Surat Younus

Surah: 10

Verse: 77

سورة يونس

قَالَ مُوۡسٰۤی اَتَقُوۡلُوۡنَ لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَکُمۡ ؕ اَسِحۡرٌ ہٰذَا ؕ وَ لَا یُفۡلِحُ السّٰحِرُوۡنَ ﴿۷۷﴾

Moses said, "Do you say [thus] about the truth when it has come to you? Is this magic? But magicians will not succeed."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ کیا تم اس صحیح دلیل کی نسبت جب وہ کہ تمہارے پاس پہنچی ایسی بات کہتے ہو کیا یہ جادو ہے ، حالانکہ جادوگر کامیاب نہیں ہوا کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
لِلۡحَقِّ
حق کو (جادو)
لَمَّا
جب
جَآءَکُمۡ
وہ آگیا تمہارے پاس
اَسِحۡرٌ
کیا جادو ہے
ہٰذَا
یہ
وَلَا
حالانکہ نہیں
یُفۡلِحُ
فلاح پاتے
السّٰحِرُوۡنَ
ساحر / جادوگر
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اَتَقُوۡلُوۡنَ
کیا تم کہتے ہو
لِلۡحَقِّ
حق کے لیے
لَمَّا
جبکہ
جَآءَکُمۡ
آ چکا ہے تمہارے پاس
اَسِحۡرٌ
کیا جادو ہے
ہٰذَا
یہ
وَلَا یُفۡلِحُ
حا لانکہ نہیں فلاح پاتے
السّٰحِرُوۡنَ
جادوگر
Translated by

Juna Garhi

Moses said, "Do you say [thus] about the truth when it has come to you? Is this magic? But magicians will not succeed."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ کیا تم اس صحیح دلیل کی نسبت جب وہ کہ تمہارے پاس پہنچی ایسی بات کہتے ہو کیا یہ جادو ہے ، حالانکہ جادوگر کامیاب نہیں ہوا کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے ان سے کہا : جب تمہارے پاس حق آگیا ہے تو تم اسے جادو کہنے لگے ہو ؟ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا کہ کیا تم حق کویہ کہتے ہو جب کہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے ؟کیایہ جادو ہے ؟حالانکہ جادوگرفلاح نہیں پاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Musa said, |"Do you say (this) about the Truth when it came to you? Is this mag¬ic, while the magicians do not succeed?|"

کہا موسیٰ نے کیا تم یہ کہتے ہو حق بات کو جب وہ پہنچے تمہارے پاس، کیا یہ جادو ہے، اور نجات نہیں پاتے جادو کرنے والے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ نے کہا کہ کیا تم لوگ حق کے بارے میں یہ کہہ رہے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آپہنچا ہے۔ کیا یہ جادو ہے ؟ اور جادو گر تو کبھی فلاح نہیں پایا کرتے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Moses said: 'Do you say this about the truth after it has come to you? Is this sorcery? You call this sorcery although sorcerers never come to a happy end.

74 موسیٰ نے کہا: تم حق کو یہ کہتے ہو جب کہ وہ تمہارے سامنے آگیا ؟ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پایا کرتے ۔ 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : کیا تم حق کے بارے میں ایسی بات کہہ رہے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے ؟ بھلا کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پایا کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے کہا تم سچ بات کو جب وہ تمہارے پاس آئی (جادوکہتے ہو) بھلا یہ کیا جا دو ہے اور جادوگر تو کبھی کامیاب نہیں ہوتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ جب تمہارے پاس حق آیا تو کیا تم اس کے بارے یہ کہتے ہو کہ کیا یہ جادو ہے ؟ اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ نے کہا کہ جب تمہارے پاس سچائی آگئی تو اب تم کیا کہتے ہو۔ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادو کرنے والے تو کبھی فلاح و کامیابی نہیں پایا کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا یہ کہتے ہو کہ یہ جادو ہے۔ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پانے کے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: say ye this of the truth after it hath come unto you? Is this magic? and the magicians fare not well.

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تم حق کے بارے میں یہ کہتے ہو جب وہ تمہیں پہنچ گیا ؟ کیا یہ (واقعی) جادو ہے ؟ درآنحالیکہ جادوگر فلاح نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا کہ کیا تم حق کو سحر کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آچکا ہے؟ بھلا یہ سحر ہے؟ اور ساحر کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا جب تمہارے پاس حق پہنچ گیا تو اس کے بارے میں تم ایسی بات کہتے ہو؟ کیا یہ جادو ہے؟اور جادو کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا یہ کہتے ہو کہ یہ جادو ہے۔ حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے (ان سے) کہا کہ کیا تم لوگ حق کے لئے ایسا کہتے ہو، جب کہ وہ پہنچ چکا تمہارے پاس ؟ کیا جادو ایسا ہی ہوتا ہے ؟ اور جادوگر تو (اپنی جادو گری کے زور پر دعوائے نبوت کر کے) کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:جب تمہارے پاس حق آ گیاتوتم اسے جادوکہنے لگے ؟ کیا یہ جادوہے؟حالانکہ جادوگرکبھی کامیاب نہیں ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے کہا کیا حق کی نسبت ایسا کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آیا کیا یہ جادو ہے ( ف۱۷۰ ) اور جادوگر مراد کو نہیں پہنچتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا تم ( ایسی بات ) حق سے متعلق کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آچکا ہے ، ( عقل و شعور کی آنکھیں کھول کر دیکھو ) کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر ( کبھی ) فلاح نہیں پاسکیں گے

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ ( ع ) نے کہا کیا تم حق کے بارے میں ایسی بات کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آیا؟ کیا یہ جادو ہے؟ حالانکہ جادوگر کبھی فلاح و کامیابی نہیں پا سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said Moses: "Say ye (this) about the truth when it hath (actually) reached you? Is sorcery (like) this? But sorcerers will not prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses asked, "Why do you call the Truth which has come to you magic? Magicians, certainly, will not have happiness".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said: "Say you (this) about the truth when it has come to you Is this magic But the magicians will never be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Musa said: Do you say (this) of the truth when it has come to you? Is it magic? And the magicians are not successful.

Translated by

William Pickthall

Moses said: Speak ye (so) of the Truth when it hath come unto you? Is this magic? Now magicians thrive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने कहा कि क्या तुम हक़ को जादू कहते हो जबकि वह तुम्हारे पास आ चुका है, क्या यह जादू है; हालाँकि जादू वाले तो कभी कामयाब नहीं होते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کیا تم اس صحیح دلیل کی نسبت جبکہ وہ تمہارے پاس پہنچی ایسی بات کہتے ہو (کہ یہ جادو ہے) کیا یہ جادو ہے حالانکہ جادوگر کامیاب نہیں ہوا کرتے۔ (1) (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں یہ کہتے ہو، جب وہ تمہارے پاس آیا۔ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پاتے۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے کہا تم حق کو یہ کہتے ہو جب کہ وہ تمہارے سامنے آگیا ؟ کیا یہ جادو ہے ؟ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پایا کرتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کہ جب تمہارے پاس حق آگیا تو کیا تم اس کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو ؟ کیا یہ جادو ہے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا موسیٰ نے کیا تم یہ کہتے ہو حق بات کو جب وہ پہنچے تمہارے پاس کیا یہ جادو ہے اور نجات نہیں پاتے جادو کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اس صحیح دلیل کے متعلق جب کہ وہ تمہارے پاس آئی ایسی بات کہتے ہو کیا یہ جادو ہے حالانکہ جادو گر کبھی فلاح نہیں پاتے