Surat Younus

Surah: 10

Verse: 50

سورة يونس

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَتٰىکُمۡ عَذَابُہٗ بَیَاتًا اَوۡ نَہَارًا مَّاذَا یَسۡتَعۡجِلُ مِنۡہُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۵۰﴾

Say, "Have you considered: if His punishment should come to you by night or by day - for which [aspect] of it would the criminals be impatient?"

آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کونسی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
اَتٰىکُمۡ
آجائے تمہارے پاس
عَذَابُہٗ
عذاب اس کا
بَیَاتًا
رات کو
اَوۡ
یا
نَہَارًا
دن کو
مَّاذَا
کیا ہے
یَسۡتَعۡجِلُ
جو) وہ جلد طلب کر رہے ہیں
مِنۡہُ
اس میں سے
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
اَتٰىکُمۡ
آ جائے تم پر
عَذَابُہٗ
عذاب اس کا
بَیَاتًا
رات کو
اَوۡ نَہَارًا
یادن کو
مَّاذَا
کونسی چیز
یَسۡتَعۡجِلُ
وہ جلدی مانگیں گے
مِنۡہُ
اس میں سے
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if His punishment should come to you by night or by day - for which [aspect] of it would the criminals be impatient?"

آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کونسی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : ذرا سوچو تو اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو یا دن کو آجائے تو پھر مجرم لوگ آخر کس چیز کی جلدی مچا رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دو کیاتم نے دیکھا اگراﷲ تعالیٰ کاعذاب تم پررات کو یادن کو آجائے؟ اس میں سے کون سی چیزمجرم جلدی مانگیں گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Just tell me, if His punishment befalls you at night or by day, what is there in it that the sinners wish to come soon?

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر آپہنچے تم پر عذاب اس کا راتوں رات یا دن کو تو کیا کرلیں گے اس سے پہلے گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی ! ان سے ) کہیے کیا تم نے غور کیا کہ اگر تمہارے اوپر اللہ کا عذاب (ناگہاں) آدھمکے رات کو یا دن کے وقت تو وہ کیا شے ہے جس کے بل پر یہ مجرم جلدی مچا رہے ہیں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: 'Did you consider (what you would do) were His chastisement to fall upon you suddenly by night or by day? So why are the culprits seeking to hasten its coming?

اِن سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آجائے ﴿تو تم کیا کر سکتے ہو؟﴾ ۔ آخِر یہ ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات کے وقت آئے یا دن کے وقت تو اس میں کون سی ایسی ( اشتیاق کے قابل ) چیز ہے جس کے جلد آنے کا یہ مجرم لوگ مطالبہ کر رہے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے بھلا بتائو تو سہی اگر خدا کا عذاب تم پر رات کو یا دن کو آن پڑے ( تو ہرحال میں وہ عذاب ہی ہے) گناہگار لوگ کیسے (ہولناک) چیز کی جلدی مچا رہے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے بھلا دیکھو تو اگر تم کو اس کا عذاب رات کو یا دن کو آجائے تو گنہگار اس سے (پہلے) کس بات کی جلدی کریں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ یہ تو بتائو اگر تمہارے اوپر اس کا عذاب رات یا دن کو آجائے (تو تم کیا کرسکتے ہو) یہ مجرم اس کے مانگنے میں جلدی کیوں مچا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو اگر اس کا عذاب تم پر (ناگہاں) آجائے رات کو یا دن کو تو پھر گنہگار کس بات کی جلدی کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye, if His torment come on you by night or by day which Portion thereof would the culprlts hasten on?

آپ کہہ دیجیے کہ یہ تو بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو ان میں کون چیز ایسی ہے جس کے لئے مجرمین جلدی مچا رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو کہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات میں آدھمکے یا دن میں ، تو کیا چیز ہے جس کے بل پر مجرمین جلدی مچائے ہوئے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ! تم یہ تو بتائو کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا عذاب تمہارے پاس رات کے وقت یا دن کے وقت آجائے ( تو تم کیا کر لو گے؟ ) تو اس میں سے کون سی چیز ایسی ہے جس کی مجرم لوگ جلدی مچا رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو اگر اس کا عذاب تم پر اچانک آجائے رات کو یا دن کو تو پھر گنہگار کس بات کی جلدی کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ تم لوگ اتنا تو سوچو کہ اگر (اچانک) ٹوٹ پڑے تم پر اس کا عذاب رات یا دن کے کسی بھی حصے میں، تو (تم لوگ کیا کرو گے ؟ ) آخر اس میں وہ کون سی چیز ہے جس کی جلدی مچا رہے ہیں یہ مجرم ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے ذرا سوچو تو اگرتم پر اللہ کاعذاب رات یادن کو آجائے توپھرمجرم لوگ آخرکس چیز کی جلدی کررہے ہیں؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر اس کا عذاب ( ف۱۲٦ ) تم پر رات کو آئے ( ۱۲۷ ) یا دن کو ( ف۱۲۸ ) تو اس میں وہ کونسی چیز ہے کہ مجرموں کو جس کی جلدی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: ( اے کافرو! ) ذرا غور تو کرو اگر تم پر اس کا عذاب ( ناگہاں ) راتوں رات یا دن دہاڑے آپہنچے ( تو تم کیا کرلوگے؟ ) وہ کیا چیز ہے کہ مجرم لوگ اس سے جلدی چاہتے ہیں؟

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ان لوگوں سے کہیے کیا تم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر اس کا عذاب ( اچانک ) رات کے وقت تم پر آجائے یا دن دہاڑے ( تو تم کیا کروگے؟ ) آخر وہ کون سی چیز ہے جس کی مجرم جلدی کر رہے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Do ye see,- if His punishment should come to you by night or by day,- what portion of it would the sinners wish to hasten?

Translated by

Muhammad Sarwar

Ask them, "What benefit can criminals get from their demand that God must punish them immediately if His words are true?" Whether His punishment befalls them during the day or night (they will not be able to escape).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me, if His torment should come to you by night or by day, which portion thereof would the criminals hasten on"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me if His punishment overtakes you by night or by day! what then is there of it that the guilty would hasten on?

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye thought: When His doom cometh unto you as a raid by night, or in the (busy) day; what is there of it that the guilty ones desire to hasten?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दें कि बताओ अगर अल्लाह का अज़ाब तुम पर रात को आ पड़े या दिन को आ जाए तो मुजरिम लोग उससे पहले क्या कर लेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (اس کے متعلق ان سے) فرما دیجیئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر خدا کا عذاب رات کو آ پڑے یا دن کو تو اس (عذاب) میں کون چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں۔ (4) (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں تم بتلاؤ اگر تم پر اس کا عذاب رات یا دن کو آجائے تو مجرم اس میں سے کون سی چیز جلدی طلب کریں گے۔ “ (٥٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آجائے (تو تم کیا کرسکتے ہو ؟ ) آخر یہ ایسی کون سی چیز ہے جس کے لئے مجرم جلدی مچائیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ تم بتاؤ اگر اللہ کا عذاب رات کے وقت آجائے یا دن کے وقت آجائے تو اس میں وہ کون سی چیز ہے جس کی مجرمین جلدی مچا رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر آپہنچے تم پر عذاب اس کا راتوں رات یا دن کو تو کیا کرلیں گے اس سے پہلے گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے بھلا یہ تو بتائو کہ اگر خدا کا عذاب تم پر رات میں یا دن میں کسی وقت آ نازل ہو تو وہ عذاب آخر ایسی کیا چیز ہے جس کی گنہگار جلدی مچار ہے ہیں