اگر تم اپنے اس الزام میں سچے ہو تو ایک سورة اس جیسی تصنیف کر لاؤ اور ایک خدا کو چھوڑ کر جس جس کو بلا سکتے ہو مدد کے لیے بلا لو ۔ 46

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ : پیغمبر نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ کہو کہ : پھر تو تم بھی اس جیسی ایک ہی سورت ( گھڑ کر ) لے آؤ ، اور ( اس کام میں مدد لینے کے لیے ) اللہ کے سوا جس کسی کو بلا سکو بلا لو ، اگر سچے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ قرآن کی نسبت کہتے ہیں کہ اس کو پیغمبر نے بنا لیا ہے 5 (اے پیغمبر) کہہ دے اچھا اگر تم سچے ہو تو ایک سورت تو اس کی سی بنا لائو اور اللہ کے سوا جن جن کو تم بلا سکو اپنی مدد کے لئے بلا لو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ کہتے ہیں کہ آپ (پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو (اپنی طرف سے) بنا لیا ہے فرما دیجئے کہ تم بھی اس طرح کی ایک ہی سورت بنالاؤ اور اللہ کے سوا جن کو بھی بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ (آپ نے ) اس قرآن کو گھڑ لیا ہے آپ کہہ دیجیے کہ اس جیسی ایک سورت بنا کرلے آئو اور گار تم سچے ہو تو اللہ کے سوا جس کو بلانے کی طاقت ہو اس کو بھی بلا لائو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ اور خدا کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say they: he hath fabricated it! Say thou: then bring ye a Surah like thereunto, and call whomsoever ye can beside Allah, if ye say sooth.

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اس کو گڑھ لیا ہے ؟ آپ کہیے کہ اچھا تم ایک ہی سورة مثل اس کے لے آؤ اور اللہ کے سوا تم جس کو بلا سکو بلالو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو اُس نے گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو: تو تم لاؤ اس کے مانند کوئی سورہ ، اور بلالو اللہ کے سوا جن کو تم بلاسکو اگر سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس نے ( نبیﷺ ) اس قرآن کو اپنی طرف سے گڑھ لیا ہے آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ تم ( بھی ) اس جیسی سورۃ بنالائو اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ جس کو بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے ؟ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لائو اور اللہ کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود ہی تصنیف کرلیا ہے (تو ان سے) کہو کہ اچھا تو پھر تم لوگ اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا کرلے آؤ، اور بلا لو (اس غرض کے لئے) جس کو بھی تم بلا سکتے ہو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو (اپنے اس الزام میں)

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے خود ہی قرآن بناڈالا؟آپ کہہ دیں :’’تم بھی ایسی ہی کوئی ایک سورت بنا لائواوراللہ کے سواجس جس کو تم بلا سکوبلا لواگرچہ تم سچے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا یہ کہتے ہیں ( ف۹٤ ) کہ انہوں نے اسے بنالیا ہے تم فرماؤ ( ف۹۵ ) تو اس جیسی کوئی ایک سورة لے آؤ اور اللہ کو چھوڑ کر جو مل سکیں سب کو بلا لاؤ ( ف۹٦ ) اگر تم سچے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے خود گھڑ لیا ہے ، آپ فرما دیجئے: پھر تم اس کی مثل کوئی ( ایک ) سورت لے آؤ ( اور اپنی مدد کے لئے ) اللہ کے سوا جنہیں تم بلاسکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ ( کافر ) لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص ( پیغمبرِ اسلام ( ص ) ) نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟ آپ کہیے! اگر تم اپنے اس الزام میں سچے ہو تو تم اللہ کے سوا اپنی مدد کے لئے جس جس کو بلا سکتے ہو بلا لو اور پھر قرآن کی مانند ایک ہی سورہ لے آؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they say, "He forged it"? say: "Bring then a Sura like unto it, and call (to your aid) anyone you can besides Allah, if it be ye speak the truth!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they say that Muhammad has invented it? (Muhammad), tell them, "If your claim is true, compose only one chapter like it and call on anyone besides God for help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do they say: "He has forged it" Say: "Bring then a Surah like unto it, and call upon whomsoever you can besides Allah, if you are truthful!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they say: He has forged it? Say: Then bring a chapter like this and invite whom you can besides Allah, if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Or say they: He hath invented it? Say: Then bring a surah like unto it, and call (for help) on all ye can besides Allah, if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या लोग कहते हैं कि इस शख़्स ने उसको घड़ा है, कह दीजिए कि तुम इसके मानिंद कोई एक ही सूरत ले आओ और अल्लाह के सिवा तुम जिसको बुला सको बुला लो, अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو افتراء کرلیا ہے آپ کہہ دیجیئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت (بنا) لاؤ اور (اکیلے نہیں) جن جن غیر اللہ کو بلا سکو ان کو (مدد کے لیے) بلا لو اگر تم سچے ہو۔ (1) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے خود بنالیا ہے ؟ فرما دیں تو پھر تم بھی اس جیسی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کے سوا جسے بلاسکو بلا لو، اگر تم سچے ہو۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود تصنیف کرلیا ہے ؟ کہو اگر تم اپنے اس الزام میں سچے ہو تو ایک سورت اس جیسی تصنیف کر لاؤ اس ایک خدا کو چھوڑ کر جس جس کو بلا سکتے ہو ، مدد کے لئے بلا لو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس کو آپ نے اپنے پاس سے بنا لیا ہے۔ آپ فرما دیجئے کہ تم اس جیسی سورت لے آؤ اور اللہ کے علاوہ جن لوگوں کو بلا سکتے ہو انہیں بلا لو اگر تم سچے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا لوگ کہتے ہیں کہ یہ بنا لایا ہے تو کہہ دے تم لے آؤ ایک ہی سورت ایسی اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ پیغمبرنے اس قرآن کو بنالیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ اگر یہ بات ہے تو تم اس قرآن کی مثل ایک چھوٹی سی سورت بنا لائو اور اللہ کے سوا جس جس کو تم بلا سکتے ہو اس کو بھی بلا لو اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو