Surat Younus

Surah: 10

Verse: 45

سورة يونس

وَ یَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ کَاَنۡ لَّمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنَ النَّہَارِ یَتَعَارَفُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ ؕ قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰہِ وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۴۵﴾

And on the Day when He will gather them, [it will be] as if they had not remained [in the world] but an hour of the day, [and] they will know each other. Those will have lost who denied the meeting with Allah and were not guided

اور ان کو وہ دن یاد دلایئے جس میں اللہ ان کو ( اپنے حضور ) جمع کرے گا ( تو ان کو ایسا محسوس ہوگا ) کہ گویا وہ ( دنیا میں ) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہونگے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں ۔ و اقعی خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَحۡشُرُہُمۡ
وہ اکٹھا کرے گا انہیں
کَاَنۡ
گویا کہ
لَّمۡ
نہیں
یَلۡبَثُوۡۤا
وہ ٹھہرے
اِلَّا
مگر
سَاعَۃً
ایک گھڑی
مِّنَ النَّہَارِ
دن کی
یَتَعَارَفُوۡنَ
وہ ایک دوسرے کو پہچانتے رہے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
قَدۡ
تحقیق
خَسِرَ
خسارہ پایا
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِلِقَآءِ
ملاقات کو
اللّٰہِ
اللہ کی
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
مُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَحۡشُرُہُمۡ
وہ جمع کرے گاانہیں
کَاَنۡ
گویا کہ
لَّمۡ یَلۡبَثُوۡۤا
نہیں وہ ٹھہرے
اِلَّا
مگر
سَاعَۃً
ایک گھڑی
مِّنَ النَّہَارِ
دن میں سے
یَتَعَارَفُوۡنَ
وہ پہچانتے رہے
بَیۡنَہُمۡ
ایک دوسرے کو
قَدۡ
یقیناً
خَسِرَ
خسارے میں رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا
بِلِقَآءِ
ملاقات کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَمَا
اور نہیں
کَانُوۡا
تھےوہ
مُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والے
Translated by

Juna Garhi

And on the Day when He will gather them, [it will be] as if they had not remained [in the world] but an hour of the day, [and] they will know each other. Those will have lost who denied the meeting with Allah and were not guided

اور ان کو وہ دن یاد دلایئے جس میں اللہ ان کو ( اپنے حضور ) جمع کرے گا ( تو ان کو ایسا محسوس ہوگا ) کہ گویا وہ ( دنیا میں ) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہونگے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں ۔ و اقعی خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن اللہ انہیں جمع کرے گا (تو وہ یوں محسوس کریں گے) جیسے (دنیا میں) دن کی صرف ایک ساعت ہی رہے ہوں۔ وہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے۔ جن لوگوں نے ہماری ملاقات کو جھٹلا دیا تھا وہی خسارہ میں رہے اور راہ راست پر نہ آئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن اﷲ تعالیٰ انہیں جمع کرے گا ،گویاکہ وہ نہیں ٹھہرے مگر دن میں بس ایک گھڑی،اس میں وہ ایک دوسرے کوپہچانتے رہے جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی ملاقات کو جھٹلایایقیناوہ خسارے میں پڑے رہے اوروہ ہدایت پانے والے نہیں تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Day when He will gather them, (they will feel) like they had not stayed for any longer than a fraction of a day as they will recognize each other. Losers, in-deed, are those who deny that they will ever face Allah, and they are not on the right path.

اور جس دن ان کو جمع کرے گا گویا وہ نہ رہے تھے مگر ایک گھڑی دن، ایک دوسرے کو پہنچانیں گے، بیشک خسارے میں پڑے جنہوں نے جھٹلایا اللہ سے ملنے کو اور نہ آئے وہ راہ پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن وہ انہیں جمع کرے گا ( تو وہ محسوس کریں گے) جیسے نہیں رہے وہ مگر دن کی ایک گھڑی وہ ایک دوسرے کو پہچان رہے ہوں گے۔ وہ لوگ بڑے خسارے کا شکار ہوئے جنہوں نے جھٹلادیا اللہ کی ملاقات کو اور نہ ہوئے وہ ہدایت پانے والے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(But today they are oblivious of everything except enjoyment of worldly life.) And on the Day when He will muster all men together, they will feel as though they had been in the world no more than an hour of the day to get acquainted with one another. (It will then become evident that) those who called the lie to meeting with Allah were utter losers and were not rightly-directed. underlies this sharp remark is the faint hope that perhaps such people would be shaken out of their slumber.

﴿آج یہ دنیا کی زندگی میں مست ہیں﴾ اور جس روز اللہ ان کو اکٹھا کرے گا تو ﴿یہی دنیا کی زندگی اِنہیں ایسی محسوس ہوگی﴾ گویا یہ محض ایک گھڑی بھر آپس میں جان پہچان کرنے کو ٹھہرے تھے ۔ 53 ﴿اس وقت تحقیق ہو جائے گا کہ﴾ فی الواقع سخت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا 54 اور ہرگز وہ راہِ راست پر نہ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس دن اللہ ان کو ( میدان حشر میں ) اکٹھا کرے گا ، تو انہیں ایسا معلوم ہوگا جیسے وہ ( دنیا میں یا قبر میں ) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ، ( اسی لیے ) وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے ۔ ( ٢٤ ) حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے جنہوں نے اللہ سے ( آخرت میں ) جاملنے کو جھٹلایا ہے اور جو راہ راست پر نہیں آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن اللہ ان کو اپنے سامنے اکٹھا کریگا ان کو ایسا معلوم ہوگا جیسے ہو دنیا میں ایک دن بھی نہیں رہے مگر گھڑی وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچان لیں گے جن لوگوں نے اللہ سے ملنے کو جھٹلایا قیامت کا انکار کیا وہ نقصان میں پڑچکے اور نقصان سے بچنے کی راہ نہ پائی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن وہ (اللہ) ان کو جمع کرے گا تو وہ (یہ سمجھیں گے) گویا (دنیا وبرزخ میں) دن میں سے گھڑی بھر رہے ہیں۔ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے۔ یقینا جن لوگوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا سخت خسارے میں پڑگئے اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن جب اللہ ان سب کو جمع کرے گا (ایسا محسوس ہوگا) جیسے وہ ایک گھڑی بھر آپس میں جان پہچان کے لئے ٹھر گئے تھے۔ یقینا وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے ملاقتا کو جھٹلایا تھا سخت نقصان اٹھانے والے ہوں گے (اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ) وہ راہ ہدایت پر نہ تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن خدا ان کو جمع کرے گا (تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال کریں گے کہ) گویا (وہاں) گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے (اور) آپس میں ایک دوسرے کو شناخت بھی کریں گے۔ جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the Day whereon He shall gather them, as though they had tarried not save an hour of he day they shall mutually recognize. Lost surely are those who belie the meeting with Allah and they were not such as to be guided.

اور انہیں اس دن کی یاد دلائیے جب (اللہ) ان کو اس طرح حشر میں اکٹھا کرے گا کہ گویا وہ دن کی (کل) ایک گھڑی ہے ۔ ایک دوسرے کو پہچانیں گے ۔ واقعی وہ لوگ گھاٹے میں آگئے جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا ۔ اور وہ ہدایت پانے والے تھے (ہی) نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس دن اللہ ان کو اکٹھا کرے گا ( اس دن وہ محسوس کریں گے کہ ) گویا بس وہ دن کی ایک گھڑی رہے ۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے ۔ نامراد ہوئے وہ لوگ ، جنہوں نے اللہ کو ملاقات کو جھٹلایا اور ہدایت حاصل کرنے والے نہ بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں جمع فرما ئیں گے ( انہیں خیال ہو گا کہ دنیا میں ) گویا کہ دن کے حصے میں سے تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو پہنچانتے ہوں گے بیشک جن لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی ملاقات کو جھٹلایاوہ نقصان میں رہے اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن اللہ ان کو جمع کرے گا تو وہ دنیا کی نسبت یوں سوچیں گے کہ گویا وہاں گھڑی بھر دن ہی رہے ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچان بھی لیں گے۔ جن لوگوں نے اللہ کے سامنے پیش ہونے کو جھٹلایا بیشک وہ خسارے میں پڑے اور وہ راہ پر نہ آئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (آج تو یہ لوگ جلدی مچاتے ہیں پر) جس دن اللہ ان کو اکٹھا کر لائے گا (تو اس دن ان کو یوں محسوس ہوگا کہ) گویا کہ وہ نہیں ٹھہرے تھے (دنیا میں) مگر ایک گھڑی دن کی اور بس، یہ پہچانتے ہونگے آپس میں ایک دوسرے کو، (تب واضح ہوجائے گا کہ) بڑے ہی خسارے میں رہے وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی ملاقات کو اور وہ راہ راست پر نہ تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن اللہ انہیں جمع کرے گا ( وہ محسوس کریں گے ) جیسے وہ ( دنیا میں ) دن کی صرف ایک ساعت ہی رہے ہوں وہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے جن لوگوں نے ہماری ملاقات کو جھٹلادیاتھاوہ خسارے میں رہے اور ہدایت نہ پاس کے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن انہیں اٹھائے گا ( ف۱۱۲ ) گویا دنیا میں نہ رہے تھے مگر اس دن کی ایک گھڑی ( ف۱۱۳ ) آپس میں پہچان کریں گے ( ف۱۱٤ ) کہ پورے گھاٹے میں رہے وہ جنہوں نے اللہ سے ملنے کو جھٹلایا اور ہدایت پر نہ تھے ( ف۱۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن وہ انہیں جمع کرے گا ( وہ محسوس کریں گے ) گویا وہ دن کی ایک گھڑی کے سوا دنیا میں ٹھہرے ہی نہ تھے ، وہ ایک دوسرے کو پہچانیں گے ۔ بیشک وہ لوگ خسارے میں رہے جنہوں نے اللہ سے ملاقات کو جھٹلایا تھا اور وہ ہدایت یافتہ نہ ہوئے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن اللہ لوگوں کو اپنی بارگاہ میں جمع کرے گا ( اس دن انہیں ایسا معلوم ہوگا کہ ) جیسے دن کی ایک گھڑی آپس میں جان پہچان کے لئے ٹھہرے ہوں ۔ بے شک وہ لوگ گھاٹے میں ہیں جنہوں نے ( مرنے کے بعد ) خدا کی بارگاہ میں حضوری کو جھٹلایا اور وہ ہدایت یافتہ نہیں تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day He will gather them together: (It will be) as if they had tarried but an hour of a day: they will recognise each other: assuredly those will be lost who denied the meeting with Allah and refused to receive true guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when they will be resurrected, their worldly life will seem to them only as an hour of a day and they all will recognize each other. Those who called the receiving of mercy from God a lie are certainly lost. They did not have the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day when He shall gather them together, (it will be) as if they had not stayed (in the life of this world and graves) but an hour of a day. They will recognize each other. Ruined indeed will be those who denied the meeting with Allah and were not guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when He will gather them as though they had not stayed but an hour of the day, they will know each other. They will perish indeed who called the meeting with Allah to be a lie, and they are not followers of the right direction.

