Surat Younus

Surah: 10

Verse: 66

سورة يونس

اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰہِ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا یَتَّبِعُ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ شُرَکَآءَ ؕ اِنۡ یَّـتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَخۡرُصُوۡنَ ﴿۶۶﴾

Unquestionably, to Allah belongs whoever is in the heavens and whoever is on the earth. And those who invoke other than Allah do not [actually] follow [His] "partners." They follow not except assumption, and they are not but falsifying

یاد رکھو جتنے کچھ آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں یہ سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شرکاء کی عبادت کر رہے ہیں کس چیز کی اتباع کر رہے ہیں محض بے سندخیال کی اتباع کررہے ہیں اور محض اٹکلیں لگا رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بیشک
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
مَنۡ
جو کوئی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَمَا
اور کس کی
یَتَّبِعُ
پیروی کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَدۡعُوۡنَ
پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
شُرَکَآءَ
شریکوں کو
اِنۡ
نہیں
یَّـتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کرتے
اِلَّا
مگر
الظَّنَّ
گمان کی
وَاِنۡ
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَخۡرُصُوۡنَ
وہ قیاس آرائیاں کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَاۤ
سن لو
اِنَّ
یقیناً
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَمَا
اور نہیں
یَتَّبِعُ
پیروی کر رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
یَدۡعُوۡنَ
جو پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
شُرَکَآءَ
کسی قسم کے شریکوں کی
اِنۡ
نہیں
یَّـتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کرتے
اِلَّا
سوائے
الظَّنَّ
گمان کی
وَاِنۡ
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَخۡرُصُوۡنَ
قیاس آرائیاں کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Unquestionably, to Allah belongs whoever is in the heavens and whoever is on the earth. And those who invoke other than Allah do not [actually] follow [His] "partners." They follow not except assumption, and they are not but falsifying

یاد رکھو جتنے کچھ آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں یہ سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شرکاء کی عبادت کر رہے ہیں کس چیز کی اتباع کر رہے ہیں محض بے سندخیال کی اتباع کررہے ہیں اور محض اٹکلیں لگا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سن لو ! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کے لئے ہے۔ اب جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کس چیز کی اتباع کرتے ہیں وہ تو محض ظن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور محض قیاس آرائیاں کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سن لو! جوکچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے یقینااﷲ تعالیٰ کے لیے ہے اور جو لوگ اﷲ تعالیٰ کے سوادوسروں کوپکارتے ہیں وہ کسی قسم کے شریکوں کی پیروی نہیں کررہے ، وہ گمان کے سواکسی کی پیروی نہیں کرتے اوروہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Listen, to Allah belong all those in the heavens and all those on the earth. And what do follow those who in¬voke associate-gods other than Allah? They follow nothing but whims and do nothing but make conjec¬tures.

سنتا ہے اللہ کا ہے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور جو کوئی ہے زمین میں، اور یہ جو پیچھے پڑے ہیں اللہ کے سوا شریکوں کو پکارنے والے، سو یہ کچھ نہیں مگر پیچھے پڑے ہیں اپنے خیال کے اور کچھ نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگاہ ہوجاؤ ! اللہ ہی کے (مملوک) ہیں جو کوئی بھی آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور یہ لوگ جو اللہ کے علاوہ (اس کے) شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ کسی چیز کا اتباع نہیں کر رہے وہ تو ظن وتخمین ہی کے پیچھے پڑے ہیں اور صرف اٹکل سے کام لیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily whoever dwells in the heavens or the earth belongs to Allah. Those who invoke others beside Allah, associating them with Him in His divinity, only follow conjectures and are merely guessing.

آگاہ رہو! آسمان کے بسنے والے ہوں یا زمین کے ، سب کے سب اللہ کے مملوک ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے سوا کچھ ﴿ اپنے خود ساختہ﴾ شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ نِرے وہم و گمان کے پیرو ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا دکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جتنے جان دار ہیں وہ سب اللہ ہی کی ملکیت میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ کوئی اللہ کے ( حقیقی ) شرکاء کی پیروی نہیں کرتے ، وہ کسی اور چیز کی نہیں ، محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے رہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سن رکھو جتنے آسمانوں میں ہیں (فرشتے) اور جتنے زمین میں ہیں (جن اور آدمی) سب اللہ ہی کے ہیں 12 اور جن لوگوں کی یہ مشرک پیروی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کو پکارتے ہیں (شریک سمجھ کر) وہ شریک نہیں ہیں 1 یہ مشرک اور کچھ نہیں صرف گمان اور اٹل پچو باتوں) کی پیروی کرتے ہیں اور کچھ نہیں مگر خیال دوڑاتے ہیں خیالی پلائو پکاتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یاد رکھو ! یقینا جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے (فرشتے ، اس ان) سب اللہ ہی کا ہے اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شریکوں کی عبادت کر رہے ہیں وہ صرف اپنے خیال (باطل) کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض اٹکل دوڑا رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سنو ! بیشک جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، ان سب کا مالک اللہ ہے اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کی عبادت و بندگی کرتے ہیں اور ان کو شریک کرتے ہیں وہ محض اپنے خیال و گمان کی پیروی کر رہے ہیں جو سب بےحقیقت باتیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سن رکھو کہ جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب خدا کے (بندے اور اس کے مملوک) ہیں۔ اور یہ جو خدا کے سوا (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو پکارتے ہیں۔ وہ (کسی اور چیز کے) پیچھے نہیں چلتے۔ صرف ظن کے پیچھے چلتے ہیں اور محض اٹکلیں دوڑا رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! verily Allah's is whosoever is in the heavens and whosoever is on the earth. And what is it that they who call unto associate-gods beside Allah follow They follow but an opinion, and they are but conjecturing.

سنو سنو ! اللہ ہی کی ملک تو ہیں جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو بھی زمین میں ہے ۔ اور یہ لوگ جو اللہ کے علاوہ شرکاء کو بھی پکارتے ہیں کس چیز کا اتباع کررہے ہیں ؟ یہ اتباع کررہے ہیں محض خیال کا اور یہ محض اٹکل سے کام لے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سن رکھو جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کے ماسوا کو پکارتے ہیں ، یہ شریکوں کی پیروی نہیں کررہے بلکہ محض گمان کی پیروی کررہے ہیں اور اٹکل کے تیر تکے چلاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سن لو! اجتنی بھی مخلوق آسمان اور جتنی مخلوق زمین میں ہے ( سب کی سب ) اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ( اپنے بنائے ہوئے ) شریکوں ( معبودان باطل ) کو پکارتے ہیں یہ لوگ صرف وہم وگمان ہی کی اتباع کر رہے ہیں اور یہ لوگ بے بنیاد گمان کر رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سن رکھو کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اللہ ہی کے لیے ہے، اور یہ جو اللہ کے سوا اپنے بنائے ہوئے شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کسی اور چیز کے پیچھے نہیں صرف اپنے ظن کے پیچھے چلتے ہیں۔ اور صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آگاہ رہو کہ اللہ ہی کے لیے ہیں وہ سب جو کہ آسمانوں میں ہیں، اور وہ سب بھی جو کہ زمین میں ہیں، اور کا ہے کی پیروی کر رہے ہیں وہ لوگ، جو پکارتے ہیں اللہ کے سوا (دوسرے خودساختہ) شریکوں کو، یہ لوگ پیروی نہیں کرتے مگر ظن (و گمان) کی، اور یہ محض اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

