Surat Younus

Surah: 10

Verse: 59

سورة يونس

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ لَکُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ فَجَعَلۡتُمۡ مِّنۡہُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا ؕ قُلۡ آٰللّٰہُ اَذِنَ لَکُمۡ اَمۡ عَلَی اللّٰہِ تَفۡتَرُوۡنَ ﴿۵۹﴾

Say, "Have you seen what Allah has sent down to you of provision of which you have made [some] lawful and [some] unlawful?" Say, "Has Allah permitted you [to do so], or do you invent [something] about Allah ?"

آپ کہیے کہ یہ تو بتاؤ کہ اللہ نے تمہارے لئے جو کچھ رزق بھیجا تھا پھر تم نے اس کا کچھ حصہ حرام اور کچھ حلال قرار دے لیا آپ پوچھئے کہ کیا تم کو اللہ نے حکم دیا تھا یا اللہ پر افترا ہی کرتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
مَّاۤ
جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ رِّزۡقٍ
رزق میں سے
فَجَعَلۡتُمۡ
تو بنا لیا تم نے
مِّنۡہُ
اس میں سے
حَرَامًا
کچھ حرام
وَّ حَلٰلًا
اور کچھ حلال
قُلۡ
کہہ دیجیے
آٰللّٰہُ
کیا اللہ تعالی نے
اَذِنَ
اجازت دی ہے
لَکُمۡ
تمہیں
اَمۡ
یا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
تَفۡتَرُوۡنَ
تم جھوٹ گھڑتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا خیال ہے تمہارا
مَّاۤ
جو
اَنۡزَلَ
اتارا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ رِّزۡقٍ
رزق میں سے
فَجَعَلۡتُمۡ
پھر بنا لیا تم نے
مِّنۡہُ
اس میں سے
حَرَامًا
کچھ حرام
وَّ حَلٰلًا
اور کچھ حلال
قُلۡ
آپ کہہ دیں
آٰللّٰہُ
کیا اللہ تعالیٰ نے
اَذِنَ
اجازت دی ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَمۡ
یا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
تَفۡتَرُوۡنَ
تم جھوٹ باندھتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you seen what Allah has sent down to you of provision of which you have made [some] lawful and [some] unlawful?" Say, "Has Allah permitted you [to do so], or do you invent [something] about Allah ?"

آپ کہیے کہ یہ تو بتاؤ کہ اللہ نے تمہارے لئے جو کچھ رزق بھیجا تھا پھر تم نے اس کا کچھ حصہ حرام اور کچھ حلال قرار دے لیا آپ پوچھئے کہ کیا تم کو اللہ نے حکم دیا تھا یا اللہ پر افترا ہی کرتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا تم نے سوچا کہ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق اتارا تھا اس میں سے تم نے خود ہی کسی کو حرام قرار دے لیا اور کسی کو حلال تو کیا اللہ نے تم کو اس کی اجازت دی تھی ؟ یا تم اللہ پر افترا کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ تمہارا کیا خیال ہے جورزق اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے اُتارا ہے تم نے اس میں سے خود ہی کچھ حرام اورکچھ حلال بنا لیا ہے؟آپ کہہ دیں کہ کیا اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس کی اجازت دی ہے؟ یاتم اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me, whatever provision Allah has sent down for you, you have made out from it lawful and unlaw¬ful.|" Say, |"Has Allah permitted you or are you fabricat¬ing a lie on Allah?|"

تو کہہ بھلا دیکھو تو اللہ نے جو اتاری تمہارے واسطے روزی پھر تم نے ٹھہرائی اس میں سے کوئی حرام اور کوئی حلال، کہہ کیا اللہ نے حکم دیا تم کو یا اللہ پر افترا کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے کہ تم نے کبھی غور کیا کہ اللہ نے تمہارے لیے جو رزق اتارا ہے تم نے اس میں سے (ازخود) کسی کو حرام قرار دے دیا اور کسی کو حلال ! ان سے پوچھئے کیا اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے یا تم اللہ پر افترا کر رہے ہو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did you consider that the sustenance which Allah had sent down for you of your own accord you have declared some of it as unlawful and some as lawful? Ask them: 'Did Allah bestow upon you any authority for this or do you forge lies against Allah?

