TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Hood 11:111 – Translations

Every available translation of Surat Hood, verse 111, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ اِنَّ کُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّہُمۡ رَبُّکَ اَعۡمَالَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۱۱۱﴾
And indeed, each [of the believers and disbelievers] - your Lord will fully compensate them for their deeds. Indeed, He is Acquainted with what they do.
یقیناً ان میں سے ہر ایک جب ان کے روبروجائے گا تو آپ کا رب اسے اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ۔ بیشک وہ جو کر رہے ہیں ان سے وہ باخبر ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَاِنَّ
اور بےشک
کُلًّا
ہر ایک کو
لَّمَّا
جب (وقت آئے گا)
لَیُوَفِّیَنَّہُمۡ
البتہ ضرور پورا دے گا انہیں
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال (کا بدلہ)
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِمَا
اس سے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَاِنَّ
اور یقیناً
کُلًّا
سب کو
لَّمَّا
جب
لَیُوَفِّیَنَّہُمۡ
یقیناً پورا پورا دے گا اُن کو
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
خَبِیۡرٌ
پوری طرح باخبر ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

And indeed, each [of the believers and disbelievers] - your Lord will fully compensate them for their deeds. Indeed, He is Acquainted with what they do.

یقیناً ان میں سے ہر ایک جب ان کے روبروجائے گا تو آپ کا رب اسے اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ۔ بیشک وہ جو کر رہے ہیں ان سے وہ باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

ان میں سے ہر ایک کو تیرا پروردگار ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا یقینا وہ ان کے اعمال سے باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اور یقیناًآپ کارب ان سب کوجب(وقت آئے گا)ان کے اعمال کا یقیناًپوراپورابدلہ دے گا، یقیناوہ پوری طرح باخبرہے اُس سے جووہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And to all of them, your Lord shall pay for their deeds in full. Surely, He is aware of all that they do.

اور جتنے لوگ ہیں جب وقت آیا پورا دے گا رب تیرا ان کو ان کے اعمال، اس کو سب خبر ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور (اے نبی ! ) آپ کا رب ان سب کو ان کے اعمال کا لازماً پورا پورا بدلہ دے گا یقیناً وہ باخبر ہے اس سے جو عمل یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Surely your Lord will recompense all to the full for their deeds. For indeed He is well aware of all what they do.

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیرا ربّ انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا ، یقیناً وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور یقین رکھو کہ کہ سب لوگوں کا معاملہ یہی ہے کہ تمہارا پروردگار ان کے اعمال کا بدلہ پورا پورا دے گا ۔ یقینا وہ ان کے تمام اعمال سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور (اے پیغمبر) تیرا مالک ان سب لوگوں کو ان کے کاموں کا ضرور پورا پورا بدلہ دے گا وہ ان کے کاموں سے خبردار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور بیشک سب ایسے ہی ہیں کہ آپ کا پروردگار کو ان کے اعمال کا پورا پورا حصہ ضرور دے گا اور یقینا وہ سب کے اعمال کی پوری پوری خبر رکھتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور یقینا یہ سب کے سب ایسے ہی ہیں مگر پھر بھی آپ کا رب ان کے اعمال پر پورا پورا حصہ دے گا۔ بیشک وہ ان کے کاموں کی ہر طرح خبر رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت کے دن) ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بےشک جو عمل یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And verily unto each will thy Lord repay their works in full; verily of that which they work He is Aware.

بیشک سب ہی ایسے ہیں کہ آپ کا پروردگار انہیں ان کے اعمال کا (عوض) پورا پورا دے گا بیشک جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کی وہ پوری خبر رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور یقینًا تیرا رب ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ پورا کرکے رہے گا ۔ وہ ، جو کچھ کر رہے ہیں ، اس سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور یقینایہ سب ایسے ہی ہیں آپ کا رب ان کے اعمال کا انہیںپورا پورا بدلہ دے گا بے شک جوکچھ یہ لوگ کرتے ہیں اللہ ( تعالیٰ ) اس سے باخبر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور آپ کا رب ان سب کو قیامت کے دن ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بیشک جو عمل یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور اس (حقیقت) میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ جتنے بھی ہیں تمہارا رب ان میں سے ایک ایک کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا کہ وہ یقینی طور پر ان کی ان تمام حرکتوں سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں پوری طرح باخبر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

ان میں سے ہرایک کو تیرا رب ان کے اعمال کاپورا بدلہ دے گاکیونکہ وہ ان کے اعمال سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور بیشک جتنے ہیں ( ف۲۲٦ ) ایک ایک کو تمہارا رب اس کا عمل پورا بھردے گا اسے ان کے کاموں کی خبر ہے ( ف۲۲۷ ) ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک آپ کا رب ان سب کو ان کے اَعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ، وہ جو کچھ کر رہے ہیں یقینًا وہ اس سے خوب آگاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور یقیناً آپ کا پروردگار ان سب کو ان کے اعمال کا ( بدلہ ) پورا پورا دے گا بے شک جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And, of a surety, to all will your Lord pay back (in full the recompense) of their deeds: for He knoweth well all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

God will certainly recompense everyone according to their deeds; He knows well all that you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And verily, to each of them your Lord will repay their works in full. Surely, He is All-Aware of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And your Lord will most surely pay back to all their deeds in full; surely He is aware of what they do.

