Surat Younus

Surah: 10

Verse: 46

سورة يونس

وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیۡنَا مَرۡجِعُہُمۡ ثُمَّ اللّٰہُ شَہِیۡدٌ عَلٰی مَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۴۶﴾

And whether We show you some of what We promise them, [O Muhammad], or We take you in death, to Us is their return; then, [either way], Allah is a witness concerning what they are doing

اور جس کا ان سے ہم وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا اگر ہم آپ کو دکھلا دیں یا ( ان کے ظہور سے پہلے ) ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس تو ان کو آنا ہی ہے ۔ پھر اللہ ان کے سب افعال پر گواہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِمَّا
اور اگر
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھائیں آپ کو
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ چیز جو
نَعِدُہُمۡ
ہم وعدہ کرتے ہیں ان سے
اَوۡ
یا
نَتَوَفَّیَنَّکَ
ہم فوت کردیں آپ کو
فَاِلَیۡنَا
تو طرف ہمارے ہی
مَرۡجِعُہُمۡ
لوٹنا ہے ان کا
ثُمَّ
پھر
اللّٰہُ
اللہ تعالی
شَہِیۡدٌ
خوب گواہ ہے
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِمَّا
اور اگر
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھا دیں آپ کو
بَعۡضَ
کچھ حصہ
الَّذِیۡ
جو
نَعِدُہُمۡ
ہم وعدہ کرتے ہیں ان سے
اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ
یاہم اٹھا لیں آپ کو
فَاِلَیۡنَا
تو ہماری ہی طرف
مَرۡجِعُہُمۡ
لوٹنا ہے انہیں
ثُمَّ
پھر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدٌ
اچھی طرح گواہ ہے
عَلٰی
اوپر
مَا
جو
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کر رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And whether We show you some of what We promise them, [O Muhammad], or We take you in death, to Us is their return; then, [either way], Allah is a witness concerning what they are doing

اور جس کا ان سے ہم وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا اگر ہم آپ کو دکھلا دیں یا ( ان کے ظہور سے پہلے ) ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس تو ان کو آنا ہی ہے ۔ پھر اللہ ان کے سب افعال پر گواہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس عذاب کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں اس کا کچھ حصہ خواہ آپ کے جیتے جی آپ کو دکھلا دیں یا (اس سے پہلے ہی) آپ کو اٹھا لیں۔ انھیں بہرحال ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرہم آپ کواس کاکچھ حصہ دکھادیں جوان سے وعدہ کرتے ہیں یا ہم آپ کواُٹھالیں توہماری ہی طرف انہیں لوٹناہے،پھراﷲ تعالیٰ اس پراچھی طرح گواہ ہے جوکچھ وہ کررہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, no matter whether We show you some of what We warn them of, or We take you back to Us (before it), in any case, they have to return to Us. Then, Allah is wit¬ness to what they do.

اور اگر ہم دکھائیں گے تجھ کو کوئی چیز ان وعدوں میں سے جو کئے ہیں ہم نے ان سے یا وفات دیں تجھ کو سو ہماری ہی طرف ہے ان کو لوٹنا، پھر اللہ شاہد ہے ان کاموں پر جو وہ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم دکھا دیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس میں سے کچھ (عذاب) جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں یا (اس سے پہلے ہی) ہم آپ کو وفات دے دیں پس انہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے پھر اللہ گواہ ہے اس پر جو وہ کر رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whether We let you see (during your lifetime) some of the chastisement with which We threaten them, or We call you unto Us (before the chastisement strikes them), in any case they are bound to return to Us. Allah is witness to all what they do.

جِن برے نتائج سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ ہم تیرے جیتے جی دکھا دیں یا اس سے پہلے ہی تجھے اٹھالیں ، بہرحال اِنہیں آنا ہماری ہی طرف ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جن باتوں کی ہم نے ان ( کافروں کو ) دھمکی دی ہوئی ہے ، چاہے ان میں سے کوئی بات ہم تمہیں ( تمہاری زندگی میں ) دکھا دیں ، یا ( اس سے پہلے ) تمہاری روح قبض کرلیں ، بہرصورت ان کو آخر میں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے ، ( ٢٥ ) پھر ( یہ تو ظاہر ہی ہے کہ ) جو کچھ یہ کرتے ہیں ، اللہ اس کا پورا پورا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ ( لہذا وہاں ان کو سزا دے گا )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ہم جو ان کافروں سے عذاب کا وعدہ کرتے ہیں اگر تجھ کو اس میں سے کچھ دنیا ہی میں کھلا دیں 6 یا ہم تجھ کو (دنیا سے) اٹھا لیں تو بھی تیرا مطلب حاصل ہے یہ سب کافر ہمارے پاس لوٹ کر آنیوالے ہیں 7 پھر سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ جو وہ کرتے ہیں اللہ اس کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم آپ کو دکھائیں کچھ اس (عذاب) میں سے کہ جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا (اس سے قبل) ہم آپ کی مدت حیات دنیا پوری کردیں سو ان کو ہمارے پاس ہی پلٹنا ہے پھر جو کچھ یہ کرتے تھے اللہ اس (سب) پر گواہ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان سے ہم نے جس عذاب کا وعدہ کیا ہے اگرچہ اس میں سے تہم تھوڑا سا عذاب (ان کو اسی دنیا میں ) دکھا دیں گے یا ہم آپ کو وفات دیں گے۔ بہرحال ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر اللہ کی گواہی (کافی ) ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے (نازل) کریں یا (اس وقت جب) تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کر رہے ہیں خدا اس کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whether We shew thee soome of that which We have promised them, or We cause thee to die, Unto us is their return, and Allah is witness of that which they do.

