Surat Hood

Surah: 11

Verse: 110

سورة هود

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِیۡہِ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ ﴿۱۱۰﴾

And We had certainly given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.

یقیناً ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی ۔ پھر اس میں اختلاف کیا گیا اگر پہلے ہی آپ کے رب کی بات صادر نہ ہوگئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ کر دیا جاتا ، انہیں تو اس میں سخت شبہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَاخۡتُلِفَ
پس اختلاف کیا گیا
فِیۡہِ
اس میں
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
جو گزر چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَقُضِیَ
البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
لَفِیۡ شَکٍّ
البتہ شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
مُرِیۡبٍ
بےچین کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَاخۡتُلِفَ
سو اختلاف کیا گیا
فِیۡہِ
اس میں
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
وہ بات
سَبَقَتۡ
پہلے ہو چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَقُضِیَ
ضرور فیصلہ کر دیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَاِنَّہُمۡ
اور بلاشبہ وہ
لَفِیۡ شَکٍّ
یقیناً شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
مُرِیۡبٍ
بے چین رکھنے والے
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.

یقیناً ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی ۔ پھر اس میں اختلاف کیا گیا اگر پہلے ہی آپ کے رب کی بات صادر نہ ہوگئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ کر دیا جاتا ، انہیں تو اس میں سخت شبہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس سے پہلے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس میں بھی اختلاف کیا گیا تھا اور اگر آپ کے پروردگار کا حکم پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا تو ان (اختلاف کرنے والوں) کے درمیان فیصلہ چکا دیا گیا ہوتا اور وہ بھی اس کے بارے میں ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انھیں بےچین کیا ہوا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناً ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی ۔ پھر اس میں اختلاف کیا گیا اگر پہلے ہی آپ کے رب کی بات صادر نہ ہوگئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ کر دیا جاتا ، انہیں تو اس میں سخت شبہ ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave Musa the Book, then it was disputed about. But, for a word from your Lord that had already come, the matter would have been decided between them. And surely, they are in confounding doubt about it.

اور البتہ ہم نے دی تھی موسیٰ کو کتاب پھر اس میں پھوٹ پڑگئی اور اگر نہ ہوتا ایک لفظ کہ پہلے فرما چکا تھا تیرا رب تو فیصلہ ہوجاتا ان میں اور ان کو اس میں شبہ ہے کہ مطمئن نہیں ہونے دیتا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور موسیٰ کو ہم نے کتاب دی تھی پھر اس میں اختلاف پیدا کردیے گئے اور اگر طے نہ ہوچکی ہوتی ایک بات تیرے رب کی طرف سے پہلے ہی سے تو ان کے مابین فیصلہ کردیا جاتا اور (اب تو) یہ لوگ اس (تورات) کے بارے میں الجھا دینے والے شک میں مبتلا ہوگئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We certainly gave Moses the Book before, and there arose disagreements about it (even as there are disagreements now about the Book revealed to you). Had it not been for a decree that had already gone forth from your Lord, the matter would have long been decided between them. Indeed they are in a disquieting doubt about it.

ہم اس سے پہلے موسیٰ کو بھی کتاب دے چکے ہیں اور اس کے بارے میں بھی اختلاف کیا گیا تھا﴿ جس طرح آج اس کتاب کےبارےمیں کیا جا رہا ہے جو تمہیں دی گئی ہے 111﴾ ۔ اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کر دی گئی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان کبھی کا فیصلہ چکا دیا گیا ہوتا ۔ 112 یہ واقعہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک اور خلجان میں پڑے ہوئے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تو اس میں بھی اختلاف کیا گیا تھا ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ ہوچکی ہوتی ( کہ ان کو پورا عذاب آخرت میں دیا جائے گا ) تو ان کا فیصلہ ( یہیں دنیا میں ) ہوچکا ہوتا ۔ اور یہ لوگ اس کے بارے میں ( ابھی تک ) سخت قسم کے شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب توریت شریف دی تھی پھر لوگ اس میں اختلاف کرنے لگے 4 اور اگر تیرے مالک کی ایک بات نہ ہوچکی ہوتی ( کہ قیامت ہی میں پوری سزا ملے گی) تو اب تک کب کا ان کا فیصلہ ہوجاتا اور 5 یہ لوگ قرآن میں شک رکھتے ہیں جو ان کا دل نہیں جمنے دیتی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر یہ بات نہ ہوتی جو آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور یقینا وہ تو اس سے بڑے شبہ میں پڑے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی جس میں (لوگوں نے) اختلاف پیدا کیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات طے نہ کردی گئی ہوتی تو ان کا فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے ایک ایسے شک میں مبتلا ہیں جس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور وہ تو اس سے قوی شبہے میں (پڑے ہوئے) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly vouchsafed unto Musa the Book, and disputation arose thereabout; and had not a word preceded from thy Lord, it would have been decreed between them. And verily they are concerning that in doubt disquieting.