اے نبی ، ان سے کہو تم لوگوں نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ جو رزق 60 اللہ نے تمہارے لیے اتارا تھا اس میں سے تم نے خود ہی کسی کو حرام اور کسی کو حلال ٹھہرا لیا 61 ان سے پوچھو ، اللہ نے تم کو اس کی اجازت دی تھی؟ یا تم اللہ پر افترا کر رہے ہو؟ 62

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : بھلا بتاؤ اللہ نے تمہارے لیے جو رزق نازل کیا تھا ، تم نے اپنی طرف سے اس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ، ( ٢٦ ) ان سے پوچھو کہ : کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی تھی یا تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے) پوچھ بھلا بتلائو تو سہی اللہ نے جو روزی تمہارے لئے اتاری پھر تم نے اس میں سے کچھ حلال ٹھہرائے کچھ حرام 9 (اے پیغمبر) کہہ دے کیا اللہ نے تم کو یہ حکم دیا یا تم اپنی طرف سے اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے کہ دیکھ لو اللہ نے جو چیزیں تمہارے لئے بطور رزق نازل فرمائی ہیں پھر تم نے ان میں حرام اور حلال (اپنی طرف سے) بنالیا ہے۔ فرمائیے کیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ کیا تم نے کبھی اس پر غور کیا ہے کہ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق عطا کیا ہے۔ تم نے اس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ہے۔ آپ کہہ دیجیے کہ کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دے رکھی ہے یا تم اللہ پر جھوٹ گھڑ رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا دیکھو تو خدا نے تمھارے لئے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں سے (بعض کو) حرام ٹھہرایا اور (بعض کو) حلال (ان سے) پوچھو کیا خدا نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم خدا پر افتراء کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye of that which Allah hath sent down unto you of provision, and ye have then made thereof allowable and forbidden? Say thou: is it that Allah hath given you leave, or fabricate ye a lie against Allah?

آپ کہیے کہ یہ تو بتاؤ کہ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق نازل کیا تھا پھر تم نے اس میں سے (کچھ) حرام اور (کچھ) حلال قرار دے لیا آپ کہیے کہ کیا اللہ نے تم کو حکم دیا ہے یا تم اللہ پر گھڑ ہی رہے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو: بتاؤ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق اتارا تو تم نے اس میں سے کچھ کو حرام ٹھہرایا اور کچھ کو حلال ۔ پوچھو: کیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا یا تم اللہ پر جھوٹ لگا رہے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ یہ تو بتائو اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں ( خود ہی ) بعض کو حرام اور بعض کو حلال قرار دے دیا آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کیا اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں ( ایسا کرنے کی ) اجازت دی ہے یا اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ بھلا دیکھو تو اللہ نے تمہارے لیے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں سے بعض کو حرام ٹھہرایا اور بعض کو حلال۔ ان سے پوچھو کیا اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے یا تم اللہ پر افترا کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) پوچھو کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اللہ کے اتارے ہوئے رزق میں سے تم لوگ جواز خود کچھ کو حلال ٹھہراتے ہو، اور کچھ کو حرام، تو کیا تم لوگوں کو اللہ نے اس کی اجازت دی ہے یا تم یونہی اللہ پر جھوٹا افتراء باندھتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے:اللہ نے تمہارے لئےجو رزق اتاراتھا اس میں تم خود ہی کسی کو حرام کرلیتے ہو اور کسی کو حلال ، تو کیا اللہ نے تمہیں اجازت دی تھی؟ یا تم اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جو اللہ نے تمہارے لیے رزق اتارا اس میں تم نے اپنی طرف سے حرام و حلال ٹھہرالیا ( ف۱٤۰ ) تم فرماؤ کیا اللہ نے اس کی تمہیں اجازت دی یا اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو ( ف۱٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا بتاؤ تو سہی اللہ نے جو ( پاکیزہ ) رزق تمہارے لئے اتارا سو تم نے اس میں سے بعض ( چیزوں ) کو حرام اور ( بعض کو ) حلال قرار دے دیا ۔ فرما دیں: کیا اللہ نے تمہیں ( اس کی ) اجازت دی تھی یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہیے! لوگو ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم نے غور کیا ہے کہ خدا نے تمہارے لئے جو رزق اتارا ہے تو تم نے خود ( اپنی خواہشِ نفس سے ) کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ہے ان سے پوچھئے! کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "See ye what things Allah hath sent down to you for sustenance? Yet ye hold forbidden some things thereof and (some things) lawful." Say: "Hath Allah indeed permitted you, or do ye invent (things) to attribute to Allah?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Ask them, "Have you considered that out of the sustenance which God has given you, you made some of it lawful and some unlawful? Did God permit you to do this or are you ascribing falsehood to Him?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me, what provision Allah has sent down to you! And you have made of it lawful and unlawful." Say: "Has Allah permitted you (to do so), or do you invent a lie against Allah"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me what Allah has sent down for you of sustenance, then you make (a part) of it unlawful and (a part) lawful. Say: Has Allah commanded you, or do you forge a lie against Allah?