اور اگر ہم آپ کو کچھ (حصہ اس عذاب کا) دکھلا بھی دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس تو ان کی واپسی (بہرحال) ہے تو اللہ کو خوب اطلاع اس کی ہے جو کچھ یہ کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا ہم تم کو اس کا کوئی حصہ دکھادیں گے جس کا ان سے وعدہ کر رہے ہیں یا تمہیں وفات دیں گے ، پس ان کی واپسی ہماری طرف ہوگی ، پھر اللہ گواہ ہے اس چیز پر جو وہ کر رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور جس ( عذاب ) کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں اگر اس کا کچھ حصہ ہم آپ ( ﷺ ) کا دکھا دیں یا ( اس سے پہلے ہی ) ہم آپ ( ﷺ ) کو وفات دیں دے تو ان سب کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کیا کرتے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) اس پر گواہ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں آپ کی آنکھوں کے سامنے نازل کریں یا اس وقت جب آپ کی زندگی کی مدت پوری کردیں۔ تو ان کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم دکھا دیں آپ کو (اے پیغمبر ! ) کچھ حصہ اس عذاب کا جس سے ہم ان لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، یا اس سے پہلے ہی ہم اٹھا لیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تو (اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ) ان سب نے تو بہرحال لوٹ کر ہمارے ہی پاس آنا ہے، پھر اللہ گواہ ہے ان تمام کاموں پر جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جس عذاب کاہم ان سے وعدہ کرتے ہیں اس کاکچھ حصہ خواہ ہم آپ کے جیتے جی دکھلائیں یا ( پہلے ) آپکواٹھالیں انہیں بہرحال ہماری طرف لوٹنا ہے اورجو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم تمہیں دکھا دیں کچھ ( ف۱۱٦ ) اس میں سے جو انھیں وعدہ دے رہے ہیں ( ۱۱۷ ) یا تمہیں پہلے ہی اپنے پاس بلالیں ( ف۱۱۸ ) بہرحال انھیں ہماری طرف پلٹ کر آنا ہے پھر اللہ گواہ ہے ( ف۱۱۹ ) ان کے کاموں پر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور خواہ ہم آپ کو اس ( عذاب ) کا کچھ حصہ ( دنیا میں ہی ) دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں ( اور ہم آپ کی حیاتِ مبارکہ میں ایسا کریں گے ) یا ( اس سے پہلے ) ہم آپ کو وفات بخش دیں ، تو انہیں ( بہر صورت ) ہماری ہی طرف لوٹنا ہے ، پھر اللہ ( خود ) اس پر گواہ ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) خواہ ہم آپ کو ابھی بعض وہ باتیں ( برے اعمال کے نتائج ) دکھا دیں جن کا ان ( منکرین ) سے وعدہ کیا ہے یا اس سے پہلے آپ کو ( دنیا سے ) اٹھا لیں بہرحال انہیں لوٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے پھر اللہ گواہ ہے اس پر جو کچھ وہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whether We show thee (realised in thy life-time) some part of what We promise them,- or We take thy soul (to Our Mercy) (Before that),- in any case, to Us is their return: ultimately Allah is witness, to all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

When if We show you them suffering Our retribution or you die before their suffering, (they will not be able to escape Our punishment) they will all return to Us. God bears witness to whatever they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whether We show you some of what We promise them (the torment), or We cause you to die -- still unto Us is their return, and moreover Allah is Witness over what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We show you something of what We threaten them with, or cause you to die, yet to Us is their return, and Allah is the bearer of witness to what they do.

Translated by

William Pickthall

Whether We let thee (O Muhammad) behold something of that which We promise them or (whether We) cause thee to die, still unto Us is their return, and Allah, moreover, is Witness over what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम तुमको उसका कोई हिस्सा दिखा दें जिसका हम उनसे वादा कर रहे हैं या तुम्हें वफ़ात दे दें बहरहाल उनको हमारी ही तरफ़ लौटना है, फिर अल्लाह गवाह है उस पर जो कुछ वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس (عذاب) کا ان سے ہم وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا (عذاب) اگر ہم آپ کو دکھلا دیں (6) یا (اس کے نزول کے قبل ہی) ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس تو ان کو آنا ہی ہے پھر سب کو معلوم ہے کہ اللہ ان کے سب افعال کی اطلاع رکھتا ہے۔ (7) (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر کبھی ہم آپ کو اس کا کچھ حصہ دکھلا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا ہم آپ کو فوت کریں تو ہماری ہی طرف ان کا بھی لوٹ کر آنا ہے، اللہ اس پر اچھی طرح گواہ ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ “ ( ٤٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن برے نتائج سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ ہم تیرے جیتے جی دکھاویں گے یا اس سے پہلے ہی تجھے اٹھالیں ، بہرحال انہیں آنا ہماری طرف ہی ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم اس میں سے کچھ حصہ آپ کو دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں تو ہماری طرف ان سب کو لوٹنا ہے پھر اللہ اس پر گواہ ہے جو کام وہ لوگ کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم دکھائیں گے تجھ کو کوئی چیز ان وعدوں میں سے جو کیے ہم نے ان سے یا وفات دیں تجھ کو، سو ہماری ہی طرف ہے، ان کو لوٹنا، پھر اللہ شاہد ہے ان کاموں پر جو کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو وعدے ہم ان سے کر رہے ہیں خواہ ان میں سے بعض کا وقوع ہم آپ کو دکھا دیں یا ان کے وقوع سے قبل آپکی پوری عمر پوری کردیں بہرحال ان کو ہماری طرف واپس آنا ہے اور اللہ کو ان سب افعال کی اطلاع ہے جو وہ کر رہے ہیں