Surat Younus

Surah: 10

Verse: 92

سورة يونس

فَالۡیَوۡمَ نُنَجِّیۡکَ بِبَدَنِکَ لِتَکُوۡنَ لِمَنۡ خَلۡفَکَ اٰیَۃً ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ النَّاسِ عَنۡ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوۡنَ ﴿۹۲﴾٪  14

So today We will save you in body that you may be to those who succeed you a sign. And indeed, many among the people, of Our signs, are heedless

سو آج ہم صرف تیری لاش کو نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لئے نشان عبرت ہو جو تیرے بعد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
تو آج
نُنَجِّیۡکَ
ہم بچا لیں گے تجھے
بِبَدَنِکَ
ساتھ تیرے بدن کے
لِتَکُوۡنَ
تاکہ تو ہوجائے
لِمَنۡ
ان کےلیے جو
خَلۡفَکَ
تیرے بعد ہوں
اٰیَۃً
ایک نشانی
وَاِنَّ
اور بیشک
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات سے
لَغٰفِلُوۡنَ
البتہ غافل ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
سو آج
نُنَجِّیۡکَ
ہم بچا لیں گے تجھے
بِبَدَنِکَ
تیرے بدن کو
لِتَکُوۡنَ
تاکہ تم ہو جاؤ
لِمَنۡ
ان کے لیے
خَلۡفَکَ
پیچھے ہیں تیرے
اٰیَۃً
نشانی
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری نشانیوں سے
لَغٰفِلُوۡنَ
یقیناًغافل ہیں
Translated by

Juna Garhi

So today We will save you in body that you may be to those who succeed you a sign. And indeed, many among the people, of Our signs, are heedless

سو آج ہم صرف تیری لاش کو نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لئے نشان عبرت ہو جو تیرے بعد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آج تو ہم تیری لاش کو بچا لیں گے تاکہ تو بعد میں آنے والوں کے لئے نشان عبرت بنے، اگرچہ اکثر لوگ ہماری آیتوں سے غفلت ہی برتتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوآج ہم تیرے بدن کوبچائیں گے تاکہ تم ان کے لئے جوتیرے پیچھے ہیں نشانی بن جائے اور بلاشبہ بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے یقیناًغافل ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, today, We shall save your body, so that you may become a sign for those after you. And many of the people are heedless of Our signs.

سو آج بچائے دیتے ہیں ہم تیرے بدن کو تاکہ ہو وے تو اپنے پچھلو کے واسطے نشانی، اور بیشک بہت لوگ ہماری قدرتوں پر توجہ نہیں کرتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آج ہم تمہارے بدن کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لیے ایک نشانی بنا رہے اور یقیناً بہت سے لوگ ہماری آیات سے غفلت ہی برتتے رہتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall now save your corpse that you may serve as a sign of warning for all posterity, although many men are heedless of Our signs.

اب تو ہم صرف تیری لاش ہی کو بچائیں گے تا کہ تو بعد کی نسلوں کے لیے نشانِ عبرت بنے 92 اگرچہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں ۔ 93 ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا آج ہم تیرے ( صرف ) جسم کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد کے لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے ۔ ( ٣٦ ) ( کیونکہ ) بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل بنے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فسادیوں میں ایک بڑا فسادی تھا 8 آج تیرے لاشے کو ہم بچا لیں گے اس لئے کہ جو لوگ تیرے بعد دنیا میں رہ گئے ان کے لئے تو اللہ کی قدرت کی ایک نشانی اور حیرت 9 ہو اور البتہ بہت سے لوگ ہماری قدرت کی نشایوں سے غافل ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آج ہم تیرے بدن کو نجات (سمندر سے نکال) دیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لئے عبرت ہو اور بیشک بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بیخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پس آج کے دن ہم تیری لاش کو بچائیں گے تاکہ تیرا وجود بعد کی نسل والوں کے لئے نشان عبرت بن جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ اکثر لوگ ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو آج ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں کے لئے عبرت ہو۔ اور بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بےخبر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So this day We deliver thee in thy body that thou mayest be a sign unto those after thee, and verily many of mankind are of our signs neglectful.