سن لوجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کے لئے ہے اب جو لوگ اللہ کو چھوڑکر دوسرے شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کس کی پیروی کرتے ہیں وہ توصرف وہم وگمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض بے بنیاد باتیں کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سن لو بیشک اللہ ہی کے مِلک ہیں جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمینوں میں ( ف۱۵۱ ) اور کاہے کے پیچھے جا رہے ہیں ( ف۱۵۲ ) وہ جو اللہ کے سوا شریک پکار رہے ہیں ، وہ تو پیچھے نہیں جاتے مگر گمان کے اور وہ تو نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جان لو جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے سب اللہ ہی کے ( مملوک ) ہیں ، اور جو لوگ اللہ کے سوا ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں ( درحقیقت اپنے گھڑے ہوئے ) شریکوں کی پیروی ( بھی ) نہیں کرتے ، بلکہ وہ صرف ( اپنے ) وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض غلط اندازے لگاتے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آگاہ ہو جاؤ وہ تمام ہستیاں جو آسمان میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں اللہ ہی کے مملوک اور اسی کے تابعِ فرمان ہیں ۔ اور جو ( مشرک ) لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کاہے کی پیروی کر رہے ہیں؟ وہ محض اپنے گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور صرف اپنی اٹکلیں دوڑا رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! verily to Allah belong all creatures, in the heavens and on earth. What do they follow who worship as His "partners" other than Allah? They follow nothing but fancy, and they do nothing but lie.

Translated by

Muhammad Sarwar

Does not all that is in the heavens and the earth belong to God? (The unbelievers) who worship the idols instead of God follow only conjecture. What they preach are mere lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Behold! Verily, to Allah belongs whosoever is in the heavens and whosoever is in the earth. And those who worship and invoke others besides Allah, in fact they follow not the partners, they follow only a conjecture and they do nothing but lie.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Now, surely, whatever is in the heavens and whatever is in the earth is Allah's; and they do not (really) follow any associates, who call on others besides Allah; they do not follow (anything) but conjectures, and they only lie.

Translated by

William Pickthall

Lo! is it not unto Allah that belongeth whosoever is in the heavens and whosoever is in the earth? Those who follow aught instead of Allah follow not (His) partners. They follow only a conjecture, and they do but guess.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सुन लो! जो आसमानों में हैं और जो ज़मीन में है सब अल्लाह के हैं, और जो लोग अल्लाह के सिवा शरीकों को पुकारते हैं वे किस चीज़ की पैरवी कर रहे हैं, वे सिर्फ़ गुमान की पैरवी कर रहे हैं और वे महज़ अंदाज़े लगा रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یاد رکھو جتنے کچھ آسمانوں میں ہے اور جتنے زمین میں ہیں (یعنی جن و انس اور فرشتے) یہ سب اللہ کی مملوک ہیں (6) اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شرکاء کی عبادت کر رہے ہیں (خدا جانے) کس چیز کا اتباع کر رہے ہیں محض بےسند خیال کا اتباع کر رہے ہیں اور محض قیاسی باتیں کر رہے ہیں۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سن لو ! یقیناً جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ ہی کے لیے ہے اور جو لوگ اللہ کے سوا کسی کو پکارتے ہیں وہ کسی قسم کے شریکوں کی پیروی نہیں کررہے۔ وہ گمان کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ اٹکل لگاتے ہیں۔ “ (٦٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آگاہ رہو ! آسمان کے بسنے والے ہوں یا زمین کے ، سب کے سب اللہ کے مملوک ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا کچھ (اپنے خود ساختہ) شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ نرے وہم وہم و گمان کے پیرو ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبردار اس میں شک نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا دوسرے شرکاء کو پکار رہے ہیں وہ کس چیز کا اتباع کر رہے ہیں۔ یہ لوگ صرف گمان کے پیچھے چل رہے ہیں اور صرف اٹکل پچو گمان کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یاد رکھو اللہ کا ہے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور جو کوئی ہے زمین میں اور یہ جو پیچھے پڑے ہیں اللہ کے سوا شریکوں کو پکارنے والے سو یہ کچھ نہیں مگر پیچھے پڑے ہیں اپنے خیال کے اور کچھ نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آگاہ رہو جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے وہ سب اللہ کی ہے اور جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دوسرے خانہ ساز شرکاء کی عبادت کرتے ہیں آخر یہ کس چیز کی پیروی کررہے ہیں کچھ نہیں یہ لوگ محض چند بےبنیاد خیالات کی پیروی کررہے ہیں اور یہ صرف اٹکل سے تخمینے لگایا کرتے ہیں