Translated by

William Pickthall

Info

And lo! unto each thy Lord will verily repay his works in full. Lo! He is Informed of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और यक़ीनन आपका रब हर एक को उसके आमाल का पूरा बदला देगा, वह बाख़बर है उससे जो वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور بالیقین سب کے سب ایسے ہی ہیں کہ آپ کا رب ان کو ان کے اعمال (کی جزا) کا پور پورا حصہ دے گا وہ بالیقین ان کے سب اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اور بیشک جب ان کے لیے وقت آئے گا تو تیرا رب یقیناً انہیں ضرور پوری جزا دے گا۔ بیشک جو وہ کر رہے ہیں اس سے وہ پوری طرح باخبر ہے۔ “ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیر ارب انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا ، یقینا وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور بیشک جتنے لوگ ہیں آپکا رب انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے دیگا بیشک وہ ان کے اعمال سے باخبر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور جتنے لوگ ہیں جب وقت آیا پورا دے گا رب تیرا ان کو ان کے اعمال اس کو سب خبر ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور بیشک وقت آنے پر ان سب کو آپ کا رب انکے اعمال کا پورا بدلہ دے گا بلاشبہ خدا ان سب کے اعمال سے باخبر ہے

Related Verses

26
Surat ul Aeyraaf
7:147
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الۡاٰخِرَۃِ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ ؕ ہَلۡ یُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴۷﴾٪  7
Those who denied Our signs and the meeting of the Hereafter - their deeds have become worthless. Are they recompensed except for what they used to do?
اور یہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو اور قیامت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے ۔ ان کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ یہ کرتے تھے ۔
Surat ul Baqara
2:167
وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا لَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنۡہُمۡ کَمَا تَبَرَّءُوۡا مِنَّا ؕ کَذٰلِکَ یُرِیۡہِمُ اللّٰہُ اَعۡمَالَہُمۡ حَسَرٰتٍ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِخٰرِجِیۡنَ مِنَ النَّارِ ﴿۱۶۷﴾٪  4
Those who followed will say, "If only we had another turn [at worldly life] so we could disassociate ourselves from them as they have disassociated themselves from us." Thus will Allah show them their deeds as regrets upon them. And they are never to emerge from the Fire.
اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے یہ ہم سے ہیں ، اسی طرح اللہ تعالٰی انہیں ان کے اعمال دکھائے گا ان کو حسرت دلانے کو ، یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے ۔
Surat ul Baqara
2:217
یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ الشَّہۡرِ الۡحَرَامِ قِتَالٍ فِیۡہِ ؕ قُلۡ قِتَالٌ فِیۡہِ کَبِیۡرٌ ؕ وَ صَدٌّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ کُفۡرٌۢ بِہٖ وَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ٭ وَ اِخۡرَاجُ اَہۡلِہٖ مِنۡہُ اَکۡبَرُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۚ وَ الۡفِتۡنَۃُ اَکۡبَرُ مِنَ الۡقَتۡلِ ؕ وَ لَا یَزَالُوۡنَ یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ حَتّٰی یَرُدُّوۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِکُمۡ اِنِ اسۡتَطَاعُوۡا ؕ وَ مَنۡ یَّرۡتَدِدۡ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَیَمُتۡ وَ ہُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۱۷﴾
They ask you about the sacred month - about fighting therein. Say, "Fighting therein is great [sin], but averting [people] from the way of Allah and disbelief in Him and [preventing access to] al-Masjid al-Haram and the expulsion of its people therefrom are greater [evil] in the sight of Allah . And fitnah is greater than killing." And they will continue to fight you until they turn you back from your religion if they are able. And whoever of you reverts from his religion [to disbelief] and dies while he is a disbeliever - for those, their deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and those are the companions of the Fire, they will abide therein eternally.
لوگ آپ سے حرمت والے مہینوں میں لڑائی کی بابت سوال کرتے ہیں ، آپ کہہ دیجیئے کہ ان میں لڑائی کرنا بڑاگناہ ہے ، لیکن اللہ کی راہ سے روکنا اس کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام سے روکنا اور وہاں کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا ، اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا گناہ ہے یہ فتنہ قتل سے بھی بڑا گناہ ہے یہ لوگ تم سے لڑائی بھڑائی کرتے ہی رہیں گے یہاں تک کہ اگر ان سے ہو سکے تو تمہیں تمہارے دین سے مرتد کر دیں اور تم میں سے جو لوگ اپنے دین سے پلٹ جائیں اور اسی کفر کی حالت میں مریں ، ان کے اعمال دنیاوی اور اخروی سب غارت ہوجائیں گے ۔ یہ لوگ جہنمی ہوں گے اور ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں ہی رہیں گے ۔
Surat Aal e Imran
3:22
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۫ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ ﴿۲۲﴾
They are the ones whose deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and for them there will be no helpers.
ان کے اعمال دنیا وآخرت میں غارت ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں ۔
Surat ul Maeeda
5:53
وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ ۙ اِنَّہُمۡ لَمَعَکُمۡ ؕ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فَاَصۡبَحُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۵۳﴾ الثلٰثۃ
And those who believe will say, "Are these the ones who swore by Allah their strongest oaths that indeed they were with you?" Their deeds have become worthless, and they have become losers.
اور ایمان والے کہیں گے ، کیا یہی وہ لوگ ہیں جو بڑے مبالغہ سے اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوئے اور یہ ناکام ہوگئے ۔
Surat ul Anfaal
8:48
وَ اِذۡ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَکُمُ الۡیَوۡمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیۡ جَارٌ لَّکُمۡ ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ نَکَصَ عَلٰی عَقِبَیۡہِ وَ قَالَ اِنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّنۡکُمۡ اِنِّیۡۤ اَرٰی مَا لَا تَرَوۡنَ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اللّٰہَ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿٪۴۸﴾  2
And [remember] when Satan made their deeds pleasing to them and said, "No one can overcome you today from among the people, and indeed, I am your protector." But when the two armies sighted each other, he turned on his heels and said, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I see what you do not see; indeed I fear Allah . And Allah is severe in penalty."
جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوںمیں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا میں خود بھی تمہاراحمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تو تم سے بری ہوں ۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔
Surat ut Tauba
9:17
مَا کَانَ لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ اَنۡ یَّعۡمُرُوۡا مَسٰجِدَ اللّٰہِ شٰہِدِیۡنَ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ بِالۡکُفۡرِ ؕ اُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ ۚ ۖ وَ فِی النَّارِ ہُمۡ خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۷﴾
It is not for the polytheists to maintain the mosques of Allah [while] witnessing against themselves with disbelief. [For] those, their deeds have become worthless, and in the Fire they will abide eternally.
لائق نہیں کہ مشرک اللہ تعالٰی کی مسجدوں کو آباد کریں ۔ درآں حالیکہ وہ خود اپنے کفر کے آپ ہی گواہ ہیں ان کے اعمال غارت و اکارت ہیں اور وہ دائمی طور پر جہنمی ہیں ۔
Surat ut Tauba
9:37
اِنَّمَا النَّسِیۡٓءُ زِیَادَۃٌ فِی الۡکُفۡرِ یُضَلُّ بِہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُحِلُّوۡنَہٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوۡنَہٗ عَامًا لِّیُوَاطِئُوۡا عِدَّۃَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ فَیُحِلُّوۡا مَا حَرَّمَ اللّٰہُ ؕ زُیِّنَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ اَعۡمَالِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿٪۳۷﴾  11
Indeed, the postponing [of restriction within sacred months] is an increase in disbelief by which those who have disbelieved are led [further] astray. They make it lawful one year and unlawful another year to correspond to the number made unlawful by Allah and [thus] make lawful what Allah has made unlawful. Made pleasing to them is the evil of their deeds; and Allah does not guide the disbelieving people.
مہینوں کا آگے پیچھے کر دینا کفر کی زیادتی ہے اس سے وہ لوگ گمراہی میں ڈالے جاتے ہیں جو کافر ہیں ۔ ایک سال تو اسے حلال کر لیتے ہیں اور ایک سال اسی کو حرمت والا کر لیتے ہیں کہ اللہ نے جو حرمت رکھی ہے اس کے شمار میں تو موافقت کرلیں پھر اسے حلال بنالیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے انہیں ان کے برے کام بھلے دکھا دیئے گئے ہیں اور قوم کفار کی اللہ رہنمائی نہیں فرماتا ۔
Surat ut Tauba
9:69
کَالَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ کَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡکُمۡ قُوَّۃً وَّ اَکۡثَرَ اَمۡوَالًا وَّ اَوۡلَادًا ؕ فَاسۡتَمۡتَعُوۡا بِخَلَاقِہِمۡ فَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِخَلَاقِکُمۡ کَمَا اسۡتَمۡتَعَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ بِخَلَاقِہِمۡ وَ خُضۡتُمۡ کَالَّذِیۡ خَاضُوۡا ؕ اُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۶۹﴾
[You disbelievers are] like those before you; they were stronger than you in power and more abundant in wealth and children. They enjoyed their portion [of worldly enjoyment], and you have enjoyed your portion as those before you enjoyed their portion, and you have engaged [in vanities] like that in which they engaged. [It is] those whose deeds have become worthless in this world and in the Hereafter, and it is they who are the losers.
مثل ان لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے تم سے وہ زیادہ قوت والے تھے اور زیادہ مال اولاد والے تھے پس وہ اپنا دینی حصہ برت گئے پھر تم نے بھی اپنا حصہ برت لیا جیسے تم سے پہلے کے لوگ اپنے حصے سے فائدہ مند ہوئے تھے اور تم نے بھی اس طرح مذاقانہ بحث کی جیسے کہ انہوں نے کی تھی ان کے اعمال دنیا اور آخرت میں غارت ہوگئے یہی لوگ نقصان پانے والے ہیں ۔