سو آج ہم تیرے جسم کو نجات دے دیں گے تاکہ تو ایک نشان (عبرت) پیچھے آنے والوں کے لئے رہے ۔ اور بےشبہ بہت سے لوگ ہماری (ایسی) نشانیوں سے غافل ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس آج ہم تیرے جسم کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کیلئے نشانی بنے اور بیشک بہت سارے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہی رہتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آج ہم تیری لاش ( ڈوبنے سے ) بچا لینگے تاکہ تو اپنے بعد والے لوگوں کیلئے عبرت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غفلت برتنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو آج ہم تیرے بدن کو بچا لیں گے تاکہ تو پچھلوں کے لیے عبرت ہو، اور بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بیخبر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اب تو ہم تیری لاش ہی کو بچائیں گے، تاکہ تو نشان عبرت بن جائے اپنے پیچھے آنے والوں کے لئے، اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہماری آیتوں سے بالکل غافل ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

سوآج توہم تیری لاش ہی کو بچائیں گے تاکہ تواپنے بعدآنے والوں کے لئے نشان عبرت بن جائے اگرچہ اکثر لوگ ہماری آیتوں سے غفلت ہی برتتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آج ہم تیری لاش کو اوترا دیں ( باقی رکھیں ) گے تو اپنے پچھلوں کے لیے نشانی ہو ( ف۱۹۵ ) اور بیشک لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے فرعون! ) سو آج ہم تیرے ( بے جان ) جسم کو بچالیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لئے ( عبرت کا ) نشان ہوسکے اور بیشک اکثر لوگ ہماری نشانیوں ( کو سمجھنے ) سے غافل ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پس آج ہم صرف تیرے بدن ( لاش ) کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد آنے والوں کے لئے ( قدرت و عبرت کی ) ایک نشانی بن جائے ( اگرچہ ) لوگوں کی اکثریت ہماری نشانیوں سے غافل ہی رہتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This day shall We save thee in the body, that thou mayest be a sign to those who come after thee! but verily, many among mankind are heedless of Our Signs!"

Translated by

Muhammad Sarwar

We will save your body on this day so that you may become evidence (of Our existence) for the coming generations; many people are unaware of such evidence."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So this day We shall deliver your (dead) body (out from the sea) that you may be a sign to those who come after you! And verily, many among mankind are heedless of Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But We will this day deliver you with your body that you may be a sign to those after you, and most surely the majority of the people are heedless to Our communications.

Translated by

William Pickthall

But this day We save thee in thy body that thou mayst be a portent for those after thee. Lo! most of mankind are heedless of Our portents.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आज हम तेरी लाश को बचाएंगे ताकि तू अपने बाद वालों के लिए निशानी बने, और बेशक बहुत-से लोग हमारी निशानियों से ग़ाफ़िल रहते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (بجائے نجات مطلوبہ کے) آج ہم تیری لاش کو (پانی میں تہہ نشین ہونے سے) نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لیے موجب عبرت ہو جو تیرے بعد (موجود) ہیں (3) اور حقیقت یہ ہے کہ (پھر بھی) بہت سے آدمی ہماری (ایسی) عبرتوں سے غافل ہیں ( اور مخالفت احکام الہیہ سے نہیں ڈرتے) ۔ (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس آج ہم تیرے بدن کو بچا لیں گے، تاکہ تو ان کے لیے عبرت بنے جو تیرے پیچھے آنے والے ہیں اور یقیناً بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غفلت برتنے والے ہیں۔ “ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب تو ہم صرف تیری لاش ہی کو بچائیں گے تاکہ بعد کی نسلوں کے لئے نشان عبرت بنے اگرچہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آج بچائے دیتے ہیں ہم تیرے بدن کو تاکہ ہو وے تو اپنے پچھلوں کے واسطے نشانی اور بیشک بہت لوگ ہماری قدرتوں پر توجہ نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو آج بچائے دیتے ہیں ہم تیرے بدن کو تاکہ ہو وے تو اپنے پچھلوں کے واسطے نشانی اور بیشک بہت لوگ ہماری قدرتوں پر توجہ نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس آج ہم تیری لاش کو بچا لیں گے تاکہ تو اپنے سے پچھلوں کے لئے ایک عبرت آموز نشانی ہو اور واقعہ یہ ہے کہ اکثر لوگ ہماری عبرت انگیز نشانیوں سے غافل ہیں