Translated by

William Pickthall

And on the day when He shall gather them together, (when it will seem) as though they had tarried but an hour of the day, recognising one another, those will verily have perished who denied the meeting with Allah and were not guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन अल्लाह उनको जमा करेगा, गोया कि वे बस दिन की घड़ी दुनिया में थे, वे एक-दूसरे को पहचानेंगे, बेशक सख़्त घाटे में रहे वे लोग जिन्होंने अल्लाह से मिलने को झुठलाया और वे राहे-रास्त पर न आए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان کو) وہ دن (یاد دلائیے) جس میں اللہ تعالیٰ ان کو اس کیفیت سے جمع کرے گا (4) کہ (وہ ایسا سمجھیں گے) گویا وہ ( دنیا یا برزخ میں) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہوں گے (5) اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے (بھی) واقعی (اس وقت سخت) خسارہ میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وہ (دنیا میں بھی) ہدایت پانے والے نہ تھے۔ (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن وہ انھیں اکٹھا کرے گا گویا وہ نہیں ٹھہرے مگر دن کی ایک گھڑی، وہ ایک دوسرے کو پہچان لیں گے۔ بیشک وہ لوگ خسارے میں رہے جنھوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا اور نہ ہوئے ہدایت پانے والے۔ “ (٤٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آج یہ دنیا کی زندگی میں مست ہیں) اور جس روز اللہ ان کو اکٹھا کرے گا تو (یہی دنیا کی زندگی انہیں ایسی محسوس ہوگی) گویا یہ محض ایک گھڑی بھر آپس میں جان پہچان کرنے کو ٹھرے تھے (اس وقت تحقیق ہوجائے گا کہ) فی الواقع سکت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا اور ہرگز وہ راہ راست پر نہ تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن اللہ انہیں جمع فرمائے گا گویا کہ وہ دن کے حصہ میں سے صرف ایک گھڑی ٹھہرے ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے بیشک وہ لوگ خسارہ میں پڑگئے جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن ان کو جمع کرے گا گویا وہ نہ رہے تھے مگر ایک گھڑی دن ایک دوسرے کو پہچانیں گے بیشک خسارے میں پڑے جنہوں نے جھٹلایا اللہ سے ملنے کو اور نہ آئے وہ راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے دن دن خدا ان کو اس کیفیت سے جمع کرے گا کہ ان کو ایسا معلوم ہوگا گویا وہ پورے دن میں سے ایک گھڑی بھر ٹھہرے ہوں گے اور وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہنچائیں گے بھی بلاشبہ جن لوگوں نے خدا کی پیشی میں حاضر ہو نیکی تکذیب کی وہ اس دن بڑے خسارہ میں رہے اور وہ راہ یافتہ نہ تھے