Surat Younus

Surah: 10

Verse: 60

سورة يونس

وَ مَا ظَنُّ الَّذِیۡنَ یَفۡتَرُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿٪۶۰﴾  11

And what will be the supposition of those who invent falsehood about Allah on the Day of Resurrection? Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of them are not grateful."

اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں ان کا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے ؟ واقعی لوگوں پر اللہ تعالٰی کا بڑا ہی فضل ہے لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
ظَنُّ
گمان
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
یَفۡتَرُوۡنَ
گھڑتے ہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَذُوۡ فَضۡلٍ
البتہ فضل والا ہے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَشۡکُرُوۡنَ
نہیں وہ شکر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا
ظَنُّ
خیال ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
یَفۡتَرُوۡنَ
باندھتے ہیں
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
الۡکَذِبَ
جھوٹ
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن کے بارے میں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَذُوۡ فَضۡلٍ
یقینا بڑا فضل فرمانے والا ہے
عَلَی
اوپر
النَّاسِ
لوگوں کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَا
نہیں
یَشۡکُرُوۡنَ
وہ شکر ادا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And what will be the supposition of those who invent falsehood about Allah on the Day of Resurrection? Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of them are not grateful."

اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں ان کا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے ؟ واقعی لوگوں پر اللہ تعالٰی کا بڑا ہی فضل ہے لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا کرتے ہیں ان کا قیامت کے دن کے متعلق کیا خیال ہے ؟ اللہ تو سب لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاخیال ہے ان لوگوں کا جو اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھتے ہیں قیامت کے دن کے بارے میں؟ یقیناًاﷲ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والاہے لیکن اکثرلوگ شکر ادا نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what is the assumption of those who fabricate a lie on Allah (about) the Day of Doom? Surely, Allah is all gracious to people, but most of them are not grateful.

اور کیا خیال ہے جھوٹ باندھنے والوں کا اللہ پر قیامت کے دن، اللہ تو فضل کرتا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ اللہ سے جھوٹی باتیں منسوب کرتے ہیں قیامت کے دن کے بارے میں ان کا کیا گمان ہے ؟ یقیناً اللہ تو انسانوں کے حق میں بہت فضل والا ہے لیکن ان کی اکثریت شکر گزار نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Think how those who invent lies against Him will be treated on, the Day of Judgement? Allah is bountiful to men yet most of them do not give thanks.

جو لوگ اللہ پر یہ جھوٹا افترا باندھتے ہیں ان کا کیا گمان ہے کہ قیامت کے روز ان سے کیا معاملہ ہوگا ؟ اللہ تو لوگوں پر مہربانی کی نظر رکھتا ہے مگر اکثر انسان ایسے ہیں جو شکر نہیں کرتے ۔ 63 ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں روز قیامت کے بارے میں ان کا کیا گمان ہے ؟ اس میں شک نہیں کہ اللہ انسانوں کے ساتھ فضل کا معاملہ کرنے والا ہے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بادنھتے ہیں انہوں نے قیامت کے دن کو کیا سمجھ رکھا ہے 2 بیشک اللہ تو لوگوں پر فضل کرتا ہے کہ ان کو جلدی عذاب نہیں کرتا لیکن بہت لوگ شکر نہیں کرتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ قیامت کے دن کے بارے کیا خیال رکھتے ہیں ؟ یقینا اللہ لوگوں پر مہربان ہیں و لیکن ان کے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑ رہے ہیں ان کا قیامت کے بارے میں کیا گمان ہے اللہ تو لوگوں پر فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن اکثر وہ ہیں جو قدر نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ خدا پر افتراء کرتے ہیں وہ قیامت کے دن کی نسبت کیا خیال رکھتے ہیں؟ بےشک خدا لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what imagine those who fabricate a lie against Allah of the Day of Resurrection? Verily Allah is the owner of grace unto mankind, but most of them return not thanks.