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye considered what provision Allah hath sent down for you, how ye have made of it lawful and unlawful? Hath Allah permitted you, or do ye invent a lie concerning Allah?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दें कि यह बताओ कि अल्लाह ने तुम्हारे लिए जो रिज़्क़ उतारा फिर तुमने उसमें से कुछ को हराम ठहराया और कुछ को हलाल, कह दें कि क्या अल्लाह ने तुमको इसका हुक्म दिया है या तुम अल्लाह पर झूठ लगा रहे हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان سے کہہ دیجیئے کہ یہ تو بتلاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہارے (انتفاع کے) لیے جو کچھ رزق بھیجا تھا پھر تم نے (اپنی گھڑت سے) اس کا کچھ حصہ حرام اور کچھ حلال قرار دے لیا آپ ان سے پوچھیئے کہ کیا تم کو خدا نے حکم دیا ہے یا (محض) اللہ پر اپنی طرف سے افتراء ہی کرتے ہو۔ (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیجیے کیا تم نے دیکھا جو رزق اللہ نے تمہارے لیے نازل کیا، پھر تم نے اس میں سے کچھ حرام اور کچھ حلال بنا لیا۔ پوچھیں کیا اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے یا تم اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہو۔ “ (٥٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ان سے کہو ، تم لوگوں نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ جو رزق اللہ نے تمہارے لئے اتارا تھا ، اس میں سے تم نے خود ہی کسی کو حرام اور کسی کو حلال ٹھرالیا ۔ ان سے پوچھو ، اللہ نے تم کو اس کی اجازت دی تھی ؟ یا تم اللہ پر افترا کر رہے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ تم بتاؤ جو رزق اللہ نے تمہارے لئے نازل فرمایا تم نے اس میں سے خود ہی بعض کو حرام اور بعض کو حلال تجویز کرلیا۔ آپ فرما دیجئے کہ اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا اللہ پر افتراء کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اللہ نے جو اتاری تمہارے واسطے روزی پھر تم نے ٹھہرائی اس میں سے کوئی حرام اور کوئی حلال کہہ کیا اللہ نے حکم دیا تم کو یا اللہ پر افتراء کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے بھلا دیکھو تو یہی سہی اللہ نے جو روزی تمہارے لئے نازل کی تھی تم اس میں سے بعض چیزوں کو حرام اور بعض کو حلال قرار دے لیا ہے آپ دریافت کیجئے کیا خدا نے تم کو ایسا کرنے کا حکم دیا ہے یا تم خدا پر صرف بہتان باندھتے ہو