Surat Hood

Surah: 11

Verse: 1

سورة هود

الٓرٰ ۟ کِتٰبٌ اُحۡکِمَتۡ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَکِیۡمٍ خَبِیۡرٍ ۙ﴿۱﴾

Alif, Lam, Ra. [This is] a Book whose verses are perfected and then presented in detail from [one who is] Wise and Acquainted.

الر یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں پھر صاف صاف بیان کی گئی ہیں ایک حکیم باخبر کی طرف سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الٓرٰ
الر
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
اُحۡکِمَتۡ
پختہ کی گئیں ہیں
اٰیٰتُہٗ
آیات اس کی
ثُمَّ
پھر
فُصِّلَتۡ
کھول کر بیان کی گئیں
مِنۡ لَّدُنۡ
طرف سے
حَکِیۡمٍ
بہت حکمت والے
خَبِیۡرٍ
خوب با خبر کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الٓرٰ
الٓرٰ
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
اُحۡکِمَتۡ
پختہ کی گئی ہیں
اٰیٰتُہٗ
آیات جس کی
ثُمَّ
پھر
فُصِّلَتۡ
تفصیل سے بیان کی گئی ہیں
مِنۡ لَّدُنۡ
طرف سے
حَکِیۡمٍ
کمال حکمت والے
خَبِیۡرٍ
پوری خبر رکھنے والے کے
Translated by

Juna Garhi

Alif, Lam, Ra. [This is] a Book whose verses are perfected and then presented in detail from [one who is] Wise and Acquainted.

الر یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں پھر صاف صاف بیان کی گئی ہیں ایک حکیم باخبر کی طرف سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ا۔ ل۔ ر یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیات کو محکم بنایا گیا ہے اور یہ حکیم وخبیر ہستی کی طرف سے تفصیلاً بیان کی گئی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

الر۔ایک کتاب ہے جس کی آیات پختہ کی گئی ہیں پھرکمال حکمت والے ،پوری خبررکھنے والے کی طرف سے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Alif, Lim, Ra. (This is) a book the verses of which have been made firm, then elaborated by a Being All Wise, All Aware,

یہ کتاب ہے کہ جانچ لیا ہے اس کی باتوں کو پھر کھولی گئی ہیں ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

الۗرٰ ۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیات (پہلے) پختہ کی گئی ہیں پھر ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے اس ہستی کی طرف سے جو حکیم اور خبیر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Alif. Lam. Ra. This is a Divine Command whose contents have been made firm and set forth in detail from One Who is All-Wise, All-Aware

ا ل ر ۔ فرمان ہے 1 ، جس کی آیتیں پختہ اور مفصّل ارشاد ہوئی ہیں 2 ، ایک دانا اور باخبر ہستی کی طرف سے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

الر ( ١ ) یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتوں کو ( دلائل سے ) مضبوط کیا گیا ہے ، ( ٢ ) پھر ایک ایسی ذات کی طرف سے ان کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جو حکمت کی مالک اور ہر بات سے باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ قرآن ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں جانچ لی گئی ہیں 3 پھر حکمت والے (خبردار خدا) کی طرف سے کھول کر بیان کی گئی ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

الٓر ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم کی گئی ہیں پھر (اللہ) حکمت والے اور خبر رکھنے والے کی طرف سے کھول کر بیان کردی گئی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

الف۔ لام۔ را (حروف مقطعات) (یہ قرآن وہ) کتاب ہے جس کی آیتوں کو محکم (مفصل ) کر کے ایک حکمت اور خبر رکھنے والے کی طرف سے صاف صاف بیان کیا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Alif. Lam. Ra. A Book this, the verses whereof are guarded, and then detailed, from before the Wise, the Aware.

الف۔ لام۔ را یہ ایک کتاب کہ اس کی آیتیں مضبوط کی گئی ہیں پھر کھول کر بیان کی گئی ہیں ۔ ایک حکیم باخبر کی طرف سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ الر ہے ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے ، جس کی آیتیں پہلے محکم کی گئیں پھر خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے ان کی تفصیل کی گئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

الٓر یہ ایک عظیم الشان کتاب ہے جس کی آیتیں ( ہر اعتبارسے ) مظبوط ( ناقابل تبدیل ) کی گئی ہیں مزید یہ کہ حکمت وال باخبر کی طرف سے کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں محکم ہیں اور اللہ حکیم وخبیر کی طرف سے باوضاحت بیان کردی گئی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

الر۔ یہ ایک ایسی (عظیم الشان) کتاب ہے جس کی آیتوں کو محکم کیا گیا پھر ان کی تفصیل کردی گئی، ایک نہایت ہی حکمت والی اور بڑی ہی باخبر ذات کی طرف سے

Translated by

Noor ul Amin

الریہ ایسی کتاب ہے جس کی آیات ٹھوس اور مستحکم ہیں اور حکیم اور خبیرہستی کی طرف سے صاف صاف بیان کردی گئیں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں ( ف۲ ) پھر تفصیل کی گئیں ( ف۳ ) حکمت والے خبردار کی طرف سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

الف ، لام ، را ( حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں ، یہ وہ ) کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم بنا دی گئی ہیں ، پھر حکمت والے باخبر ( رب ) کی جانب سے وہ مفصل بیان کر دی گئی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

الف ، لام ، را ، یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں محکم اور مضبوط بنائی گئی ہیں اور پھر تفصیل کے ساتھ کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں یہ اس کی طرف سے ہے جو بڑا حکمت والا ، بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A. L. R. (This is) a Book, with verses basic or fundamental (of established meaning), further explained in detail,- from One Who is Wise and Well-acquainted (with all things):

Translated by

Muhammad Sarwar

Alif. Lam. Ra. This is a Book from One who is All-wise and All-aware. Its verses are well composed and distinctly arranged (from one another)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Alif Lam Ra. (This is) a Book, the Ayat whereof are perfect (in every sphere of knowledge), and then explained in detail from One (Allah), Who is All-Wise Well-Acquainted (with all things).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Alif Lam Ra (This is) a Book, whose verses are made decisive, then are they made plain, from the Wise, All-aware:

Translated by

William Pickthall

Alif. Lam. Ra. (This is) a Scripture the revelations whereof are perfected and then expounded. (It cometh) from One Wise, Informed,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अलिफ़-लाम-रा, यह किताब है जिसकी आयतें पहले मुहकम की गईं फिर एक दाना और ख़बीर हस्ती की तरफ़ से उनकी तफ़सील की गई।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

الرا (کے معنی تو اللہ کو معلوم) یہ (قرآن) ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کی آیتیں (دلائل سے) محکم کی گئی ہیں پھر (اس کے ساتھ) صاف صاف (بھی) بیان کی گئی ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” الر۔ ایک کتاب ہے جس کی آیات محکم کی ہیں انھیں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ایک کمال حکمت والے کی طرف سے جو خوب خبردار ہے۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ال ر۔ فرمان ہے جس کی آیتیں پختہ اور مفصل ارشاد ہوتی ہیں ایک دانا اور باخبر ہستی کی طرف سے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

الر یہ کتاب ہے جس کی آیات محکم کی گئیں پھر واضح طور پر بیان کی گئی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ا لر یہ کتاب ہے کہ جانچ لیا ہے اس کی باتوں کو پھر کھولی گئی ہیں ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

الر قف یہ قرآن ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں خوب محکم کی گئی ہے پھر صاف صاف بیان کی گئی ہیں وہ کتاب ایک صاحب حکمت با خبر کی جانب سے نازل ہوئی ہے