اور کیا روز قیامت کی نسبت ان لوگوں کا خیال ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں ۔ بیشک اللہ لوگوں پر بڑا فضل رکھنے والا ہے لیکن انہی میں سے اکثر ناشکرے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ لگا رہے ہیں ، ان کا قیامت کے دن کیا گمان ہے؟ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکرگذار نہیں ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ان کا قیامت کے بارے میں کیا خیال ہے؟ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں پر بڑے فضل فرمانے والے ہیں اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اللہ پر افترا کرتے ہیں وہ قیامت کے دن کے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں ؟ بیشک اللہ لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کیا خیال ہے ان لوگوں کا قیامت کے بارے میں، جو اللہ پر جھوٹ موٹ افتراء باندھتے ہیں ؟ بیشک اللہ بڑا ہی مہربان ہے لوگوں پر، لیکن لوگ ہیں کہ ان کی اکثریت شکر ادا نہیں کرتی،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اللہ کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں ان کا کیا خیال ہے؟ قیامت کے دن ان کے ساتھ کیسابرتائوہوگا؟بلاشبہ اللہ تو سب لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثرلوگ شکر نہیں اداکرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا گمان ہے ان کا ، جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں کہ قیامت میں ان کا کیا حال ہوگا ، بیشک اللہ لوگوں پر فضل کرتا ہے ( ف۱٤۲ ) مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگوں کا روزِ قیامت کے بارے میں کیا خیال ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ، بیشک اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر ( لوگ ) شکر گزار نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ خدا پر افترا پردازی کرتے ہیں ان کا قیامت کے دن کے بارے میں کیا گمان ہے؟ بے شک اللہ لوگوں پر فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر گزاری نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And what think those who invent lies against Allah, of the Day of Judgment? Verily Allah is full of bounty to mankind, but most of them are ungrateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

What do those who ascribe falsehood to God think of the Day of Judgment? God is generous to the human being, yet many do not give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what think those who invent a lie against Allah, on the Day of Resurrection Truly, Allah is full of bounty to mankind, but most of them are ungrateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what will be the thought of those who forge lies against Allah on the day of resurrection? Most surely Allah is the Lord of grace towards men, but most of them do not give thanks.

Translated by

William Pickthall

And what think those who invent a lie concerning Allah (will be their plight) upon the Day of Resurrection? Lo! Allah truly is Bountiful toward mankind, but most of them give not thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़यामत के दिन के बारे में उन लोगों का क्या ख़्याल है जो अल्लाह पर झूठ लगा रहे हैं, बेशक अल्लाह लोगों पर बड़ा फ़ज़्ल फ़रमाने वाला है मगर अकसर लोग शुक्र अदा नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افتراء باندھتے ہیں ان کا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے (1) واقعی لوگوں پر اللہ کا بڑا ہی فضل ہے (2) لیکن اکثر آدمی بےقدرے ہیں (ورنہ توبہ کرلیتے ) ۔ (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا گمان ہے ان لوگوں کو جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں، قیامت کے بارے میں ؟ یقیناً اللہ لوگوں پر بڑے فضل والا ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر ناشکرے ہیں۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ پر یہ جھوٹا افترا باندھتے ہیں ان کا کیا گمان ہے کہ قیامت کے روز ان سے کیا معاملہ ہوگا ؟ اللہ تو لوگوں پر مہربانی کی نظر رکھتا ہے۔ مگر اکثر انسان ایسے ہیں جو شکر نہیں کرتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور قیامت کے دن کے بارے میں ان لوگوں کا کیا گمان ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں۔ بلاشبہ اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے اور لیکن ان میں سے بہت سے لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا خیال ہے جھوٹ باندھنے والوں کا اللہ پر قیامت کے دن اللہ تو فضل کرتا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ خدا پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں وہ قیامت کے دن کو کیا سمجھے ہوئے ہیں یقین جانو کہ لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے لیکن اکثر لوگ فضل خداوندی کی قدر نہیں کرتے