Surat Younus

Surah: 10

Verse: 6

سورة يونس

اِنَّ فِی اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَّقُوۡنَ ﴿۶﴾

Indeed, in the alternation of the night and the day and [in] what Allah has created in the heavens and the earth are signs for a people who fear Allah

بلا شبہ رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں اور اللہ تعالٰی نے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان سب میں ان لوگوں کے واسطے دلائل ہیں جو اللہ کا ڈر رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
فِی اخۡتِلَافِ
اختلاف میں
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کے
وَمَا
اور جو
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَّقُوۡنَ
جو ڈرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
فِی اخۡتِلَافِ
اختلاف میں
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کے
وَمَا
اور جو کچھ
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناً نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَّقُوۡنَ
جوڈرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, in the alternation of the night and the day and [in] what Allah has created in the heavens and the earth are signs for a people who fear Allah

بلا شبہ رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں اور اللہ تعالٰی نے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان سب میں ان لوگوں کے واسطے دلائل ہیں جو اللہ کا ڈر رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یقینا رات اور دن کے ادل بدل (آنے جانے) میں اور ان چیزوں میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں ان لوگوں کے لئے بیشمار نشانیاں ہیں جو (غلط روی سے) بچنا چاہتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینارات اور دن کے اختلاف میں اور آسمانوں اور زمین میں اﷲ تعالیٰ نے جوکچھ پیدا کیا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ڈرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, in the alternation of night and day and in what Allah has created in the heavens and the earth, there are signs for a people who are God-fearing.

البتہ بدلنے میں رات اور دن کے اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو ڈرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور جو کچھ اللہ نے بنایا ہے آسمانوں میں اور زمین میں یقیناً نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جن کے اندر تقویٰ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely in the alternation of the night and the day and in all that Allah has created in the heavens and the earth there are signs for the people who seek to avoid (error of outlook and conduct).

یقیناً رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ہر اس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے ، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ﴿غلط بینی و غلط روی سے﴾ بچنا چاہتے ہیں ۔ 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ رات دن کے آگے پیچھے آنے میں اور اللہ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پیدا کیا ہے ، اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جن کے دل میں خدا کا خوف ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں انکے لئے رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور اللہ نے جو چیزیں آسمان اور زمین میں بنائی ہیں ان میں اس کی قدرت اور وحدانیت کی نشانیاں ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلاشبہ رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے اور جو کچھ اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا فرمایا ہے اس میں ڈرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک رات اور دن کے آنے جانے میں اور ہر اس چیز میں جسے اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ایسے لوگوں کے لئے (ہزاروں) نشانیاں موجود ہیں جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

رات اور دن کے (ایک دوسرے کے پیچھے) آنے جانے میں اور جو چیزیں خدا نے آسمان اور زمین میں پیدا کی ہیں (سب میں) ڈرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily in the alteration of he night and the day and in that which Allah hath created in the heavens and the earth are surely signs unto a people who fear.

بیشک رات اور دن کے الٹ پلٹ میں اور اللہ نے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان (سب) میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو (اللہ سے) ڈرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک رات اور دن کی آمد وشد اور آسمانوں اور زمین کی اللہ کی مخلوقات میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو ڈریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ رات اوردن کے ایک دوسرے کے بعد آنے جانے میں اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے آسمانوں اور زمین میں پیدا فرمایا ہے ان میں متقی لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین میں پیدا کی ہیں سب میں ڈرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں، اور ان سب چیزوں میں جن کو پیدا فرمایا ہے اللہ نے آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) میں، بڑی بھاری نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو ڈرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں اور ا ن سب چیزوں میںجو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیںجو تقوی کی راہ اختیارکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک رات اور دن کا بدلتا آنا اور جو کچھ اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ان میں نشانیاں ہیں ڈر والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اور ان ( جملہ ) چیزوں میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا فرمائی ہیں ( اسی طرح ) ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو تقوٰی رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک رات اور دن کی ادل بدل اور الٹ پھیر میں اور ان چیزوں میں جو خدا نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں پرہیزگاروں کے لیے ( خدا کی قدرت و حکمت کی ) نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily, in the alternation of the night and the day, and in all that Allah hath created, in the heavens and the earth, are signs for those who fear Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

The alternation of the day and night and all that God has created in the heavens and earth are evidence (of the existence of God) for the pious people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, in the alternation of the night and the day and in all that Allah has created in the heavens and the earth are Ayat for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely in the variation of the night and the day, and what Allah has created in the heavens and the earth, there are signs for a people who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

Lo! in the difference of day and night and all that Allah hath created in the heavens and the earth are portents, verily, for folk who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यक़ीनन रात और दिन के उलट-फेर में और अल्लाह ने जो कुछ आसमानों और ज़मीन में पैदा किया उनमें उन लोगों के लिए निशानियाँ हैं जो डरते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان سب میں ان لوگوں کے واسطے (توحید کے) دلائل ہیں جو (خدا کا) ڈر مانتے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک رات اور دن کے بدلنے اور ان چیزوں میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں، یقیناً ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ڈرتے ہیں۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ہر اس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے ، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غلط بینی وغلط روی سے بچنا چاہتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک رات اور دن کے ایک دوسرے کے بعد آنے جانے میں اور جو کچھ اللہ نے آسمان اور زمین میں پیدا فرمایا ہے ان میں ان لوگوں کے لئے دلائل ہیں جو ڈرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ بدلنے میں رات اور دن کے اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ڈرتے ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ رات دن کے آگے پیچھے آنے میں اور ان چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں میں اور زمین میں پیدا کی ہیں ان لوگوں کے لئے بڑے دلائل ہیں جو ڈرتے ہیں۔