Surat Younus

Surah: 10

Verse: 75

سورة يونس

ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مُّوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسۡتَکۡبَرُوۡا وَ کَانُوۡا قَوۡمًا مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿۷۵﴾

Then We sent after them Moses and Aaron to Pharaoh and his establishment with Our signs, but they behaved arrogantly and were a criminal people

پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون ( علیھما السلام ) کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا سو انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ مجرم قوم تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
مُّوۡسٰی
موسی
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون کو
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ
طرف فرعون
وَمَلَا۠ئِہٖ
اور اس کے سرداروں کے
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ اپنی آیات کے
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
تو انہوں نے تکبر کیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
قَوۡمًا
لوگ
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
مُّوۡسٰی
موسیٰ
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون کو
اِلٰی
طرف
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کے
وَمَلَا۠ئِہٖ
اوراس کے سرداروں کے
بِاٰیٰتِنَا
اپنی نشانیوں کے ساتھ
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
تو انہوں نے تکبر کیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
قَوۡمًا
لوگ
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

Then We sent after them Moses and Aaron to Pharaoh and his establishment with Our signs, but they behaved arrogantly and were a criminal people

پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون ( علیھما السلام ) کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا سو انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ مجرم قوم تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد ہم نے اپنے معجزے دے کر موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو وہ اکڑ گئے اور وہ تھے ہی مجرم لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھران کے بعدہم نے موسیٰ اورہارون کو فرعون اوراس کے سرداروں کی طرف اپنی نشانیاں دے کربھیجاتو اُنہوں نے تکبرکیااور وہ مجرم لوگ تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, after them, We sent Musa and Harun with Our signs to Pharaoh and his group, but they showed arro¬gance. And they surely were a guilty people.

پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر پھر تکبر کرنے لگے اور وہ تھے لوگ گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر بھیجا ہم نے ان کے بعد موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کی جانب اپنی نشانیوں کے ساتھ تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ تھے مجرم لوگ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, after them, We sent forth Moses and Aaron to Pharaoh and his chiefs with Our signs, but they waxed proud. They were a wickd people.

72 پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا ، مگر انہوں نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا 73 اور وہ مجرم لوگ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا ، تو انہوں نے تکبر کا معاملہ کیا ، اور وہ مجرم لوگ تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان (پیغمبروں) کے بعد موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کی قوم کے لوگوں یا سرداروں کی طرف اپنی نشانیاں دے کر بھیجا وہ اکثر بیٹھے اور وہ نافرمان لوگ تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اسکے بعد ہم موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کو اپنی نشانیو کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف معبوث فرمایا پس انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان رسولوں کے بعد فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف موسیٰ و ہارون کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا۔ پھر فرعونیوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم قوم بن گئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then, after them, We raised Musa and Harun unto Fir'awn and his chiefs with Our signs, but they grew stiff-necked and they were a people guilty.

پھر ہم نے ان (پیغمبروں) کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس سو انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ تھے ہی جرم کرتے رہنے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا تو انہوں نے گھمنڈ کیا اور وہ مجرم لوگ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون ( علیہما السلام ) کو اپنی آیات کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا پس ان لوگوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان کے بعد ہم نے بھیجا موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف، اپنی نشانیوں کے ساتھ مگر انہوں نے اپنی بڑائی کے گھمنڈ سے کام لیا (پیغامِ حق کے مقابلے میں) اور وہ تھے ہی مجرم لوگ

Translated by

Noor ul Amin

پھر اس کے بعدہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تووہ اکڑ گئے اور وہ تھے ہی مجرم لوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کے بعد موسٰی اور ہارون ( علیھما السلام ) کو فرعون اور اس کے سردارانِ قوم کی طرف نشانیوں کے ساتھ بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے ان ( رسولوں ) کے بعد موسیٰ ( ع ) و ہارون ( ع ) کو اپنی نشانیوں ( معجزوں ) کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ ( عادی ) مجرم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then after them sent We Moses and Aaron to Pharaoh and his chiefs with Our Signs. But they were arrogant: they were a people in sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then We sent Moses and Aaron with Our miracles to the Pharaoh and his people. These people also proved to be arrogant. They were wicked people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after them We sent Musa and Harun to Fir`awn and his chiefs with Our Ayat. But they behaved arrogantly and were a people who were criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then did We send up after them Musa and Haroun to Firon and his chiefs with Our signs, but they showed pride and they were a guilty people.

Translated by

William Pickthall

Then, after them, We sent Moses and Aaron unto Pharaoh and his chiefs with Our revelations, but they were arrogant and were a guilty folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने उनके बाद मूसा और हारून (अलैहिमस्सलाम) को फ़िरऔन और उसके सरदारों के पास अपनी निशानियाँ देकर भेजा मगर उन्होंने घमंड किया और वे मुजरिम लोग थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان (مذکورین) پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنے معجزات (عصا اور ید) دے کر بھیجا سو انھوں نے (دعوے کے ساتھ ہی ان کی تصدیق کرنے سے) تکبر کیا اور وہ لوگ جرائم کے خوگر تھے۔ (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف اپنی آیات دے کر بھیجا تو انھوں نے تکبر کیا اور تھے وہ مجرم لوگ۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا ، مگر انہوں نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی آیات کے ساتھ فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کی طرف بھیجا سو ان لوگوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر پھر تکبر کرنے لگے اور وہ تھے لوگ گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو اپنے دلائل دے کر فرعون اور اس کے روساء کی طرف بھیجا مگر انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ مجرم کرنے کے عادی ہوچکے ہیں