اور بالقین ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی سو اس میں (بھی) اختلاف کیا گیا ۔ اور اگر ایک بات پہلے ہی سے آپ کے پروردگار کی طرف سے نہ ٹھیرچ کی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوگیا ہوتا اور یہ لوگ اس کی طرف شک کرکے تردد میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی نہ طے ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے الجھا دینے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا جانے لگا اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات طے ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کیا جاچکاہوتا اور بے شک وہ اس کے متعلق دھوکے میںڈالنے والے شک میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا، اور وہ تو اس سے بڑے شبہہ میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم (اسی طرح اس سے پہلے) موسیٰ کو بھی دے چکے ہیں وہ کتاب سو اس میں بھی اختلاف کیا گیا، اور اگر پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی ایک بات تمہارے رب کی طرف سے تو یقینا ان کے درمیان فیصلہ کبھی کا چکا دیا گیا ہوتا اور بیشک یہ لوگ اس (کتاب مبین کے انکار کی وجہ) سے ایک بڑے ہی خلجان انگیز شک میں پڑے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے موسی کو کتاب دی تھی جس میں اختلاف کیا گیا تھا ( کوئی ایمان لایا اور کوئی نہ لایا ) اگرآ پ کے رب کا حکم پہلے سے طے شدہ نہ ہوتاتو ان کے درمیان فیصلہ چکادیاہوتا اور بے شک یہ کفاراس قرآن کی طرف سے ایک خطرناک شبہ میں مبتلاہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ( ف۲۲۰ ) تو اس میں پھوٹ پڑگئی ( ف۲۲۱ ) اگر تمہارے رب کی ایک بات ( ف۲۲۲ ) پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو جبھی ان کا فیصلہ کردیا جاتا ( ف۲۲۳ ) اور بیشک وہ اس کی طرف سے ( ف۲۲٤ ) دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں ( ف۲۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا جانے لگا ، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے صادر نہ ہو چکی ہوتی تو ان کے درمیان ضرور فیصلہ کر دیا گیا ہوتا ، اور وہ یقینًا اس ( قرآن ) کے بارے میں اضطراب انگیز شک میں مبتلا ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طئے نہ کر دی گئی ہوتی ( کہ سزا دینے میں جلدی نہیں کرنی ) تو کبھی کا ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا اور وہ اس ( عذاب ) کے بارے میں تردد انگیز شک میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We certainly gave the Book to Moses, but differences arose therein: had it not been that a word had gone forth before from thy Lord, the matter would have been decided between them, but they are in suspicious doubt concerning it.

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave the Book to Moses but people had different views about it. Had the Word of your Lord not been already ordained, He would have settled their differences (there and then). They are still in doubt about this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, We gave the Book to Musa, but differences arose therein, and had it not been for a Word that had gone forth before from your Lord, the case would have been judged between them, and indeed they are in grave doubt concerning it (this Qur'an).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave the book to Musa, but it was gone against; and had not a word gone forth from your Lord, the matter would surely have been decided between them; and surely they are in a disquieting doubt about it.

Translated by

William Pickthall

And we verily gave unto Moses the Scripture, and there was strife thereupon; and had it not been for a Word that had already gone forth from thy Lord, the case would have been judged between them, and lo! they are in grave doubt concerning it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने मूसा (अलै॰) को किताब दी फिर उसमें फूट पड़ गई, और अगर आपके रब की तरफ़ से पहले ही एक बात न आ चुकी होती तो उनके दरमियान फ़ैसला कर दिया जाता, और ये लोग उसके बारे में (अभी तक) सख़्त क़िस्म के शक में पड़े हुए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (یعنی توریت) دی تھی تو اس میں (بھی مثل قرآن کے) اختلاف کیا گیا (ف) اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی تو ان کا قطعی فیصلہ (دنیا ہی میں) ہوچکا ہوتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے ایسے شک میں (پڑے) ہیں جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا ہے۔ (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور البتہ تحقیق ہم نے موسیٰ کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر یہ بات نہ ہوتی جو تیرے رب کی طرف سے پہلے ہوچکی ہے تو ان کے بارے میں ضرور فیصلہ کردیا جاتا اور یقیناً لوگ اس کے بارے میں بےقرار رکھنے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ “ (١١٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اس سے پہلے موسیٰ ٰ (علیہ السلام) کو کتاب دے چکے ہیں اور اس کے بارے میں بھی اختلاف کیا گیا تھا (جس طرح آج اس کتاب کے بارے میں کیا جا رہا ہے جو تمہیں دی گئی ہے) اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کردی گئی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان کبھی کا فیصلہ چکا دیا ہوتا یہ واقعہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک اور خلجان میں پڑے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی سو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر اللہ کی طرف سے ایک بات طے شدہ نہ ہوتی تو اس کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور بلاشبہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں جو تردد میں ڈالنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ ہم نے دی تھی موسیٰ کو کتاب پھر اس میں پھوٹ پڑگئی اور اگر نہ ہوتا ایک لفظ کہ پہلے فرما چکا تھا تیرا رب تو فیصلہ ہوجاتا ان میں اور ان کو اس میں شبہ ہے کہ مطمئن نہیں ہونے دیتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے یقینا موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی پھر اس کتاب میں بھی اختلاف پیدا کردیا گیا اور اگر آپ کے رب کی بات پہلے سے نہ ہوچکی ہوتی تو یقینا ان کے مابین فیصلہ ہوچکا ہوتا اور یہ کفار مکہ اس کی طرف بڑے تردد انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں